قصور
اردل روم میں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن
اردل روم میں 22 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے گزشتہ دن اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا
جس میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 2 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز کو ایک سال سروس ضبطگی، ایک ٹریفک وارڈن کو جرمانہ جبکہ 9 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں
دی گئیں ناقص کارکردگی پر تین ASI کی ایک سال سروس ضبطگی اور سنشور کی سزائیں دیں گئیں
ناقص تفتیش پر چار سب انسپکٹر کو ایک سال سروس ضبطگی اور ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی گئی
ڈی پی او نے کہا کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں
Author: غنی محمود قصوری

ڈی پی او آفس میں اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں

ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم
قصور
جماعت اسلامی کی کال پہ شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا ساتھ دینے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور پیٹرول پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف آج بروز ہفتہ بتاریخ 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہے
اس ہڑتال کی قصور میں تاجر برادری نے مکمل حمایت کی ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا عزم کیا ہے
اور گورنمنٹ سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
جماعت اسلامی کے زیر سایہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آج
دن 11 بجے مسجد نور چوک قصور شہر
سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے
شہر بھر کی تاجر برادری ،وکلا،صحافی، علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے مہنگائی کو کم کیا جائے بصورت دیگر حکمران برے انجام کے لئے تیار رہیں
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،عوامی غم و غصہ،حکمران زیر عتاب آنے کا خدشہ
قصور
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتے ہی چینی،سبزیاں،پھل گوشت و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ،لوگ چوری ڈکیتی و دیگر جرائم کرنے پہ مجبور،حکمران عیاشیوں میں مگن،عوامی غم و غصہ کسی بھی وقت خانہ جنگی میں بدل سکتا ہے،حکمرانی کرنے والے ہوشیار رہیںتفصیلات کے مطابق 2018 سے بے قابو ہونے والے مہنگائی کے جن نے غریبوں کا جینا نا صرف مشکل بلکل ناممکن بنا دیا ہے
آئے روز کی طرح گزشتہ شب بھی رات کی تاریکی میں گورنمنٹ کی طرف سے عوام پہ پیٹرول بم چلایا گیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی چینی،گھی،دالیں،آٹا،سبزیاں ،پھل و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث اب یہ چیزیں غریب لوگوں کی پہنچ سے بہت دور چلی گئی ہیں اور لوگ مجبور ہو کر جرائم کی طرف جا رہے ہیں جس کا سارا وبال 2018 سے مہنگائی کو ٹاپ گئیر لگانے والی عمران گورنمنٹ ،شہباز گورنمنٹ اور اب نگران کاکڑ گورنمنٹ کو جاتا ہے کہ جنہوں نے نا تو اپنی کابینہ کم کی نا ہی مراعات بلکہ ان میں مذید اضافہ کیا اور مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو مارا
اس وقت عوامی غم و غصہ اس انتہاء کو پہنچ چکا ہے کہ خدانخواستہ کسی بھی وقت ملک میں خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے کیونکہ اب لوگوں میں برداشت ختم ہو چکی ہے
لوگ زندہ رہنے کے لئے غیر قانونی کاموں کا سہارا لینے پہ مجبور ہو چکے ہیں
جب سے مہنگائی نے زور پکڑا ہے لوگ چوریوں ڈکیتیوں پہ مجبور ہو کر جرم کر رہے ہیں
عوامی رائے کے مطابق
حکمرانوں کی عیاشیوں نے جینا دو بھر کر دیا ہے جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں اور عوام پہ حکمرانی کرنے والے زیر عتاب آ سکتے ہیں لہٰذہ اشرافیہ اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ورنہ تیار رہے
پولیس مال مسروقہ واپس کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی
قصور
مقامی صحافی کے کزن کیساتھ ہوئی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان پکڑے گئے، موٹر سائیکل و نقدی بھی برآمد ہوئی تاہم متاثرہ شہری کو کچھ واپس نا ملا،پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی،ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیلتفصیلات کے مطابق مقامی صحافی میاں خلیل صدیق کے کزن کیساتھ چند ماہ قبل واردات ہوئی جس کی ایف آئی آر درج ہے اور ملزمان پکڑے بھی جا چکے ہیں اور مال مسروقہ بھی برآمد ہو گیا تاہم پولیس مال مسروقہ دینے سے انکاری ہے
ابتسام ولد احمد علی قوم آرائیں سکنہ کوٹ غلام محمد قصور 6/2/23 کو کاروبار کے سلسلے میں موضع نول گاؤں سے قصور کی جانب جا رہا تھا کہ کھارا موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ 50000 سے زائد نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی اور ایف آئی آر درج کروائی گئی
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمان پکڑے گئے جنہوں نے واردات کا اقرار بھی کیا اور موٹر سائیکل و نقدی برآمد کروائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کو نا تو موٹر سائیکل ملی ہے نا ہی رقم ملی ہے جبکہ متاثرہ شخص کی طرف سے بار بار مطالبے پہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے
تھانہ صدر قصور رابطہ کرنے پہ تفتیشی افسر تنویر کہتا ہے کہ ایس ایچ او میاں جسیم نے رقم و موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے اور وہ دے گا جبکہ ایس ایچ او کہتا ہے کہ موٹر سائیکل و نقدی تفتیشی دے گا
اس ساری صورتحال پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے
متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے
ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
قصور
تھانہ صدر کی کاروائی،ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم آصف ولد محمد اشرف عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور ریکارڈ یافتہ تھا تاہم ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 1250 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کے سہولت کار منشیات فروشوں کو پکڑا جا سکےبلہے شاہ ادبی سنگت مشاعرے میں ملک بھر کے شعراء کی شرکت
قصور
بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ بر صغیر میں اشاعت اسلام میں صوفیا کرام کا اہم کردار ہے اور بلھے شاہ ادبی سنگت ادب کے فروغ کے لئے اپنا کرداد ادا کر رہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابا بلھے شاہ کے عرس کے حوالہ سے منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ کا کلام دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے پیغام کو دنیا میں پھیلائیں تقریب کے میزبان ذوالفقار ناظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادبی پروگراموں کی اشد ضرورت ہے
انھوں نے کہا کہ بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور ایسے پروگرام منعقد کرواتی ریے گی تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے
انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر سے آنے والے شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ کہ جنہوں نے وقت نکال کر محفل کو چار چاند لگائے
اعلان کیا کہ آئندہ پروگرام کے لئے بائی پاس پر وسیع و عریض عمارت تعمیر کر رہے ہیں جسے بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا
محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء ڈاکٹر عظمت اللہ خان عظمت، غلام غوث لکھی، محمد امین رامے، سلیم آفتاب سلیم،حافظ علی احمد،عبدالرزاق محسن ،چوہدری خالد اکبر،اشرف خان شاذی، شریف ساجد،افجان حسین بزمی،توفیق شاد،خادم حسین خادم، ملک شریف ارشد کے علاوہ دیگر شہروں سے نامور شعراء کرام فقیر ویر سپاہی،محمد طاہر نعیم،فقیر کامل،ملک محمد ارشاد آصف سندھو،ایم وائی شاہد،مشتاق قمر، یٰسین یاس اور دیگر نے بابا جی کے حضور کلام پیش کیا
تقریب کے آخر میں محمد اشرف خان شاذی نے مہمانان گرامی میں بلھے شاہ ایوارڈ تقسیم کئے اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا
سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مذہبی جماعتیں میدان میں،سیاسی غائب
قصور
مک بھر کی طرح ضلع قصور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کیمپ،لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے،مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک،دعوت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن سمیت تمام دینی جماعتیں میدان میں،سیاسی جماعتوں تاحال نظروں سے اوجھلتفصیلات کے مطابق ملک پاکستان میں آئی سیلابی آفت پر ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے دل کھول کر مدد کی اور سخاوت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عطیات دیئے ہیں
مختلف مذہبی جماعتوں نے قصور گنڈہ سنگھ سے لے کر کنگن پور تک فلڈ ریلیف کیمپ لگائے ہیں جس میں لوگوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،ادویات اور جانوروں کے لئے چارہ مفت مہیا کیا جا رہا ہے
تاہم ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کوئی فلڈ ریلیف کیمپ و عملی طور پہ کام نہیں دیکھا گیا
مذہبی جماعتوں میں سے مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک پاکستان،الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتوں نے سامان اکھٹا کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بجھوایا ہے نیز قصور کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،و دیگر شعبہ زندگی کے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں نیز پنجاب پولیس کے جوان بھی ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ لوگوں کو محفوظ مقامات پہ پہنچا رہے ہیں
بجلی بلوں سے لوگوں کی چیخیں،حکمرانوں پہ لعن طعن
قصور
بجلی بلوں نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں،لوگوں کی طرف سے بجلی بلوں کو ادا نا کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعنت طعن کا سلسہ جاریتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں
دو وقت کی روٹی سے محروم عوام بجلی کے بلوں کو دیکھ کر حکمرانوں کی جان کو رو رہی ہے
بجلی کے بلوں میں بے انتہاء ٹیکسوں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے
مہنگائی کے مارے لوگوں کی طرف سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعن طعن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اشرافیہ کے اخراجات کم کرنے کے دعوے داروں نے ان کی عیاشیاں مذید بڑھا دی ہیں اگر حکمران مخلص ہیں تو لاکھوں روپیہ ماہانہ لینے والوں سے پیٹرول کے اخراجات اور بجلی کا بل لیا جائے اور باقی مراعات بھی ختم کی جائیں تاکہ غربت اور مہنگائی پہ قابو پایا جا سکے بصورت دیگر اگر حالات یہی رہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا اور پھر کوئی غریب امیر کی تفریق نا ہو گی اور اصل نقصان امراء کو ہی ہو گاپارکنگ سٹینڈ وبال جان،نوٹس کی اپیل
قصور
نیشنل بینک نیا بازار قصور کے قریب بنا پارکنگ سٹینڈ لوگوں سے ناجائز چارجنگ وصول کرنے لگا،کسٹمرز سے بدتمیزی کرنا معمول،ٹائروں کی ہوا نکال دی جاتی ہےتفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نیا بازار قصور کے نزدیک قائم نجی پارکنگ سٹینڈ لوگوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے
لوگوں سے من مانی کے پیسے لئے جاتے ہیں اور جواب طلبی پہ بدتمیزی کرنے کے ساتھ ٹائروں سے ہوا بھی نکال دی جاتی ہے موٹر سائیکل پارک کرنے والوں سے 30 روپیہ فی پھیرا جبکہ کار پارکنگ والوں سے 100 روپیہ فی پھیرا وصول کیا جاتا ہے اور کوئی کہے کہ میں ضروری کام جانے لگا ہوں اور واپسی ابھی آکر یہیں پارکنگ کرنی ہے تب بھی فی پھیرا کے حساب سے ہر بار پیسے لئے جاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے
نیز اگر کوئی سوال جواب کرے تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے اور ٹائروں سے ہوا نکال دی جاتی ہے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے از خود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
شدید گرمی و حبس،بیشتر والدین بچوں کو سکول بیجھنے سے انکاری
قصور
شدید ترین گرمی و حبس،سکولوں میں کلاس روم کے اندر بچے بغیر پنکھوں کے،کئی بچے بیمار،والدین کا بچوں کو سکول بیجھنے سے انکارتفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے قصور و گردونواح میں شدید ترین گرمی کا راج ہے اور حبس نے سانس لینا محال کیا ہوا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے سخت متاثر ہو کر بیمار ہو رہے ہیں
گزشتہ دن قصور میں شدید ترین گرمی و حبس تھی جس کے باعث کئی لوگ بیمار ہو گئے
سرکاری سکولوں میں بیشتر کلاسوں میں پنکھے نہیں اور اگر ہیں بھی تو بار بار کی لوڈ شیڈنگ سے بند رہتے ہیں جس کے باعث بچوں کا برا حال ہے اور بیشتر بچے بیمار پڑ گئے ہیں
والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں یو پی ایس مہیا کئے جائیں تاکہ بجلی بند ہونے کی صورت میں پنکھے چلتے رہیں
نیز والدین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کو سوچنا چائیے کہ سخت حبس کے دنوں میں سکول کھلوا دیئے جبکہ کچھ قابل برداشت و ٹھنڈا موسم تھا تب سکول بند کر دیئے
بچوں کی بری حالت اور سخت گرمی و حبس کے باعث بیشتر والدین اپنے بچوں کو سکول بیجھنے سے انکاری ہیں







