Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • تنخواہ پوری مانگنے پر نوکری سے فارغ کر دیا،نوٹس کی اپیل

    تنخواہ پوری مانگنے پر نوکری سے فارغ کر دیا،نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں تعینات پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے سیکیورٹی گارڈز پر ظلم کی حد،تنخواہ پوری مانگنے پر گارڈز نوکری سے فارغ،

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور میں سیکیورٹی کا ٹھیکہ سیفٹی سیکیورٹی نامی پرائیویٹ کمپنی کے پاس ہے جس نے ظلم کی حد پار کر دی ہے
    ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ وسیم راجہ نے میڈیا نمائندگان کع بتایا کہ ہماری تنخواہ 33800 روپیہ فی سیکیورٹی گارڈ مقرر ہے جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ایریا سپروائز پرویز اور ہسپتال کا سپروائز جمیل ہمیں 27000 روپیہ فی کس گارڈ ماہانہ تنخواہ دیتا ہے یعنی کہ 7000 روپیہ ماہانہ فی گارڈ کو کم دیا جاتا ہے
    ہماری تنخواہیں جب بینک اکاؤنٹ میں آ جاتی ہیں تو ہمیں ساتھ لیجایا جاتا ہے اور ہمیں فی گارڈ 27000 روپیہ دیا جاتا ہے جبکہ باقی خود ہڑپ کر لئے جاتے ہیں اس بابت جب میں نے پوری تنخواہ کا تقاضہ کیا تو مجھے اور کچھ اور گارڈز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
    جبکہ اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ گارڈوں کو کئی کئی مہینے تنخواہیں نہیں دی جاتیں جس کے باعث غریب سیکیورٹی گارڈوں کے گھروں کے چولہے نہیں چلتے اور قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں
    متاثرہ گارڈوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ پنجاب سے نوٹس لے کر رحم کی اپیل کی ہے اور سیکیورٹی کمپنی کی بے ضابطگیوں پر ان کا احتساب کرنے کی استدعا کی ہے

  • پولیس گردی جاری،طالب علم کو مارا ،نقدی و موبائل چھین لیا

    پولیس گردی جاری،طالب علم کو مارا ،نقدی و موبائل چھین لیا

    قصور
    پولیس کے نام پر محافظ سرعام لوگوں کو لوٹنے اور مارنے پیٹنے لگے،جعلی مقدمات کی دھمکیاں،ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں چند کالی بھیڑوں نے اپنی اجارہ داری قائم کرکے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے
    اور آئے روز لوگوں کو ناجائز مارنا پیٹنا اور چیزیں چھیننا معمول بنا لیا ہے
    ایسے دو واقعات پرسوں پیش آئے جس میں تھانہ صدر چونیاں پولیس نے محافظوں کی بجائے دشمنوں کا کردار ادا کیا
    جمشیر کلاں کے رہائشی ایف اے کے طالب علم کو اکیڈمی سے پڑھ کر الہ آباد سے واپس جاتے ہوئے نور پور کے مقام پر روک کر مارا پیٹا اور 9750 روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا طالب علم کو لوگوں نے اکھٹے ہو کر پولیس کے چار اہلکاروں سے بچایا اور جب طالب علم نے اپنے اوپر تشدد کی وجہ پوچھی تو اسے کہا گیا کہ تمہارے اوپر منشیات کا مقدمہ ڈال کر جیل بھیج دیں گے خاموش رہو ورنہ انجام کے لئے تیار رہنا
    اسی طرح پرسوں رات تھانہ صدر قصور پولیس کے چار اہلکاروں نے غنی محمود قصوری صحافی کو روکا اور بدتمیزی کی اور شعبہ صحافت کو برے القابات سے نوازا اور بدتمیزی کی
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی پولیس گردی پر ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سڑک کنارے پولیس نے صحافی کو حراساں کیا،شعبہ صحافت پر برے جملے بولے گئے

