Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • #BoycottCannoli ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    #BoycottCannoli ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    اسلام آباد میں کیفے کینولی سول کے مالکان کی ایک وائرل ویڈیو پر ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ویب سائٹس پر #BoycottCannoli پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ، مالکان عملے کے ممبر کی انگریزی بولنے کی مہارت کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ کیفے کی مالکان دو خواتین کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "لہذا ، یہ ہمارے مینیجر ہیں جو ہمارے ساتھ نو سال رہے ہیں۔ اور یہ وہ خوبصورت انگریزی ہے جو وہ بولتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس کی ہم نے ادائیگی کی ہے … اور بہت اچھی تنخواہ ، آپ کو یاد رکھنا ،”.

    اطلاعات کے مطابق ، ویڈیو ریستوران کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تھی لیکن کچھ ہی منٹوں میں اسے ہٹا دیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر چیزوں کو ختم کرنا مشکل ہے تاہم اس ویڈیو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فوڈ گروپس پر بائیکاٹ کے ٹرینڈ کو اپناتے ہوئے اپ لوڈ کیا گیا اوراس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں نے ان خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-


    مظفر گڑھ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کینولی ریسٹورنٹ کے مالکان کے لئے کیا یہ انگریزی کافی ہے؟ آپ لوگ اپنے ملازمین کے ساتھ احترام سے بات کرنا سیکھیں-


    https://twitter.com/ikashifkhan_kk/status/1352208517164392455?s=20
    ایک صاعف نے لکھا کہ کینولی کیفے اسلام آباد ایف 11 کی ان خواتین مالکان کے لئے جنہوں نے اس شخص اویس کا مذاق بنایا اور اسے اپنی انگریزی کا FUN بنایا ، اس کو WORKPLACE HARASSMENT کہا جاتا ہے اور آپ کے دو مراعات یافتہ برجر نے جو کچھ کیا وہ سب سے زیادہ ڈسگسٹنگ چیز ہے۔ انگریزی ساکھ کا پیمانہ نہیں ہے !


    ایک صارف نے لکھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوآبادیات ہماری ذہنیت کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کے ساتھ ہمارے رویوں میں بہت گہری ہے۔
    https://twitter.com/SyedaSays__/status/1352208501314117633?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ نسلی غلاموں سے بدتر ذہنیت رکھنے والی ایلیٹ یعنی نوآبادیاتی دور کی گلی سڑی باقیات کو اس ایک ویڈیو نے بیچ چوراہے جوتے پڑوا دیئے۔۔۔ اب یقینا” بہت سے لوگوں کو سمجھ آجائے گی کہ انگلش صرف ایک بولی ہے کسی کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ نہیں!


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ خواتین پڑھی لکھی جاہل کی کامل مثال ہیں کسی اچھے کالج سے گریجویشن اور اچھے اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مینرڈ اور تعلیم یافتہ ہیں!
    https://twitter.com/WajedMinhaas/status/1352208480166420486?s=20


    ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کو یہ آزادی آج سے زیادہ 73 سال پہلے ملی ہے مجھے آج افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے لیکن پھر بھی آج بھی یہاں گورے کا رنگ باقی ہے۔ ہم لفظی طور پر آزاد نہیں ہیں استعمار اب بھی ہم میں موجود ہے۔ جو شخص انگریزی اچھی طرح سے بولتا ہے وہ پڑھا لکھا ، شریف آدمی سمجھا جاتا ہے-
    https://twitter.com/muhsinkhan_mkd/status/1352208403448422400?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ جب تک انگلش بولنا قابلیت کا معیار ہوگا ایسے نیچ حرکتیں ہوتی رہیں گی-


    ایک صارف نے لکھا کہ ہر گھٹیا واقعے پر سوچتے ہیں اس سے گھٹیا اور کیا ہوگا !!! لیکن پھر کچھ لوگ ہماری اس سوچ پر پانی پھیر دیتے ہیں –

  • کاون کے بعد کراچی سفاری پارک میں زنجیروں میں قید ملکہ نامی بیمار ہتھنی علاج کی منتظر

    کاون کے بعد کراچی سفاری پارک میں زنجیروں میں قید ملکہ نامی بیمار ہتھنی علاج کی منتظر

    کاون ہاتھی کے بعد کراچی سفاری پارک میں زنجیروں میں قید ملکہ نامی ہتھنی بھی اعلیٰ حکام کی توجہ کی منتظر-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو صفحہ نامی اکاؤنٹ میں ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں ملکہ نامی ہتھنی کے بارے میں دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا-

    اردو صفحہ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کراچی سفاری پارک میں ملکہ نامی ہتھنی کے زخمی پاؤں کی تصاویر شئیر کی گئیں اور کیپشن میں لکھا کہ سفاری پارک کراچی میں ملکہ نامی ہتھنی کے پاؤں میں سخت اِنفیکشن ہے جسکی وجہ سے وہ اپنا پاؤں زمین پر نہیں رکھ پاتی اور درد سے کراہتی رہتی ہے۔

    اردو صفحہ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ دن کے پندرہ گھنٹے زنجیروں سے بندھی رہنے والی ملکہ علاج کی منتظر ہے کہ کوئی مسیحا بن کر اربابِ اختیار تک اُسکی تکلیف پہنچائے ، تاکہ اسکا علاج کروایا جا سکے-


    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ملکہ نامی ہتھنی کا علاج کرنے اور اس کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-

    کاون ہاتھی کی کہانی:

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں کاون نامی ہاتھی کو زنجیروں میں باندھ کر رکھا گیا تھا دنیا کا سب سے تنہا ہاتھی ’کاون‘ سری لنکا میں 1981 میں پیدا ہوا۔ وہ صرف چار سال کا تھا جب سری لنکا کی حکومت نے اسے پاکستان کے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق کی درخواست پر پاکستان کو تحفے میں دے دیا۔

    اسے زنجیروں میں قید کیا گیا تھا زنجیروں میں جکڑا کاون اکیلے ہونے کی وجہ سے دن بدن ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا اور وہ ہر وقت یا تو پریشانی میں اپنا سر ایک سے دوسری جانب ہلاتا رہتا یا دیواروں اور درختوں سے سر ٹکراتا۔

    تاہم 2015 کی گرمیوں میں ایک دن امریکہ سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آئی ہوئی ثمر خان اور ان کی والدہ نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کا رخ کیا۔

    جب ثمر کاون کے پنجرے کے پاس پہنچی تو وہ کیا دیکھتی ہیں کہ کاون زنجیروں میں کھڑا ہے اور مسلسل بس اپنا سر دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ہلا رہا ہے۔

    چونکہ ثمر اس وقت جانوروں کی ڈاکٹر بن رہی تھیں وہ فوراً سمجھ گئیں کہ کاون کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں۔ انھوں نے ٹھان لی کہ وہ کاون کو وہاں سے آزاد کروا کر رہیں گی۔

    بس پھر کیا تھا ثمر خان نے دیواروں سے ٹکریں مارتے کاون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ’فری کاون دی ایلیفینٹ‘ کے نام سے مہم شروع کی اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کاون کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔

    ثمر نے ایک آن لائن پیٹیشن ’فری دی کاون‘ کا بھی آغاز کیا جس پر دنیا بھر سے چار لاکھ افراد نے دستخط کیے۔ ثمر اور اس مہم کا حصہ بننے والوں نے چڑیا گھر کے حکام، سی ڈی اے کے افسران اور یہاں تک کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو بھی خط لکھے اور اپیل کی کہ کاون کو آزاد کیا جائے۔

    دیکھتے ہی دیکھتے زنجیروں میں جکڑے کاون کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور امریکہ کی مشہور گلوکارہ شیر کو بھی اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قید ہاتھی کاون کی خراب حالت کے بارے میں معلوم ہوا۔

    جانوروں سے بہت پیار کرنے والی اور ان کے حقوق کے لیے کام کرنے والی شیر بھی ’فری کاون دی ایلیفینٹ‘ مہم کا حصہ بن گئیں اور پاکستانی حکومت سے کاون کی آزادی کی گزارش کی۔

    شیر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کاون کو آزاد کر دیا جائے تو کاون کو اس کے گھر سری لنکا یا کمبوڈیا لے جانے کا سارا خرچہ وہ اٹھائیں گی۔

    جب بچوں، بڑوں اور بوڑھوں سب نے کاون کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی تو چڑیا گھر انتظامیہ بھی مجبور ہوگئی اور انھوں نے بالآخر کاون کو زنجیروں سے آزاد کر دیا۔

    لیکن کاون کے دوستوں کے لیے یہ کافی نہیں تھا۔

    وہ جانتے تھے کہ کاون کا پنجرہ اس کے لیے بہت چھوٹا ہے اور پھر اس کا کوئی ساتھی بھی نہیں ہے اس لیے زنجیریں کھول دینے سے کاون ٹھیک نہیں ہوگا۔

    انھوں نے اپیل کہ کاون کو کسی محفوظ قدرتی مقام جیسا کہ سری لنکا یا کمبوڈیا منتقل کیا جائے جہاں وہ آزادی سے دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ رہ سکے۔

    لیکن چڑیا گھر والوں کے پاس بھی تو بس ایک ہاتھی تھا وہ بھلا کیسے کاون کو اتنی آسانی سے جانے دیتے؟

    کبھی وہ کہتے ہم کاون کو یہاں ہی بڑا پنجرہ بنا دیں گے اور اس کی ایک اور ساتھی لے آئیں گے۔ کبھی کہتے ہمیں جب تک ایک اور ہاتھی نہیں ملے گا ہم کاون کو نہیں جانے دیں گے۔

    بس پھر کیا تھا سینیٹ کی ایک کمیٹی نے ان چڑیا گھر والوں کو بلا لیا اور 2016 میں حکم دیا کہ کاون کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے۔

    لیکن سینیٹ کے حکم کے باوجود بے چارے کاون کو کسی نے چڑیا گھر سے جانے نہ دیا تو کاون کے دوستوں نے عدالت کا رخ کیا-

    کاون کے دوستوں کا یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا اور عدالت نے کہا کہ اس چڑیا گھر میں کاون تو کیا کوئی بھی جانور نہیں رہے گا۔ جانوروں کو اتنی بری حالت میں قید رکھنا بلکل صحیح بات نہیں! اس لیے کاون کو کمبوڈیا اور چڑیا گھر کے باقی سارے جانوروں کو کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جائے-

    اور بالآخر 35 سال تنہا زنجیروں میں گزارنے کے بعد گزشتہ سال 30 نومبر کو کاون کو کمبوڈیا کے ہرے بھرے جنگلوں میں بھیج دیا گیا جہاں وہ اپنی باقی کی زندگی دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ گزاررہا ہے-

  • اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

    اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

    بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    ورون دھون کے چچا نے بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا، ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے تصدیق کی ہےکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی افواہیں گذشتہ چند سالوں سے چل رہی تھیں۔

    چند روز قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ورون اور نتاشا ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے ور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہو گا جس میں بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔ تاہم خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

    شادی کے اس موقع پر ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کریں گی جب کہ اداکار ورون دھون کنال راول کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔

    دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ورون کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت نائٹ سے ہوگا جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہےجس میں سلمان خان، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور دیگر بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

    ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

  • شاہ رخ خان کی فلم کے سیٹ پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی

    شاہ رخ خان کی فلم کے سیٹ پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی

    بالی وڈ سُپر اسٹارشاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے دوران ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی بات گالم گلوچ اور ہاتھا پائی پر جا پہنچی-
    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ہدایت کار سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ فلم پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند شوٹنگ کے دوران اپنے کچھ اصولوں کے ساتھ کام کرنے کے عادی ہیں لہذا فلم کی شوٹنگ کے دوران تمام افراد کے موبائل فون الگ جگہ پر رکھ دیے جاتے ہیں تاہم معاون ہدایت کار نے سدھارتھ آنند کی درخواست کو اہمیت نہیں دی-

    ہدایتکار سدھارتھ نے معاون ہدایت کار کا یہ عمل کچھ دیر برداشت کرنے کے بعد انہیں فون رکھنے کا کہا جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی تاہم دیگر عملے نے معاملہ ختم کرادیا۔

    تاہم معاملہ اس وقت ہاتھا پائی تک جا پہنچا جب معاون ہدایت کار نے ایک بار پھر سدھارتھ آنند کو گالیاں دینا شروع کیں جس کو سن کر سدھارتھ آگ بگولہ ہوگئے اور معاون ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا جس پر معاون ہدایت کار نے بھی سدھارتھ کو تھپڑ ماردیا واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی جب کہ معاون ہدایت کار کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔

  • فرحان سعید اور ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

    فرحان سعید اور ایمان علی کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

    پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار فرحان سعید یوں تو گزشتہ کچھ عرصے سے اہلیہ عروہ حسین سے علیحدگی اور خراب تعلقات کی وجہ سے خبروں میں تھے۔

    تاہم اب وہ اپنی آنے والی رومانٹک ایکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ کی ہیروئن ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

    فرحان سعید اور ایمان علی نے حال ہی میں فیشن کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔

    دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران جہاں مختلف انداز اپنائے، وہیں دونوں نے مختلف طرح کے لباس بھی پہنے، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔

    سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار فرحان سعید اوراداکارہ و ماڈل ایمان علی کے فوٹو شوٹ سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پرہیں۔ دونوں ہی اسٹارز نے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرائیں جس کے بعد مداحوں کا ملا جلا رد عمل جاری ہے۔


    کچھ مداحوں نے دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پرتنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداحوں نے تصاویرمیں ایمان علی کی خوبصورتی اوراسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید ان کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے کیونکہ اداکارہ و ماڈل کی ایک الگ ہی کلاس ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے فوٹو شوٹ میں ان کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

    اگرچہ ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید اور ایمان علی کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی ہیں تاہم فیشن کلیکشن نے صرف فرحان سعید اور ایمان علی کا فوٹو شوٹ کیا-

    فرحان سعید نے ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں اہلیہ عروہ حسین کو بھی مینشن کیا تاہم ان کی اہلیہ نے ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا، نہ ہی ان پر کمنٹس کیے۔

    فرحان سعید اور ایمان علی کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈکشن عروہ حسین نے کی ہے اور اس فلم کا مختصر ٹیزر فروری 2020 میں ہی ریلیز کردیا گیا تھا اور اسے 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا۔

    تاہم کورونا کی وبا کے باعث ’ٹچ بٹن‘ کو عید پر ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں برس سینما تھیٹرز کھلنے کے بعد ریلیز کیا جائے گا-

  • امریکی نئے صدر پاکستان کے لئے کیسے ثابت ہوںگے؟ سروے میں رائے دیں

    امریکی نئے صدر پاکستان کے لئے کیسے ثابت ہوںگے؟ سروے میں رائے دیں

    حال ہی میں امریکہ کے نو منتخب صدر 77 سالہ جوزف جوبائیڈن نے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھاکر امریکا کے 46ویں صدر بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :امریکہ کے نو منتخب صدر 77 سالہ جوزف جوبائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد سے امریکا کی نئی حکمران ٹیم میں اب تک کئی مسلمان اہم مقام حاصل کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال سے مقید مقبوضہ کشمیر کو بھی خصوصی طور پر اہمیت دی جا رہی ہے، جس سے مسلمانوں کو بہتر مقام ملنے کی امید ہے۔

    دنیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نئی ٹیم حکومت بنانے والی ہے۔ انسانی حقوق کی بربادی لانے والے ممالک میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پہلے جیسی تجارتی سہولتیں ملتی رہیں گی یا سب کچھ چھن جائے گا، سکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کے حصول میں امریکہ کہیں روڑے تو نہیں اٹکائے گا؟

    ین کے خلاف پراپیگنڈے میں دیگر ممالک پہلے جیسا ساتھ نبھائیں گے یا نہیں؟

    یہ اور ایسے متعدد سوالات کئی ممالک کے میڈیااور ٹاپ کی بیوروکریسی میں گردش کر رہے ہیں، ان کا جواب نئی حکومت میں شامل شخصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تلاش کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر نئی حکومت میں مناسب نمائندگی مل گئی تو آئندہ عالمی سیاست میں بھی بہتر مقام ملنے کی امید ہے ورنہ نہ ہی سمجھو‘‘۔

    تاہم اب پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹ پر امریکی نو منتخب صدر کے خوالے سے عوامی رائے لینے کے لئے ایک پول شروع کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے رائے مانگی ہے کہ امریکہ کے نئے منتخب صدر جوبائیڈن پاکستان کے لئے کیسے ثابت ہوں گے؟

    اور اس سوال کے ساتھ انہوں نے 3 آپشنز 1:اچھے ، 2:بُرے،3:پتہ نہیں استعمال کئے ہیں-

    سینئیر صحافی کے اس پول میں صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور پول کا اب تک کا رزلٹ کچھ یوں ہے کہ 27 فیصد صارفین کا خیا ل ہے کہ جو بائیڈن پاکستان کے لئے اچھے ثابت ہوں گے-

    31 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ جوبائیڈن پاکستان کے لئے بُرے جبکہ زیادہ تر لوگوں نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے جوبائیڈن پاکستان کے لئے کیسے ثابت ہوں گے اور ان میں 43 فیصد لوگ شامل ہیں –


