Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شکتی کپور بیٹی شردھا کپور کی شادی کی افواہوں پربول پڑے

    شکتی کپور بیٹی شردھا کپور کی شادی کی افواہوں پربول پڑے

    بالی وڈ ولن شکتی کپور نے اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑدی۔

    باغی ٹی وی:اداکار ورون دھون کی شادی کے فوراً بعد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان کی دوست اداکارہ شردھا کپور بھی بہت جلد فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق روہن شریستھا اور شردھا کپور کی شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ روہن شریستھا نے انسٹاگرام پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد دی۔

    روہن شریستھا کی جانب سے مبارک باد دیئے جانے کے بعد ورون دھون نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں گے۔

    ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو شادی کے لیے تیار رہنے کی بات کہنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ جلد ہی وہ اور شردھا کپور شادی کرنے والے ہیں ان خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب شردھا کپور یا روہن کی جانب سے ان کی شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب شردھا کپور کے والد اداکار شکتی کپور سے ان کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم انٹرنیٹ پر شردھا کی شادی کے حوالے سے کیا خبریں اور افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جس میں اس کی شادی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

    شکتی کپور نے مزید کہا صرف روہن شریشٹھا کیوں؟ اگر میری بیٹی میرے سامنے آکر کسی کا بھی نام لے گی کہ میں نے اپنے لیے اس لڑکے کو منتخب کیا ہے اور میں اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہوں تو مجھے اس کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شکتی کپور نے کہا روہن بہت اچھا لڑکا ہے ، وہ ہمارے گھر آتا تھا لیکن بچپن میں۔ شردھا نے مجھے کبھی نہیں کہا کہ وہ روہن سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں کیونکہ میرے لیے تو یہ دونوں بچپن کے دوست ہیں۔

    گزشتہ برس شکتی کپور نے کہا تھا کہ شردھا کپور اپنے کام میں بہت مصروف ہے اور اگلے 2 سے 3 سال تک شادی نہیں کرے گی۔ جب شکتی کپور سے ان کے ماضی کے اس بیان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ لیکن وقت کے ساتھ بچے بڑے ہوتے ہیں اور اپنے فیصلے خود لیتے ہیں۔

    شکتی کپور نے کہا میری بیٹی شردھا بہت اچھا کا کررہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے اس وقت وہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’لو رنجن‘‘ میں کام کررہی ہے شردھا اس وقت اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود کرلے گی جب وہ شادی کرنا چاہے گی۔

    خیال رہے کہ شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی چہ مگوئیاں 2019 سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ دونوں ہر حال میں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

  • یوٹیوب اسٹار زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    یوٹیوب اسٹار زید علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش ہونی والی ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا تفصیلات کے مطابق زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

    شئیر کی گئی تصویر میں زید علی اور یمنیٰ نے ہاتھ میں ’بے بی‘ کے حروف والا ایک غبارہ لیا ہوا ہے جبکہ اُن کے اردگرد دیگر غبارے بھی موجود ہیں جن کا رنگ سفید، نیلا اور گلابی ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ بہت پُر جوش ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اللہ کی رضا سے ہم والدین بننے جارہے ہیں ہمارے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی، آج کا دن میری زندگی کا پرمسرت ترین دن ہے۔

    زید علی کی اس پوسٹ پرجہاں دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے زید علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے ایک سوال پوچھا کہ ’اگر آپ کا بیٹا ہوا تو کیا آپ اس کا نام شاہ ویر رکھ سکتے ہیں؟-

    یاد رہے کہ زید علی نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بہت سے ویڈیو لاگز جاری کیے۔

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

    یوٹیوب پر ان کے چینیل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہےاسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

  • ابرارالحق نے اپنا نیا گانا وزیراعظم عمران خان کے نام کر دیا

    ابرارالحق نے اپنا نیا گانا وزیراعظم عمران خان کے نام کر دیا

    پاکستان کے معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے ابرار الحق نے اپنا نیا گانا ’سُن لے تو‘ عمران خان کے نام کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک ابرار الحق نے ہی ترتیب دیا ہے۔

    3 منٹ اور 7 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں عمران خان کی زندگی اور بطور وزیراعظم مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔

    اس منفرد گانے کا خیال اور ڈائریکشن بیرسٹر علی مہدی نے دی ہے۔جبکہ اس کے ڈائریکٹر عبدالوہاب ہیں-

  • کیا ریاض میں میزائل کا حملہ سعودی عرب اور اسرائیل کی سازش ہے؟ مبشر لقمان سچ سامنے لے ائے

    کیا ریاض میں میزائل کا حملہ سعودی عرب اور اسرائیل کی سازش ہے؟ مبشر لقمان سچ سامنے لے ائے

