Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں سات دن کی مذید چھٹیاں

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں سات دن کی مذید چھٹیاں

    قصور
    سیلاب سے متاثرہ علاوں میں سکولوں کی چھٹیاں مذید سات دن کیلئے بڑھا دی گئی ہیں

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کل موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور سرکاری سکول باقدہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے شروع ہو چکے ہیں تاہم قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گورنمنٹ کی طرف سے سکولوں کی چھٹیاں سات دن کے لیے مذید بڑھا دی گئیں ہیں
    ڈپٹی کمشنر قصور نے نوٹس نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے
    واضع رہے کہ قصور گنڈا سنگھ کے قریب درجنوں دیہات زیر آب ہیں جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے
    سیلابی پانی لوگوں کے کھیتوں، گھروں مسجدوں و سکولوں میں موجود ہے
    1988 کے بعد یہ ابتک کی سب سے بڑی انڈین آبی جارحیت ہے کہ جب انڈین علاقے ڈوبنے لگتا ہے تو ستلج دریا میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے وگرنہ سارا سال پانی روکے رکھا جاتا ہے

  • ایک ماہ سے سیلاب،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،ریسکیو آپریشن جاری

    ایک ماہ سے سیلاب،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،ریسکیو آپریشن جاری

    قصور
    ایک ماہ قبل آنے والے سیلاب میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن،نقل مکانی جاری،گورنمنٹ و مذہبی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل انڈیا نے دریائے ستلج میں گنڈہ سنگھ کے مقام پہ پانی چھوڑا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آ گئی اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیہات میں ابتک پانی موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں
    گزشتہ دنوں انڈیا نے ایک بار پھر سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جس سے سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا دوبارہ داخل ہوا اور ہر طرف تباہی مچ گئ
    اس تباہ حالی میں گورنمنٹ کی طرف سے ریسکیو 1122،پاک فوج،پاکستان رینجرز اور ملکی مذہبی سیاسی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں لوگوں اور ان کی قیمتی اشیاء و جانوروں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زندہ دلان قصور کی طرف سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،مچھر دانیاں اور دیگر ضروریات زندگی مفت مہیا کی جا رہی ہیں نیز جانوروں کے لئے چارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے
    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک سے دو دن بعد انڈین علاقے میں مذید برسات ہونگیں جس سے سیلاب میں شدت کا خدشہ ہے
    مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں سے اپنے مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کیلئے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے

  • عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری گرفتار

    عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری گرفتار

    قصور
    دہشت کی علامت اشتہاری مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹگری کا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا
    پولیس ٹیم نے بڑی مہارت سے عرصہ دراز سے دہشت کی علامت اور انتہائی مطلوب مجرم علی حسین ڈوگر گرفتار کیا
    اشتہاری مجرم عرصہ دراز سے روپوش تھا اور پولیس کے لئے سر درد بنا ہوا تھا
    مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا
    اور حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  • سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    قصور
    اینٹی کرپشن قصور نے 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم نے پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈر میں خورد برد کی تھی

    تفصیلات کے مطابق 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم قصور اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا
    ملزم نے 2022 میں تقی پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کی تھی اور اشتہاری تھا

    ملزم پہ دفعات 420/468/471 کے تحت مقدمہ نمبر 9/22 درج تھا اور اشتہاری تھا
    اینٹی کرپشن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

  • بچہ اغواء کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    بچہ اغواء کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    قصور
    تحصیل پتوکی میں خاتون 3 سالہ بچے کو اغواء کرکے لیجاتی رنگے ہاتھوں گرفتار،گروہ بچے اغواء کرکے فروخت کرتا ہے،ملزمہ کا اعتراف جرم

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل پتوکی میں
    بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے
    گزشتہ دن نامعلوم خاتون نے کاشف چوک پتوکی سے 3 سالہ بچے علی کو اغواء کیا اور فرار ہو گئی جس کی اہلیان علاقہ نے دیکھ لیا
    واقعہ کی خبر پا کر اہلیان علاقہ نے ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    وقوعہ کی اطلاع پا کر فوری طور پہ پولیس پہنچی اور خاتون کو حراست میں لیا گیا جس نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے
    چوکی انچارج سٹی پتوکی محمد امین نے ملزمہ کو حراست میں لے کر اس کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ترتیب دی ہیں اور کہا ہے کہ جلد پورے گروہ کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • شدید گرمی،حبس لوڈشیڈنگ،بچے بوڑھے متاثر

    شدید گرمی،حبس لوڈشیڈنگ،بچے بوڑھے متاثر

    قصور
    بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا،گرمی کی شدت میں اضافہ،لوگ سخت پریشان ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر دیہی علاقوں می شدید ترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے 24 گھنٹوں میں 12 سے 14 گھنٹہ تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور ماہ رمضان کی بھی آمد نزدیک ہے جس کے باعث لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ماہ رمضان میں ایسے ہی لوڈشیڈنگ کی گئی تو اتنی گرمی میں روزے داروں کا برا حال ہو جائے گا
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے

  • موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور
    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،لاکھوں روپیہ کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی میں موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا ہے جس کے قبضہ سے چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان اشفاق عرف شانی سکنہ سرائے مغل تحصیل پتوکی نے موٹر سائیکل چور گینگ بنا رکھا ہے جو کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکلیں چوری کرتا ہے
    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال کا نام بدل کر بابا بلہے شاہ ہسپتال رکھ دیا گیا

    ڈی ایچ کیو ہسپتال کا نام بدل کر بابا بلہے شاہ ہسپتال رکھ دیا گیا

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا نام تبدیل کرکے بابا بلہے شاہ ہسپتال رکھ دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا نام تبدیل کر کے بابا بلہے شاہ ہسپتال رکھ دیا گیا ہے
    ہسپتال کا نام معروف صوفی بزرگ بابا بلہے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے اور نام کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
    اسٹیل باغ موڑ پہ واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کو اب بابا بلہے شاہ ہسپتال لکھا و پکارا جائے گا

  • 15 سالہ نوجوان گم ہوئے 16 دن،آئی جی سے نوٹس کی اپیل

    15 سالہ نوجوان گم ہوئے 16 دن،آئی جی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    15 سالہ نوجوان کو گم ہوئے 16 دن گزر گئے،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،لواحقین سخت پریشان،آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں چک نمبر 17 کے رہائشی نوجوان
    15 سالہ ابوبکر ولد صدیق گجر کو لاپتہ ہوئے 26 دن ہو گئے مگر تاحال ابتک کوئی سراغ نا ملا سکا جس پہ لواحقین سخت پریشان اور رنج میں مبتلا ہیں
    ابوبکر صدیق 18/07/2023 کی صبح راوی روڈ لاہور سے اپنے ہی جنرل سٹور سے گھر کو روانہ ہوا اور اب تک گھر نہ پہنچ سکا ہے بات چیت کرتے ہوئے ابوبکر کے ورثہ اور دوست و محلے دار اسامہ شفیق نے بتایا کہ ابوبکر کو کسی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے
    کئی روز تک اسے ڈھونڈا گیا مگر کوئی سراغ نا ملا تو اسی بنا پر قریبی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تاہم
    مقدمہ درج کروائے کتنے دن بیت گئے لیکن اب تک کوئی اچھی خبر نہ مل سکی ہے
    ابوبکر کے والدین بہن بھائیوں سمیت تمام لواحقین اور اس کا دوست اسامہ شفیق
    ابوبکر کی راہ تکتے ہوئے نڈھال ہیں
    ابوبکر کے والدین نے آئی جی پنجاب پولیس، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام اداروں سے رو رو کر نوٹس لینے کی اپیل ہے اور جلد سے جلد ابوبکر کی بازیابی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد،احتجاجی مظاہرہ

    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد،احتجاجی مظاہرہ

    قصور
    گزشتہ دن گورنمنٹ کی طرف سے سخت نا انصافی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی ردعمل شروع ہو گیا،مرکزی مسلم لیگ پاکستان قصور آج پریس کلب قصور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن گورنمنٹ نے انتہائی ناانصافی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپیہ فی لیٹر تک اضافہ کیا جو کہ سخت زیادتی اور نا انصافی ہے
    اس اضافے پہ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کیا ہے اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے پہلے ہی ہر چیز کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں

    آج دن گیاراں بجے پریس کلب قصور کے باہر سیاسی جماعت مرکزی مسلم لیگ پاکستان قصور احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا
    شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات پہ گورنمنٹ پہ سخت تنقید کی ہے اور اضافے کو مسترد کیا ہے
    واضع رہے کہ ملک میں اس وقت پہلے سے ہی بہت مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں بار بار اصافہ کرکے لوگوں کو اذیت دی جا رہی ہے جبکہ اشرافیہ کے خرچے نہیں کم کئے جا رہے ان کی عیاشیاں مذید بڑھا دی گئی ہیں