Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • شدید سردی،کورے ککر سے ہر طرف سفیدی

    شدید سردی،کورے ککر سے ہر طرف سفیدی

    قصور
    شہر و گردونواح میں کورا،ککر،( اوس سے بنی برف) سے کھیت کھلیانوں نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی کی شدت میں اضافہ،رات کے وقت درجہ حرارت 1 درجہ سینٹی گریڈ تک

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں شدید سردی کی لہر پڑ رہی ہے
    رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 1 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس کے باعث کورا،ککر ( اوس کے جمنے سے بننے والی برف) پڑ رہا ہے
    کھیتوں کھلیانوں نے کورے کے باعث سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے نیز مسلسل
    کورا پڑنے سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے

  • تھانہ بی ڈویژن قصور کی کاروائی،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    تھانہ بی ڈویژن قصور کی کاروائی،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس کی کاروائی،ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار،ناجائز اسلحہ و نقدی برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    تھانہ بی ڈویژن قصور کے ایس آئی محمد اسلم و محرر رفیق الدین غوری کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ موضع بلندے والا کھوہ میں دو کس ملزمان بمعہ اسلحہ بآرادہ ڈکیتی موجود ہیں
    نیز اس علاقے میں وارداتیں ہو رہی ہیں جس پہ اہلیان علاقہ سخت پریشان ہیں
    اطلاع پہ فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے ایس آئی محمد انور کی قیادت میں ریڈ کیا تو کھیتوں میں چھپے ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ اٹھے جن کا پیچھا کرکے قابو کیا گیا
    گرفتار ملزمان کی شناخت بشارت عرف بشارتی عرف ٹنڈا ولد صادق قوم شیخ موضع پیال کلاں اور ابوسفیان عرف شانی ولد بشیر قوم جٹ موضع کنگن پور کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضہ سے دو عدد ناجائز پسٹل 30 بور تین عدد اینڈرائڈ موبائل فون اور ہزاروں روپیہ نقدی برآمد کی گئی ہے
    ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو پکڑنے پر تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،لوگ آلودہ پانی پینے پہ مجبور

    سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،لوگ آلودہ پانی پینے پہ مجبور

    قصور
    نواحی گاؤں مانانوالہ میں اہلیان دیہہ سرکاری موٹروں و واٹر فلٹریشن پلانٹس سے حاصل ہونے والے صاف پانی کی بجائے گندہ پانی پینے پہ مجبور

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مانانوالہ میں گورنمنٹ کی طرف سے کروڑوں روپیہ لگا کر عوام کو واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کر پینے کے لئے صاف پانی مہیا کیا گیا تھا تاکہ لوگ صاف شفاف پانی پئیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں مگر ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کا عوام کو پانی پینا نصیب نہیں
    سرکاری موٹروں اور فلٹریشن پلانٹس کو تالے لگے ہوئے ہیں جس کے باعث اہلیان علاقہ آلودہ پانی پینے پہ مجبور ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    اہلیان دیہہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ اج واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چلوایا جائے تاکہ لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں

  • کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رینیول فیس زائد وصول

    کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رینیول فیس زائد وصول

    قصور
    پنجاب آرمز لائسنس سروسز سے اسلحہ لائسنس ری نیو کروانے پہ نادرا ای سہولت مراکز پہ لوٹ مار کا بازار گرم،گورنمنٹ کی مقرر کردہ فیس سے سینکڑوں روپیہ زائد وصول کئے جانے لگے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں واقع نادرا ای سہولت مراکز پہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے جہاں مہنگائی کی ماری عوام سے گورنمنٹ کی طرف سے طے فیسوں سے بھی زائد پیسے وصول کئے جا رہے ہیں
    2015 سے جاری ہونے والے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسوں کو ری نیو کروانے کی پراسیسنگ فیس 1624 روپیہ اور سالانہ فیس 1000 فی سال گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہے جبکہ نادرا ای سہولت مراکز پہ 1624 روپیہ کی بجائے 2000 روپیہ پراسیسنگ فیس وصول کی جا رہی ہے
    پوچھنے پہ کہا جاتا ہے کہ سرکار کی طرف سے ہمیں زائد رقم لینے کی اجازت ہے جبکہ نادرا اسلحہ ڈیسک پہ شکایت کرنے پہ جواب ملا کہ ای سہولت مراکز کا نادرا سے ٹھیکہ ہوا ہے اس لئے زائد پیسے لینا ان کا حق بنتا ہے واضع رہے کہ پہلے شروع میں محض 50 روپیہ زائد وصول کئے جاتے تھے اب 376 روپیہ زائد وصول کئے جاتے ہیں
    نیز گورنمنٹ کی طرف سے پراسیسنگ فیس لینا بھی انتہائی ظالمانہ فعل ہے کیونکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں میں ابھی تک اسلحہ لائسنس کی سالانہ فیس محض 1000 روپیہ فی این پی بی لائسنس ہے
    نیز بینک و جاز کیش وغیرہ سے اسلحہ لائسنس فیس نا ادا ہونے کی بدولت بھی نادرا ای سہولت مراکز والوں کے نخرے زیادہ ہیں
    ضلع قصور کے شہریوں نے نادرا ای سہولت مراکز کی طرف سے جاری لوٹ مار پہ ڈی سی قصور و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ہے

  • الہدیٰ فری دسترخوان کے زیر اہتمام روزانہ لوگوں میں کھانا

    الہدیٰ فری دسترخوان کے زیر اہتمام روزانہ لوگوں میں کھانا

    قصور
    الہدی فری دسترخوان قصور کے زیر اہتمام سینکڑوں لوگوں کو فری کھانا کھلایا جا رہا ہے،اہلیان قصور کے تعاون سے دسترخوان کو مذید وسعت دینے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ایسے میں دکھی انسانیت کی خدمت پیش پیش الہدیٰ فری دسترخوان قصور کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو فری کھانا مہیا کر رہا ہے
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں اور کے لواحقین کیساتھ غریب و فقراء کو باعزت طریقے سے بٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے
    دسترخوان کے انچارج بشیر وڑائچ نے بتایا کہ اہلیان قصور کے تعاون سے ہی لوگوں کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے
    ہر روز نئے مینیو کیساتھ لوگوں کی خدمت کی جاتی ہے اور اب اہلیان قصور کے خاص تعاون سے اس دسترخوان میں مذید وسعت کی جائے گی اور اس دسترخوان کو قصور کی چاروں تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا

  • موبائل فون کمپنیاں بے لگام،چارجز بڑھا دیئے

    موبائل فون کمپنیاں بے لگام،چارجز بڑھا دیئے

    قصور
    جاز کمپنی بے لگام، اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے پہ جاز کیش کسٹمرز سے پہلے 25 پیسہ کٹوتی شروع کی تھی اب اچانک بڑھا کر 50 پیسہ کر دیئے،صارفین سخت پریشان،کمپنیوں کو لگام ڈالنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق جہاں سرکاری ادارے و بلیک مارکیٹنگ مافیا حکومتی کنٹرول سے باہر ہے وہیں موبائل فون کمپنیاں بھی گورنمنٹ کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں ان کمپنیوں کا
    جب جی چاہتا ہے کالز،ایس ایم ایس،انٹرنیٹ بنڈلز کے ریٹس بڑھا دیئے جاتے ہیں
    چند ماہ قبل جاز کمپنی نے اپنے جاز کیش کسٹمرز سے اپنا جاز کیش اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے پہ 25 پیسے کٹوتی شروع کی تھی جو کہ اب اچانک بڑھا کر 50 پیسہ کر دی گئی ہے
    بار بار بڑھائے جانے والے ریٹس سے صارفین سخت پریشان ہیں اور گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کمپنیوں کو لگام ڈالی جائے تاکہ یہ اپنی من مانیاں کرکے لوگوں کی جیبوں پہ ڈاکا نا ڈال سکیں

  • اپنے خلاف خبر لگنے پہ صحافی کو لیگل نوٹس

    اپنے خلاف خبر لگنے پہ صحافی کو لیگل نوٹس

    قصور
    صحافی محسن چوہدری کو میونسپل کارپوریشن قصور کے ملازم کی جانب سے لیگل نوٹس،صحافی برادری کی جانب سے مذمت

