Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار

    پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار

    قصور
    چونیاں پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو زخمی گرفتار، ساتھی فرار

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں تھانہ صدر چونیاں کے علاقے اٹاری کرم سنگھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق دورانِ ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ تعاقب کے دوران ملزمان تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

    گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سجاد عرف ہیرا ماچھی سکنہ کوٹلی رائے ابو بکر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو اور اس کے ساتھی سے 17 روز قبل ڈھوک قبرستان کے قریب ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

    زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

  • لیسکو قصور سب ڈویژن بابا بلھے شاہ قہر بن کر ٹوٹ پڑی،نوٹس کی اپیل

    قصور
    بلھے شاہ سب ڈویژن واپڈا کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

    قصور بلھے شاہ سب ڈویژن کوٹ غلام محمد خان اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بن گئی۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں
    شہریوں نے شکایت کی کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں بھی بجلی کی فراہمی مسلسل متاثر رہی جس کے باعث لوگوں کو شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کے بارے میں کوئی واضح شیڈول جاری نہیں کیا جاتا، جس کے باعث گھریلو صارفین، کاروباری حضرات اور طلبہ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

    اہل علاقہ نے اعلیٰ واپڈا حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ سب ڈویژن کوٹ غلام محمد خان اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

  • ناقص میٹیریل, کارکردگی پر سوالیہ نشان،مریم نواز سے نوٹس کی اپیل

    ناقص میٹیریل, کارکردگی پر سوالیہ نشان،مریم نواز سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ مصطفی آباد سروس روڈ پر لگائی گئی ٹف ٹائلوں کے معیار پر سنگین سوالات، مصطفی آباد کی سروس روڈ پر حال ہی میں لگائی گئی ٹف ٹائلوں کے ناقص معیار نے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا منصوبہ چند ہی دنوں میں اپنی خامیاں ظاہر کرنے لگا ہے شہریوں کے مطابق سروس روڈ پر بچھائی گئی ٹف ٹائلیں انتہائی ناقص میٹریل سے تیار کی گئی ہیں، جو معمولی استعمال کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں متعدد مقامات پر ٹائلیں اکھڑ چکی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر دراڑیں پڑنے سے تعمیراتی کام کے معیار پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹف ٹائلوں کی موٹائی، مضبوطی اور پائیداری مقررہ معیار کے مطابق نہیں، جس سے قومی خزانے کے ضیاع کا خدشہ بڑھ گیا ہے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کر کے عوامی وسائل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ کاغذوں میں ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر منصوبے میں معیاری میٹریل استعمال کیا جاتا تو نئی لگائی گئی ٹائلیں اتنی جلدی خراب نہ ہوتیں اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کا فوری تکنیکی آڈٹ کروایا جائے، استعمال شدہ میٹریل کے نمونوں کی جانچ کی جائے اور ناقص تعمیراتی کام میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں کرپشن، بدانتظامی اور ناقص کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ذمہ دار عناصر کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے

  • کرنٹ لگا کر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،اعتراف جرم

    کرنٹ لگا کر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،اعتراف جرم

    قصور
    خاتون کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے کا ڈراپ سین، خاوند نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں تشدد کر کے قتل کر دیا، خاوند گرفتار
    تھانہ مندی عثمان والا کے علاقے روڈے میں ملزم کا اپنی بیوی کو بجلی کے شاک سے ہلاکت کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا
    خاوند شکیل نے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی شکیلہ بی بی کو تشدد کر کے قتل کر دیا
    ملزم شکیل نے چالاکی سے واقعہ کو الیکٹرک شاک قرار دینے کی کوشش کی اور ورثا نے بھی کاروائی سے انکار کر دیا تاہم ایس ایچ او عثمانوالا ملک جبار نے سکیورٹی کانسٹیبل سے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری تحقیقات شروع کیں
    قصور پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کو 6 گھنٹوں کے قلیل وقت میں ٹریس کیا گیا
    ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مذید تحقیقات شروع کر دیں

  • ستھرا پنجاب کا منصوبہ بے نقاب،گندگی کے ڈھیر نوٹس کی اپیل

    ستھرا پنجاب کا منصوبہ بے نقاب،گندگی کے ڈھیر نوٹس کی اپیل

    قصور
    مین بازار کوٹ غلام محمد خان میں گندگی کے ڈھیر، شہری اذیت میں مبتلا

    جامع مسجد مرتضائیہ کے قریب مین بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کے باعث شدید تعفن پھیل رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بدبو نے بازار آنے والے شہریوں، دکانداروں اور نمازیوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے

    علاقہ مکینوں کے مطابق ستھرا پنجاب کا عملہ کئی کئی روز تک صفائی کے لیے نہیں آتا، جس کے باعث کوڑا کرکٹ جمع ہو کر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بازار میں صفائی کا مؤثر نظام نہ ہونے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ عملے کو آگاہ کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صفائی کا عمل یقینی بنایا جائے اور بازار میں روزانہ کی بنیاد پر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے

  • شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات ،1 لاکھ 30 ہزار کی نقد رقم ڈاکو چھین کر لے گئے

    شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات ،1 لاکھ 30 ہزار کی نقد رقم ڈاکو چھین کر لے گئے

    قصور
    کھڈیاں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے شہری سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی چھین لی

    پولیس کے مطابق محمد ارشد ولد محمد شریف قوم آرائیں سے 130,000 روپے کی رقم اس وقت چھینی گئی جب وہ 24 مئی 2026 کی شام گریڈ اسٹیشن کھڈیاں کے قریب موجود تھے۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے

  • ضلع قصور کے صحافیوں کیلئے زینت لیبارٹری کا اعلان،تمام ٹیسٹ ڈسکاؤنٹ پر

    ضلع قصور کے صحافیوں کیلئے زینت لیبارٹری کا اعلان،تمام ٹیسٹ ڈسکاؤنٹ پر

    ضلع قصور کے صحافیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    زینت لیبارٹریز اور ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ کے درمیان ایم او یو سائن

    ضلع قصور کی صحافی برادری کے لیے ایک خوش آئند اقدام کے تحت زینت لیبارٹریز اور ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ کے چیئرمین چوہدری سلیم کے درمیان باقاعدہ ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے
    جس کے تحت ضلع بھر کے صحافیوں کو لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر چیئرمین ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ چوہدری سلیم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہوتے ہیں اور دن رات عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مصروف رہتے ہیں اس لئے ان کی فلاح و بہبود اور صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے
    انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صحافی برادری کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا اور صحافی اپنے پریس کارڈ دکھا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے
    تقریب میں ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ کی کابینہ نے خصوصی شرکت کی، جن میں ہاشم بھٹی، عباس علی بھٹی، محمد احمد، چوہدری باقر، کمال اسدی اور حافظ محمد عدنان خان شامل تھے
    شرکاء نے اس فلاحی اقدام کو صحافی برادری کے لئے مثبت پیش رفت قرار دیا
    چوہدری سلیم کا کہنا تھا کہ ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹ گروپ ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور فلاح کے لئے عملی اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی منصوبے جاری رکھے جائیں گے
    صحافی برادری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چوہدری سلیم اور زینت لیبارٹریز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی

  • صحافی پر پیرا فورس و  اسسٹنٹ کمشنر کا تشدد،ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کی سخت مذمت

    صحافی پر پیرا فورس و اسسٹنٹ کمشنر کا تشدد،ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کی سخت مذمت

    قصور
    اتحاد میڈیا کونسل پاکستان نے سینئر صحافی و اینکر پرسن بلال خان پر مبینہ تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد احمد کمبوہ، مرکزی صدر سہیل احمد بھٹی اور دیگر ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاؤن اور پیرا فورس کی جانب سے مبینہ طور پر سینئر صحافی بلال خان پر تشدد کا واقعہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سرکاری افسر یا اہلکار کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے تو اس کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    اتحاد میڈیا کونسل پاکستان نے مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • 48 گھنٹے میں ڈاکو ٹریس کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش و نقد انعام

    48 گھنٹے میں ڈاکو ٹریس کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش و نقد انعام

    قصور
    کھڈیاں خاص میں معروف ڈکیتی ٹریس، پولیس اہلکار اشرف بھلر کو نقد انعام

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں 4 مئی کو الممتاز الیکٹرونکس پر ہونے والی معروف ڈکیتی کو ٹریس کرنے پر ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی نے پولیس اہلکار اشرف بھلر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں کھلی کچہری کھڈیاں میں نقد انعام اور شاباش دی
    محض 48 گھنٹے میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کو ٹریس کر لیا گیا تھا

    ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
    انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کیس کو ٹریس کرنے میں پولیس ٹیم نے اہم کردار ادا کیا جبکہ اہلکار اشرف بھلر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر انعام دیا گیا

    اس موقع پر شہریوں نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے اسی طرح مؤثر اقدامات جاری رہیں گے

  • نامعلوم چور قربانی کا وچھا چرا کر لے گئے،نوٹس کی پیل

    نامعلوم چور قربانی کا وچھا چرا کر لے گئے،نوٹس کی پیل

    قصور
    نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج،چور وچھا چرا کر لے گئے

    تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کو اسفر ولد محمد حسین ساکن قصور نے بتایا کہ وہ 15 مئی 2026 کو شام 4 بجے کے قریب اپنی حویلی سے دودھ لینے گیا تو پھر پیچھے سے نامعلوم چور اس کا وچھا چرا کر لے گئے

    متاثرہ شخص نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر ASI کمال دین نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 379 کے تحت مقدمہ نمبر 1644/26 درج کر لیا ہے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء محفوظ جگہ پر کھڑی کریں اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں