Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • علامہ خادم حسین رضوی ،آر ایس ایس اور تانڈو ویب سیریز

    علامہ خادم حسین رضوی ،آر ایس ایس اور تانڈو ویب سیریز

    حال ہی میں بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ویب سیریز ‘تانڈو’ کے فلم سازوں کی زبان کاٹنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے انتہا پسند ہندوؤں کے اس اعلان کے خلاف آواز بُلند کی ہے-

    باغی ٹی وی :مبشر لقمان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے آج علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ بہت یا د آرہے ہیں ۔ آج میرے دل سے ان کے لیے دعا نکلی ہے کہ اللہ ان کے درجات بھی بلند کرے اور جو بھی انکی خواہشات تھیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کے صدقے ان کو وہ مقام عطا فرما جو ان کی خواہش تھی ۔

    مبشر لقمان کوعلامہ خادم رضوی کی یاد کیوں آج آئی اسکی وجہ انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ میری نظر سے آج ایک اسٹوری گزری ۔ اسٹوری یہ ہے کہدہلی کی سیاست پر مبنی ہدایت کار علی عباس ظفر کی ویب سیریزجنوری کو امیزون پرائم پر ریلیز کی گئی تھی جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، سنیل گروور سمیت بہت سے فن کاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    سینئیر صحافی کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ویب سیریز کی ریلیز کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا اور اپنا روائتی انداز اپناتے ہوئے فلم میکرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا شدت پسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے نہ صرف فلم سے بہت سے مناظر ہٹانے کا کہا بلکہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    مبشر لقمان نے بتایا کہ اس فلم کے خلاف لکھنؤ میں پولیس نے نہ صرف کیس درج کیا ہے بلکہ اس کے پروڈیوسر اور بعض اداکاروں کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے ہندو قوم پرست جماعت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے اس پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس سیریز کے بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ بی جے پی اور متعدد سخت گیر ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ نو قسطوں پر مبنی اس ویب سیریز میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے اور اس لیے اس کے نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ بی جے پی کے کارکنان نے کئی ریاستوں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

    مبشر لقمان کے مطابق کسی نے مسلم اداکاروں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ پیسہ کمانے کے لیے ہندو مذہب کی بے عزتی کر رہے ہیں۔ مسلم مذہبی پیشواؤں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے یہ گزارش بھی کی کہ علی عباس ظفر جیسے فلمسازوں کے لیے گائیڈ لائنس جاری کریں-

    انہوں نے بتایا کہ اس نئی پیش رفت کے بعد ویب سیریز کے تمام اداکاروں اور اسے بنانے والوں نے مشترکہ طور پر ایک بیان میں معذرت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک افسانوی کہانی پر مبنی ہے اس کا حقیقت سے کچھ بھی لینا دینا نہیں اور اگر اس کے کردار یا اس کی کہانی کسی حقیقی واقعے سے مماثلت رکھتی ہو تو یہ محض ایک اتفاق ہو گا۔ سیریز کے اداکاروں اور پروڈیوسرز کی نیت قطعی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔

    مبشر لقمان نے بتایا کہ ویب سیریز کے ہدایت کار نے ہاتھ جوڑ کر ہی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ویب سیریز بنانے کا مقصد کسی کے مذہبی،سیاسی جذبات کو بھڑکانا یا دل آزاری نہیں تھا مگر معافی مانگنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندو باز نہ آئے اور ہوا کچھ یوں کہ بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے اعلان کر دیا ہے کہ اس ویب سیریز کی وجہ سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے جو کوئی بھی ویب سیریزبنانے والوں کی زبان کاٹے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام میں دیے جائیں گے۔