    جبکہ پولنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے-
    https://www.youtube.com/c/MubasherLucmanOfficial/community
    واضح رہے کہ اس حوالے سے کچھ ممالک اس لئے بھی پریشان ہیں کہ 15 اکتوبر 2020ء کو نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اگر انتخاب جیت گیا تو اسلامی ممالک پر عائد سفری پابندیاں پہلے دن ہی اٹھا لوں گا، میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ میری نئی کابینہ میں مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دی جاے گی اور گزشتہ برسوں میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا، میں آپ کی مدد سے اپنے معاشرے میں پائی جانے والی نفرتوں کے خاتمے کے لئے کام کروں گا۔ میں آپ کی رائے بھی لوں گا اور آپ کو عزت بھی دوں گا، میری انتظامیہ میں مسلمان ہر محکمے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

    وہ اپنے دعووں کے سچے نکلے ہیں۔ ان کی ٹیم نے پہلے دن جاری ہونے والے احکامات میں اسلامی ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو کالعدم کرنے کا حکم بھی شامل کر لیا ہے۔

    واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے مہوش حیات نے ایسے کیوں کہا

    نفرت،تقسیم اورتلخییوں کےبعد نئے دورکا آغازہے۔کرونا سےملک تباہ،معیشت تباہ:کچھ کرنا ہوگا،جوبائیڈن

    پہلاصدرہوں‌ جوکچھ نہیں چھوڑکرجارہا:ٹرمپ نے کس کی طرف اشارہ کردیا،قوم سےدعا کی…

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری:امریکی فوج سخت مشکل میں سیکورٹی اہلکاروں پربھی…

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ…

    جوبائیڈن کی حلف برداری،سابق صدور کی شرکت متوقع،ٹرمپ بارے بھی اہم خبر آ گئی

    ٹرمپ نے صدارتی عہدے کے آخری گھنٹوں میں ایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

    نئے امریکی صدر نے خواجہ سرا کو اہم عہدہ دے دیا

    جو بائیڈن کی حکومتی ٹیم میں‌ پاکستانی اور کشمیری بھی شامل ، کون سی ذمہ داریاں…

  • اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : معروف ترکش اداکارہ اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرائی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلجیک کے پاکستان میں موجود ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔
    https://twitter.com/esbilgic/status/1351566285423992843?s=19
    اسرا بلجیک نے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘۔

    ترکش اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرانے کے بعد پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے بھی فوراً اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھولوں کا شہر‘،


    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی اسرا بلگیچ نے پشاور زلمی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر ہے جو بہت جلد سناؤں گی جب کہ اداکارہ کی پی ایس ایل میں زلمی کی نمائندگی سے متعلق خبریں بھی میڈیا کا حصہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ کے اکاؤنٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرانے کے بعد سے پاکستانی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ اداکارہ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق ہوسکے تاہم اب اس بارے میں خود ترکش اداکارہ یا جاوید آفریدی ہی بتا سکتے ہیں۔

  • فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں نہیں بن سکتا، احد رضامیر

    فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں نہیں بن سکتا، احد رضامیر

    پاکستانی معروف اور نوجوان اداکار احد رضامیرکا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اسلیے کیا کہ کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضامیر بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ جو ڈراما سیریل ’یہ دل میرا‘، ’یقین کا سفر‘، ’عہد وفا‘ اورفلم’پرواز ہے جنوں‘ میں بہترین اداکاری کرکے شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام اور پہچان بنا چکے ہیں۔

    احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم انہوں نے تاہم انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر مقامی شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ احد رضامیر کو ان کے کام کی وجہ سے جتنا زیادہ پسند کیاجاتا ہے وہیں انہیں نیپوٹزم کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔

    حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ نیپوٹزم(اقربا پروری)۔

    احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے یار میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔اور مجھے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق ہے وہ جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے کا حق ہے۔

    احد رضامیرسے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں میری جڑیں ہیں ۔ میرے دادا اور والد اس انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہذا میں سمجھتاہوں یہ فطری تھا کہ اب یہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ لیکن ایک دوسری وجہ جو مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ ’رنگت‘ تھی۔ جانتا ہوں یہ بڑی عجیب وجہ ہے لیکن یہی حقیقت ہے یہ رنگت کا معاملہ تھا ۔ اگرچہ تھیٹر کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے کہ وہاں رنگت اور ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا وہ سب کلر بلائنڈ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے ویسا کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔

    احد رضا میر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں تھیٹر میں کام کے دوران مخصوص کردار ملتے تھے جو ایسے ہوتے تھے جیسے کہ آپ کو دہشت گرد کا کردار ادا کرنا ہے۔ آپ کو ایک مثالی ہندوستانی کا کردار دیا جاتا تھا ۔ جس پر میں کہتاتھا یار یہ وہ کام تو نہیں ہے جس کے لیے میں آیا ہوں۔

    اداکار کے مطابق مجھے لگتا تھا یہ وہ چیز نہیں ہے میری سمجھ سے باہر ہےاور کردار میرے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ٹورنٹو میں کئی کرداروں کو انکار کیا۔ پھر میرے والد نے کہا تم پاکستان کیوں نہیں چلے جاتے؟ اور پھر میں پاکستان آگیا۔

    واضح رہے کہ احد رضا میر گزشتہ برس اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا شمار پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

    صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں سفیدرنگت کو ترجیح دیے جانے پرمایوس:

    کیا میں ملنسار نہیں ہوں ،شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال؟

  • آنجہانی سوشانت سنگھ کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحیسن

    آنجہانی سوشانت سنگھ کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحیسن

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز سے مداحوں کی جانب سےانہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جون کو خودکشی کرکے مداحوں کو حیرت وغم میں مبتلا کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والے اب بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو بھولے نہیں اور اداکار کی زندگی سے جڑے ہر لمحے پر انہیں یاد کرتے ہیں اب سوشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے 20 جنوری سے ہی مداحوں کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ’’سوشانت سنگھ راجپوت فہرست میں دوسرے نمبر پر اور سوشانت ڈے پانچویں نمبر پر ‘‘ ٹرینڈ کررہے ہیں جس میں اداکار کے مداح 21 جنوری کو لے کر پرجوش ہیں اور سوشانت کی مختلف تصاویر کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔


    رامیش بال نے لکھا کہ آج آنجہانی سوشانت کی پینتسویں سا لگرہ ہے بہت جلد چلا گیا ہم تمہیں بہت یاد کرتے ہیں تم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہو گے امید ہے تم جہاں بھی ہو خوش اور ٹھیک ہو-


    ایک صارف نے لکھا کہ نرم دل آدمی کو سالگرہ مبارک-آپ ہمیں جلدی چھوڑ کر چلے گئے ہیں لیکن ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے امید ہے کہ اب آپ بہت خوبصورت دنیا میں ہوں گے –


    بالی وڈ متنازع کوئین کنگنا رناوت نے اس موقع پر ہش راج فلمز اور کرم جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشانت کے الفاظ لکھے کہا کہ یش راج فلموں پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوشانت کی بات کبھی بھی نہ بھولیں ، انہوں نے کرن جوہر کے بارے میں انھیں بڑے خواب دکھائے اور اپنی فلم کو اسٹریمنگ پر پھینک دینے کے بارے میں بھی بات کی ، پھر پوری دنیا میں پھیلایا کہ سوشانت ایک فلاپ اداکار ہے۔


    کبھی بھی مت بھولنا سبھی مہیش بھٹ بچے افسردہ ہیں پھر بھی انہوں نے بتایا سوشانت کو کہ وہ پروین بابی کی موت مرے گا ، اس نے خود اعتراف کیا کہ اسے تھراپی دی گئی۔ ان لوگوں نے اجتماعی طور پر اس کو ہلاک کیا اور سوشانت نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر یہ بات خود کہی کہ کبھی معاف نہیں کرنا، کبھی نہیں بھولنا-


    https://twitter.com/divyaiyer65/status/1352061468548554753?s=20


    https://twitter.com/rajput_justice/status/1352078910956122116?s=20

  • ’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

    ’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

    بھارتی کامیڈین اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتے کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی :بھارت کےمقبول ترین کامیڈی شو ’ دا کپل شرما ‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کا شو کے دوران کچھ عرصے بعد شو کے میزبان و ساتھی کامیڈین کپل شرما سےجھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے شو چھوڑ کر اپنا شو شروع کیا جوکہ کامیاب نہ ہوسکا۔

    تاہم اب طویل عرصے کی ناراضگی کے بعد سنیل گروور اچانک ہی کپل شرما کے گن گانے لگے ہیں-

    سنیل گروور نے ایک انٹرویو میں کپل سے ناراضی کے حوالے سے کہا کہ میں کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ بے تاج کامیڈی کی وجہ سے بالی وڈ میں انٹری کرنے والے سنیل گروور ان دنوں ویب سیریز ’ تندیو ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

    علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