    تفصیلات کے مطابق قصور کے صحافی چوہدری محسن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ عظمت) نے چند دن قبل میونسپل کارپوریشن قصور کے ملازم رفاقت علی کے خلاف خبر لگائی جس میں ملازم پہ رشوت لینے کا الزام لگایا گیا اور ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے کا عمل تشہیر ہوا
    اس خبر پہ میونسپل کارپوریشن کے ملازم رفاقت علی نے راشد محمود چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے توسط سے صحافی چوہدری محسن کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروائے جس میں کہا گیا ہے کہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پہ مبنی ہے اور اس کا کسی قسم کی رشوت اور ڈیوٹی میں غفلت سے کوئی تعلق نا ہے
    صحافی کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروانے پہ صحافیوں نے مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حق و سچ کا علم ہو سکے

  • مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران انجان

    مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران انجان

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران مہنگائی سے انجان

    تفصیلات کے مطابق تین سال قبل شروع ہونے والے مہنگائی کے طوفان نے تھمنے کی بجائے شدت اختیار کر لی ہے جس کے باعث غریب آدمی کی دو وقت کی روٹی تو چھنی ہی تھی اب سانسیں بھی اکھڑنے لگی ہیں مگر اس ساری صورتحال کے پیش نظر حکمران انجان بنے بیٹھے ہیں اور طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر پا رہے
    ضروریات زندگی کی تمام اشیاء قوت خرید سے باہر چکی ہیں
    ہر روز اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں
    پیاز 240 روپیہ کلو،آٹا 120 روپیہ فی کلو، کوکنگ آئل 510 روپیہ فی کلو،دودھ 160 روپیہ فی کلو، مرغی گوشت 500 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہا ہے
    مڈل کلاس اور غریب طبقہ کیلئے تو سانس لینا بھی کٹھن ہوتا جا رہا ھے
    لوگ سوچنے پہ مجبور ہیں کہ آخر سابق و موجودہ حکمران چاہتے کیا ہیں
    کیا عوام کی جان نکال کر ہی یہ لوگ سکھ کا سانس لیں گے کہ ملک میں خانہ جنگی کروا کر؟

  • خونخوار بھیڑئیے نے علاقے میں وحشت پھیلا دی

    خونخوار بھیڑئیے نے علاقے میں وحشت پھیلا دی

    قصور
    خونخوار بھیڑئیے نے ماناوالہ گاؤں میں درجنوں بھیڑیں مارنے کے بعد نزدیکی گاؤں دیہات کا رخ کر لیا،،بھیڈیاں کلاں میں سات بھیڑیں مار دیں،لوگوں میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نزدیکی گاؤں ماناوالہ میں چند دن قبل خونخوار بھیڑیئے (بگیاڑ) نے رات کی تاریکی میں بھیڑوں کے باڑے میں داخل ہو کر کئی درجن بھیڑوں کو چیر پھاڑ کر مار دیا تھا اب اس خونخوار بھیڑئیے نے قریبی گاؤں دیہات میں وحشت پھیلا دی ہے
    بی آر بی نہر کے قریب واقع گاؤں بھیڈیاں کلاں میں بھیڑیئے نے ایک اور بھیڑوں کے باڑے میں رات داخل ہو کر سات بھیڑیں مار دیں
    کسانوں،مویشی پال حضرات کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے مال مویشی ہیں جو کہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں نیز خونخوار بھیڑئیے کی وحشت کے باعث لوگ رات کی تاریکی میں گھروں سے نکلنے سے گھبرانے لگے ہیں
    لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ خونخوار بھیڑئیے کو قابو کیا جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں

  • جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    قصور
    ضلع بھر میں جعلی نوٹوں کی بھرمار،غریب سادہ لوح شہری،دکاندار نوسر بازوں کا شکار،انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں 500,1000 کے جعلی نوٹوں کی بھرمار ہے
    نوسر باز آئے روز غریب سادہ لوح عوام و دکانداروں کو چونا لگا رہے ہیں جس سے مہنگائی کے مارے غریب محنت کش دیہاڑی کی کمر ٹوٹ جاتی ہے
    سارا دن مزدوری کرکے جعلی نوٹ ملنے پہ شدید صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے
    نیز غریب و سادہ لوح جب کسی دکان یا بینک پہ جعلی نوٹ لاعلمی میں لیجاتے ہیں تو آگے سے ان کو دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ جعلی نوٹ بنانے والوں سے آپ کے روابط ہیں حالانکہ اس غریب کو خود چونا لگا ہوتا ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے جعلی کرنسی نوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے