Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سیف علی خان اورکرینہ کپور کی دوسری اولاد سے متعلق پنڈتوں کی حیران کن پیش گوئی

    سیف علی خان اورکرینہ کپور کی دوسری اولاد سے متعلق پنڈتوں کی حیران کن پیش گوئی

    حال ہی میں تاندو ویب سیریز کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آنے والے بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے گھر آنے والی دوسری اولاد سے متعلق ہندو نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بسیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے گھر ایک اور مہمان کی آمد متوقع ہے انہوں نے دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں اُن کے گھر مزید خوشیاں آنے والی ہیں۔

    سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں ان کے مداحوں نے اندازے لگانے شروع کردیئے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور اُن کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔

    پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور اُن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

    انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شئیر کردی

    پریتی زنٹا کا اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ انکشاف

  • عامر خان نے موبائل فون کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کیوں کھائی؟

    عامر خان نے موبائل فون کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کیوں کھائی؟

    بھارتی اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے وقت ضائع ہونے کے باعث موبائل فون کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھالی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اس وقت بھی اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاحال انہوں نے بریک لیا ہوا ہے اور اپنے دوست کی فلم کے ایک گیت کی راجستھان میں ریکارڈنگ کررہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عامر خان کو فلموں کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون دیکھنا پڑتا تھا جس کے باعث عامر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز تک موبائل فون کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھالی ہے۔

    کیونکہ عامر خان کو محسوس ہوتا ہے کہ فون مسلسل ان کے کام میں خلل پیدا کررہا ہے جبکہ انہوں نے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی زندگی میں بھی کرلیا ہے اور رشتے داروں اور گھر والوں کو بھی منیجر سے رابطے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز تک عامر خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ان کی ٹیم سنبھالے گی۔

    خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نظر آئیں گی۔

  • شاہ رخ کے فلم کے لئے کیے گئے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل

    شاہ رخ کے فلم کے لئے کیے گئے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل

    اس میں کوئی شک نہیں کہ فلموں کی کامیابی کے لیے ہیرو اور ہیروئنز سمیت دیگر کاسٹ خطرناک اور نامناسب مناظر بھی شوٹ کرواتے ہیں۔

    تاہم ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی اداکار فلم کے محض ایک سین کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالے، لیکن بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک فلمی سین کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔

    شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی‘ کی جانب سے حال ہی میں شاہ رخ خان کے اسٹنٹ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ بولی وڈ کنگ نے صرف فلمی منظر کے لیے جان خطرے میں ڈالی۔

    ریڈ چلی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، تاہم بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق مذکورہ سین شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا ہے۔

    مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان بلند و بالا عمارت سے نیچے گرتے ہیں، تاہم نیچے زمین پر جانے سے قبل وہ لوہے کی سیخوں میں ہاتھ ڈال کر واپس اوپر آجاتے ہیں۔

    ویڈیو سے صاف اندازہ ہوتا کہ مذکورہ ویڈیو کسی فلم کا سین ہے، تاہم ریڈ چلی کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ وہ سین کس فلم کا ہے۔

    ریڈ چلی نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ، فلم، سینما اور شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

    مذکورہ خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو پر شاہ رخ خان کے کئی مداحوں نے کمنٹس کیے اور ان کے اسٹنٹ کو جان کو خطرہ میں ڈالنے کے برابر قرار دیا۔

    اس قبل بھی کنگ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں شاہ رخ خان جیسے دکھنے والے اسٹنٹ مین ایک ٹرک پر سوار فائٹ میں مصروف ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں فلم کا عملہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

    فلم میں تیز رفتار کار اور اس کی دوسری کاروں کو ٹکر کی شوٹنگ کا فضائی منظر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کافی عرصے سے دبئی میں جاری ہے اور ان کے ساتھ اس فلم میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’پٹھان‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ سال کے اوائل یا رواں سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

    شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کی عکس بندی کی ویڈیوز وائرل

  • اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

    پاکستان شوبز کی عالمی شہرت یافتہ اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ نسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے تصویر ان کے نئے منصوبے ( Soul Fry Film ) سے متعلق ہے۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوں۔

    ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ پروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے۔

    ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

  • میرے لیے پڑوسی ملک بھارت سے رشتہ آیا ہے   عمران عباس

    میرے لیے پڑوسی ملک بھارت سے رشتہ آیا ہے عمران عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ، معروف اور پُرکشش اداکار عمران عباس کو نہ صرف پاکستان میں شہرت حاصل ہے بلکہ ان کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارت کی مقبول یوٹیوبرز (جو’ دی باجیز ‘ کے نام یوٹیوب چینل چلارہی ہیں ) کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے گُن گاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    مذکورہ ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے بھی اپنے تصدیق شُدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے ۔