    سڑک کنارے پولیس نے صحافی کو حراساں کیا،شعبہ صحافت پر برے جملے بولے گئے

    قصور پولیس کی جانب سے صحافی کو حراساں کیا گیا،کہا کہ اپنا تعارف نا کرواؤں ہمیں پتہ ہے صحافی کس قابل ہوتے ہیں،لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں،ڈی پی او قصور سے پولیس رویہ پر نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبر غنی محمود قصوری اپنی بائیک سی جی ون ٹو فائیو پر آج بتاریخ 2 جولائی 2024 کو ایک ضروری کام سے اوکاڑہ سے قصور آ رہے تھے کہ قصور بائی پاس پر ریلوے پھاٹک پر بوقت رات 8:30 ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں نے روکا جس پر صحافی نے بریک لگائی اور موٹر سائیکل سے اتر کر پولیس وین کے قریب جا کر کہا جناب کیا حکم ہے اور ایک پولیس اہلکار کے قریب آ کر تلاشی کرنے پر اپنا لائسنسی و پرمٹڈ پستول پولیس اہلکار کو تھما دیا جس نے پسٹل پکڑتے ہی دوسرے ساتھیوں کو کہا کہ آجاؤ بھئی بندا پکڑا گیا ہے
    جس پر صحافی نے کہا جناب پستول نا صرف لائسنسی ہے بلکہ پرمٹڈ ہے اور میں ایک شریف آدمی اور صحافی و کالم نگار ہوں جس نے ہمیشہ حق سچ پر خبر شائع کی اور اپنے ملک و ملت بارے کالم لکھے ہیں
    اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ کسی بھی سول بندے کو پسٹل پاس رکھنے کی اجازت نہیں
    جس پر صحافی نے اپنا اصل لائسنس معہ ہوم منسٹر سے جاری پرمٹ نکال کر دکھلایا اور کہا کہ جناب میں خود آپ کے پاس آکر آپ کو پسٹل پکڑا رہا ہوں اور تلاشی بھی دے رہا ہوں
    جبکہ آپ میرا ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ،موٹر سائیکل ڈاکومنٹس اور میڈیا سرونگ کارڈ بھی دیکھ لیں
    پولیس اہلکار نے شناختی کارڈ موبائل پر چیک کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے آپ کی تصویر اتار کر گروپ میں ڈالتے ہیں کہ اس بندے سے پسٹل پکڑا گیا ہے
    یہ کہہ کر حوالدار نے پسٹل پکڑا اور صحافی کو قریب کھڑے کرکے ویڈیو بنائی
    پولیس ٹیم میں تین سپاہی اور ایک حوالدار شامل تھا جہنوں نے تصویر اتاری اور گروپ میں ڈال دی
    جب صحافی نے کہا جناب جو گولی آپ نے میرے زیگانا ایف نائن پسٹل 30 بور سے نکالی ہے وہ مجھے واپس کر دیں کیونکہ میرے پاس 21 گولیاں ہیں جو کہ امپورٹڈ ہیں اور مہنگی ہیں
    تو اس پر ایک اہلکار نے کہا کہ کونسی وہ گولی آپ کو مار دی گئی ہے مل جائے گی وہ گولی بھی
    صحافی اپنے گھر آ گیا اور جب پسٹل چیک کیا تو پسٹل کے اندر سے نکالے جانی والی میگزین میں ایک گولی کم تھی باقی فاصل میگزین میں 10 گولیاں پوری تھیں جبکہ پسٹل کے اندر والی میگزین میں 11 گولیاں تھیں
    پولیس اہلکار نے صحافی برادری کو کہا کہ تم لوگ کونسا حلال کماتے ہو گولی اور خرید لینا
    تمہیں کونسا فرق پڑتا ہے تم لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے کماتے ہو
    اس پر صحافی نے کہا جناب میں الحمدللہ فی سبیل اللہ صحافت کرتا ہوں اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہوں اس پر ایک اہلکار نے غصے سے کہا کہ بار بار تعارف نا کرواؤ ہمیں پتہ ہے تم لوگ لوگوں کو بلیک میل کرتے ہو اور مال بناتے ہو
    صحافی نے پولیس رویے ،حراساں کرنے اور امانت میں خیامت کرنے پر ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • 10 ہزار نا جائز گولیاں و دیگر اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

    10 ہزار نا جائز گولیاں و دیگر اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

    قصور/ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ کی دوسری بڑی کھیپ پکڑ لی
    قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ کی دوسری بڑی کھیپ برآمد کر لی، مرکزی ملزم گرفتار
    قصور۔ ملزم کے قبضہ سے 10 ہزار کے قریب گولیاں و کارتوس اور 17 نئے پسٹل برآمد
    قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی نے دن کے وقت سرچ آپریشن کے دوران نواحی گاؤں بھیڈیاں سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی، دو ملزم گرفتار کیے جبکہ مرکزی ملزم عرفان بھٹہ فرار ہو گیا تھا
    قصور۔ مرکزی ملزم عرفان اپنے گودام سے بقایا اسلحہ لیکر فرار ہو رہا تھا کہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ سے بھری آلٹو کار سمیت گرفتار کر لیا
    قصور۔ ملزم عرفان بھٹہ غیر قانونی طور پر پشاور سے اسلحہ اور ایمونیشن خرید کر پتوکی اور گردونواح میں جرائم پیشہ ملزمان کو فروخت کرتا تھا
    قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے

  • قصور ہسپتال میں گارڈز کو 33800 کی بجائے 27000 تنخواہ،پوری مانگنے پر نوکری سے فارغ

    قصور ہسپتال میں گارڈز کو 33800 کی بجائے 27000 تنخواہ،پوری مانگنے پر نوکری سے فارغ

    قصور
    پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی نے اندھیر نگری چوپٹ راج والی مثال قائم کر دی،ڈی ایچ کیو ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور میں تعینات سیکیورٹی گارڈوں کو فی کس 7000 ہزار ماہانہ کم تنخواہ دی جاتی ہے ،کئی کئی ماہ تنخواہیں بھی نہیں ملتیں

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور میں سیفٹی سیکیورٹی نامی نجی پرائیویٹ کمپنی نے غریبوں کو مارنے کا پورا پلان ترتیب دے رکھا ہے
    پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی نے اندھیر نگری اور چوپٹ راج والی مثال قائم کر دی ہے
    ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ وسیم راجہ نے میڈیا نمائندگان کا بتایا کہ ہماری تنخواہ 33800 روپیہ مقرر ہے جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ایریا سپروائز پرویز اور ہسپتال کا سپروائز جمیل ہمیں 27000 روپیہ فی کس گارڈ ماہانہ تنخواہ دیتا ہے
    اس حساب سے 7000 روپیہ ماہانہ فی گارڈ کو کم دیا جاتا ہے اور جو پوری تنخواہ کا مطالبہ کرتا ہے اسے نوکری سے فارغ کر دیا جاتا ہے
    سپروائز نے بینک اکاؤنٹ سے رقم موجودگی میں نکلوا کر کم دینا معمول بنا لیا ہے
    جبکہ اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ گارڈوں کو کئی کئی مہینے تنخواہیں نہیں دی جاتیں جس کے باعث غریب سیکیورٹی گارڈوں کے گھروں کے چولہے نہیں چلتے اور قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں
    ہسپتال گارڈوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ پنجاب سے نوٹس لے کر رحم کی اپیل کی ہے

  • ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر۔ ہے اور پوری قوم فوج کیساتھ ہے،مراد ہاشمی

    ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر۔ ہے اور پوری قوم فوج کیساتھ ہے،مراد ہاشمی

    قصور
    پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
    ہمیں اپنی افواج اور سکیورٹی اداروں کے شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،امیدوار برائے صدر پنجاب آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم مراد ہاشمی

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم پاکستان کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے صدر برائے امیدوار پنجاب مراد ہاشمی نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء ملک و قوم کے ماتھے کا جھو مر ہیں اور 76 سالوں سے ہمارے فوجی دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے بہادری سے بر سر پیکار ہیں اور اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں تحفط فراہم کر رہے ہیں آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم میں صدر پنجاب کے لئے امیدوار مراد ہاشمی نے مذید کہا کہ جب کبھی کسی دشمن نے وطن عزیز کی طر ف بری نظر اٹھائی تو ہمارے فوجی جوانوں نے اس کو نیست و نابود اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ بات وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کی ہو یا ملک کے اندرونی خلفشار کی یا پھر ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی کی، ہمارے سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں ان ماؤں پر جو اپنے شہید بیٹوں کے جھنڈوں میں لپٹے ہوئے لاشے دیکھ کر غم زدہ ہونے کے بجائے شہدا کی مائیں ہونے پر فخر کرتیں ہیں
    آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم کا ہر جوان پاک فوج کا سپاہی ہے اور وقت پڑنے پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرے گا

  • رشوت نا دینے پر پولیس کا شہری کے گھر پہ دھاوا،تشدد،زخمی

    رشوت نا دینے پر پولیس کا شہری کے گھر پہ دھاوا،تشدد،زخمی

    قصور
    پولیس جوانوں نے رشوت نا دینے پر محنت کش کے گھر چھاپہ مار کر اس کی بیوی بچوں پر تشدد کیا،محنت کش کو مار مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال داخل

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی چوکی سبزی منڈی کے شیر جوان پولیس اہلکاروں نے رشوت نا دینے پر ذاتی انتقام لیتے ہوئے محنت کش کے گھر ریڈ کرکے اس کی بیوی بچوں کو مارا پیٹا اور محنت کش کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کروا دیا
    صادق اے ایس آئی و دیگر پولیس اہلکاروں نے محنت کش کو کہا کہ تم نشہ بیچتے ہو لہذا رشوت دو جس پر محنت کش نے کہا کہ میں نا تو نشہ بیچتا ہوں نا رشوت دو گا اس بات کا غصہ کرتے ہوئے پولیس نے اس کے گھر چھاپہ مارا اور اس کی بیوی و بچوں پر شدید مار پیٹ کی اور جاتے ہوئے گھر سے 50 ہزار نقد رقم و سونا بھی لے گئے اور جاتے ہوئے گھر کا سارا سامان بھی توڑ گئے
    جبکہ محنت کش کو مار مار کر ادھموا کر دیا جس کی حالت غیر ہو گئی تو اسے علاج کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا
    اہلیان علاقہ و محنت کش کے ورثا نے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے

  • گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا نیا ریکارڈ ،واپڈا حکام مثل جانور

    گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا نیا ریکارڈ ،واپڈا حکام مثل جانور

    قصور
    شدید ترین گرمی،واپڈ کی بے حسی،5 منٹ بعد 30 منٹ کے لئے بجلی بند،گزشتہ روز بجلی و لوڈ شیڈنگ نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے،واپڈا حکام کا جانوروں جیسا رویہ اور کام

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دن گرمی و لوڈ شیڈنگ نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
    کل شدید ترین گرمی اور حبس تھی جس کے باعث لوگوں کا سانس لینا بھی محال تھی مگر واپڈا حکام نے غیر انسانی بلکہ جانوروں والا کام کرتے ہوئے کل بہادر پورہ فیڈر اور راؤخانوالہ فیڈر میں سارا دن لوڈ شیڈنگ کی اور لوگوں کو خوب اذیت دی
    5 منٹ بجلی کی تشریف آوری رہتی تھی اور 30 منٹ بجلی غائب رہتی تھی جبکہ وولٹیج بھی کافی لو تھے جس کی وجہ سے کل کا دن لوگوں نے سخت اذیت سے گزارا اور بیشر لوگ گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ سے بیمار ہوئے
    پانی کی کمی نے بھی لوگوں کو ستائے رکھا
    شہریوں نے واپڈا حکام کے جانوروں جیسے رویے پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی پر احتجاج

    قصور کے نواح مصطفی آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ممبران کی طرف سے فیروز پور روڈ بلاک کرکے احتجاج،رقم اکاؤنٹس میں موجود ہے ہمیں تنگ کیا جارہا ہے شدید گرمی اور حبس میں بغیر سایہ اور ٹھنڈے پانی میں انتظار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجا سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح مصطفی آباد میں بینظیر انکم سپور پروگرام کے ممبران کی طرف سے فیروز پور روڈ بلاک کرکے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فنڈز ہمارے اکاؤنٹس سے موجود ہونے کے باوجود ہمیں رقم نہیں دی جاری،بے نظیر انکم سپور ٹ کے ممبران کا دعوہٰ ہے کہ اس پروگرام کے اہلکار اور ریٹلروں کی ملی بھگت سے جان بوجھ پر مستحق لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔اس شدید گرمی اور حبس میں دو دراز سے آنیوالی خواتین کو بغیر سائے اور ٹھنڈے پانی کے انتظار کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑا کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور دیگر متعلقہ حکام فور ی نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

  • پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    قصور
    پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور رانا موسیٰ طاہر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا اجلاس ہوا جس بتایا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 لاکھ 90 ہزار 500 روپیہ جرمانہ کیا گیا ہے ہے جبکہ 26 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اور 272 افراد کو گرفتار کیا گیا یے
    اجلاس ڈپٹی کمشنر رانا موسیٰ طاہر کی زیر صدارت ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول کیلئے مزید ہدایات جاری کیں
    ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ وزیر ا عوام ریلیف پروگرام کے تحت روٹی،پھلوں،سبزیوں،چکن، گوشت، کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک کریں اور گرانفروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں کریں اور ذمہ داروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ جیل بھیجا جائے نرخناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے