Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

    منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

    قصور
    منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،دیڑھ کلو چرس،ہیروئن،افیون برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم قصور کے علاقے کوٹلی رائے ابوبکر و گردونواح میں کوٹلی رائے ابو بکر کا رہائشی عامر عرف عامری عرصہ دراز سے مںشیات فروشی کا دھندہ سر انجام دے رہا تھا اور متعدد بار پولیس ریڈ کے دوران بچ نکلا تھا
    ملزم قرب و جوار کے علاقوں میں دھرلے سے منشیات فروشی کا کام سر انجام دے رہا تھا جس سے سینکڑوں نوجوان نشہ کی لعنت میں مبتلا کو چکے تھے

    گزشتہ دن ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم عامر عرف عامری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دیڑھ کلو چرس،ہیروئن اور افیون برآمد کی گئی
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • آٹا نایاب،4 ہزار فی من تک فروخت جاری

    آٹا نایاب،4 ہزار فی من تک فروخت جاری

    قصور
    دکانوں پہ آٹا نایاب ،آٹا چکیوں پہ قیمتیں 4 ہزار فی من تک پہنچ گئیں،مہنگائی کے مارے لوگ شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں دکانوں پہ آٹا نایاب ہو چکا ہے جس کے باعث آٹا چکی مالکان کی چاندی ہو گئی ہے
    خودساختہ قیمتیں مقرر کرتے ہوئے آٹا چکی مالکان نے 36 سو سے 4 ہزار فی من تک آٹا بیچنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
    ضروریات زندگی کی اشیاء کیساتھ اچانک سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے دکانوں پہ آٹے کی فراوانی کو یقینی بنانے اور آٹے کی سرکاری قیمتوں پہ فروخت کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    قصور
    گزشتہ دوپہر تیز آندھی،بارش و ژالہ باری قصور کے قریبی علاقوں میں سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ،درخت گر گئے،گزشتہ دوپہر 2 بجے سے کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی بند

    تفصیلات کے مطابق کل قصور اور گردونواح میں دوپہر دو بجے کے قریب شدید آندھی آئی اور اس کے ساتھ ہی تیز ترین بارش بھی ہوئی
    قصور کے نواحی کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں کئی ایکڑ مکئی،دھان اور کماد کی فصل تباہ ہو گئیں
    تیز آندھی سے کئی درخت گر گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا
    بجلی کے نظام کی خرابی کے باعث بییشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی نہیں بحال ہو سکی
    کل دوپہر سے بند ہونے والی بجلی کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
    شہریوں نے جلد سے جلد بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

  • شوگر مل کو گنا بیچنے والے کسان رقم سے محروم

    شوگر مل کو گنا بیچنے والے کسان رقم سے محروم

    قصور
    شگر مل نے کسانوں کو گنے کی قیمت تاحال ادا نا کی،غریب کسان سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں واقع برادرز شوگر مل چونیاں نے سال 2021 میں کسانوں سے خریدے گئے گنے کی قیمت ادا نہیں کی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں
    کسانوں نے گزشتہ سال سپریم کورٹ میں رقم کے حصول کیلئے کیس دائر کیا تھا جس پر اگست 2021 میں عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ کسانوں کو رقم چینی کی فروخت سے ہونے والی رقم سے کی جائے
    کسانوں کی مسلسل کوششوں سے اپریل 2022 میں اے سی چونیاں رضوان الحق نے کسانوں کو کچھ رقم دلوائی تاہم حکومت بدلتے ہی پھر سے کسانوں کو رقم نہیں دی جا رہی جس کے باعث کسان سخت پریشان ہیں
    کسانوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب سے رقم کی ادائیگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • واپڈا اہلکاروں کا لوگوں کیساتھ غلط رویہ

    واپڈا اہلکاروں کا لوگوں کیساتھ غلط رویہ

    قصور
    لیسکو چونیاں الہ آباد کے لوگ سخت پریشان،جائز کام کروانا مشکل تر ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق لیسکو چونیاں کے علاقے الہ آباد میں واپڈا اہلکاروں کا رویہ عوام کیساتھ انتہائی ترش ہے
    دو روز قبل نیو اقبال ٹاؤن الہ آباد کا ٹرانسفارمر 6 بجے صبح خراب ہوا تو مقامی پوگوں کے بارہا کال کرنے پر کوئی جواب نا دیا گیا الٹا کال کرنے والوں سے غلط رویہ سے بات کی جاتی رہی
    صبح سویرے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کو شام کے قریب ٹھیک کیا گیا
    اتنی دیر لوگ سخت گرمی میں گزارہ کرتے رہے
    واپڈا اہلکاروں کا رویہ انتہائی ترش ہے جس کے باعث لوگ کال کرنے سے بھی ہچکچاتے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور و ایس ای لیسکو قصور سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