    اینکر پرسن نے کہا کہ آپ دیکھیں جہاں ایک جانب اس سریز میں کچھ ایسا نہیں ہے صرف نام ایسا ہے ۔ دراصل تانڈو ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔ جس میں بھارت کی موجودہ سیاسی صورت حال کو بہت ہی بکھرے ہوئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ابھی تک بھارتی سرکار کی جانب سےنہ کوئی پرچہ کاٹا ہے نہ کسی کو پکڑا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب آپ اگر اس سب کا موزانہ علامہ خادم حسین رضوی سے کریں تو کبھی ایسا نہ میں دیکھا نہ سنا کہ انہوں نے ایسا کہا ہو انہوں ہمیشہ احتجاج کیا احتجاج انکا حق تھا کیونکہ نبی کی حرمت کا معاملہ ہے د نیا بھر میں دیکھ لیں فرانس کا صدر ڈھیٹ ہے ۔

    منش لقمان نے کہا کہ علامہ خادم صاحب کا مطالبہ کیا تھا ۔۔۔ صرف یہ کہ جن جن ممالک سے ایسے توہین آمیز کارٹون بننے ہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے ۔ تو اس کی ایمبسی کو بند کر دیا جائے ۔ نہ کبھی انھوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ نہ انتشار پھیلایا ہمیشہ انھوں نے احتجاج کیا ۔۔۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری ان سب so called enlightened moderationکے حامیوں سے گزارش ہے کہ اب بھی بولیں نا کہ بھارت میں سرعام قتل کے فتوے بانٹے جا رہے ہیں ۔

    اینکر پرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہاں وہ ٹویٹر مافیا ۔ کہاں وہ موم بتی مافیا ۔ جن کو خادم حسین رضوی کے احتجاج سے تن بدن میں آگ لگ جاتی تھی ۔ کہاں وہ سب ۔ جن کو حرمت رسول ﷺپر احتجاج کرنے سے ان کو مسائل ہی مسائل نظر آتے تھے ۔ حالانکہ ہمیشہ ان کا پرامن احتجاج رہا ہے اور ہمیشہ علامہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کے شیل ہی پھینکے گئے ۔ مگر آفرین تھی اس تن تنہا مرد حر پر جس نے اپنی ساری زندگی حرمت رسول ﷺکے لیے وقف کیے رکھی ۔ اور ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ۔ نہ کبھی کوئی گملہ ٹوٹا نہ کوئی پتہ گرا ۔ نہ کبھی کسی چیز کو نقصان پہنچایا گیا ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے لیے تو وہ دنیا میں امر ہوچکے ہیں ۔ اور میری دعا ہے کہ ان جیسی دنیا وآخرت ہر مسلمان کے نصیب میں ہو ۔ بابا جی جیسا جنازہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ۔ لوگوں کا ان سے والہانہ عشق میں نہ نہیں دیکھا ۔ واحد ایسا جنازہ تھا جس میں ہر مکاتب فکر کے لوگ تھے کیا شعیہ ، کیا دیوبندی ، کیا بریلوی ، کیا اہلحدیث ۔۔۔۔ وجہ کیا تھا کہ ان کا مقصد بڑا بھی تھا ۔ نیت پاک صاف تھی اور وہ بغیر کسی نفع و لالچ کے حرمت رسولﷺکے جدوجہد کرتے رہے ۔

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ یہاں تک آپ دیکھیں آخری احتجاج جو انھوں نے کیا تھا۔ اس میں ان کا اور حکومت کا معاہدہ ہوا تھا کہ17 فروری تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کریں گے ۔ ان کی پوری جماعت اس عہد کا فا کر رہی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ 17 فروری تک حکومت کیا کرتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اسی پر علامہ خادم حسین رضوی کے فرزند اور اب تحریک کے سربراہ سعد رضوی نے ان کے چہلم پر کہا تھا کہ میں پنڈال سے اسٹیج تک آیا ہوں۔ جذبات سمجھتا ہوں۔جب قائد بدیانت نہ ہو تو پھر قوم بھی بدیانت نہیں ہوسکتی۔ ہم وعدے کے پابند ضرور ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم خاموش رہینگے۔ ہم آپکے جوتے بھی پالش کرینگے اگر آپ حضورﷺکے غلام بن جائیں۔

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے…

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس…

  • ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

    ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

    معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عدالت نے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا۔

    صوفیہ مرزا نے کہا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا-

    اداکارہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

    سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔

  • سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گورنر سندھ کا وضاحتی بیان

    سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گورنر سندھ کا وضاحتی بیان

    گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گاڑی میں کتے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گاڑی میں ان کی فیملی بھی سوار تھی۔

    گورنر سندھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری گاڑی میں کتے کے سوار ہونے کی ویڈیو بنا کر ایک بیہودہ حرکت کی گئی-


    انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے ہیں وہ بار بار گاڑی کی ایک جانب آرہے ہیں اور خود کو کیمرے میں آنے سے بچا رہے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ جسے وہ صاحب پروٹوکول کہہ رہے ہیں وہ گورنر کی فیملی کو دی جانے والی سیکیورٹی ہے۔ اس گاڑی میں میری فیملی موجود ہے اور اگر اس کے ساتھ کتا بھی ہے تو اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود ایک کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں۔ وہ پہلے اپنی پارٹی کی کرپشن کا جواب دیں۔ وہ دوسروں کی فیملی کی اس طرح ویڈیو بنا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جب ہر چیز غلط ہورہی تو وہ جو بھی کریں وہ بھی ٹھیک ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے گورنر ہاؤس کی پروٹوکول والی گاڑی میں کتے کی سواری کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ٹوئٹر پر’گورنر کی گاڑی میں کتا‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور صارفین سخت تنقید کیساتھ مذاق بھی بنا رہے ہیں۔

  • واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا لیا

    واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا لیا

    واٹس ایپ نے گزشتہ رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے گزشتہ رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔

    واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔

    واٹس ایپ کے اسٹیٹس پالیسی کے بعد سے واٹس ٹوئٹر پین پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین کی جانب سےواٹس ایپ کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو کہنا ہے کہ ایک مرتبہ اعتبار ٹوٹ جائے تو دوبارہ نہیں کیا جاتا-
    https://twitter.com/Drsameen1/status/1354644475533021189?s=20


    https://twitter.com/BarfiHere/status/1354625915314196482?s=20


    https://twitter.com/Pakherraghley/status/1354653043825012737?s=20
    واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ 8 فروری کے بعد اس کا واٹس ایپ بلاک کردیا جائے گا۔

     

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    ‏واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی: ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی

    ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی  نے ’خدا اور محبت‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے ’خدا اور محبت‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ فنکاروں عمران وباس اور سجل علی کئ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا مرکزی کردار معروف اداکارہ اقراء عزیز سے قبل سجل علی کو آفر کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سی وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف فنکار عمران عباس اور سجل علی ایک کار میں بیٹھے ہوئے ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

    ڈرامے کے پہلے دوسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ’خدا اور محبت ‘ کا کردار پہلے سجل علی کو آفر ہوا تھا مگر وہ اپنی مصروفیت کے سبب یہ ڈرامہ نہیں کر سکیں۔

    دوسری جانب سجل علی نے مذاقاً کہا کہ ’اُنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیکوئل میں اس لیے کام کرنے سے انکار کیا تھا کیوں کہ عمران عباس اس سیزن میں نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ دیکھی جائیں گی جس کے ٹیزر ریلیز کئے جاچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے ٹریلرز اور ٹیزر کو بے حد سراہا گیا اور اب شائقین کو ڈرامے کے آن ائیر ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • اداکارہ سارہ خان مردوں کی کونسی عادت سے نالاں

    اداکارہ سارہ خان مردوں کی کونسی عادت سے نالاں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مردوں کو فطرتاً بے وفا اور دھوکے باز قرار دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ سارہ خان نے نجی چینل پر آن ائیر ہونے والے اپنے نئے ڈرامے رقص بسمل کی ایک ویڈیو فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مردوں کو فطرتاً بے وفا اور دھوکے باز قرار دے رہی ہیں۔

    سارہ خان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے اُن کے ڈائیلاگز اور اُن کی خوبصورت ادائیگی کی تعریفیں کی جا رہیں۔

    سارہ خان کا ویڈیو میں مردوں سے متعلق کہنا ہے کہ کسی کے من سے کیا لینا دینا ہمیں، جس بھی لڑکی نے آج تک محبت کی ہے اُسے ملا ہی کیا ہے، دھوکا، رسوائی، سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں، مرد اور وفا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں-

    سارہ خان کا ڈرامے کے سین میں کہنا ہے کہ ایسے تو مرد بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں پیار کے محبت کے، جب ثابت کرنے کا وقت آتا ہے تو ایسے ہو جاتے ہیں جیسے وہ آپ کو جاتے ہی نہیں ہیں عورت کو پیار محبت عشق کے چکر میں پڑنا ہی نہیں چاہیے، پہلے اُسے اپنا مستقبل بنانا چاہیے، کیوں کے مرد کا دل بھرنے میں دیر نہیں لگتی۔

    سارہ خان کی اس ویڈیو پر اُن کے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے بھی مزاحیہ کمنٹ کیا گیا فلک شبیر نے سارہ خان کو ڈرامے کے کردار کے نام سے پکارتے ہوئے لکھا کہ ایسا تو نہیں بولو زوہرا۔

    جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے بھی سارہ خان کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے تعریف کی-

    عمران اشرف ساتھی اداکار بلال عباس کی اداکاری کے متعرف

    سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سال 2020 کا بہترین شوہر کون ہے؟

  • سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہو گئیں

    سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہو گئیں

    گزشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان اپنا ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ کر مفتی انس کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کیا۔

    ثنا خان کی شادی کو دو ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران وہ ہمیشہ اپنی اور اپنے شوہر کی اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں وہ دونوں خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہیں تاہم گزشتہ روز پہلی بار ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ پریشان نظر آرہی ہیں۔

    لیکن ان کی پریشانی ان کے گھریلو زندگی یا شوہر کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو ان کا ماضی بھول ہی نہیں رہے۔ اور اکثر ان کے ماضی کے متعلق منفی ویڈیوز بنا کر شیئر کرواتے رہتے ہیں۔

    اسی حوالے سے گزشتہ روز ثنا خان نے اپنے تصدیق شادہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کچھ لوگ کافی عرصے سے میرے متعلق منفی ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن میں نے صبر سے کام لیا اور کچھ نہیں کہا۔

    لیکن اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں میرے ماضی کو کریدا گیا ہے اور ویڈیو میں میرے متعلق نہایت نامناسب باتیں کی گئی ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نہیں جانتے جب ایک شخص توبہ کرلیتا ہے تو اسے اس کے ماضی سے متعلق احساس کروانا بھی گناہ ہے۔ میں اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوں میرا دل ٹوٹ گیا ہے-

    پوسٹ کے ساتھ ثنا خان نے بتایا کہ وہ ویڈیو بنانے والے شخص کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔ تاہم انہوں نے انہیں پریشان کرنے والے لوگوں سے کہا اگر آپ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو کم سے کم اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور خاموش رہیں۔

    ثنا خان نے کہا کہ کسی کے بارے میں اتنے بُرے تبصرے نہ کریں کہ وہ اپنے ماضی سے متعلق سوچ کر ڈپریشن میں چلا جائے۔

    سابق اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات لوگ توبہ کرتے ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ میری طرح بھی ہوتے ہیں جو سوچتے ہیں کہ کاش میں ماضی میں واپس چلی جاؤں اور کچھ چیزیں تبدیل کرسکوں۔

    انہوں نے ایسے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے دوسروں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

    بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر کنگنا رناوت سیخ پا،اپنے ہی کسانوں کو دہشت…

    تاپشی پنوں اورشلپا شیٹھی خود کو محب وطن ظاہر کرنے کی کوشش میں اپنا ہی مذاق بنوا…

  • بچپن میں باریک آواز کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا   بوبی دیول

    بچپن میں باریک آواز کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بوبی دیول

