خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا نے لوگوں سے اپیل کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے،اسے قتل نہ کریں،چھیپا کے جھولے میں ڈالیں،بے اولادوں کی گود بھریں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ایک نومولود بچی کی نعش ملنے پر خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا نے تشویش کا اظہار کیا -محمد رمضان چھیپا نے کہا کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے،اسے قتل نہ کریں،چھیپا کے جھولے میں ڈالیں،بے اولادوں کی گود بھریں-
رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک نومولود بچی کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے-
انہوں نے کہا کہ خداکے واسطے،معصوم بچوں کوقتل نہ کریں، نالے اور کچرا کنڈیوں میں پھینک کرانہیں خونخوار درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں-
خادم انسانیت محمد رمضان چھیپا نے اس طرح کا جرم کرنے والوں سے اپیل کی کہ نومولودبچوں کوکچرا کنڈی اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے، انہیں چھیپا سینٹرز پر نصب چھیپا جْھولے میں ڈال دیں-
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ تارا محمود گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان اور نام بنا چکی ہیں-
باغی ٹی وی :اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ‘انسپکٹر کھوجی’ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اور ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامہ سیریل سنو چند اور راز الفت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور سنو چندا کے سیکوئل سنو چندا 2 میں بھی جلوہ گر ہوں –
لیکن تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسے منفرد حوالے کا انکشاف سامنے آیا ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔
بہت ہی ک لوگ یہ جانتے ہیں کہ اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔
کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔
جبکہ کچھ صارفین نے تو تارا محمود کےاس انکشاف کے بعد درخواست کی کہ وہ اپنے ابو سے سفارش کریں کہ امتحانات آن لائن لے لیں-
خیال رہے کہ اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی نے اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔
سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’چوہدری‘ ‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والےشہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری‘ میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ جب کہ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں اور فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔
فلم میں اداکار ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤ انوار جب کہ شمعون عباسی شہید چوہدری اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ماضی میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےہدایت کار عظیم سجاد کا کہنا تھا کہ فلم ’چوہدری‘ بنانے کا مقصد شہید چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
فلم میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہدایت کار کے مطابق فلم کی 90 فیصد شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے اور 10 فیصد ایبٹ آباد میں۔
دایت کار کے مطابق فلم میں چوہدری اسلم کی زندگی کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والے خاص واقعات کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم کو اس طرز پر بنایاجارہا کہ جس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پاکستان سے باہر بھی لوگ دیکھیں گے۔ جب کہ فلم میں اداکاروں کو تربیت دینے کے لیے باقاعدہ پولیس کے اسپیشل سروس یونٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=VrA95rzCChY&feature=youtu.be
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شہید چوہدری اسلم 9 جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گروں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ’لاج پروڈکشن‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’چوہدری‘ 2021 میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔
زی فائیو پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ایک جھوٹی لو سٹوری کے اداکار بلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری اورخوش شکل ہونے کے باعث پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے 30سال سے کم عمر والے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
مذکورہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ’پیار کے صدقے‘ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔
اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔
بالی وڈ معروف فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
باغی ٹی وی :دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ ہفتے گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بعدازاں تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے علاقے علی باغ میں ہوا تھا۔
اگرچہ واضح طور پر ورون دھون اور نتاشا دلال یا ان کے والدین نے شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں 40 سے 50 مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔
ورون دھون نے شادی کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
ورون دھون کی شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا بھی شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق شادی میں مہمانوں کی محدود تعداد شریک ہوئی۔
علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکار کی شادی میں صرف ایک وی آئی پی مہمان شریک ہوئے جو فلم ساز کرن جوہر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ورون دھون کے چچا اداکار انیل دھون نے بھی مختصر بیان میں ان کی شادی 24 جنوری کو منعقد کیے جانے کی تصدیق کی تھی-
انیل دھون نے بھارتی میڈیا کو دو دن قبل بتایا تھا کہ ورون دھون کی شادی ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں 24 جنوری کو ہوگی۔
ابتدائی طور پر دونوں کی شادی کے حوالے سے 2018 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا۔
بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں 2019 کے اختتام تک شادی کرلیں گے تاہم ایسا بھی نہ ہوسکا اور سال 2020 میں بھی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں۔
اور اب ان کی شادی کی تقریبات ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں شروع ہوئیں، جہاں پر مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں جوڑے نے اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔
باغی ٹی وی :آج سے 4 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہونے والے ہدایت کارپرویز رانا کا شمار فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پرویز رانا نے لالی ووڈ کو ’چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، وحشی گجر‘ اور ’نصیبو‘ سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔
ہدایتکار 25 جنوری 2017 کو جان لیوا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کیس میں نئے نئے حقائق اور انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور اس سے ایسا بھی لگتا ہے کہ اس کے تانے بانے پاکستان سے مل رہے ہیں میں تو اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جو مشرف کے ٹائم پر تھے آج وہی لوگ حکومت میں ہیں اور جو مشرف کے ساتھ بُرا حال ہوا اور جس طرح اس کو فیل کروایا گیا کیا آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے کہ نہیں لیکن براڈ شیٹ کے قانون میں ہم نے کہاں پر غلطی کی اور مزید غلطی کر رہے ہیں وہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل کے شو میں جنرل اٹارنی عرفان قادر کو مدعو کیا جس میں انہوں نے براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے سوالات کئے-
پاکستان کے چیف لاء آفیسر اور سابق اٹارنی اٹارنی عرفان قادر جنرل مشرف کے ٹائم سےسب سے زیادہ ان چیزوں کو دیکھ چکے ہیں اور ابھی بھی دیکھ رہے ہیں نے براڈ شہٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا-
مبشر لقمان نے کہا کہ میں تو سمجھتا ہوں ایسا قانون ہونا چاہیئے کہ جو شخص ایک بار کسی ایک حکومت میں کم سے کم ایک سال رہ چکا ہے وہ کسی دوسری پارٹی کی حکومت میں نہ ہو-کیونکہ سارے جاتے ہیں ادھر ادھر سے میل ملاپ کر کے تو ساروں کو فیل کروا دیتے ہیں اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ ایسا ہو نہیں سکتا اور فنڈا مینٹل رائٹس کو لے آئیں گے-
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اس بات پر کہا کہ انہیں ایسا کوئی قانون نہیں ہو سکتا اور فنڈا منٹل کی بات ہی نہیں یہ سیدھی سادھی سینس کی بات ہے کہ حکومت میں جو لوگ تجربہ رکھتے ہیں حکومت کی معاونت کرنے میں تو آپ اگر ان کو ہی نکال دیں گے اور کسی کو لے آئیں گے تو نظام کیسے چلے گا-
اس پر مبشر لقمان نے کہا کہ کسی اور ملک میں تو ایسا نہیں ہوتا یہاں تک کہ ہندوستان میں بھی ایسا نہیں ہوتا وہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ اپنے دوست شہزاد اکبر کا دفاع کر ر ہے ہیں کہ مشرف کو بھی مروانے والا وہ اور ابھی عمران خان کو بھی مروائے وہ الگ بات ہے-
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ شہزاد اکبر کی مشرف کے ٹائم پر ایسی کوئی پوزیشن نہیں تھی وہ کنسلٹنٹ تھے اور بڑا وہ لوئر ٹئیر تھا –
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اتنی تو پاکستان یں کسی پارٹی کے ہیڈ نے پریس کانفرنسز نہیں کیں جتنی پچھلے ایک سال میں شہزاد اکبر نے کر دی ہیں-
سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہاں یہ بات ٹھیک ہے کیونکہ اس وقت وہ اس حکومت کا بہت ضروری حصہ بنے ہوئے ہیں-
سینئیر اینکر پرسن نے اس پر کہا کہ لیکن کیا فائدہ ایسی کانفرنسز کا کہ آپ کیسز ہار رہے ہیں آپ سے دفاع کیا نہیں جا تا آپ کا کوئی ثبوت ہے نہیں اور پاکستان حکومت کو اور ریاست کو باہر انہوں نے مذاق بنو دیا-
عرفان قادر نے مبشر لقمان کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہاں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ شہزاد اکبر کو اپنے دائرے میں رہ کر بات کرنا چاہیئے اور اگر وہ صحیح لیگل ایکسپرٹ ہیں اور ان کے پاس جتنی مہارت ہے تو وہ اسی حد تک رہیں –
مبشر لقمان نے سوال پوچھا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر سچ بتائیں کہ کیا وہ سچ میں لیگل ایکسپرٹ ہیں؟
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو ہمارے ٹائم پر کنسلٹنٹ رکھا تھا وکالت میں ان کے تجربے کے بارے میں مجھے زیادہ نہیں پتہ میرا نہیں خیال کہ انہوں نے کیسز زیادہ کئے ہوئے کوئی سپریم کورٹ ہائی کورٹ میں انہوں نے کیسز نہیں کئے کوئی لانگ ٹرم کا ان کا میرا نہیں خیال کہ ایسا کوئی تجربہ ہے-
مبشر لقمان نے پوچھا کہ کیا جب مشرف کے دور میں براڈ شیٹ ہائر ہوئی ہے تب بھی اس میں شہزاد اکبر تھے؟
