Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • مہنگی ترین سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور

    مہنگی ترین سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور

    قصور
    پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین سبزیاں و پھل،سیلاب زدگان کیساتھ پوری قوم بھی پریشان،حکومتی دعوے بے نقاب

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی سبزیاں و پھل فروخت کئے جا رہے ہیں جن کو نا چاہتے ہوئے بھی مہنگائی کے مارے لوگ خریدنے پہ مجبور ہیں
    دس ںیس روپیہ فی کلو والی گوبھی 150 روپیہ، بھنڈی 120,بینگن 200 سندر خانی انگور 550,جاپانی پھل 250,کیلا 120 روپیہ درجن اور ادرک 800 روپیہ فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ ان تمام چیزوں کے سرکاری نرخ کم ہیں

    بلیک مارکیٹنگ مافیا پوری تندہی سے اور بے خوف ہو کر اپنی من مانیاں کر رہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں
    گورنمنٹ کے سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں اور افسران سب اچھا ہے کہ رپورٹ جاری کئے جا رہے ہیں

    سیلاب زدگان کیساتھ اس وقت پوری قوم شدید پریشان ہو گئی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ خداراہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کسی حد تک تو پورے کئے جائے نا کہ اور مہنگائی کی جائے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ سرکاری قیمتوں پہ چیزوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے

  • 7ماہ قبل اکھاڑا جانے والا روڈ تاحال زیر تعمیر

    7ماہ قبل اکھاڑا جانے والا روڈ تاحال زیر تعمیر

    قصور
    7 ماہ قبل دوبارہ تعمیر کے لئے اکھاڑا جانے والا قصور رائیونڈ روڈ تاحال لوگوں کے لئے وبال جان،لوگوں کی پسلیاں تک ہل گئیں ،گورنمنٹ کے کان پہ جو تک نا رینگی،آئے روز حادثات

    تفصیلات کے مطابق 7 ماہ قبل تین سالہ عوامی احتجاج کے بعد قصور رائیونڈ روڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے اکھاڑا گیا جو کہ محض 10 کلومیٹر سے بھی کم تعمیر ہوا ہے اور 7 ماہ گزرنے کے باوجود باقی 14 کلومیٹر روڈ ابھی تک اکھڑا ا پڑا لوگوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے

    7 ماہ سے لوگ اکھڑی ہوئی سڑک پہ سفر کر رہے ہیں جس سے گاڑیوں موٹر سائیکلوں کا نقصان تو ہوا ہی ہے اس کے ساتھ لوگوں کی پسلیاں تک ہل چکی ہیں
    قصور کھارا چونگی سے پل جبومیل اڈا تک روڈ مکمل ہوئے ڈیڑھ ماہ ہو چکا مگر اس فاصلے میں اڈا نول و اڈا جبومیل پل ابھی تک زیر تعمیر ہیں اور اس سے آگے رائیونڈ تک سڑک اکھاڑی تو گئی ہے مگر اب تعمیر نہیں کی جا رہی جس سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں
    شہریوں نے انتظامیہ سے رحم کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بقایا ماندہ روڈ و اڈے جلد سے جلد تعمیر کئے جائیں تاکہ لوگ سفر کر سکیں

  • یوم عاشورہ،سخت ترین سیکیورٹی،2700 پولیس اہلکار تعینات

    یوم عاشورہ،سخت ترین سیکیورٹی،2700 پولیس اہلکار تعینات

    قصور
    یوم عاشورہ کیلئے قصور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی پلان ترتیب،2700 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،ڈبل سواری و اسلحہ کی نمائش پہ مکمل پابندی

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی طرف سے 10 محرم الحرام کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے اور سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں
    10 محرم الحرام یوم عاشورہ کو ضلع بھر میں 24 جلوس اور 20 مجالس منعقد ہو گیں
    جس میں کیٹگری اے کے پانچ جلوس ، موضع مان ، کوٹرادھاکشن، چونیاں اور پتوکی میں ہونگے
    تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے تقریبا 2700 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے
    6 حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں
    قصور شہر کے مرکزی جلوس کو 110 سیف سٹی کیمروں سے ڈی پی او آفس سے مانیٹر کیا جائے گا
    اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے
    رات سے ہی سٹی قصور کے پورے سرکلر روڈ کو بند کر دیا گیا اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں
    جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والوں کی 4 جگہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی
    سٹی قصور میں جلوس کے ڈائیورشن روٹس کی چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کئے جائینگے گے اور ایلیٹ فوس کے الرٹ دستے مسلسل گشت کرتے رہیں گے
    یوم عاشورہ کے موقع پہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ ڈبل سواری پہ بھی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
    قصور پولیس کی طرف سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہے گی جبکہ موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی
    ماتمی جلوس کے اختتام پہ روٹ کھول دیا جائے گا

  • 20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں ،وزن بھی کم،نوٹس کی اپیل

    20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں ،وزن بھی کم،نوٹس کی اپیل

    قصور
    نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج،20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں فروخت اور وزن بھی 75 گرام،اہلیان علاقہ کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے جہاں ہر بندہ اپنی من مانی کر رہا ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہا ہے
    راؤ خانوالہ میں نان بائیوں نے ظلم کی انتہاء کی ہوئی ہے
    20 روپیہ والا عام سادا نان 25 روپیہ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ وزن بھی 100 گرام کی بجائے 76 گرام ملتا ہے جبکہ نان کو پانی لگا ہوا ہوتا ہے
    اگر دیکھا جائے تو نان کا اصل وزن 50 گرام اور باقی پانی ہوتا ہے جو کہ انتہائی ظلم ہے
    مہنگائی کے مارے لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہیں جبکہ اوپر سے دکانداروں کی من مانیوں نے اودھم مچا رکھا ہے
    اہلیان قصبہ نے اسسٹنٹ کمشنر قصور سے نوٹس لے کر راؤ خانوالہ کے نان بائیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • خاتون سینٹری ورکر سے فراڈ،انصاف کی اپیل

    خاتون سینٹری ورکر سے فراڈ،انصاف کی اپیل

    قصور
    فی میل سینٹری ورکر یونین کونسل نمبر 1 سٹی قصور کے ساتھ فراڈ،محکمانہ چیک جاری ہونے کے باوجود
    عورت کو پیسے نا مل سکی
    خاتون کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی یونین کونسل نمبر 1 کی فی سینٹری ورکر ثریا ہدایت زوجہ ہدایت کیساتھ سینٹری ورکر ریاست عرف بلا نے 6 لاکھ 60 ہزار کا فراڈ کیا
    متاثرہ خاتون کا شوہر ہو گیا تھا جس کے نام کو خاتون کو چیک ملا مگر محکمانہ چیک جاری ہونے کے باوجود ثریا کو پیسے نا ملے جو کہ ریاست عرف بلا اور اس کے ساتھ کھا گئی
    خاتون انتہائی غریب ہے جس کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں
    متاثرہ خاتون نے حکام بالا سے ازخود نوٹس لے کر انصاف کی اپیل کی ہے

  • معتبر شحضیات کا مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

    معتبر شحضیات کا مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

    قصور
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا تلوار پوسٹ پہ ریلیف کیمپ،معتبر شخصیات کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ،خدمات کو سراہا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور ستلج دریا میں بھارتی آبی جارحیت کے بعد پانی آنے سے زندگی معطل ہونے سے
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان نے میدان میں اتر کر متاثرہ لوگوں کی خدمت کا عمل شروع کیا اور اسی خدمت کے لئے تلوار پوسٹ پہ مرکزی مسلم لیگ نے اپنا فلڈ ریلیف کیمپ لگایا جس میں لوگوں کو کھانا ،صاف پانی،ادویات و خیمے اور مچھر دانیاں مہیا کی گئی ہیں
    متاثرین کو تین وقت کا پکا پکایا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے
    مرکزی مسلم لیگ کے کیمپ پہ گزشتہ دن معتبر شحضیات نے دورہ کیا اور ان کی انسان دوست خدمات کو خوب سراہا
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جس میں لوگوں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کیا جا رہا ہے اور ساتھ جانوروں کو چارا بھی مہیا کیا جا رہا ہے
    انتظامیہ مرکزی مسلم کا
    حالات کے مطابق کہنا ہے کہ ایک ماہ تک کیمپ لگا رہے گا جس میں اسی طرح لوگوں کی خدمت کی جائے گی
    اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو دعائیں دیں

  • مویشی چور گینگ گرفتار،5 مویشی برآمد،مویشی مالکان کو واپس

    مویشی چور گینگ گرفتار،5 مویشی برآمد،مویشی مالکان کو واپس

    قصور
    مویشی چور گینگ کے ملزمان گرفتار ،5 مویشی برآمد،مویشی مالکان کو واپس کر دییے گئے،مالکان کا پولیس کو شکریہ اور دعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے مویشی چور گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے پولیس ٹیم نے تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کی جس میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث اقبال عرف بالی گینگ کے تین ارکان گرفتار کیے گئے ہیں
    ان ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان نے کم بیش چھ ماہ قبل موضع کیلوں کے رہائشی محمد شکیل کی حویلی سے مویشی چوری کر کے فرار ہو گئے تھے جس پہ ایکشن لیتے ہوئے
    ڈی ایس پی صدر خالد اسلم کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد شریف اور اے ایس آئی طیب یوسف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی
    پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہاولپور کے رہائشی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
    شہری نے اپنے چوری شدہ 5 مال مویشی واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں جبکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • سیلابی علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری

    سیلابی علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری

    قصور
    گنڈا سنگھ و قریبی علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری،مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ متحرک اور ریسکیو آپریشن دن رات جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور
    دریائے ستلج میں انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے گنڈا سنگھ و قریبی دیہات زیر آب ہیں اور زندگی مفلوج ہو چکی ہے خاص طور پہ
    موضع ٹھٹھی بخشے کے قریبی دیہات اور کنگن پور کے بیسیوں دیہات میں پانی آنے سے زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں لوگ اور مویشی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے لئے
    حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے تاہم گورنمنٹ کیساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھی لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے اور ساتھ متاثرہ لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ جانوروں کو چارا بھی فراہم کر رہی ہے
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جس میں کئی کشتیاں اور رضاکار لوگوں اور جانوروں کو فی سبیل اللہ محفوظ مقامات پہ پہنچا رہے ہیں
    نیز لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا اور ساتھ پیرا شوٹ خیمے بھی فراہم کئے گئے ہیں
    مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کی طرف سے گنڈا سنگھ ،کمال پورہ، ٹھٹھی بخشے،اور کنگن پور میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پکا ہوا کھانا متاثرہ لوگوں کھلایا جا رہا ہے
    ریسکیو کا عمل رات کے وقت بھی جاری رکھا جاتا ہے
    اہلیان علاقہ و متاثرہ لوگوں نے مرکزی مسلم پاکستان کا مصیبت کی گھڑی میں بے لوث خدمت کرنے پہ شکریہ ادا کیا ہے

  • تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر قصور کی حدود میں پولیس مقابلہ دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    قصور تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جن شناخت اشفاق سکنہ مشتاق کالونی قصور اور ریاض سکنہ وڈانہ کے ناموں سے ہوئی ہے
    گرفتار ملزمان شہری سے نقدی 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے واردات ناکام بنا دی
    وارث نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو 15 پر
    نقدی رقم 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع دی جس پہ
    تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوست پورہ روڈ پر ناکہ بندی کی اور پولیس پارٹی نے دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں میں داخل ہو گئے
    ڈاکو مسلسل مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں
    ڈاکوؤں کی اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے جن کو پولیس نے گرفتار کیا تو ان کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی نقدی 20 لاکھ روپیہ، موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا
    گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں بارے شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • بھارتی آبی جارحیت،ہر طرف پانی ہی پانی ،آج وزیر اعظم کا دورہ متوقع

    بھارتی آبی جارحیت،ہر طرف پانی ہی پانی ،آج وزیر اعظم کا دورہ متوقع

    قصور
    بھارتی جارحیت سے گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات میں پانی ہی پانی،لوگ نقل مکانی پہ مجبور،برقی نظام معطل،موبائل سروس ختم،موبائل سروس بند ہونے سے لوگ سخت پریشان،وزیر اعظم پاکستان کا آج سیلابی علاقوں میں دورہ متوقع

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑے جانے پہ تباہی مچ گئی
    گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات میں پانی ہی پانی لوگ نقل مکانی پہ مجبور ہو گئے
    برقی نظام معطل ہو گیا اور موبائل سروس بلکل بند ہوگئی ہے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی ہے
    گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات
    سہجرہ،دھوپ سڑی، مستکے کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے
    نیز موضع چندا سنگھ، سہجرہ ،دھوپ سڑی، نگر دونہ، چھاٹ، مبوکے، مستکے گٹی کلنجر و دیگر دیہات کا زمینی راستہ ختم ہو گیا ہے
    کسانوں کی کروڑوں روپیہ کی دھان و مکئی کی فصل برباد ہو گئی ہے
    اور جانوروں کے لیے چارے کا انتظام بھی نہیں رہ گیا ابھی بھی بہت سے لوگ دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں
    اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ قصور سے موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مشکل میں پھنسے ہوئے لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ میں رہیں
    واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا جانے والا پانی کا ریلہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا جس سے پانی کی سطح بہت زیادہ بلند ھو گئی ہے
    ستلج رینجرز کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح بلند ہو کر 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہیڈ گنڈا سنگھ سے پانی کا اخراج 46 ہزار کیوسک سے بھی تجاوز کر گیا ہے
    ابھی پانی کی سطح می مذید بلندی ہونے کا خدشہ ہے
    گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق نے تلوار پوسٹ پہ قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 کو کشتیوں کی تعداد میں اضافے کرنے کی ہدایت کی
    نیز آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورہ متوقع ہے