Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • انسدادِ پولیو مہم جاری،بچوں کو بروقت قطرے پلوائیں،ضلعی انتظامیہ

    انسدادِ پولیو مہم جاری،بچوں کو بروقت قطرے پلوائیں،ضلعی انتظامیہ

    قصور
    انسداد پولیو مہم جاری،والدین اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کیساتھ تعاون کریں،محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خاطر انسداد پولیو مہم جاری ہے جو کہ 8 جنوری 2024 سے شروع ہے اور 12 جنوری تک جاری رہے گی
    سینکڑوں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں
    ضلعی انتظامیہ قصور و محکمہ صحت قصور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں اور پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے
    انسداد پولیو مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر قصور و سی ای او ہیلتھ قصور خود کر رہے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ان کی معاونت کر رہی ہے

  • موبائل فون ٹاورز سگنلز کی بجائے پریشانیاں دینے لگے

    موبائل فون ٹاورز سگنلز کی بجائے پریشانیاں دینے لگے

    قصور
    نا بجلی نا دھوپ،موبائل ٹاورز سگنلز دینے کی بجائے لوگوں کو حکومت کی طرح پریشانیاں دینے لگے،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے قصور ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوتا چلا جا رہا ہے
    چوبیس گھنٹوں میں بمشکل 4 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی ہے باقی وقت لوگ پتھر کے دور کی طرح گزارتے ہیں اوپر سے گزشتہ کافی دنوں سے دھند اور بادلوں کا سلسلہ بھی شروع ہے جس کے باعث سولر سسٹم کام نہیں کرتا
    بجلی کی بندش کے باعث موبائل ٹاورز بند رہتے ہیں اور موسم کی خرابی سے سولر سسٹم بھی کرنٹ نہیں دیتے جس کی بدولت موبائل ٹاورز بند رہتے ہیں اور بجائے موبائل فونز کو سگنلز دینے کے حکومت کی طرح لوگوں کو پریشانیاں دے رہے ہیں جس کے باعث کام موجودہ حالات میں دھندے سے فارغ لوگ ایک دوسرے سے موبائل پہ بات چیت کرنے سے بھی قاصر ہیں
    شہریوں نے موبائل کمپنیوں کو ٹاورز کو جنریٹرز پہ چلانے کی استدعا کی ہے

  • جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،ڈکیت معہ مال مسروقہ گرفتارروقہ گ

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،ڈکیت معہ مال مسروقہ گرفتارروقہ گ

    قصور
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے ہیں
    تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایس ایچ او محمد اسلم کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    ڈکیتی اور راہزنی کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث اشفاق عرف شاقی جٹ گینگ کے تین ارکان کو رنگے گرفتار کر لیا
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی رقم، دو موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

  • پولیس مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

    پولیس مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

    قصور
    چونیاں میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار،اسلحہ برامد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں رات کو پولیس مقابلہ ہوا جس میں انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں
    گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت مبارک سکنہ بھوپے وال اور عابد سکنہ کوٹ گاماں کے ناموں سے ہوئی جو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
    تھانہ سٹی چونیاں کو بذریعہ 15 پر راہگیر دی اطلاع دی کہ اس کیساتھ سروہی روڈ پر واردات ہوئی ہے جس کی اطلاع موصول ہوتے ہیں تھانہ سٹی چونیاں پولیس فوری بائی پاس چونیاں انڈسٹریل ایریا میں پہنچی اور ناکہ بندی کی تو چار ڈاکوؤں نے ناکہ بندی اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزمان کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوئے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں
    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ان کو پابند سلاسل کر دیا جائے گا

  • اہلکاروں کی ہڈ حرامی،بل گلیوں بازاروں میں

    اہلکاروں کی ہڈ حرامی،بل گلیوں بازاروں میں

    قصور
    واپڈا اہلکاروں کی ہڈ حرامی عروج پہ،بل بجلی گھر گھر بانٹنے کی بجائے قریبی دکانوں،ڈیروں میں پکڑا کر ڈیوٹی کرنا اپنا حق سمجھ لیا،ڈی سی نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا میں ہڈ حرامی اپنے عروج پہ ہے خاص کر بل ڈیسٹری بیوٹرز حضرات کہ جن کی ڈیوٹی گھر گھر بل پہنچانے کی ہے وہ بی ڈی حضرات بجائے لوگوں کو گھر گھر بل پہنچانے کے گلی محلوں میں واقع دکانوں اور ڈیروں پہ بل بجلی پکڑا کر بھاگ جاتے ہیں اور اس طریقہ واردات کو اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں
    عوام پہلے ہی بار بار کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے اوپر سے بل بجلی بھی لوگوں کو گھروں میں نہیں ملتے
    بعض اوقات بلوں پہ اردو میں نام نہیں لکھے ہوتے جس سے کم پڑھے لکھے اور ان پڑھ لوگوں کو اپنا بل ڈھونڈنے کیلئے دوسروں کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے
    نیز بیشتر صارفین کے بل غائب ہو جاتے ہیں جس پہ مجبوری میں صارفین مذید پیسے دے کر اپنا بل بازار سے نکلواتے ہیں اور ادا کرتے ہیں
    شہریوں نے واپڈا اہلکاران کی ہڈ حرامی پہ احتجاج کیا ہے اور ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • موٹر سائیل،لوڈر رکشے،کاریں چھیننے و چوری کرنے کی وارداتیں

    موٹر سائیل،لوڈر رکشے،کاریں چھیننے و چوری کرنے کی وارداتیں

    قصور
    موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کا سلسلہ نا رک سکا،شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے،گاڑیوں سے محروم ،پولیس چوروں کو پکڑنے سے قاصر،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ائے روز موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے
    کچھ ماہ سے شہریوں سے لوڈر رکشے،موٹر سائیکلیں اور کاریں گن پوائنٹ پہ چھیننے کی کافی وارداتیں دیکھنے کو ملی ہیں
    غریب لوگ اپنے ذرائع آمدن لوڈر رکشوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں اوپر سے اس مہنگائی کے دور میں چار لاکھ کا لوڈر رکشہ اور لاکھوں روپیہ کی کوٹر سائیکل لینا غریب کے بس سے باہر ہو چکا ہے
    اسی طرح ہر روز ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں زوروں پہ ہیں جس میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے
    گزشتہ دن بروز جمعہ بوقت دوپہر 3 بجے چونیاں کے شہر الہ آباد کے نواح میں واقع ٹبہ بھاگیوال کے رہائشی مظہر کے گھر کے باہر تالہ لگی موٹر نمبری LEX_19_8692 نامعلوم چور لے اڑے جس پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے اور پولیس سے اپنی موٹر سائیکل ڈھونڈنے کی استدعا کرتا ہے
    شہریوں نے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • قیام پاکستان سے ابتک کی بڑی لوڈشیڈنگ ،جانور ہم یاں واپڈا اہلکاران،عوام کا سوال

    قیام پاکستان سے ابتک کی بڑی لوڈشیڈنگ ،جانور ہم یاں واپڈا اہلکاران،عوام کا سوال

    قصور
    بجلی کی تاریخی لوڈشیڈنگ ،سردی ہونے کے باوجود چوبیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، جانور ہم عوام ہیں یاں واپڈا اہلکاران؟ لوگوں کا حکمرانوں سے سوال

    تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے قیام پاکستان سے ابتک تاریخی لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو یہ بات سوچنے پہ مجبور کر دیا ہے کہ ہم عوام جانور ہیں یاں کہ واپڈا اہلکاران کہ جن کو انسانی ضروریات کا ہرگز احساس نہیں
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور میں گزشتہ کئی دن سے رات 8 بجے سے دن 9 بجے تک مسلسل بجلی بند رہتی ہے اور دن کے اوقات بھی بار بار بجلی آتی جاتی ہے
    اسی طرح لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ قصور کے بیشتر دیہات میں دن 9 بجے سے رات 6 بجے تک مسلسل بجلی بند رہتی ہے جس سے اس کے باوجود لوگ پانی کی بوند کو بھی ترس جاتے ہیں اور بجلی سے وابستہ کاروباری افراد فاقے کرنے پہ مجبور ہو چکے ہیں
    شہریوں کا حکمرانوں سے سوال ہے کہ اگر بجلی پانی سے بنتی ہے تو فیول پرائس ایڈجسمنٹ ہمیں کیوں ڈالی جاتی ہے اور اگر ہماری بجلی رینٹل پاور پلانٹس سے پیدا ہوتی ہے تو پانی کی کمی اور پہاڑوں پہ برف کا بہانہ کیوں؟
    اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہمیں جانوروں جیسی زندگی جینے پہ مجبور کرنے والے واپڈا اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں بجلی فراہم کی جائے

  • لڑکے کو مرغا بند کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل

    لڑکے کو مرغا بند کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل

    قصور
    سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو پہ پولیس کا ایکشن،لڑکے کو مرغا بنا کر مارنے والے چاروں ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو چند ملزمان مرغا بنا کر تشدد کر رہے ہیں
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ سرائے مغل
    نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو مرغا بنا کر تشدد کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا
    موضع بونگی لالو کے رہائشی عدیل نامی لڑکے کو ملزمان اسد وغیرہ نے موضع ہلہ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل کر دی تھی
    تھانہ سرائے مغل پولیس نے موضع اپلانوالا کے رہائشی چاروں ملزمان عدیل، اسد، ذیشان اور تصور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • شدید ترین دھند،سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیاں،شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    شدید ترین دھند،سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیاں،شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    قصور
    شدید ترین دھند،حد نگاہ چند میٹر،دھند کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں سڑکوں پہ،لوگوں کی زندگیوں کو سخت خطرہ،ٹریفک پولیس خاموش تماشائی،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ ایک دو میٹر ہی رہ گئی ہے دن کے وقت رات کا سماں شروع ہو جاتا ہے
    دھند کے باعث سڑکوں پہ سفر کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے
    شدید دھند کے باعث ہر روز سڑکوں پہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں کئی شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم ٹریفک پولیس قصور کی بے حسی عروج پہ پہنچ چکی ہے
    ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داری سے شدید دھند میں اوور لوڈڈ ٹرالیاں ٹرالے،ٹرک اور کنٹینر سڑکوں پہ دندناتے پھر رہے ہیں جو کہ سفر کرنے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں
    ٹریفک پولیس کا سارا دیہان موٹر سائیکل سواروں سے دیہاڑیاں لگانے میں ہے
    شہریوں نے دن کے وقت شدید دھند میں بڑی سڑکوں پہ کھلے عام اوور لوڈڈ ٹرالیوں پہ تشویشن کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس کو اوور لوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہ کر سفر کر سکیں
    واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ پہ دو طرفہ بائی پاس ہونے کی وجہ سے رائیونڈ اور قصور دونوں سمت سے چوبیس گھنٹے ہیوی ٹریفک بلا روک ٹوک چلتی ہے جس میں ان دھند کے دنوں میں ابتک چار سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم کسی ٹریفک پولیس اہلکار کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان گاڑیوں کا داخلہ روکا جائے
    ابھی رواں ہفتے ہفتہ کے دن قصور رائیونڈ روڈ پہ دھند کے باعث مرکزی مسلم لیگ قصور کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ شاہین بھی تیز رفتار ٹرک تلے آنے سے دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں تاہم ابھی تک ان اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

  • 2000 لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج،شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    2000 لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج،شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع قصور میں کاروائی، 2000 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف،قصور شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
    قصور عاصم جاوید کی ہدایات پہ عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور کے علاقے پھول نگر تحصیل پتوکی میں واقع اصغر ملک فیبریکیشن یونٹ پر چھاپہ مار کر 2000 لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کرکے مقدمہ درج کر دیا
    پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ لاہور بھیجا جارہا تھا
    فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا
    جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اور دودھ بردار گاڑی، کیمیکل، خشک دودھ اور کوکنک آئل ضبط کر لیا گیا
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتلایا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہے عوام جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں
    نیز شہر قصور کے رہائشیوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ قصور شہر و گردونواح میں قائم دودھ فروش دکانوں پہ کاروائیاں کی جائیں جہاں سرعام جعلی دودھ بیچا جاتا ہے