Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • متوقع اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات نایاب،شہری پریشان

    متوقع اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات نایاب،شہری پریشان

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر بیشتر پیٹرول پمپوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روک دی،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں بیشتر مقامات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر پیٹرول پمپ مالکان نے کل سے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روک دی ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکی گئی ہے جبکہ بیشتر پیٹرول پمپ زائد قیمت پر پیٹرول بیچ رہے ہیں جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    لوگوں کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ دن قبل ہی متوقع اضافے کے پیش نظر مہنگا پیٹرول بیچنا اور لوگوں کو ذلیل کرنا انتہائی تشویشناک ہے

  • پاکستانی تاریخ کے واحد ہسپتال کیساتھ تعاون کی یقین دہانی

    پاکستانی تاریخ کے واحد ہسپتال کیساتھ تعاون کی یقین دہانی

    قصور
    پاکستانی تاریخ کے واحد اپنی مدد آپ کے تحت دیہی علاقے میں بنائے گئے احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور قصور کا کیمسٹ ایسوسی ایشن چونیاں کا دورہ،تعاون کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں کسی بھی دیہی علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت بننے والا احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال واحد اور اپنی مثال آپ ہے
    انتہائی کم مدت میں اہلیان علاقہ کے تعاون سے بہت بڑا پراجیکٹ بہت قلیل مدت میں مکمل کیا گیا جس کا سہرا اہلیان علاقہ کیساتھ احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کی بے لوث مدد گار ٹیم کو جاتا ہے جس نے دن رات ایک کرکے خوب محنت کی اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ہسپتال قائم کیا
    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور قصور کا افتتاح 12 فروری کو متوقع ہے جس میں ملک بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے
    تحصیل کیمسٹ ایسوسی ایشن چونیاں ڈسٹرکٹ قصور کے وفد نے ہسپتال کا وزٹ کیا
    احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر عبدالستار ،ابتسام الہی،احسن جمال و دیگر نے
    مہمانوں کو ہسپتال کی تعمیر اور افتتاح کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی
    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کی بے لوث ٹیم کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے مہمانوں نے کام کو خوب سراہا اور ایسوسی ایشن کی طرف سے ہسپتال کے ساتھ بھرپور تعاون کا وعدہ کیا
    واضع رہے کہ ضلع قصور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں جس کے باعث انہیں لاہور لیجانا پڑتا تھا جس سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا مریض بچوں کی اس مشکل کو آسان کرتے ہوئے احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن نے ہسپتال بنایا جس پر مریض بچے اور ان کے لواحقین انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں

  • مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن کے خلاف احتجاجی ریلی

    مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن کے خلاف احتجاجی ریلی

    قصور
    مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن پہ احتجاجی ریلی،توہین قرآن کی سخت مذمت
    تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کو سرکاری شہ پر جلائے جانے کے واقعے پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ شہر قصور کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر قصور سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے صدر چوہدری عاطف حنیف ایڈووکیٹ، رہنما پی ٹی ائی میاں محمد عمران اور چوہدری شمس الدین صدر انجمن تاجران مفتی طاہر رہنما دیوبند مسلک و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا
    احتجاجی مظاہرے میں قصور شہر کی مختلف تاجر، مزدور، طلبا، نوجوانوں کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور رکشہ یونین نے بھی شرکت کی
    شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی محبت پر مبنی اور اس واقعے کے خلاف مذمتی الفاظ درج تھے
    مظاہرین نے قرآن کریم کی محبت اور سویڈن کی مذمت میں شدید نعرے بازی کی
    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ چوہدری عاطف حنیف نے کہا کہ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی دل آزاری کے پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں
    یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور مسلمان دل و جان سے اس سے محبت کرتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو جلایا جانا کوئی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہر فورم پر نا صرف مذمت ہونی چائیے بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے
    انہوں نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہم ان اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر اس آواز کو اٹھائیں گے
    رہنما پی ٹی ائی میاں عمران نے کہا کے ہر انسان کو اپنے مذہب پر عمل کا حق اور آزادی حاصل ہے کسی انسان کی دل آزاری تمام مذہبی اقدار اور عالمی قانون کی نفی ہے یورپ اس بات پر یقین کا دعویٰ کرتا ہے مگر مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات ان کی منافقت کو عیاں کر رہے ہیں
    مرکزی مسلم لیگ اس طرز عمل کی شدید مزمت کرتی ہے
    مقررین نے کہا کہ یورپ جانتا کہ مسلمان قرآن سے شدید محبت کرتے ہیں مگر اس کے باوجود کبھی قرآن کریم سرکاری اجازت کیساتھ سرعام جلایا جاتا ہے تو کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنائے جاتے ہیں، ان سب اقدامات کا مقصد کیا ہے، یہ اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی ہے یہ اسلاموفوبیا ہے جو پورے یورپ میں وائرس کی طرح پھیل چکا ہے اس پر عالمی برادری اور نام نہاد امن کے علمبرداروں کو نوٹس لینا چاہیے وگرنہ مسلمان ردعمل پر مجبور ہوں گے

