Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • راستے بند،لوگ چھوٹی شاہراہوں سے گزرنے پر مجبور

    راستے بند،لوگ چھوٹی شاہراہوں سے گزرنے پر مجبور

    قصور
    جی ٹی روڈ بند،فیروز پور روڈ مصطفی آباد ٹول پلازہ کے مقام سے بند ،فیکٹریوں دفتروں میں جانے والے لوگ پریشان،موٹر سائیکلوں کے گزرنے کے راستے تاحال کھلے

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی میں شاہرائیں بند ہیں اور دفعہ 144 نافذ ہے
    ملک کی سب سے بڑی شاہراہ جی ٹی روڈ قصور کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث لوگ پتوکی،پھولنگر،کوٹ رادہاکشن کی چھوٹی شاہراہوں سے گزر رہے ہیں
    منی موٹر وے لاہور قصور روڈ کو کل سہ پہر سے ہی مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ کے مقام پر کنٹیرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے جس کے باعث کئی گاڑیاں دونوں طرف رکی ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگ سڑکوں پر موجود ہیں اور راستہ کھلنے کے منتظر ہیں
    راستے بند ہونے کے باعث دفاتر و فیکٹریوں کے ملازمین سخت پریشان ہیں
    تاہم موٹر سائیکلوں کے گزرنے کیلئے راستے کھلے ہیں جہاں پر شہریوں کی شناخت کیساتھ گزرنے دیا جا رہا ہے

  • پاک کشمیر لائرز فورم کا اجلاس،نئی باڈی کا اعلان

    پاک کشمیر لائرز فورم کا اجلاس،نئی باڈی کا اعلان

    قصور
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکز الھدی کچری روڈ قصور میں پاک کشمیر لائرز فورم قصور کا مشاورتی اجلاس

    تفصیلات کے مطابق مرکز الہدی کچہری روڈ قصور میں پاک کشمیر لائرز فورم کا مشاورتی اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے زیر سایہ کیا گیا
    جس میں صدر اللہ اکبر تحریک پاکستان قصور کے صدر حافظ محمد نعیم ،عوام دوست اتحاد قصور کے صدر سردارفیصل اورنگ زیب
    ،صدر پاک کشمیر لائرز فورم پاکستان رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، صدر پاک کشمیر لائرز فورم پنجاب
    محمد احسن ورک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے شرکت کی
    اجلاس میں پاک کشمیر لائرز فورم ڈسٹرکٹ بار قصور
    کی باڈی کے لئے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا جس میں محمد ندیم مہر ایڈوکیٹ کو صدر،
    جنرل سیکریٹریکے لیے مقصود ایڈوکیٹ،
    ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لئے عدنان فہیم کو منتخب کیا گیا
    اور ڈسٹرکٹ بار قصور، پاک کشمیر لائرز فورم کی مکمل باڈی کا اعلان کیا گیا
    اجلاس میں محمد سلیم فرخ ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد شریف ایڈوکیٹ ،محمد سلیم ساجد ایڈوکیٹ ،ارشد علی ایڈوکیٹ
    میاں ،ذیشان علی ایڈوکیٹ ،شہباز احمد کمبوہ ایڈوکیٹ، چوہدری رضوان اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ
    ،مہر عبداللہ چوہدری ایڈوکیٹ
    ،چوہدری عمران بشیر ایڈوکیٹ ،لیاقت علی کھوکھر ایڈوکیٹ ،چوہدری وقاص صابر ایڈووکیٹ
    ،ظفر اقبال ڈوگر ایڈوکیٹ
    ،محمد وقاص ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی
    سیاسی و سماجی راہنما ظفر
    اقبال فوکل پرسن پاک کشمیر لائرز فورم ڈسٹرکٹ قصور نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور وکلاء کی بہتری اور مستحق افراد کیلئے قانونی معاونت و مشاورت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے مختلف نقاط کو شرکاء کے سامنے پیش کیا جسے خوب سراہا گیا اور وکلاء نے عہد کیا کہ مستحقین کی ہر ممکن قانونی معاونت کی جائے گی

  • سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹیوں کا مطالبہ

    قصور
    سرکاری سکولوں میں جلد چھٹوں کا مطالبہ،گرمی کا زور ،لوڈشیدنگ سے کئی بچے بیمار،بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے خراب

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گرمی کا شدید زور ہے جس کے باعث گزشتہ دنوں ضلع قصور کا درجہ حرارت 48 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا
    شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری سکولوں کے بچے بیمار پڑنے لگے ہیں کیونکہ بیشتر سرکاری سکولوں کے پنکھے تک خراب ہیں اور سارا دن بجلی بھی غائب رہتی ہے
    بیشتر سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات ختم ہو چکے ہیں
    سخت گرمی کے باعث بچے بیمار ہونے کی بدولت والدین نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو ہوم ورک دے کر جلد سے جلد موسم گرما کی چھٹیاں دے دی جائیں تاکہ سخت گرمی میں بچے گرموں میں پڑھائی کریں اور کسی حد تک بیماریوں سے محفوظ رہیں

  • بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    بدترین لوڈ شیڈنگ ،مقامی صحافی کی دہائی

    قصور

    لوڈشیڈنگ پر مقامی صحافی دہائی،بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا

    تفصیلات کے مطابق
    مقامی صحافی پرویز مختار مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہنیا ایس ڈی او نیازی صاحب اتےہی فیڈرمیاں والا۔فیڈر مان و دیگر فیڈروں کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے چھکے چھڑا دیے ہیں
    موسمی گرمی کےتاثرات جہاں عروج پہ ہیں وہیں نیا ایس ڈی او واپڈا کا ظلم بھی انتہائی تشویشناک ہے
    قصور کے علاقےگاؤں ساندہ چستانہ و گردونواح میں
    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے نیز پانچ وقت نماز میں بھی لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں ،سخت گرمی میں نمازی پریشان ہیں،گرمی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے اور 10 سے 14 گھنٹہ تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بیشتر دیہاتی علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل بجلی غائب رہتی ہے

  • محکمہ واپڈا کے خلاف لوگوں کا سخت احتجاج

    محکمہ واپڈا کے خلاف لوگوں کا سخت احتجاج

    قصور

    محکمہ واپڈا کے ستائے لوگوں نے سخت احتجاج کیا،لوگ پچھلے چھ ماہ سے سخت پریشان ہیں

    تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن پھولنگر سب ڈویژن سرائے مغل فیڈر ہلہ کے علاقہ سرائے مغل کی مین مارکیٹ والا ٹرانسفارمر پچھلے چھ ماہ سے لوگوں کیلئے عذاب بنا ہوا ہے اور آئے روز جل جاتا ہے
    اب ایک بار پھر شدید گرمی میں گزشتہ چار دن سے جلا ہوا جس کی اطلاع محکمہ کو دی گئی تو واپڈا والے دیکھ کر چلے گئے اور کوئی جواب نہیں دیا گیا لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ایسا ہی ہو رہا ہے
    لوگوں نے تنگ آکر گزشتہ دن واپڈا کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور راشی کرپٹ واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے

  • کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    کار تلے آکر زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

    قصور
    کل گاڑی تلے کچلی جانے والی کم سن لڑکی ہسپتال میں وفات پا گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کھاڑا موڑ پر واقع بھٹہ خشت حاجی نواز پر کام کرنے والے محنت کش نزیر کی 14 سالہ بیٹی ثناء کل دوپہر کو سڑک کنارے کچے راستے پر کھڑی تھی کہ گاڑی نے اسے کچل دیا
    ریکسیو 1122 نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا تاہم چوٹیں زیادہ آنے اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہو سکی اور چند گھنٹوں بعد فوت ہو گئی
    کار کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا تھا جس کا بھٹی ہسپتال تک پیچھا کیا گیا تاہم کار سوار رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا

    ثناء کے والد نے ڈی پی او قصور و انچارج ٹریفک پولیس قصور سے استدعا کی ہے کہ بھٹہ خشت سے چند میٹر دوری پر لگے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کار کی پہچان کرکے ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے اور انصاف مہیا کیا جائے

  • تیز رفتار کار نے کم سن لڑکی کو کچل دیا

    تیز رفتار کار نے کم سن لڑکی کو کچل دیا

    قصور
    بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدور کی بیٹی کو گاڑی نے کچل دیا،ہسپتال منتقل ،حالت تشویشناک

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کھاڑا موڑ پر واقع بھٹہ خشت حاجی نواز پر کام کرنے والے محنت کش نزیر کی 14 سالہ بیٹی ثناء سڑک کنارے کچے راستے پر کھڑی تھی کہ نامعلوم کلٹس کار سلور کلر نے گاڑی اس پر چڑھا دی جس کے باعث ثناء کو سخت چوٹیں آئی ہیں
    عینی شاہدین کے مطابق لڑکی دوپہر 12 بجے کے قریب سڑک سے نیچے کھڑی تھی کہ تیز رفتار ترین کلٹس کار نے اسے کچل دیا اور فوری موقع سے فرار ہو گئی
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گردو غبار کے باعث گاڑی کا نمبر نا پڑھا جا سکا
    ہسپتال میں زخمی ثناء کی حالت تشویشناک ہے
    ثناء کے والد نے ڈی پی او قصور و انچارج ٹریفک پولیس قصور سے استدعا کی ہے کہ بھٹہ خشت سے چند میٹر دوری پر لگے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کلٹس کار کے ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے

  • 7 افراد کا قبول اسلام ، ذاتی مطالعہ سے اسلام قبول کیا

    7 افراد کا قبول اسلام ، ذاتی مطالعہ سے اسلام قبول کیا

    قصور
    تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ قصور کے صدر عبداللہ شاہین کے ہاتھ پر 7 افراد کا قبول اسلام

    تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ قصور کے صدر عبداللہ شاہین کے ہاتھ پر 7 افراد نے اسلام قبول کیا ہے
    موضع کجیاں والا نزد گنڈا سنگھ قصور میں عبداللہ شاہین صدر تحریک اللہ اکبر گنڈا سنگھ،محمد زکریا ،محمدافتخار،،حافظ مدثر،چوہدری ظفر و عبدالرؤف کی خصوصی کاوش پر 7 افراد نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا
    مسلمان ہونے والوں میں 4 مرد اور 3 عورتیں شامل ہیں
    گزشتہ دنوں عبداللہ شاہین نے جامع مسجد اہلحدیث کجیاں والا میں اسلام قبول کرنے والوں کو کملہ پڑھایا
    نو مسلموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کا ذاتی طور پر مطالعہ کیا اور اپنی خوشی سے قبول اسلام کیا ہے اور اب ان شاءاللہ باقی زندگی اسلام کے نام پر ہی گزرے گی
    نومسلموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک اسلام کا مطالعہ کیا اور اہلیان علاقہ سے اسلام بارے سوال جواب کئے جن کا اہلیان علاقہ نے مدلل جواب دیا تو ہم پر یہ ماننا لازم ٹھہرا کہ اسلام ہی دین کامل ہے
    اہلیان علاقہ نے نو مسلموں کو مبارکباد دی اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

  • دن دیہاڑے وارداتیں،نوجوان کو کمر میں گولی لگی

    دن دیہاڑے وارداتیں،نوجوان کو کمر میں گولی لگی

    قصور
    کنگن پور و گردونواح میں چور ڈاکو بے لگا،شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور و گردونواح میں چور ڈاکو بے لگا ہو چکے ہیں جا کے باعث شہری دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں
    کل کنگن پور کے نواحی گاؤں موضع چاہل نو کا نوجوان محمد ندیم ڈیزل لینے کی غرض سے کنگن پور جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکو عوام کو لوٹنے میں مصروف تھے
    ڈاکوؤں نے نوجوان ندیم کو بھی رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر تیز رفتاری سے وہ آگے گزر گیا جس پر ڈاکوؤں نے فائر کیا جو ندیم کی کمر میں لگا اور وہ زخمی ہو گیا
    وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور کاروائی کا آغاز کیا
    واضع رہے کہ کنگن پور موکل روڈ پر پر پچھلے دو تین ماہ سے وقتاً فوقتاً کم و بیش 52 سے ،30 وارداتیں ہوچکی ہیں جس میں صبح سبزی منڈی جانے والے غریب دکان داروں کو بھی لوٹا گیا ہے جو اب ڈر کے مارے لیٹ جانے لگے ہیں نیز ان وارداتوں میں کئی لوگ اپنی موٹر سائیکلوں، نقدی و موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

    شہریوں کی ایس ایچ او کنگن پور اور ڈی پی او قصور سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان بے لگام ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ اہلیانِ تھانہ کنگن پور سکھ کا سانس لے سکیں

  • انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلہ

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کیا گیا جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی گئی اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زور دیا گیا نیز دوران اجلاس یہ فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر سے ڈینگی لاروا ملنے پر متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس لئے ضلعی افسران اپنے اپنے دفاتر کے حوالے سے لاروا فری ماحول سرٹیفکیٹ جلد از جلد محکمہ ہیلتھ کو جمع کروا دیں
    نیز ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انسدادی کاروائیوں کو مذید تیز تر کیا جائے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے