Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا افتتاح،ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا افتتاح،ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    قصور
    احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور کا افتتاح ،افتخار ٹھاکر،سیف اللہ خالد قصوری سمیت ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ سال احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ عوامی تعاون سے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچا
    کل بروز 12 فروری کنگن پور میں ہسپتال کا افتتاح کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ کامیڈین و ایکٹر افتخار ٹھاکر نے خصوصی شرکت کی
    افتتاحی تقریب میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری سمیت ملک بھر سے سیاسی،سماجی و صحافی شحضیات کے ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور احمد تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور ہسپتال سے تعاون کی یقین دہانی کروائی

  • خطرناک ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    پولیس چوکی کھارا کی کاروائی،ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار،موٹر سائیکل برآمد،ملزمان خطرناک مقدمات میں مطلوب تھے

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کی ہیں تھانہ صدر قصور کی
    پولیس چوکی کھارا کے انچارج علی رضا اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ہے
    گرفتار ملزمان میں شاہنواز ولد عارف،اکرم ولد اقبال اور عدنان ولد جمیل سے ناجائز اسلحہ ایک عدد پسٹل 30 بور،ایک عدد ریوالور 32 بور اور ایک عدد رائفل 44 بور بمعہ گولیاں برامد کی ہیں
    ملزمان سے ایک عدد موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو AMB 6811 ماڈل 2022 بھی برآمد ہوا ہے
    ملزمان قصور پولیس کو پانچ مقدمات بشمول 392 میں مطلوب تھے
    خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پہ ڈی پی او قصور نے انچارج چوکی کھارا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • سوڈان و بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

    سوڈان و بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

    قصور
    لوگوں کا سویڈن کے خلاف غم و غصہ تیز تر،احتجاجی ریلیاں،پتوکی میں نیو اتحاد گروپ کی طرف سے سوڈان مخالف ریلی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں سویڈن سے اظہار نفرت کیلئے ریلیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں لوگ سوڈان سے اظہار نفرت کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں
    پتوکی میں چوھدری حمزہ آرائیں چیرمین نیو اتحاد گروپ کی جانب سے سیوڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قوم پر ھونے والے ظلم کے خلاف ریلی نکالی گی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
    اس ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیت نے جوق درجوق شرکت کی
    حاجی رانا ممتاز خان mpa عظیم لیاقت نمبردار اور چوھدری شاھد کرامت اور چوھدری حمزہ آرائیں نے خصوصی طور پہ شرکت کی اور کہا کہ سویڈن اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ھم ان کے خلاف جنگ کا اعلان کرے گے

  • نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    قصور
    نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،چاروں اسسٹنٹ کمشنرز کو سبزی و فروٹ منڈی میں سرکاری ریٹوں پہ چیزیں فراہم کرنے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق قصور میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور کہا ہے کہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے سخت اقدامات کئے جائینگے جس میں ہماری اولین ترجیح صفائی ستھرائی کے کام ،اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کی سرکاری ریٹوں پہ فراہمی ہے
    چاروں اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سرکاری ریٹوں پہ اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور دفتر میں آنے والے سائلین کی شکایات کو اچھے طریقے سے سن کر حل کیا جائے

  • پیٹرول پھر نایاب،شہری پریشان،من مانی قیمتوں پہ فروخت

    پیٹرول پھر نایاب،شہری پریشان،من مانی قیمتوں پہ فروخت

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پھر بند،شہری خوار،بلیک مارکیٹنگ مافیا کے اگے گورنمنٹ بے بس

    تفصیلات کے مطابق قصور میں بیشتر پیٹرول پمپوں نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہے جس کے باعث شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں
    شہریوں کی طرف سے موجودہ گورنمنٹ کو بدعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کے بس میں کچھ نہیں مگر بلیک مارکیٹنگ مافیا کا ملک پہ مکمل کنٹرول ہے اور گورنمنٹ ان کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے
    پیٹرول نا ملنے کے باعث لوگوں پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ بلیک میں زائد قیمتوں پہ سرعام فروخت کر رہے ہیں

  • قرآن حفظ کرنے والے بچوں میں انعامات،دستار بندی

    قرآن حفظ کرنے والے بچوں میں انعامات،دستار بندی

    قصور
    حافظ قرآن بچوں کی دستار بندی،حفظ و ناظرہ کے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں میں بچوں کے قرآن کریم حفظ کرنے کی خوشی میں
    سالانہ جلسہ دستار بندی منعقد کیا گیا
    مدرسہ و مسجد میاں محمد کالو ویلفیئر ٹرسٹ نزد روہیوال میں حفظ قرآن پاک و ناضرہ قرآن پاک کے طلبہ کرام کی دستار بندی کی گی جس میں طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے طلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا
    جس بچے نے ، اَلْحَمْدُ کی اَلِفْ سے لے کر وَالنَّاس کی س تک مدرسہ سے حفظ مکمل کیا اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے حاجی راشد صاحب کی طرف سے بچے کو نیو ہونڈا سی ڈی سیونٹی موٹر سائیکل انعام دی گئی
    مجلس میں خصوصی شرکت سرپرست اعلی
    حاجی محمد راشد قصوری صاحب، استاد صاحبان
    قاری محمد نزیر صاحب
    قاری محمد ارشد صاحب،
    پیر امجد حسین نوشاہی قادری ،
    مفتی محمد حسن قادری صاحب اور سینیئر صحافی قصور
    میاں خلیل صدیق آرائیں
    میاں محمد افضل،
    میاں محمد شبیر،
    چوہدری راحیل احد
    نے کی
    حافظ قرآن بچوں نے شرکاء کو تلاوت قرآن مجید سنائی
    شرکاء نے اساتذہ کی محنت اور ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا اور دعا کی

  • عظمت قرآن ریلی راؤ خانوالہ،مختلف علاقوں کی متحدہ ریلی

    عظمت قرآن ریلی راؤ خانوالہ،مختلف علاقوں کی متحدہ ریلی

    قصور
    حرمت قرآن ریلی راؤ خانوالہ ،مختلف گاؤں دیہات سے لوگوں نے ریلوے اسٹیشن راوخانوالہ والا میں متحدہ ریلی نکالی،حافظ نیاز احمد رضا و مرزا جہانگیر بیگ نمبردار نے اپنے علاقے سے بہت بڑی ریلی کی قیادت کی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ راؤ خانوالہ میں قریبی گاؤں دیہات کے لوگوں نے حرمت قرآن ریلی نکالی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور سویڈن کے خلاف اور قرآن کی عظمت کے حق میں نعرے لگائے گئے
    مختلف گاؤں دیہات سے لوگوں نے ریلیاں نکالیں اور راؤ خانوالہ ریلوے اسٹیشن پہ متحدہ ریلی ہوئی
    نواحی علاقے سے بہت بڑی ریلی کی قیادت حافظ نیاز احمد رضا،مرزا جہانگیر بیگ نمبردار،حافظ ملک سعید ،حافظ امین،علامہ شبیر اور حافظ صغیر نے قیادت کی
    شرکاء نے سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمت قرآن پہ جان دے دیں گے

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافہ

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافہ

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،کرایوں میں خودساختہ اضافہ ،ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث غریب و سفید پوش طبقے کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے
    بلیک مارکیٹنگ مافیا و ناجائز منافع خور بے لگام ہو چکے ہیں جنہیں قابو کرنا یا تو حکومت کے بس کی بات نہیں یا پھر ان کو کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے کہ جو مرضی کرو
    اپنی مانیاں کرتے ہوئے ٹرانسپورٹوں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہے اور اتنے فاصلے کا کرایہ 100 روپیہ فی سواری لیا جا رہا ہے نیز ٹویوٹا ہائی ایس میں ناجائز سیٹیں لگا کر 16 سیٹ والی گاڑی کو 22 سیٹوں والی گاڑی بنایا گیا ہے
    اس سب کے باوجود بھی انتطامیہ محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی رٹ محض غریب غرباء پہ ہی لاگو ہوتی ہے آج دن تک کسی صاحب ثروت بندے کو حکومتی رٹ کا احترام کرتے نہیں دیکھا گیا اس کا جب جی چاہتا ہے وہ اپنی من مانی کر گزرتا ہے اسے گورنمنٹ کا کوئی ڈر خوف نہیں

  • ابابیل یونین،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ینگ نرسز کی حرمت قرآن ریلی

    ابابیل یونین،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ینگ نرسز کی حرمت قرآن ریلی

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ابابیل یونین، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز،ینگ نرسز ایسوسی، کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی،توہین قرآن کی مذمت کی گئی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں ابابیل یونین،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس میں سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
    شرکاء نے عظمت قرآن کے حق میں نعرے لگائے
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر مغل و دیگر نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ فی الفور سخت اقدامات کرے اور سویڈن کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکمران ایسا سخت گیر رویہ اپنائیں کہ کل کو کسی کی بھی اتنی جرآت نا ہو سکے کہ وہ شعائر اسلام کی توہین کر سکے
    شرکاء نے سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یک جان ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرے

  • بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوا

    قصور
    بلہے شاہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ آج سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر سایہ سپورٹس کمپلیکس قصور میں شروع ہو گی،ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں گیں

    تفصیلات کے مطابق قصور سپورٹ کمپلیکس قصور میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام آج سے بلہے شاہ سپر لیگ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہو رہی ہے جس میں ضلع بھر سے 25 ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں
    فائنل 12 فروری کو ہو گا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
    ٹورنامنٹ کے لئے خصوصی کاوش
    عبدالقیوم تحصیل سپورٹس آفیسر ،لطیف انصاری صاحب سابق مینجر فیصل آباد ریجن ،حافظ ساجد اونر بلھے شاہ فارم سوسائٹی، صوفی حبیب علی خاں کپتان غوثیہ کرکٹ کلب ،مہر وقاص صدر کیسر گڑھ کرکٹ کلب ،حاجی ادریس صاحب صدر المدینہ کی کرکٹ کلب نے کی ہے