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمنیدر کے بیٹے اور معروف اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے ان کی آواز بہت باریک تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا باریک آواز کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں لڑکی سمجھ لیتے تھے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے ایک انٹرویو کے دوران بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی آواز بہت باریک تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکار نے بتایا کہ باریک آواز کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں لڑکے بجائے خاتون سمجھ لیتے تھے اور اکثر فون پر بات کرتے ہوئے انہیں’بہن جی‘کہہ دیا کرتے تھے۔

    بوبی دیول نے کہا کہ ابتدا میں وہ خود کو لڑکی سمجھنے اور بہن جی کہنے پرسخت کوفت کا شکار ہوجاتے تھے لیکن بعد میں انہیں بھی اس میں لطف آنے لگا۔

    اداکار بوبی دیول نے بتایا کہ ہوٹل میں وہ لوگوں کو ایسے ہی فون ملادیا کرتے تھے یا اگر کسی کا فون آجاتا تھا تو وہ اس طرح بات کرتے تھے جیسے وہ ایک خاتون ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں بہت لطف آتا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم ’اپنے‘ کے سیکوئل میں کام کررہے ہیں جس میں ایک بار پھر ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی نظر آئیں گے۔

    اس فلم کی ہدایات انیل شرما دے رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی موجود ہیں۔ یوں اس طرح فلم ’اپنے‘ میں پہلی بار دیول فیملی کی تین نسلیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

  • آن لائن گیمز کی تشہیر پر عدالت نے بھارتی معروف اداکارہ سمیت ویرات کوہلی سے جواب طلب کر لیا

    آن لائن گیمز کی تشہیر پر عدالت نے بھارتی معروف اداکارہ سمیت ویرات کوہلی سے جواب طلب کر لیا

    بھارتی عدالت نے آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر کرنے پر ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سمیت دیگر اداکاروں کو نو ٹس بھیج کرجواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالا ہائی کورٹ نے آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر کرنے پر ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سمیت دیگر اداکاروں کو نو ٹس بھیج کرجواب طلب کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق کیرالا ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ویرات کوہلی اور تمنا بھاٹیا سمیت دیگر اداکار آن لائن کارڈ گیمز کے ایمبیسڈر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہورہی ہے، آن لائن کارڈ گیمز دن بدن مقبول ہورہے ہیں لہذا قانونی طور پر ان گیمز پر پابندی عائد کی جائے۔

    عدالت نے درخوست گزار کی استدعا پر کرکٹر ویرات کوہلی، اداکارہ تمنا بھاٹیا سمیت ملیالم اداکار اور کیرالا حکومت کو آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر پر نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا کو آن لائن کارڈ گیمز کی تشہیر پر گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گیمز نوجوانوں کی زندگیاں لے رہے ہیں۔

  • عمران اشرف ساتھی اداکار بلال عباس کی اداکاری کے متعرف

    عمران اشرف ساتھی اداکار بلال عباس کی اداکاری کے متعرف

    پاکستان ٹی وی کے معروف و مقبول اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کی پوسٹ پر کمنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی-

    باغی ٹی وی :ویب سیریز جھوٹی لو اسٹوری ’پیار کے صدقے‘ اور ’بلا‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال عباس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں۔

    بلال عباس نے کہا کہ پرفیکٹ دراصل ایک غلط لفظ ہے کیوں کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ یعنی بہترین نہیں ہوسکتے۔
    اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا لیکن ایک تبصرے نے تمام صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلی۔ وہ کامنٹ اداکار عمران اشرف کا تھا۔

    اداکار عمران نے بلال عباس کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاہ اللہ سے میرے مطابق آپ ایک بہترین اداکار ہیں ۔

    عمران عباس کی اس کمنٹ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ بلال عباس ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ حال ہی میں انہوں نے 30 سال سے کم عمرکے فنکاروں کی کیٹیگری میں ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں جگہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    مذکورہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

    اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ’پیار کے صدقے‘ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

    میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔

    اس متعلق اداکارنے کہا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔

    بلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارز کی فہرست میں شامل