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میزائل کا حملہ ہو جس کے بعد ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کے لئے چند گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی :کیا یہ حملہ سعودی عرب اور اسرائیل کی سازش ہے ؟ اور ایران پر حملہ کس کی خواہش ہو سکتی ہے؟ اور اگر یہ حملہ یمن اور حوتی باغیوں نے نہیں کیا تو پھر کس نے کن مقاصد کے تحت کیا ہے؟ یہ وہ سوال ہیں جو اس حملے کے بعد سب کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں اور پاکستان کے سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی اس حوالے سے یوٹیوب پر پنے آفیشل اکاؤنٹ پر ویڈیو اپلوڈ کی-

    اپنی ویڈیو میں مبشر لقمان نے کہا کہ ایران عراق کی اس خطے میں بڑی دھواں دار لڑائی رہی اور سالہا سال بعد ختم ہوئی جس میں سارے مسلمان ممالک دونوں سائیڈوں پر انواولڈ تھے لیکن بڑے دکھ کی بات ہے کہ اب لگتا یہ ہے کہ خدا نخواستہ یہ خطہ دوبارہ شعلوں کی لپیٹ میں آ رہا ہے اور یہ لگ رہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب آمنے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں-

    سینئیر صحافی کے مطابق کل کے دھماکے بھی اسی سلسلے کی جکڑی ہیں اور بہت اہم کڑی ہیں اور کیوں اہم ہیں کیونکہ اس میں بہت زیادہ الجھنیں ہیں اور ان الجھنوں کو میں تھوڑا سا آسان کر کے بتا ر ہوں تاکہ آپ کو اس معاملے کی سمجھ آ جائے-

    مشر لقمان نے بتایا کہ کل سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے اوپر دو میزائل حملے ہوئےاطلاعات کے مطابق ایک ریاض کے ائر پورٹ پر حملہ ہو اہے اور یہ کنفرم خبر ہے اور دھماکے کے بعد کئی گھنٹے تک ائیر پورٹ بند رہا فلائٹس بند رہیں اور جو فلائٹس آ رہی تھیں ان کو متبادل ائیر پورٹ پر اتارا گیا اور جانے والی فلائٹس کو روک دیا گیا-

    ان کے مطابق یہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب رن وے فنکشنل نہ ہو یا مزید حملوں کے خطرات ہوں سعودی عرب کے اندر میزائل اور ڈرون حملے ایک عام سی بات ہے لیکن ریاض میں نہیں کیونکہ یمن سے ریاض کا فاصلہ تقریباً سات سو چونسٹھ میل بنتا ہے اور یہ جو حوتی باغی لوگ ہیں وہاں پر ان کے پاس لانگ رینج میزائل ویپن سسٹم نہیں ہے نہ ان کے پاس لانگ رینج میزائلز ہیں دوسری طرف یمن کے باغی لوگوں نے ان حملوں انکار کر دیا کہ یہ حملے ہم نے نہیں کئے –

    سینئیر صحافی کے مطابق اب سوال یہ ہے کہ اگر یہ حملہ انہوں نے نہیں کیا تو پھر کس نے کیا ہے؟ ایک نامعلوم گروپ اٹھا اور اس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس گروپ کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ نہ اس گروپ کی تشکیل کا پتہ ہے اور نہ یہ پتہ ہے کہ یہ کب وہاں پر آئے-

    انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ حملہ کرایا گیا ہے اور اس لیے کرایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس پر ردعمل دے اور کسی طرح ایران اور سعودی عرب آمنے سامنے آ جائیں دوسری جانب ایران یمن کے باغیوں کی کھل کر سپورٹ سالہا سال سے کرتا آرہا ہے پچھلے سال بھی آرامکو میں میزائل حملے میں اس سے اس ریفائنری کو بڑا نقصان ہوا تھا 2020 میں اس کی یمن باغیوں نے ذمہ داری قبول کر لی تھی لیکن وہ جدہ میں تھا-

    تاہم ریاض تک کا فاصلہ بہت دور ہے اتنا لانگ رینج میزائل کتنے ممالک کے پاس ہیں کجا اس کے کہ یہ کسی باغی کے پاس ہیں یا کسی ریبل کے پاس ہیں یا ان کے پاس آ گئے ہیں تو یہ ساری ٹیکنالوجی ان کے پاس کیسے آگئی اور پھر وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ حملہ نہیں کیا-

    مبشر لقمان کے مطابق اب سب ضروری بات یہ ہے کہ یمن کے باغی اس حملے سے انکاری ہیں تو ان کی بات ماننی پڑے گی کیونکہ جب بھی کوئی حملہ ہوتا ہے تو وہ ذمہ داری قبول کر لیتے ہیں-

    مبشر لقمان نے یہ بھی بتایا کہ ایران اور چائنہ کے اکنامک پیک میں 480 بلین ڈالر چائنہ نے ایران کو کمٹ کیا اور میری اطلاع کے مطابق ایران فوری طور پر یمن کے اندر جا کر ایک بیس بنا رہا ہے اور اس کے اوپر کام ہو رہا ہے جبکہ ان کے کہنے کے مطابق ہم ریفائنری پر کام کر رہےہیں لیکن اصل میں وہ بیس ہے-

    انہوں نے کہا کہ بہت پہلے ایک پروگرام میں آپ کو میں نے بتایا تھا کہ اگرایران کا یمن میں بیس بنتا ہے تو وہاں پر باغی پر اس کا کنٹرول ہوتا ہے تو پورے جبوتی اور یمن کے درمیان تقریباً 70 کلو میٹر کا فاصلہ ہو گا یا ان کے ساحل سمندر سے پچاس کلومیٹر کا فاصلہ ہو گا اور وہاں پر سعودی کارگو بحری جہاز آئل لے کر جاتے ہیں اور یہ اس ایرایا کو ہٹ کرنے والے ہیں مطلب سعودی عرب کی اکانومی کا اندازہ لگا سکتے ہی‌ کہ اب یہ ملک چلے گا یا نہیں چلے گا اگر ان کی ایکسپورٹ اتنی زیادہ ہٹ ہوتی ہیں-

    مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہی حملوں کے بعد اسرائیل آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا کہ نیو کلئی ایران غیر محفوظ ہے اور ہم اس پر حملہ کر سکتے ہیں کچھ ناقدین کا تو یہ کہنا ہے کہ جو اعلان سعودی عرب خود نہیں کر سکتا تھا اس نے اپنے دوست ملک سے کرایا کیونکہ اسرائیل اور ایران میں اگر خدانخواستہ کوئی معاہدہ ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی کانٹریکٹ کسی کے لئے بھی اچھا نہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پوری ائیر سپیس جورڈن اور سعودی عرب کی استعمال ہو گی اور اگر ان کے جہازوں کو ری فیول کرناہے تو سعودی عرب کے اندر آ کر ری فیول کرنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ براہ راست اس جنگ میں شریک ہیں اگر ایسی کوئی بات ہوتی ہے تو-

    اینکر پرسن کے مطابق کل کے حملوں پر ناقدین کا بیان آیا کہ اس کے پیچھے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا غصہ ہے ان کی خواہشات ہیں لیکن یہ بہت ہی اسٹرینج ایلیمنٹ ہو گیا ہے کہ دو میزائل حملے ہو گئے ہیں ایک کی ذمہ داری قبل کر لی گئی ہے ایک کی نہیں –

    انہوں نے بتایا کہ میری ریاض میں رہنے والے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ان کا کہنا تھا د دھماکے ہوئے اور چند منٹس کے وقفے سے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دو حملے ہوئے ہیں ایک کو مان لیا گیا ہے لیکن دوسرے کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ ریاض کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا ہی نشانہ بنایا گیا لیکن لیکن سات سو چونسٹھ میل یعنی ایک ہزار یا گیارہ سو کلومیٹر اڑنے والا میزائل کون وہاں سے سعودی عرب کے اوپر داغ سکتا ہے یہ ایک بہت بڑی پہیلی ہے-

    مبشر لقمان نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے پورے خطے میں کوئی خود سے یہ آتش بازی کر رہا ہے تاکہ ہم غصے میں آئیں اور ایک دوسرے کے گریبان پکڑیں اس کا کس کو فائدہ ہے اور کون یہ خواہشات رکھتا ہے ہماری اپنی دشمنی اپنی جگہ پر لیکن یہ میزائل حملہ یہ مجھے بڑا اس نے حیران و پریشان کر رکھا ہے-

  • بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

    بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

    بھارت: پولیس نے بھارت میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے اور مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین منور فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بھارت میں عدم برداشت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اس کا اندازہ بھارتی فلموں و ویب سیریزاور مسلمان فنکاروں پر شدت پسند حلقوں کے ردعمل سے لگایا جا سکتا ہے-

    بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جو اس نے کیا ہی نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ کامیڈین منور فاروقی کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اسٹیج سے حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ اداکار اپنی باری آنے پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق لطیفے سنانے والا تھا اس لیے خود پولیس اس مخمصے میں ہے کہ چارج شیٹ کیا تیار کی جائے۔ اس دوران 25 روز سے نوجوان اداکار جیل میں قید ہیں۔

    بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی عہدیدار نے ایمیزون پرائم ویب سیریز ‘تانڈو’ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے اور ممبئی میں کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کی دھمکی تھی دہلی میں بنائی گئی ویب سیریز ‘تانڈو’ فلم ساز علی عباس ظفر نے بنائی ہے جس میں کرداروں میں سیاسی اقتدار سے متعلق اسکیمز دکھائی گئی ہے۔

    اس سیاسی ڈراما ویب سیریز کو بی جے پی کے دیگر قانون سازوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا علاوہ ازیں ہدایت کار علی عباس ظفر، لکھاری گورو سولنکی، ایمیزون پرائم کی بھارتی مواد کی سربراہ اپرنا پوروہت اور تانڈو کے پروڈیوسر ہیمانشو کرشنا مہرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    بعدازاں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ہندو دیوتاؤں اور دیویوں کی تذلیل کے الزام کے بعد اس کے فلم سازوں نے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘عملے اور کاسٹ کا مقصد کسی فرد، ذات، برادری، نسل، مذہب یا مذہبی عقائد کو مجروح کرنا یا تذلیل یا کسی ادارے، سیاسی جماعت یا شخص، زندہ یا مردہ کو اشتعال دلانا نہیں تھا۔

    معافی مانگنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندو باز نہ آئے اور بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے سربراہ اجے سینگر نے کیا کہا کہ ‘ویب سیریز میں ہندو دیوی اور دیوتاؤں کی تذلیل کرنے والوں کی زبان کاٹنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

    اجے سینگر نے کہا کہ تانڈو کے فلم سازوں نے معافی مانگی لیکن یہ کافی نہیں اور اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون پرائم کی اس ویب سیریز میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے سیف علی خان کو تنقید کے بعد اضافی سیکیورٹی فراہم کی جاچکی ہے۔

    مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے…

    معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفرنے ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگ لی

    سیف علی خان اور کرینہ کوانتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،پولیس…

    ہندو انتہا پسندتنظیم کا’تانڈو‘کے فلمسازوں کی زبان کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے…

  • پاکستانی شوبز شخصیات کی ورون دھون کو شادی کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز شخصیات کی ورون دھون کو شادی کی مبارکباد

    حال ہی میں بالی وڈ ادکا ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو جہاں انہیں بھارتی شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے بھی نے بھارتی اداکار ورون دھون کو شادی کی مبارکباد دے دی۔

    باغی ٹی وی : ورون دھون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں تو ماہرہ نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کو تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔

    انہوں نے کمنٹ میں ’مبارک‘ اور ساتھ دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

    جبکہ حمائمہ ملک نے بھی جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور دل والے ایمو جی کا استعمال کیا-

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

  • ثروت گیلانی کو بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

    ثروت گیلانی کو بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایک میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی :ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ’’ہیلو پاکستان‘‘میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

    فوٹوشوٹ میں ثروت گیلانی کالے رنگ کا مختصر لباس پہنے کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اور ماڈل فہد مرزا بھی سگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کا بولڈ انداز اور ان کے شوہر کی سگریٹ نوشی بالکل پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے تو انہیں ان فالو کرنے کا مطالبہ کیا-

    سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے اسٹائلسٹ کو بھی نشانے پر لے لیا اور لکھا کہ ثروت کے اسٹائلسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں بتائیں کہ ثروت پر کیا اچھا لگ رہا ہے اور کیا نہیں۔

    جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ناک کے ساتھ گیلانی ہٹا دینا چاہیئے-

    ندرت نامی خاتون نے تنقید کرنے کے بجائے فہد اور ثروت کے فوٹوشوٹ کی تعریف کی لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ آپ لوگوں کو سگار وغیرہ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے۔

    ایک صارف نے کہا پھرکوئی دین کی بات کرے تو طنزیہ الفاظ بولتے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت دے جب کہ سیدہ نمل نامی صارف نے لکھا اللہ رحم کرے یہ انگریز بننے کا کیا فیشن ہوگیا ہے پاکستان میں۔

    سعدی بخاری نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیسی ڈریسنگ ہے ہم مسلمان ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ انہیں ان فالو کرکے ان کی حوصلہ شکنی کریں اگر ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو پھر ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا-

    سائرہ الیاس نامی خاتون نے لکھا کہ اتنے کپڑے پہننے کی بھی کیوں زحمت کی تمہیں اور تمہارے خاوند کو ان فالو کر رہی ہو جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس تھی اپنے ملک اور مذہب کا احترام کریں –

    مصباح نامی خاتون نے لکھا ثروت گیلانی کا یہ فوٹو شوٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہم سب اپنی ثقافت اور اخلاقی اقدار کو چھوڑ کر کس قدر انگریز بننے کی کوشش میں احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔ یہ لباس اور اسٹائل ہم پر سوٹ نہیں کرتا بہت ہی مایوس کن ہے۔

  • عاطف اسلم کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عاطف اسلم کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے دوسال قبل 2019 میں سوشل میڈیا پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ تو بیٹے کی کوئی تصویر شیئر اور نہ ہی اپنے بچوں سے متعلق کوئی اور خبر شیئر کی۔

    تاہم گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ’بے شک خدا بہترین خالق ہے۔ ساتھ ہی انیہوں نے بیٹے سے اظہار محبت کرتے ہوئے ’میرا کوکا‘ یعنی میرا بیٹا بھی لکھا۔

    عاطف اسلم نے دو سال قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کا بیٹا اب دو سال کا ہو چکا ہ جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 7سال کا ہو چکا ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے ’احد‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • اذان سمیع خان کا تیار کردہ گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کے چرچے

    اذان سمیع خان کا تیار کردہ گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کے چرچے

    پاکستانی نژاد بھارتی موسیقارو گلوکارعدنان سمیع خان اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کی جانب سے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کے لیے تیار کیے گئے خصوصی گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو شائقین میں مقبول-

    باغی ٹی وی : اذان سمیع خان کے گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو دسمبر 2020 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پیش کیا گیا تھا کورونا کی وجہ سے اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی، جس میں دیگر فنکاروں و گلوکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اسی تقریب میں اذان سمیع خان کی جانب سے کمپوز کردہ کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو بھی پیش کیا گیا تھا مذکورہ کلام کی شاعری ایس کے خالش نے لکھی ہے جب کہ اس کا میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے ۔

    ’الٰہی تو ہے میرا‘ کا آغاز کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سے ہوا جب کہ مذکورہ کلام میں حدیقہ کیانی، علی طارق، فرید ایاز اور محمد قوال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    مذکورہ کلام کو تین دن قبل ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے سامنے آتے ہی شائقین نے اس کی تعریفیں کیں۔

    واضح رہے کہ ’الٰہی تو ہے میرا‘ سے قبل بھی اذان سمیع خان متعدد گیتوں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں جب کہ وہ موسیقی کے علاوہ گلوکاری و اداکاری بھی کرتے ہیں علاوہ ازیں اذان سمیع خان ڈرامے و فلم بھی لکھتے ہیں جب کہ وہ کئی بڑے منصوبوں میں ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر چُکے ہیں-

  • ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    ورون دھون کی شادی کے بعد شردھا کپورکی شادی کی افواہیں

    حال ہی میں بالی وڈ ادکا ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو انہیں شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی جن میں معروف فوٹوگرافر روہن شریستھا بھی شامل تھے جن سے متعلق 2019 سے خبریں ہیں کہ وہ جلد بالی وڈ ولن اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور سے شادی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وئی : تاہم اب ایک بار پھر ان مذکورہ افواہیں تب پھیلیں ‌‌جب‌‌‌‌ ورون دھون کو روہن شریستھا نے شادی کی مبارک باد دی –

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق روہن شریستھا اور شردھا کپور کی شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ روہن شریستھا نے انسٹاگرام پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد دی۔

    روہن شریستھا کی جانب سے مبارک باد دیئے جانے کے بعد ورون دھون نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں گے۔

    ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو شادی کے لیے تیار رہنے کی بات کہنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ جلد ہی وہ اور شردھا کپور شادی کرنے والے ہیں۔

    شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی چہ مگوئیاں 2019 سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ دونوں ہر حال میں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    سال 2019 میں بھارتی میڈیا نے خبروں میں یہ تک دعویٰ کیا تھا کہ شردھا کپور نے شادی کے لیے خریداری شروع کردی۔

    تاہم دونوں نے خود واضح طور پر شادی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا، البتہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

    دوسری جانب شردھا کپور نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ان کے پاس ابھی شادی کرنے کے لیے وقت نہیں کیونکہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں –

    تام انہوں نے روہن شریستھا سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

    ساتھ ہی شردھا کپور نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کم عمری میں ورون دھون ان پر فدا ہوتے تھے، تاہم ورون دھون نے ان سے کبھی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

    شردھا کپور کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ ورون دھون کم عمری میں ان پر فدا تھے، تاہم انہوں نے بھی کبھی ورون دھون کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان کے دل کا حال جانتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ورون دھون اور شردھا کپور نے چند فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور دونوں کی کیمسٹری کو بھی بہت سراہا جاتا ہے۔

    ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل