Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار بننے کیلئےاب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے  نادیہ خان

    اداکار بننے کیلئےاب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے نادیہ خان

    اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا آپ کو کام زیادہ ملے گا۔

    باغی ٹی وی : نادیہ خان نے حال ہی میں آن لائن شو’ٹو بی آنسٹ ‘ میں شرکت کی انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ عروہ حسین، عائشہ عمر، ارمینا رانا خان اورعمران خان کا نام لے کرنادیہ خان سے سوال پوچھا ان میں سے کس اداکارکو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟ نادیہ خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان میں سے کسے اداکاری چھوڑدینی چاہیے لیکن انہوں نے جواب دیا ’ضروری ہے اداکاری آتی ہو تو کام ملے گا؟‘

    نادیہ خان نے موجودہ دورکے فنکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا آج کل اس سے اس چیز کا کیا تعلق ہے کہ اداکارڈرامے کررہے ہیں تو انہیں ایکٹنگ آنی چاہیے آپ کو سوشل میڈیا پرمشہور ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کےلاکھوں فالوورز ہونے چاہیئں آپ کوفالوورزخریدنے آنے چاہیئں آپ اچھے فالوورز خریدیں اور کسی کمپنی کو ماہانہ اس بات کے لیے ادائیگی کریں کہ آپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئیں۔

    نادیہ خان نے موجودہ دورمیں اداکاری کو جج کرنے کا پیمانہ اچھی اداکاری کے بجائے سوشل میڈیا فالوورز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ٹی وی پر کام ملنے کا یہ پیمانہ (سوشل میڈیا پرمقبولیت) ہے ایکٹنگ کی کیا ضرورت ہے اسلئے میں کس کس کوکہوں کہ اداکاری چھوڑدو۔

    پروگرام میں نادیہ خان نے پہلی بار اپنے بچوں اور والدین کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کا بچن پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گزرا، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی اور وہ پڑھائی میں اچھی نہیں تھیں۔

    نادیہ خان نے بتایا کہ ان کے والد پاک فوج میں کرنل تھے جب کہ ان کے تین بچے ہیں جن میں سے سب سے بڑی بیٹی علیزے ہیں جن کی عمر 17 برس ہے۔

    اداکارہ کے مطابق دوسرے نمبر پر ان کا بیٹا اذان ہے جن کی عمر 11 برس ہے جب کہ انہیں ایک سال کا بیٹا کیان بھی ہے۔

    نادیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کو میڈیا سے دور رکھا ہوا ہےکیوںکہ وہ چہاتی ہیں کہ ان کے بچے پہلے تعلیم مکمل کرلیں۔

    اداکارہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی قانون دان بنیں جب کہ بیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکسپرٹ بنیں، تاہم انہوں نے تاحال تیسرے بچے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں ان کی برائی کرتی ہوں گی کیوںکہ یہ چیز خواتین کی فطرت میں شامل ہے۔

    شو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ڈانس کرنا انہیں بہت پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایوارڈ شو یا دیگر ٹی وی شو میں ڈانس کریں۔

     

  • نادیہ خان نے بپی لہری اور مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

    نادیہ خان نے بپی لہری اور مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

    پاکستان ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور بپی لہری نے فلموں میں کام کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے منع کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب شو ٹو بی آنیسٹ (ٹی بی ایچ) میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہیں مہیش بھٹ نے بھی فلموں میں کام کی پیش کش کی تھی تاہم انہیں سب سے زیادہ ہنسی بپی لہری کی جانب سے کام کی پیشکش پر آئی۔

    نادیہ خان نے شو میں بپی لہری کے بولنے کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دبئی میں مقیم تھیں تو انہوں نے بپی لہری کو اپنے شو میں بلایا تھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ شو ختم ہونے کے بعد بپی لہری ان کے پاس آئے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ فلم بنانے جا رہے ہیں، کیا وہ ان کی فلم میں کام کریں گی؟

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بپی لہری یہی بات دیگر لڑکیوں اور خواتین کو بھی کہتے تھے، اس لیے انہوں نے بھارتی فلم ساز کو منع کردیا۔

  • بھارتیو اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ ، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

    بھارتیو اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ ، عدنان صدیقی کا بھارتیوں کو پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈ اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو اپنا برداشت کا لیول بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں اداکارہ میراسیٹھی کے آن لائن شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ۔

    میزبان میرا سیٹھی نے عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ ہمارے یہاں 30 سال کی عمرکے بعد اداکاراؤں کو مرکزی کرداروں کی جگہ بھابھی یا ساس کے کردار کیوں دئیے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ بڑی عمر میں بھی ہیرو ہی آرہے ہوتے ہیں آپ بھی ابھی تک مرکزی کردارمیں آرہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے مذاقاً کہا میں خود کو ویمپائر کہتا ہوں-

    بعد ازاں عدنان صدیقی نے نے کہا یہ المیہ صرف برصغیرمیں ہی ہے۔ اگر آپ ہالی وڈ یا پھرایرانی فلم انڈسٹری دیکھ لیں وہاں ایسا نہیں ہوتا۔ لیکن پاکستان اور بھارت میں ایک خاص عمر کے بعد ہیروئنوں کو ’’باجی‘‘ بنادیتے ہیں۔ یہ بہت غلط ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہونا چاہئے۔

    انٹرویوکے دوران عدنان صدیقی نے بالی وڈ میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے فلم ’موم ‘ کےسیٹ پرسری دیوی سے سب سے پہلے ان کے شوہربونی کپورنے ملوایا تھا وہ اپنی بیوی کو ’میم‘ کہتے تھے شاید عزت میں کہتے تھے اورانہوں نے سری دیوی سے کہا تھا میم یہ عدنان صدیقی ہیں سری دیوی مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملی تھیں۔

    بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پرلگنے والی پابندی پربات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا ایک زمانہ تھا جب بھارتی فنکارپاکستان آیا کرتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام ہوا کرتا تھا لیکن اب بھارتیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر پابندی لگادی گئی ہے مجھے ایسا لگتا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ سیاست اور فنون لطیفہ دو الگ چیزیں ہیں۔

    عدنان صدیقی نے کہا اگر برداشت کی بات کریں تو ہم پاکستانیوں میں برداشت کا لیول بھارتیوں سے زیادہ ہے کیونکہ پابندی ان کی طرف سے لگائی گئی ہماری طرف سے نہیں یہاں تک کہ اگر دونوں ممالک کے فنکار ویڈیو کال پر بات کرتے ہیں تو اس پر بھی بھارتیوں کی طرف سے پابندی عائد کردی گئی۔

    عدنان صدیقی نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’بھارت والوں اپنا برداشت کا لیول تھوڑا سابڑھاؤ۔

    عدنان صدیقی نے مزید کہا وہ اگر مستقبل میں کوئی فلم بنائیں گے تو وہ جیمز بانڈ یا عمران سیریزکی طرح کی فلم ہوگی جس میں وہ ایجنٹ کا کردار خود کرنا چاہیں گےکیونکہ انہیں ایڈونچرز فلمیں بہت پسند ہیں۔

     

    ‘ہرجگہ عورت عورت نہیں ہونا چاہیے،اللہ نےجومقام مردکودیا ہےملنا چاہیے:معروف…

    عمران اشرف ساتھی اداکار بلال عباس کی اداکاری کے متعرف

    سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

    اداکارہ سارہ خان مردوں کی کونسی عادت سے نالاں

    سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان ماضی کریدے جانے پر دلبرداشتہ ہو گئیں

  • پی ٹی آئی نےخواجہ سراماڈل و اداکارہ رمل علی کوہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت دے دی

    پی ٹی آئی نےخواجہ سراماڈل و اداکارہ رمل علی کوہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت دے دی

    پاکستان کی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

    رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت مل گئی اس کے علاوہ انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔

    رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رمل علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص نے ان پر تشدد کیا، ان کی بھنویں مونڈھ دیں اور سر کے بال کاٹ دیے۔

    رمل علی نے کہا تھا کہ جہانزیب خان نامی شخص نے انہیں شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملزم انہیں ایک عرصے سے پریشان کررہا تھا اور انہوں نے اس کی وجہ سے کئی مقامات بھی تبدیل کیے لیکن اس نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا اور انہوں نے انصاف کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ رمل علی ’’سات دن محبت ان‘‘ اور ’’رہبرا‘‘ نامی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

  • عورت کے لئے بہتر ہے کہ آزادی مارچ کی بجائے بچوں کی پرورش پر توجہ دے    سارہ خان

    عورت کے لئے بہتر ہے کہ آزادی مارچ کی بجائے بچوں کی پرورش پر توجہ دے سارہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ خواتین ’عورت مارچ‘ کے بجائے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشرہونے والے ڈرامے رقص بسمل میں زہرہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے ایک شو میں فیمنزم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں صنفی مساوات پر بہت یقین رکھتی ہوں، میں یہ نہیں کہتی کہ عورتوں کو اعلیٰ درجہ دے دیں میں بس یہی کہتی ہوں کہ عورتوں کو برابری کا درجہ دیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو جو مقام دیا ہے اُن کو اسی مقام پر رکھیں اسے تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

    سارہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو مضبوط ہی بنایا ہے پھر ہم بار بار یہ کیوں کہتے ہیں کہ عورت مضبوط ہے اور اسے بھی مرد کے برابر کی تنخواہ ملنی چاہیے، مجھے یہ لگتا ہے کہ عورت کو لڑائی یا عورت مارچ کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ایک خاص مقام دیا ہے، میں مردوں کو بھی اچھا سمجھتی ہوں، انہیں بھی اتنے ہی حقوق اور خوشیاں ملنی چاہئیں جتنی عورت کو ملتی ہیں، صرف عورتوں کی بات کرنا دراصل غلط ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=e1JdvDqFqyY&feature=youtu.be

  • بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ،شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلالو بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نختاور بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

    دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب اُن کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو ویڈنگ ٹقپ ٹرینڈ پر جس میں مداحوں کی جانب سے بختاور کے لئےنیک خواہشات کااظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی زندگی کی شروعات کے لئے دعائیں دی جا رہی ہیں –

  • اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

    اصلحان خاتون کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لئے خوشخبری

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترک ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خآن کی ہدایت پر گزشتہ برس اپریل میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈ اپنے نا م کئے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔

    پاکستانی جہاں اس ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بہت محبت دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ لیکن ان دونوں کرداروں کے علاوہ ڈرامے کے دیگر کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔

    ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔

    ارطغرل غازی میں اصلحان حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی کے بھی پاکستان میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور اداکارہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے اکثر پیغام جاری کرتی رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر گلثوم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    گلثوم علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا ’پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔‘

    گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ’ترک پاکستان دوستی زندہ باد‘ اور ان کی ویڈیو میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ گلثوم علی نے ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا کہ ان کے پاس پاکستانیوں کے لیے کیا خبر ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گلثوم علی معروف پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

  • سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

    سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

    گزشتہ برس میرے پاس تم ہو ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روزاداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

    سنگِ میل عبور کرنے کے اس موقع پر عائزہ خان نے ایک خصوصی پوسٹ جاری کی ہے۔

    عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام فالوورز کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد اُنہوں نے کہا کہ ’آج میں آپ سب کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتی ہوں۔

    عائزہ خان نے کہا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، میں آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔

    اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی ہے۔

    عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد آپ کو طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اُس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ یہ غلط ہے۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے لہٰذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی تعداد میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل مدتی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اپنی تمام تر توانائی ہمیشہ اپنے کام، اداکاری اور ماڈلنگ میں خصوصی طور پر مرکوز رکھی ہے اور میرے فین فالونگ نے خود ہی ترقی کی۔

    عائزہ خان نے آخر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

    عائزہ خان کی پوسٹ پر ریما خان اور ایمن خان نے 80 لاکھ فالوورز ہونے پر عائزہ خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

  • بھارتی عدالت نےمسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    بھارتی عدالت نےمسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کی ہائی کورٹ میں گرفتار مسلمان کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :تقریباً 4 ہفتوں قبل منور فاروقی کو مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک پروگرام سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی وضاحت یہ دی گئی تھی کہ منور ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے والے تھے۔

    علاوہ ازیں منور فاروقی نامی اس نوجوان پر ہندو دیوتا سمیت بھارت کے وزیر داخلہ اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کی تضحیک کا بھی الزام تھا۔

    مسلمان کامیڈین کے خلاف درخواست ایم ایل اے مالیانی لکشمن سنگھ گور کے بیٹے اکلاویا سنگھ گور نے جمع کروائی اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ منور فاروقی نے اپنے ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی تضحیک کی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس نے خود اس شو کی ویڈیو بنائی ہے، جبکہ وہ ویڈیو پولیس کے حوالے بھی کردی بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    بھارت کی دو عدالتیں منور فاروقی کو ضمانت دینے سے انکار کر چکی تھی جبکہ آج مدھیا پردیش کی عدالت عالیہ نے بھی ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ منور فاروقی نے جان بوجھ کر ایک گروہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

    عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں، اس کے لیے اس کیس میں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

    بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

  • جب رانی مکھر جی نے سیف علی خان کو کرینہ کپور سے شادی کرنے سے پہلے نصیحت کی

    جب رانی مکھر جی نے سیف علی خان کو کرینہ کپور سے شادی کرنے سے پہلے نصیحت کی

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے دونوں اداکاروں نے 2012 میں شادی کی تھی ان کا ایک بیٹا تمور علی خان یے جبکہ ایک اور ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکار سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل اداکارہ رانی مکھرجی نے انہیں نصیحت کی تھی۔

    سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ سے شادی سے قبل رانی مکھرجی نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک مرد کے ساتھ رشتے میں ہو۔

    سیف علی نے رانی مکھر جی کی اس نصیحت کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مطلب تھا کہ کرینہ کے ساتھ ہمیشہ برابری کا سلوک کریں اور رشتے میں کبھی بھی صنف کو شامل نہ کرنا۔

    سیف علی خان نے کہا کہ رانی مکھرجی اس معاملے میں بالکل ٹھیک ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکار سیف علی خان اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ فلم ’ہم تم‘ اور ’تارا رم پم‘ میں اداکاری کرچکے ہیں۔