  • سی آئی اے سٹاف قصور کی بڑی کاروائی،خطرناک ترین گینگ گرفتار

    سی آئی اے سٹاف قصور کی بڑی کاروائی،خطرناک ترین گینگ گرفتار

    قصور
    سی آئی اے سٹاف قصور کی بڑی کاروائی،فانی ڈکیت گینگ گرفتار،ناجائز اسلحہ،موبائل،ایل سی ڈیز و 4 لاکھ نقدی و 1500 گرام چرس برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے ملک طارق محمدد کی قیادت میں ایس آئی محمد اسلم و ہیڈ کانسٹیبل رفیق الدین غوری اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 48 مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم عرفان عرف فانی کو گینگ ارکان سمیت گرفتار کر لیا
    گینگ کا سرغنہ محمد عرفان عرف فانی ولد عالم سکنہ رتنے والا قصور دفعہ 392 سمیت 48 مقدمات میں مطلوب تھا اور خطرناک ڈکیت گینگ چلا رہا تھا
    ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ،موبائل فون اور ایل سی ڈیز کے علاوہ 4 لاکھ روپیہ نقد اور 1500 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے
    ملزم کے ساتھیوں شان عرف شانی( 15 مقدمات میں مطلوب) سکنہ رتنے والا، قدرت اللہ اشرف سکنہ اٹاری لاہور ( لاہور و دیگر اضلاع میں 140 مقدمات میں مطلوب) غلام حیدر ولد منہا کمہار سکنہ بستی ونیکاں قصور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور نے انتہائی خطرناک ترین بین الصوبائی گینگ کو گرفتار کرنے پر سی آئی اے سٹاف قصور کو شاباش دی

  • 17 گھنٹوں بعد بجلی کی آمد،کچھ علاقوں میں پرسوں سے غائب

    17 گھنٹوں بعد بجلی کی آمد،کچھ علاقوں میں پرسوں سے غائب

    قصور
    نا بجلی نا پانی،17 گھنٹوں بعد کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں کے لئے بجلی آئی اور پھر چلی گئی تاہم راؤ خانوالہ فیڈر کے کچھ دیہات کی بجلی پرسوں رات سے بند،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،الیکٹرک جنریٹرز کرایہ پر دینے والوں کی چاندی

    تفصیلات کے مطابق ملک گیر بلیک آؤٹ کے باعث ضلع قصور میں کل سے بجلی نا ہونے کے باعث تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تاہم رات باراں بجے کے قریب تقریباً 17 گھنٹوں بعد چند گھنٹوں کے لئے بجلی آئی اور پھر چلی گئی مگر افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ راؤ خانوالہ فیڈر کے کچھ دیہات کی بجلی پرسوں رات سے بند ہے اور ابھی تک بجلی نے جھلک تک نہیں دکھائی جس کے باعث لوگ خود کو پتھر کے دور کا باسی محسوس کر رہے ہیں
    اسی ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر الیکٹرک جنریٹر کرایہ پر دینے والوں نے خوب کمائی کی اور منہ مانگے کرائے وصول کئے ہیں

  • فٹ بال فائنل جیت کر بلہے شاہ کلب نے اپنے نام کیا

    فٹ بال فائنل جیت کر بلہے شاہ کلب نے اپنے نام کیا

    قصور
    اوراڑہ فٹ بال کلب بمقابلہ بلہے شاہ فٹ بال کلب قصور میں شاندار مقابلہ،بلہے شاہ فٹ بال کلب نے میچ جیت لیا،ملک مظہر رشید،ارشد بھٹی،سردار تاج ڈوگر مہمان خصوصی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن موضع اوراڑہ نو میں بلہے شاہ فٹ بال کلب اور اوراڑہ فٹ بال کلب کے درمیان فائنل میچ ہوا
    جو کہ مرزا عرفان عزت بیگ،مرزا عزت بیگ،مرزا صابر بیگ،امین ڈوگر،وسیم ڈوگر اصغر شریف عرف بوبی و دیگر معززین دیہہ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا
    میچ میں خصوصی شرکت بھٹی ہسپتال کے سی ای او محمد ارشد بھٹی،ایم این اے رشید احمد خان کے بیٹے مظہر رشید و یوسی اوراڑہ کے چئیرمین سردار تاج ڈوگر،منے خان آف راؤ خان والا منشاء بھٹی آف شیخم غنی محمود قصوری کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے کی
    شاندار کمنٹری کے فرائض مرزا نصیر مقصود بیگ نے ادا کئے
    سینکڑوں تماشائیوں نے میچ بڑی دلجمعی سے دیکھا
    دونوں ٹیموں نے شاندار طریقے سے میچ کھیلا اور بلہے شاہ فٹ بال کلب نے میچ جیت لیا
    مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
    اس موقع پہ سی ای او ارشد بھٹی نے اعلان کیا کہ بھٹی ہسپتال قصور میں یتیم بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور مفت تعلیم بھی دی جائے گی
    مظہر رشید نے اوراڑہ نو کے سکول کے لئے دو کمروں کی تعمیر کا اعلان کیا
    مرزا صابر بیگ نے انتظامیہ کو 10000 اور سردار تاج ڈوگر نے 30000 ارشد بھٹی نے 5000
    نقد رقم دی اور کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کی صحت کو اچھا رکھنے کیساتھ انہیں دیگر بری عادات سے بھی بچایا جا سکتا ہے لہذہ ہمیں کھیلوں میں نوجوانوں کو ویلکم کرنا ہوگا

  • 14 سالہ عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار

    14 سالہ عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار

    قصور
    تھانہ کھڈیاں قصور پولیس کی کارروائی ،14 سال سے عدالتی مفرور دوسرے ضلع سے گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں ملک شمشیر کھوکھر نے ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کامیابی کاروائی کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین سے پرویز نامی اشتہاری کو گرفتار کر لیا
    ملزم عرصہ 14 سال سے عدالتی مفرور تھا اور بھیس بدل کر رہ رہا تھا
    ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • کارکنان مجلس تحفظ مزارات قصور کے خدشات

    کارکنان مجلس تحفظ مزارات قصور کے خدشات

    قصور
    دربار بابا بلہے شاہ کی کہانی
    کارکنان مجلس تحفظ مزارات قصور کی زبانی

    تفصیلات کے مطابق
    قصور کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی شاعر اور روحانی بزرگ حضرت بابا بلّھے شاہ کے قبرستان میں مغربی دیوار کے ساتھ کم و بیش تین سو قبروں کو مسمار کرکے ان کی باقیات غائب کردی گئیں شہریان قصور سماجی ۔۔۔مذھبی۔سماجی ۔۔اور سیاسی رہنماؤں کی قیادت میں بھرپور طریقے سے احتجاج کیا اور کئی وفود نے منیجر اوقاف کو بھی ذاتی طور پر مل کر مسئلہ بتایا مگر فرعون صفت منیجر اوقاف رانا واسق چراغ نے معززین کی کوئی درخواست ماننے سے انکار کردیا اس کا کہنا تھا کہ میں یہ سب کچھ اپنے سینئر حکام کی سرپرستی میں کر رھا ھوں قصور کا ڈی سی بھی میرے ھاتھ میں ھے میرا پروگرام تو ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں بنانے کا ھے تم سے جو کچھ ھوتا ھے کرلو ۔ یرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے

    معتبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ھوا ھے منیجر کا پروگرام متعلقہ حکام کی سرپرستی سے ناجائز فائدہ اٹھا کر تقریباً ڈیڑھ سو دکانوں کی تعمیر کا ھے اور تقریبآ پندرہ کروڑ کی رقم شہریوں اور دیگر قبضہ مافیاز سے وصول کی جاچکی ھے یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ پنجاب بھر میں جو قبرستان بھی محکمہ اوقاف پنجاب کی دسترس میں ہیں وھاں بھی یہی کام کیا جائے گا اور یوں محکمہ اوقاف کے افسران دس ارب کی دھاڑی لگانے کے چکر میں ھیں
    قبریں فروختند بے ارزاں فروختند
    یاد رھے کہ بابا بلّھے شاہ کے قبرستان میں جو ایریا نشانہ بنایا گیا ھے وھاں کم و بیش ایک سو ساٹھ مزارات ان مظلوم شھداء کے ھیں جو قیام پاکستان کے وقت ھجرت کے دوران ٹرینوں میں سکھوں کے ھاتھوں شھید ھوئے تھے
    اور قصور کے ریلوے سٹیشن پر انکی میتیں اتار کر نزدیک ترین قبرستان جو کہ بابا بلّھے شاہ کا قبرستان تھآ میں دفن کردی گئیں
    یہ بھی ان ملحوظ خاطر رکھا جائے اس سے پہلے بھی محکمہء اوقاف کی ماضی کی انتظامیہ تیس کنال سے زائد اراضی مزار بابا بلّھے شاہ کی مشرقی سمت لوگوں کے حوالے کرکے مال بنا چکی ھے لیکن اس دفعہ علمائے دین ،حفاظ کرام۔اور شھداء کے مزارات اس دین دشمن انتطامیہ محکمہ اوقاف قصور کی ہوس زر کے نشانہ بنے ھیں
    اس سے پہلے مزار بابا بلّھے شاہ پر رکھے گئے نزرانوں کے گلے میں خوردبرد کی کہانیاں ھر فرد کی زبان پر ھیں
    نیزمزار پر چڑھنے والی چادریں بھی خوردبرد کی جارھی ھیں اور بھی بہت ساری گفتنی و نا گفتنی قصے زبان عوام پر ھیں لیکن اس بار ظلم حد سے تجاوز کر گیا ھے لوگوں کے جزبات اشتعال کی حدوں کو چھو رھے ھیں اور کسی بھی وقت کوئی بھی سنگین واقعی رونما ھو سکتا ھے معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کی عدالت میں پیشیاں بھگت رھا ھے اور انصاف میں تاخیر انصاف کے مترادف مثال کی عملی شکل اختیار کر گیا ھے بہت سارے اخبارات قبل ازیں بھی حکومت اور عوامی حلقوں کو اس سنگین صورتحال سےاگاھی دے چکے ھیں مگر تاحال ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی بااختیار شخص کے پاس اس عوامی مزھبی معاملے کیلئے کو یہ وقت نہیں صورتحال مذھبی قیادتِ کے ھاتھوں میں آگئی تو معاملات کسی بھی وقت خرابی کی حدیں عبور کرسکتی ہے

  • تاجر کے قتل کے خلاف روڈ بلاک

    تاجر کے قتل کے خلاف روڈ بلاک

    قصور
    تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں تلونڈی کے تاجر غلام رسول کے قتل کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج،قصور دیپالپور روڈ بلاک کئے رکھا،مقتول کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے تلونڈی کے تاجر زرعی سپرے ڈیلر غلام رسول کی کل کنگن پور کے گاؤں تانگڑیاں سے لاش ملی تھی جس پر اہلیان علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے
    چند دن قبل غلام رسول کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا تھا جس کا تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج تھا
    ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کاروائی نہیں کی جس کی بدولت مغوی کو قتل کیا گیا ہے
    اس المناک واقعہ پر تلونڈی کی عوام نے قصور دیپالپور روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کئے رکھی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی
    قتل سے علاقے بھر میں غم و غصہ کیساتھ شدید قسم کا خوف پایا جا رہا ہے

  • 800 پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیو مہم کا آغاز

    قصور
    چار روزہ پولیو مہم کا آغاز،قصور پولیس کے سینکڑوں اہلکار پولیو ورکرز کی حفاظت پہ مامور

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوا ہے
    جس میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گیں
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید عمران کرامت بخاری کی ہدایت پر پولیو ورکرز کی سیکورٹی کیلئے 800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے اور پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے ان کیساتھ ڈیوٹی دیں گے
    ضلعی انتظامیہ کا اعلان ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کیا جائے اور ہر بچے کو پولیو سے حفاظتی قطرے لازمی پلائے جائیں