    ویڈیو میں موجود دونوں خواتین کو اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لیے جھگڑتے دیکھی جاسکتی ہیں ۔

    عمران عباس کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور خواتین کے جھگڑے سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں-

  • WorldHijabDay2021 ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    WorldHijabDay2021 ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ حجاب منایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : یوم حجاب ہرسال یکم فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتاہے جس کا مقصد حجاب سے جڑی منفی سوچ کو ختم کرنا ہے۔

    اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ورلڈ حجاب ڈے تنظیم کے تحت مختلف ممالک میں ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں خواتین بھرپور تعداد میں شرکت کرتی ہیں جبکہ امریکا میں تنظیم کی سربراہ رلی کی قیادت بھی کرتی ہیں۔

    اس دن کی اہمیت کو اجگر کرنے کے لیے دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں سیمنارز ، سیمپوزیم اور ورکشاپ کا انعقاد کرتے ہیں جن میں سماجی ماہرین شرکت کرتے ہیں ۔

    دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #WorldHijabDay2021 ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں نہ صرف خواتین سوشل میڈیا پر اپنی حجاب اور نقاب والی تصاویر شیئر کرکے اس دن کی اہمیت کا اجاگر کر رہی ہیں بلکہ مرد بھی حجاب سے متعلق جڑی منفی سوچ کو ختم کرنے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں –


    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے سونو ملک نامی صارف نے لکھا کہ حجاب عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ تحفظ اور عظمت کی علامت ہے، اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کا چارٹر پیش کیا،اسلام دین فطرت ہے،وہ آرائش کی اجازت تو دیتا ہے نمائش کی نہیں۔


    اسی صارف نے لکھا کہ اسلام دین فطرت ہے اور اس کے اصول و ضوابط قیامت تک کے لیے ذریعہ نجات و رہنمائی ہیں،اسلام نے جو اخلاقی معیار مقرر کیے ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسانیت کی فلاح ہے،اسی طرح حجاب کے استعمال میں خواتین کا تحفظ اور ترقی ہے۔
    https://twitter.com/umehani30/status/1356207159080591367?s=20


    زہرہ شاہد نامی صارف نے حجاب سے متعلق قرآن پاک کی آیت شئیر کی-


    https://twitter.com/CaminoMinah/status/1356208069680660481?s=20

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے حجاب فوبیا کےخلاف آواز اٹھانے میں پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے، حجاب پہننے والی خواتین کو امتیازی رویوں اور شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان ان خواتين کے حقوق کی جنگ میں مثبت کردار ادا کریگا 2013 میں یکم فروری کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس دن کو ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

  • بھارتی  کسانوں کا احتجاج: فلم تیسری بار تاخیر کا شکار،جھانوی کپور ممبئی واپس آ گئیں

    بھارتی کسانوں کا احتجاج: فلم تیسری بار تاخیر کا شکار،جھانوی کپور ممبئی واپس آ گئیں

    بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی آنے والے فلم ‘گڈ لک جیری’ کی شوٹنگ بھارتی کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے تیسری بار تاخیر کا شکار ہوگئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جھانوی کپور کو پٹیالا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنی تھی جہاں مشتعل کسانوں نے تیسری بار ان کی فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

    رپورٹس کے مطابق پنجاب میں تین بار فلم کی شوٹنگ رکوانے کے بعد جھانوی کپور اب واپس ممبئی آ گئی ہیں۔

    کسانوں کے احتجاج میں شامل مطاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں پہلے ہی کہا تھا کہ آپ یہاں فلم کی شوٹنگ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے شوٹنگ کی اور ہم نے اسے دوبارہ رکوادیا۔

    خیال رہے کہ بھارتی کسانوں کی جانب سے جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ دو بار پٹیالا اور ایک بار فتح گڑھ صاحب میں رکوائی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں سکھ کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ کچھ روز قبل کسانوں نے ٹریکٹر ریلی نکالی بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہوگئی اور مظاہرین نے لال قلعہ پر دھوا بول کر عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا-

    بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر کنگنا رناوت سیخ پا،اپنے ہی کسانوں کو دہشت…

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مکمل طور پر غنڈہ گردی گردش کر رہی ہے   نعمان اعجاز

    انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مکمل طور پر غنڈہ گردی گردش کر رہی ہے نعمان اعجاز

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجازمعاوضہ کے معاملے میں شوبز انڈسٹری سے خاصےخفا نظرآتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ایک ورچوئل انٹرویو کے دوران نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی ایک ایسا اداکار یا پروڈیوسر نہیں جس کا معاوضہ نہ پھنسا ہو ۔

