Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ادویات پھر نایاب،بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    ادویات پھر نایاب،بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    قصور
    ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا تاہم ابھی تک گورنمنٹ کی پہنچ سے دور،ادویات کی بلیک مارکیٹنگ دھڑلے سے جاری،ڈالر و پیٹرول کی طرح ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں کیساتھ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے تاہم ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں نا تو اضافہ رک سکا ہے نا ہی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ پہ قابو پایا جا سکا ہے جو کہ لمحہء فکر ہے

    ان دنوں سردی کی آمد کے پیش نظر chloroquine, amodiaquine, Metronidazole, Diclofenac sodium, Diclofenac potassium, و دیگر anti cough,anti flu جیسی روزمرہ استعمال کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں جن کو منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت کیا جا رہا ہے
    نیز مرگی و دمہ کی ادویات بھی عرصہ دراز سے مارکیٹ میں منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت ہو رہی ہے

    اگر تاریخ پاکستان کو دیکھا جائے تو ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی دیکھنے کو ملتی ہے تاہم ادویات کی قیمتوں شاید ہی 76 سالہ تاریخ پاکستان میں کبھی کمی ہوئی ہو

    ادویات ساز کمپنیاں قیمتیں بڑھاتے ہوئے ڈالر و پیٹرول کے بڑھتے ریٹس کا رونا روتی تھیں تاہم اب ان کی قیمتوں میں کمی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی تو دور الٹا مذید اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالی جائے اور بڑھی ہوئی قیمتیں کم کروائی جائیں

  • گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    قصور
    مین دیپالپور روڈ پہ واقع شہری آبادی شدید پریشان،نکاسی آب نا ہونے کے باعث گلیاں تالاب،رہائشیوں کا گزرنا محال ،انتظامیہ خاموش

    تفصیلات کے مطابق مین دیپالپور قصور روڈ سٹی نزد دربار بابا کمال چشتی کے نزدیک واقع ٹبی کمبواں والی میں سویوں والی فیکٹری کے قریب کے رہائشی دن رات سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    نکاسی آب نا ہونے کے باعث پانی گلیوں بازاروں میں جمع رہتا ہے اور تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس کے باعث لوگوں کا گزرنا بہت اذیت ناک ہے خاص کر عورتیں،بچے اور بزرگ شدید پریشان ہیں
    نماز پڑھتے نماز گندے پانی سے پریشان ہیں اور معمر افراد مسجد کی بجائے گھر پہ نماز ادا کرنے پہ مجبور ہیں

    اہلیان علاقہ نے اس بابت انتظامیہ کو کئی بار آگاہ بھی کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر عمل کی استدعا کی ہے

  • اپنی نوعیت کے پہلے خدمت مرکز کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا

    اپنی نوعیت کے پہلے خدمت مرکز کا سنگ بنیاد کل رکھا جائے گا

    قصور
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے خدمت ہاؤس کا سنگ بنیاد 10 نومبر کو رکھا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی جانب سے اپنے خدمت انسانیت کے سلسلے کو مذید بڑھاتے ہوئے ایک شاندار اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت اعلیٰ منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے
    اس منصوبے کا نام مرکز معصب بن عمیر و خدمت ہاؤس رکھا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن کل بروز جمعہ 10 نومبر کو المدینہ سٹی قصور روڈ الہ آباد میں رکھیں گے
    اس مرکز کیلئے 4 کنال جگہ خریدی گئی ہے
    اس مرکز میں یتیم،بے سہارا اور غریب لوگوں کو ٹھہرایا جائے گا اور ایک جدید ہسپتال بنایا جائے گا جس میں مرکز میں ٹھہرے لوگوں کیساتھ اہلیان علاقہ کو بھی مفت طبی سہولیات مہیا کی جائیں گیں
    اس مرکز کے یتیم سنٹر میں علاقے کے یتیم بچوں کی کفالت، رہن سہن اور ان کی پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ ان کو ہنر بھی سکھایا جائے گا تاکہ بڑے ھو کر جب عہ یہاں سے نکلیں تو در در کی ٹھوکریں کھانے کی بجائے اپنا ہنر آزمائیں اور عزت کی روٹی کما سکیں اور معاشرے کے عزت مند فرد بن سکیں
    نیز اس مرکز میں ایک سلائی سینٹر بھی بنایا جائے گا جس میں امیر غریب کی بیٹی فری سلائی سیکھ سکے گے
    نیز وہ جوان مرد و خواتین و بوڑھے لوگ جو بے گھر کر دئیے گئے ہیں گھروں سے نکال دیئے گئے ان کے لئے مختول شیر کے نام سے اولڈ ھوم بنایا جائے گا جہاں ان کے رہن سہن کیساتھ ان کے کھانے پینے کا اچھا انتظام ھو گا تاکہ ان کو گھر کی کمی نا محسوس ہو
    اسی مرکز میں ایک کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا جس میں لوگوں کے مسائل سنیں بھی جائیں گے اور ان شاءاللہ حل بھی کئیے جائیں گے
    نیز فری ایمبولینس سروس بھی ھو گی جس می گھر سے قبرستان تک میت کی منتقلی کیلئے ایک گاڑی کا انتظام ھو گا
    اس خدمت مرکز کی پہلی برانچ قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں بنائی جا رہی ہے تاہم بعد میں ایسے مراکز پورے پاکستان میں بنائے جائینگے

  • ڈینگی کے وار جاری،نئے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

    ڈینگی کے وار جاری،نئے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

    قصور
    ڈینگی کے وار جاری،شہری بیمار ہو کر کام کاج سے محروم ہو کر ہسپتالوں میں منتقل،عرصہ دراز سے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کی سپرے نہیں کی گئی،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے
    ہر روز کئی شہری ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہونے سے کام کاج سے محروم ہو کر ہسپتالوں میں منتقل ہو رہے ہیں
    ضلع بھر میں مچھروں خاص کر ڈینگی مچھر کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے
    واضع رہے کہ عرصہ دراز سے مچھروں کے تدراک کی سپرے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھر اور خاص کر ڈینگی مچھر کی بہتات ہو گئی ہے

    قصور میں ڈینگی بریگیڈ موجود ہونے کے باوجود بھی ڈینگی کے خلاف کام نا کرنا اور سپرے نا کرنا باعث تشویش ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور سی او ہیلتھ سے استدعا کی ہے کہ مچھر مار سپرے کروائی جائے تاکہ مچھروں کی تعداد میں کمی واقع ہو اور لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

  • یونین کونسل کی سطح پہ صفائی ستھرائی کا کام جاری

    یونین کونسل کی سطح پہ صفائی ستھرائی کا کام جاری

    قصور
    یونین کونسل 11 میں سیکریٹری کی زیرنگرانی روزانہ کی بنیاد پہ گاؤں دیہات کی صفائی ستھرائی کا کام جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کی نواحی دیہی یونین کونسل نمبر 11 اوراڑہ نو میں یونین کونسل سیکریٹری سید محمود شاہ اور معاون امان اللہ کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پہ پوری یونین کونسل کے تمام گاؤں دیہات میں صفائی ستھرائی کا کام جاری
    ہے
    ہر روز ایک گاؤں میں نالیاں کی صفائی کی جاتی ہے اور گلیوں بازاروں میں جھاڑو لگوایا جاتا ہے
    نالیوں سے نکلنے والی گندی اور جمع ہونے والے کورے کرکٹ کو بعد میں اٹھا کر کچرے کے ڈھیروں میں پھینکا جاتا ہے
    اہلیان علاقہ نے صفائی ستھرائی مہم پہ اظہار اطمینان کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ اس سلسلے کو مستقل چلایا جائے

  • دھان کی فصل کی کٹائی کرنے والے کسانوں کو ہدایت

    دھان کی فصل کی کٹائی کرنے والے کسانوں کو ہدایت

    قصور
    ضلع بھر میں دھان کی کٹائی جاری،کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کیا جائے،محکمہ زراعت پنجاب

    تفصیلات کے مطابق اس وقت قصور میں دھان کی فصل کی کٹائی جاری ہے جس پہ
    محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لئے دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سموگ میں اضافہ ہو گا
    محمکہ ماحولیات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں اور
    سموگ فضائی آلودگی کی وہ قسم ہے جو انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے لہذہ کسان حضرات دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں

  • سردی و دھند  میں وارداتیں روکنے کا جائزہ لیا گیا

    سردی و دھند میں وارداتیں روکنے کا جائزہ لیا گیا

    قصور
    ڈی پی او قصور کا تھانہ گنڈا سنگھ کا دورہ،کرائم میٹنگ کی گئی

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ گنڈا سنگھ میں تفتیشی افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور جرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا نیز سردی کی آمد پیش نظر جائزہ لیا کہ پولیس افسران دھند میں بہترین حکمت عملی کے تحت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں کس طرح محنت کریں گے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے
    ڈی پی او قصور نے وزٹ کے دوران تھانہ کی صفائی ستھرائی، حوالات اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی

  • ریڑھیاں عین سڑک کے وسط میں،ٹریفک جام رہنا معمول

    ریڑھیاں عین سڑک کے وسط میں،ٹریفک جام رہنا معمول

    قصور
    شہر بھر میں خاص کر بلہے شاہ دربار کے نزدیک مچھلی فروشوں نے ٹریفک جام کرنا معمول بنا لیا،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر بھر میں ٹریفک جام ہونے کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے خاص کر سرکلر روڈ قصور نزد دربار بابا بلہے شاہ کے قریب دن و رات ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ مچھلی فروش ریڑھی والے ہیں جو کہ تقریباً عین سڑک کے وسط میں ریڑھیاں لگا کر راستہ روکے رکھتے ہیں
    ان کی ریڑھیوں پہ کسی شہری کو کوئی بھی اعتراض نہیں کیونکہ یہ محنت کش اپنی حلال کی روزی کماتے ہیں مگر مسئلہ اس بات کا ہے کہ یہ سڑک کنارے کی بجائے سڑک کے وسط میں ریڑھیاں لگاتے ہیں جس کے باعث ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے
    دور دراز سے آئے شہریوں کے علاوہ شہر کے رہائشی بھی اس ٹریفک جام سے شدید پریشان ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مچھلی فروش ریڑھی والوں کی ریڑھیاں سڑک کے کنارے لگوائی جائیں یا پھر ان کا سڑک کنارے پھٹے لگانے کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہ لوگ بآسانی آپنی حلال کی روزی بھی کما سکیں اور لوگوں کے گزرنے میں رکاوٹ بھی پیدا نا ہو۔اگر کوئی شہری ان ریڑھی والوں کو سمجھائے تو یہ اکھٹے ہو کر لڑنے پہ تیار ہو جاتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی

  • سموگ میں مذید شدت،خطرناک اثرات مرتب ہونے کا خدشہ

    قصور
    سموگ کا راج ،سموگ مذید بڑھ گئی جس کے باعث لوگوں میں آنکھوں و پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ان دنوں شدید سموگ کا راج ہے اور ہر آنے والے دن کیساتھ سموگ بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ہر طرف سموگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں
    جس کے باعث لوگوں میں آنکھوں،جلد اور پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں خاص کر دمہ کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
    اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا اور سموگ کے بننے پہ کنٹرول نا کیا گیا تو خطرناک اثرات مرتب ہونگے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سخت ایکشن لیتے ہوئے زہریلہ دھواں بنانے والی فیکٹریوں، کارخانوں،بھٹہ خشت اور گندہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرے تاکہ سموگ کی روک تھام ہو سکے
    نیز سموگ میں سفر کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی دی جائے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی تشویش

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی تشویش

    قصور
    ڈالر و انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعد بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نا کرنے پہ تشویش کا اظہار

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ماہ سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری طرح انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کی حکومتی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ڈالر کا ریٹ زیادہ تھا تو شور ڈالا جاتا تھا کہ ڈالر کی زیادہ قیمتوں کے باعث مہنگائی ہے
    اب ڈالر کے ریٹ میں کمی آئی ہے تو کوئی خاص ریلیف نہیں مل رہا نیز گورنمنٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیکھے تو ہمارے ہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے
    گورنمنٹ فوری طور پہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ مہنگائی میں کمی واقع ہو