Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی تشویش

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی تشویش

    قصور
    ڈالر و انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعد بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نا کرنے پہ تشویش کا اظہار

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ماہ سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری طرح انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کی حکومتی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ڈالر کا ریٹ زیادہ تھا تو شور ڈالا جاتا تھا کہ ڈالر کی زیادہ قیمتوں کے باعث مہنگائی ہے
    اب ڈالر کے ریٹ میں کمی آئی ہے تو کوئی خاص ریلیف نہیں مل رہا نیز گورنمنٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیکھے تو ہمارے ہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے
    گورنمنٹ فوری طور پہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ مہنگائی میں کمی واقع ہو

  • ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں
    اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
    مشقوں میں اینٹی رائٹ فورس نے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے،دہشت گردوں کو قابو کرنے اور شہریوں کو حفاظتی جگہوں پہ منتقل کرنے کی ریہرسل کی
    اس موقع پہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد استعداد کار میں اضافہ کرنا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے
    نیز پولیس کا اولین فریضہ منتشر ہجوم کو منتشر کرنا،دہشت گردی کی روک تھام اور دہشت گروں کا مقابلہ کرنا و جرائم پیشہ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے

  • سموگ اک روگ،بیماریوں کا سبب،احتیاط کی درخواست

    سموگ اک روگ،بیماریوں کا سبب،احتیاط کی درخواست

    قصور
    شدید سموگ کا راج،شہریوں کا سفر کرنا مشکل،آنکھ،جلد،پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ان دنوں دھند کے سفید بادل چھائے ہیں جو کہ سفر کرنے والے افراد کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہیں
    درحقیقت آسمان پر چھائی یہ سفیدی دھند کی نہیں بلکہ کاربن اور مٹی کے ذرات سے بنی تہہ کی ہے جو سموگ ہیز کہلاتی ہے اور یہ آلودہ ماحول کے باعث پیدا ہوتی ہے
    اس کا سبب گاڑیوں،فیکٹریوں کا زہریلہ دھواں ہے
    طبی ماہرین کے مطابق یہ زہریلی گیس ہے جو آنکھوں ،چہرے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے
    ماہرین طب کے مطابق آسمان پر چھائے سموگ کے بادلوں میں شہری سفر کے دوران چشمے اور ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف امراض سے بچا جا سکے

  • ایم ایس معطل،ہڑتال ختم،او پی ڈی کھل گئی

    ایم ایس معطل،ہڑتال ختم،او پی ڈی کھل گئی

    قصور
    22 روز سے بند او پی ڈی کھول دی گئی،ایم ایس معطل

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور وزیر صحت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے باعث قصور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں
    22 روز سے بند او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ ہو گیا ہے او سے قبل ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ہڑتال کے باعث او پی ڈی مکمل بند تھی
    پنجاب گورنمنٹ نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کو کام سے روک دیا ہے اور اب ان کی جگہ ایم ایس کے اختیارات اے ایم ایس ڈاکٹر فیاض کو سونپ دیئے گئے ہیں
    واضع رہے کہ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے ایم ایس کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا جو منظور کر لیا گیا ہے

  • 12 سال سے مفرور قتل کا  اشتہاری مجرم گرفتار

    12 سال سے مفرور قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

    قصور
    عرصہ 12 سال سے اشتہاری گرفتار،ورثاء کی پولیس کو شاباش

    تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں 12 سال سے مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا
    تھانہ تھہ شیخم قصور کے ایس ایچ او عبدالرشید کی سربراہی میں کاروائی پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں عرصہ 12 سال سے مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری غلام مصطفیٰ عرف موسی کو گرفتار کیا
    مجرم غلام مصطفیٰ عرف موسی نے سال 2011 میں شیخم کے علاقہ موضع ساہد میں تنویر ڈوگر کو قتل جبکہ اسکے بھائی کو زخمی کیا تھا اور پولیس کو مطلوب تھا
    مجرم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شیخم کو ٹاسک دیا تھا کہ اسے گرفتار کرکے پیش کیا جائے
    پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری مقتول کے ورثا نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی پی او قصور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،وولٹیج میں کمی بیشی،قیمتی اشیاء خراب

    شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،وولٹیج میں کمی بیشی،قیمتی اشیاء خراب

    قصور
    کل رات سے بیشتر علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ،بیشتر علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی،شہریوں کی قیمتی الیکٹرک و الیکٹرانکس اشیاء خراب

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر بہادر پورہ فیڈر میں رات سے شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    کل رات بہادر پورہ فیڈر کے بیشتر علاقوں میں شام چھ بجے بجلی گئی اور رات دس بجے آئی اس کے بعد رات بھر وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اب بیشتر علاقوں میں ایک بار پھر سے صبح چھ بجے سے بجلی غائب ہے
    اسی طرح سب راجہ جنگ کے گاؤں موضع اوراڑہ نو میں گزشتہ پانچ دن سے وولٹیج کی اچانک کمی و انتہائی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے
    وولٹیج اچانک 120 سے بھی کم ہو جاتے ہیں اور اچانک 440 سے بھی اوپر تک چلے جاتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی مہنگی الیکٹرک و الیکٹرونکس اشیاء خراب ہو گئی ہیں
    شہریوں نے ایس ای لیسکو قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • غریب طالب علم کی سائیکل چور لے اڑ،سی سی ٹی وی میں چہرہ واضع

    غریب طالب علم کی سائیکل چور لے اڑ،سی سی ٹی وی میں چہرہ واضع

    قصور
    اکیڈمی کے باہر سے غریب طالب علم کی سائیکل نامعلوم چور لے اڑا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور سائیکل لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے،چور کا چہرہ واضع

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی و گردونواح میں موٹر سائیکل،رکشے،کاریں و سائیکلوں کی چوری عام ہو گئی ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    گزشتہ دن قصر انمول میرج ہال نزد گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین کے قریب واقع الادب اکیڈمی کے باہر سے نامعلوم چور سائیکل چوری کرکے لے گیا جس کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہے
    اکیڈمی انتظامیہ و اہلیان علاقہ نے تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس سے درخواست کی ہے کہ نامعلوم چور کو جلد سے جلد گرفتار کرکے جلد سے جلد غریب طالب علم کو اس کی سائیکل دلوائی جائے اور چوری کا یہ سلسلہ رکوایا جائے

  • قصور
    مرکزی مسلم لیگ نے قصور سمیت پاکستان کے 68 بڑے شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنی ملک گیر یکجہتی فلسطین مہم میں قصور سمیت ملک کے 68 بڑے شہروں میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
    مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے اور اسلامی فوجی اتحاد کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ عسکری جواب دیا جائے اور سرکاری سطح پہ فلسطینیوں کے لئے امداد بیجھی جائے
    فلسطینی ہمارے اسلامی بھائی ہیں ہم کسی بھی صورت ان کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے
    اگر آج اسرائیل کو لگام نا ڈالی گئی تو کل کو پاکستان کی طرف اسرائیل کی کھلی جارحیت ہو گی
    لہذہ گورنمنٹ ہمت کا مظاہرہ کرے اور اسرائیل کے خلاف او آئی سی ممالک کو اکھٹا کرکے اسرائیل پہ فوجی کاروائی کی جائے

  • حکومت اپنی آئینی حد میں رہے اور گرفتار اساتذہ کو رہا کرے

    حکومت اپنی آئینی حد میں رہے اور گرفتار اساتذہ کو رہا کرے

    قصور
    سکول ٹیچرز کی گرفتاری پہ اظہار افسوس،گورنمنٹ اپنی آئینی حدود میں رہے اور پامالی نا کرے،مرکزی مسلم لیگ سٹوڈنٹس و مسلم یوتھ قصور

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول موضع جوڑا تحصیل و ضلع قصور کے ٹیچر محمد اصغر اور دیگر اساتذہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج پہ مرکزی مسلم لیگ سٹوڈنٹس و مسلم یوتھ قصور نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ گورنمنٹ اپنی آئینی حدود میں رہے اور اساتذہ کا احترام کرے نہ کہ ان کی عزت کی پامالی کرے اور یہ نہ ہو کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پنجاب سے بغاوت کی ہوا شروع ہو جائے
    مسلم یوتھ ونگ کے عہدیداران نے کہا کہ ہر کام جھوٹ کی بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا
    ہم اپنے عزت مآب اساتذہ اور اگیکا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے لہٰذہ گورنمنٹ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ احتجاج کرنا ان کا آئینی حق ہے

  • موٹر سائیکل چور گینگ بمعہ مال مسروقہ گرفتار

    موٹر سائیکل چور گینگ بمعہ مال مسروقہ گرفتار

    قصور
    تھانہ اے ڈویژن کی کاروائی ،موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ارکان بمعہ مال مسروقہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ اے ڈویژن قصور کے ایس ایچ او آصف جاوید کی سربراہی میں سب انسپیکٹر ملک ہدایت،حوالدار مظہر و ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ارکان بمعہ مال مسروقہ گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے
    7 عدد موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کیا گیا
    گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقادر سکنہ ساہیوال، ناظم سکنہ بائی پاس قصور اور آصف سکنہ رکن پورہ قصور کے ناموں سے ہوئی ہے
    ملزمان نے ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو گھروں،بازاروں، مارکیٹوں،سکولوں اور کالجوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے
    ملزمان نے سٹی قصور سے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی 8 وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے
    موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کو شاباش دی