    اداکار نے کہا کہ میرا اپنا معاوضہ پھنسا ہوا ہے ،مجھے 4 ،5 کروڑ ایک چینل نے دینا ہے اور 2 ڈھائی کروڑ ایک چینل نے دینا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ یہ سب بڑے چینل ہیں جنہوں نے معاوضہ دینا ہے ایک چینل نے ساڑھے 4 اور ایک نے 5 سال سے معاوضہ نہیں دیا ایک چینل نے 3 سال سے معاوضہ نہیں دیا،جب بھی معاوضہ لینے جاؤں تو وہ ٹرک کی بتی کے پیچھے آپ کو لگادیتے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا مزیدار ملک ہے جس آدمی نے ساڑھے4 ،5 کروڑ روپے کسی سے لینا ہو وہ براڈ کاسٹر کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑا ہوتا ہے کہ سر میرے پیسے دے دیں اور پھر وہ 5 سے 10 لاکھ روپے اس کے آگے ہڈی کی طرح ڈال دیتا ہے کہ اس کا منہ بند ہوجائے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سب کیا ہورہا ہے ،کون سی اخلاقیات ، کون سا پروفیشنلزم، کون سا کنٹریکٹ ،کون سا قانون، یہ سب بکواس ہے، کوئی قانون ان کو تحفظ نہیں دیتاحتیٰ کہ آپ کا ساتھی پروڈیوسر آپ کے لیے آواز نہیں اٹھاتا کیونکہ اس کی جگاڑ فٹ ہے ۔

    نعمان اعجاز نے انڈسٹری سے متعلق آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا کہ اداکار کھوتوں کی طرح کام کرتے ہیں،گدھوں کو بھی شاید تھوڑا آرام دے دیا جاتا ہے لیکن آپ جائیں اور جاکر دیکھیں پروڈکشن کمپنیز میں کام کیسے ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کورونا وبا کے دوران آرٹسٹوں کی کنپٹی پر پستول رکھ کر (محاورتا)ان سے کام کروایا جارہا ہے اور اگر آپ کام نہیں کرتے تو یاد رکھیں آپ کا مستقبل تاریک ہے، آپ کا مستقبل ختم ہوجائے گا-

    نعمان اعجاز نے کہا کہ مکمل طور پر غنڈہ گردی ہے جو انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری میں گردش کررہی ہے اور کوئی گارنٹی نہیں لے رہا کہ، اگر آپ کو کچھ ہوگیا تو جو 15 ،20 لاکھ روپے اسپتال پر لگنے ہیں کوئی بھی اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور معنی خیز پوسٹیں شئیر کرتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کے جانب سے خوب سراہا جاتا ہے-

    نعمان اعجاز کو بچپن کی یاد ستانے لگی

    یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے نعمان اعجاز

  • معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارت کے مقبول و معروف ترین شو’دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کے ہاں پیر کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان کپل شرما نے ٹوئٹر پر کیا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپل شرما نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

    میزبان نے مزید کہا کہ آپ تمام تر لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا کپل شرما سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کے لیے ایک سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

    ایک صارف نے کپل شرما سے دریافت کیا کہ پاکستان آنے کی کوئی امید ہے؟،پاکستانی مداحوں کے لیے کوئی ایک لفظ کہہ دیں‘۔

    اس ٹویٹ کے جواب میں کپل نے لکھا تھا کہ میں شری کرتار پور صاحب کا دورہ کرنا چاہتا ہوں مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔

    کپل شرما کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

    بھارتیو اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ ، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

    معروف بھارتی ٹی وی کا ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

  • امیتابھ بچن کی نواسی  مسلمان اداکارجاوید جعفری کے بیٹے پر فدا ؟

    امیتابھ بچن کی نواسی مسلمان اداکارجاوید جعفری کے بیٹے پر فدا ؟

    بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ کی نواسی کے نوجوان مسلمان اداکار میزان جعفری کی محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم وہ کئی مرتبہ میزان کے اچھے دوست ہونے کا اقرار کرچکی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نوجوان اداکار میزان جعفری بالی وڈ کے عظیم اداکار سید اشتیاق احمد جعفری کے پوتے اور اداکار جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔

    میزان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ملال‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    میزان جعفری کو ایوارڈ ملنے پر نویا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا بلکہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصویر لگا کر انہیں مبارک باد بھی دی۔

    نویا کی اس پوسٹ کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا کی جارہی ہے اور ایک بار پھر دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

    میزان اس وقت فلم ’ہنگامہ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ان کی دوسری فلم ہے-

    واضح رہے کہ نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں-

    نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

    آپ نے اپنے رویئے سے اپنی پرورش پر سوال کھڑا کردیا ہے ،سلمان خان معروف اداکارہ پر…

    امریکی معروف گلوکارہ کا سلمان خان سے اظہار محبت؟

    پریتی زنٹا کا اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ انکشاف