  • جماعت اسلامی پاکستان کا قصور میں اہم اجلاس

    جماعت اسلامی پاکستان کا قصور میں اہم اجلاس

    قصور
    جماعت اسلامی یوتھ کانفرنس کی تیاریاں شروع قصور میں اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی جس کے تحت جماعت اسلامی ضلع قصور جے آئی یوتھ اور جمعیت طلباء اسلام کا مشترکہ اجلاس قصور شہر میں ہوا
    اجلاس میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی زونل قیادت اور زونل گروپ لیڈرز نے شرکت کی
    اجلاس کی صدارت عثمان غنی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع قصور اور احمد جمال صدر جے آئی یوتھ ضلع قصور نے کی
    جبکہ اجلاس میں خصوصی شرکت وقاص احمد بٹ نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب اور شاھد نوید سیکریٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان نے کی
    اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ کے ،پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن، منعقدہ 30 اکتوبر 2022کے لیے اھداف اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
    چونیاں زون 178 سے امیر جماعت اسلامی محبت علی انجم ، صدر جے آئی یوتھ پروفیسر سکندر حیات، صدر سیاسی کمیٹی عبدالماجد حلیم اور اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم حنظلہ حسین نے شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ شاہد نوید کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاسی دھارے میں شامل ہو کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں نوجوانوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

    مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،فارمی انڈہ تاریخ کی بلند ترین قیمت پہ،سخت گرمی کے باوجود فی انڈہ 25 روپیہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کے نئے طوفون نے سراٹھایا ہوا ہے
    بجلی،سوئی گیس,سبزیاں پھل و تمام ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کے باعث غریب لوگ سخت پریشان ہیں اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں
    چیزوں کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں سخت گرمی کے باوجود فارمی انڈے کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں
    شدت کی گرمی کے باوجود فارمی انڈہ 25 روپیہ کا فروخت ہو رہا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے

  • شدید مہنگائی،چھوٹے دکانداروں نے کام چھوڑ دیئے

    شدید مہنگائی،چھوٹے دکانداروں نے کام چھوڑ دیئے

    قصور
    تیزی سے بڑھتی مہنگائی سے پریشان غریب چھابڑی والے، چھوٹے دکاندار کام چھوڑنے پہ مجبور،مہنگائی سے اخراجات بڑھ گئے کام نا ہونے کے برابر،حکمران ںے ضمیری کی حدوں کو پار کر گئے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے شروع ہونے والی تیز رفتار مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے جس کے باعث غریبوں کا جینا تو محال تھا ہی اب سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے
    اس مہنگائی کے باعث غریب چھابڑی والے اور چھوٹے دکاندار اپنے کام دھندے بند کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں
    خاص کر فنگر چپس،پکوڑے سموسے بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے محنت کش سخت متاثر ہوئے ہیں
    مہنگے ترین گھی و ایل پی جی کے باعث یہ لوگ اپنا چھوٹا کاروبار جاری نا رکھ سکے اور بیشتر مزدور کام چھوڑنے پہ مجبور ہو گئے ہیں
    ان لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے حکمرانوں نے سوائے تسلیوں کے اور اپنے لوگوں کو نوازنے کے کچھ نہیں کیا اور نا ہی سابقہ و موجودہ گورنمنٹ مہنگائی کنٹرول کر سکی ہے بلکہ پہلے سے کئی گنا اضافہ ہی ہوا ہے
    ان لوگوں کا کہنا ہے کہ حکمران بے ضمیری کی حدوں کو چھو رہے ہیں اگر اس جہان میں ہم ان کو نہیں پوچھ سکتے تو ان شاءاللہ اگلے جہان ان کے گریبان ضرور پکڑیں جہاں کو عدالت ان کو بچا نا سکے گی

  • شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    قصور
    شہریوں نے آئی جی پنجاب و ڈی پی او قصور سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز جاری کرنے کی استدعا کر دی

    تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ پولیس کی طرف سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز و انجن و چیسز پریس بریفننگ کے دوران بتائے جائیں تاکہ میڈیا نمائندگان کی وساطت سے لوگوں کو معلوم ہو کہ ان کی چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد ہو گئی ہیں اور ان کی موٹر سائیکل فلاں تھانے میں برآمد کر کے رکھی گئی ہے تاکہ لوگوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں پولیس اہلکار ذاتی استعمال نا کر سکیں اور نا ہی مال خانے میں پڑی پڑی ناکارہ ہو جائیں
    شہریوں نے استدعا کی ہے کہ براہ کرم شہریوں کی فریاد پہ ان کے مطالبے کو پورا کیا جائے

  • بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور و ڈکیت گینگ گرفتار

    بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور و ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او میاں محمد جسیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا

    ساجد عرف بائیس ویلر گینگ کے ملزمان ضلع بھر میں ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے
    ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ نقدی،جدید ناجائز اسلحہ و چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں
    ملزمان سے مذید تفتیش کی جا رہی ہے