اس پرعرفان قادر کا کہنا تھا کہ نہیں تب اس میں نہیں تھے وہ بہت بیگ گراؤنڈ میں تھے کسی امپورٹنٹ پوزیشن میں نہیں تھے ان کا کوئی ایسا کردار نیب میں نہیں ہوتا تھا-
مبشر لقمان نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس ہار گئے ہیں لینے کے دینے پڑ گئے ہیں برطانیہ کی عدالت نے آپ کو جھوٹا ثابت کر دیا-
عرفان قادر نے کہا بد قسمتی سے یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے کہ ہم براڈ شیٹ کا کیس ہار گئے ہیں ریاست پاکستان کے لئے یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہے اس کی اگر ساری ہسٹری دیکھیں تو سب سے پہلے میں سمجھتا ہوں کہ براڈ شیٹ کے ساتھ اثاثہ جات کو تلاشنے کے معاہدے ہونے ہی نہیں چاہیئے تھے اور اگر ہوئے بھی تھے تو پھر کم سے کم ان معاہدوں میں بہت ساری مبہم غلطیاں ہیں نہیں ہونی چاہیئں تھیں ان کو کلئیرٹی کے ساتھ وہاں پر بیان کرنا چایئے تھا سب سے بڑا ایشو وہاں سے اٹھا کہ جو اثاثہ جات کو وہ تلاشتے ہیں یا نہیں تلاشتے تو ان کو پھر بھی پاکستان کے اندر یا باہر سے ریکوریز ہوتی ہیں تو ان کو ان میں سے حصہ ملے گا تو اس طرح کا اس معاہدے سے جو امیریشن پیدا ہوا ہے یہ معاہدہ خود بے اعتدالی کا شکار ہے اور اس طرح کے معاہدے میں تو عمل درآمد ہونا ہی نہیں چاہیئے اور ایسا معاہدہ جو غیر مہذب ہو ایک چیز ہوتی ہے کمرشل کامن سینس اور کوئی بھی معاہدہ اگر کمرشل کامن سینس کی نفی کر رہا ہو اور کوئی بھی معاہدہ تیار کرنے والا یعنی ڈرافٹر آف دی ایگریمنٹ کوئی بھی معاہدہ آپ کے سامنے رکھے اور اس میں کوئی بھی متعصب بات نظر آئے تو ساری دنیا میں مسلمہ اصول ہے س کا وہ لاطینی زبان میں ڈاکٹرائن ہے اسے ہم کہتے ہیں ڈاکٹرائن آف کنٹرا پرفرینٹم اس کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص نے یہ ڈرافٹ کیا اگر کل وہ اس میں کوئی بھی ابہام آتا ہے تو اس کے خلاف یہ استعمال ہو گا لیکن یہاں پر یہ نہیں ہوا ہہاں پر ساری تشریح پاکستان کے خلاف ہو گئی ہے
اور یہ ڈرافٹر براڈ شیٹ والے تھے یہ پاکستان نے ڈرافٹ نہیں کیا تھا یہ جنرل امجد کے ٹائم پر جو نیب ہے اس وقت کی انہوں نے ڈرافٹ نہیں کیا تھا-
مبشر لقمان نے کہا کہ اس پر آرگیو کیوں نہیں کیا گیا؟-
عرفان قادر نے کہا کہ س پر آرگیو کرنا چاہیئے تھا جن لوگوں نے انگلش کورٹ میں یہ کیس ہینڈل کیا یا جن لوگوں نے یہ کمپرونائز کر لیا تھا جیری جیم کے ساتھ یہ سوال ان لوگوں سے کریں تو وہ بہتر طریقے سے جواب دے سکتے ہیں-
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فلم اسٹار شان شاہد کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی :اس حوالے سے اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے حال ہی میں اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں تھیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا-
باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر اکثر اداکارائیں اپنے لباس یا اپنے انداز کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں اور اب صارفین اداکارہ ثناء فخر پر بھڑک اٹھے ہیں۔
ثناء فخر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئی تصاویر شیئر کیں جن میں اسے ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی تھیں۔
ان تصاویر پر صارفین کی جانب سے اداکارہ ثناء فخر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اپنی حدود میں رہ کر تصاویر اپ لوڈ کرنی چاہئیں۔
تاہم اب بے شمار تنقید کے بعد بلآخر اداکارہ ثناء فخر کی جانب سے 6 منٹ 12 سیکنڈ طویل ویڈیو پیغام کے ذریعے ناقدین کو جواب دیا گیا ہے۔
ثناء فخر نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا دکھ، درد اور تکلیف سب سمجھ سکتی ہوں، لگتا ہے کہ میں نے کسی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت زیادہ تھا لیکن پھر بھی میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، تنقید کرنا آپ سب کا حق ہے، آپ اس کا اظہار کرنے کے لیے جو بھی الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ بہت اہم ہوتے ہیں اور ان لفظوں سے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے-
ثناء نے مزید کہا کہ ‘ایسے بھی بہت پیارے لوگ ہیں جنہوں نے اچھی اچھی باتیں کہیں، کچھ لوگ بہت ہی پیارے ہیں لیکن دل کے مارے ہیں اور انہوں نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مجھے لعنتیں بھی دیں لیکن پیار زیادہ ملا ہے مجھے’۔
اداکارہ نے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ ’کوئی بات نہیں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ناقدین کو دعائیں بھی دیں-
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کی نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز آج ‘سنگیت نائٹ’ سے ہو گا۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج علی باغ میں شاہی طرز پر قائم کیے مینشن ہاؤس میں اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کے سنگیت پر کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور جھانوی کپور پرفارم کریں گے۔
ورون دھون کی شادی کی تمام تر تقریبات میں فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ نتاشا دلال نے پہلے ہی سختی سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوں۔
خیال رہے کہ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال 24 جنوری یعنی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جبکہ ان کی شادی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف ، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور جیکلین فرنینڈز سمیت متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