Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خفیہ بینک اکاؤنٹس معاملہ: ایف بی آرنے راحت فتح علی خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    خفیہ بینک اکاؤنٹس معاملہ: ایف بی آرنے راحت فتح علی خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ایف بی آر نے کو15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس 2020 میں دسمبر میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیاتھا ۔ جبک ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معروف گلوکار کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا گیا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے تاہم اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم اب ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں ایف بی آئی کی جانب سے دیئے گئے ابتدائی نوٹس کے بعد گلوکار ایف بی آر کو مطمئن نہیں کر سکے جس پر اب ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے-

    ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ گلوکار کو 15 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے-

  • ارفع کریم کی دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے، ارفع کریم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ارفع کریم کی دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے، ارفع کریم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستان کی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں –

    باغی ٹی وی :ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کیا ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات بھی حاصل کیے تھے۔

    2005 میں مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند عطا کی تھی ۔مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ 2006 کی تکنیکی ڈویلپرز کانفرنس میں پوری دنیا سے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ۔

    ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔

    جنوری 2012ء میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی‘ جبکہ پنجاب حکومت نے ان کے نام سے لاہور میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا ہے۔

    ارفع کریم کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین بھی ٹوئٹر ٹرینڈ کے ذریعے پر ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-


    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے سحر شاہ رضوی نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ارفع کریم رندھاوا جو 9 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے نوازا ، پرائیڈ آف پرفارمنس ، اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنیں وہ ہمارے ملک کے لئے ہمیشہ فخر رہے گی میں اس کی تصویر پینٹ کروں گی-
    https://twitter.com/MajidAhmad1988/status/1349634035312697344?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ ہماری قوم کی اصل بیٹیاں ارفع کریم اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہیں ، جو اپنی قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ایک بار ارفع کریم نے کہا تھا کہ "لوگ کہتے ہیں کہ میں ایک ذی وقار ہوں۔ میں شاید ایک ہوں لیکن میں اکیلی نہیں ہوں۔ مجھ جیسے بہت ساری پاکستانی لڑکیاں اور لڑکے ہیں۔ جن کی صلاحیتوں کو تھوڑا سا پالش کرنا ہے۔ اور میں کروں گی۔ یہ میرا مقصد ہے "- صارف نے لکھا کہ آج قوم کی اس باصلاحیت بیٹی کی یاد آرہی ہے-

  • گلوکار علی ظفر کی جان کو خطرہ ہے، وکیل علی ظفر کا انکشاف

    گلوکار علی ظفر کی جان کو خطرہ ہے، وکیل علی ظفر کا انکشاف

    پاکستان کے ناموراور عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ علی ظفر کی جان کو خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کے وکیل محمد عمر طارق گل نے بتایا کہ علی ظفر، میشا شفیع اور لینا غنی ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ میشا شفیع نے ہی لینا غنی کا کیریئر متعارف کرایا، اور جب علی ظفر پر الزام لگا تو لینا اپنی دست میشا کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    وکیل محمد عمر طارق گل نے بتایا کہ علی ظفر سے کہا گیا کہ سرندڑ نہیں کیا تو مزید خواتین بھی الزامات لگائیں گی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک تصویر میں جو لوگ نظر آرہے ہیں انہیں بھی مختلف باتیں کہی گئیں۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

     

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    وکیل محمد عمر طارق گل نے بتایا کہ علی ظفر سے کہا گیا کہ سرندڑ نہیں کیا تو مزید خواتین بھی الزامات لگائیں گی۔ اس کے علاوہ ان کی ایک تصویر میں جو لوگ نظر آرہے ہیں انہیں بھی مختلف باتیں کہی گئیں۔

    وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ اب بھی علی ظفر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ان پر ایف آئی آر واپس لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔

    ایف آئی اے نے میشا شفیع کیس میں ان کی دوست لینا غنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    واضح رہے کہ علی ظفر کے خلاف لینا غنی کی جانب سے دعویٰ دائر کیا گیا جس میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر نے پہلی مرتبہ 2014 لندن میں پاکستانی فیشن شو کے دوران ہراساں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے جون 2014 میں دو مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا، علی ظفر کا 20 دسمبر 2020 کا ری ٹوئٹ اور 22 دسمبر کا ٹوئٹ جھوٹ پر مبنی ہے لہٰذا علی ظفر کے ان ٹوئٹس کو بد نیتی پر مبنی قرار دیا جائے۔

    دونوں ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی ظفر کے خلاف مہم میں لینا غنی کا ہاتھ ہے، دونوں ٹوئٹس لینا غنی کی ساکھ نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھےدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی ظفر کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن، ٹی وی چینلز پر مواد اور خبریں چھپوانے سے روکا جائے کیونکہ ایسے مواداورخبروں سے انہیں نیچے دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور کے ذریعے علی ظفر کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

     

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

  • شہنشاہ غزل مہدی حسن کی خستہ حال قبر حکومت کی توجہ کی منتظر

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کی خستہ حال قبر حکومت کی توجہ کی منتظر

    کراچی(کلچرل رپورٹر):غزل کو امر کردینے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آخری آرام گاہ کچراکنڈی میں تبدیل فنکار ہمیشہ سے ہی حکومتی عدم توجہی کا شکار رہے ہیں،زندہ رہے تو کسمپرسی اور لوگوں کی بے حسی کا شکار ہوئے اور مر کر بھی قرار نہ پاسکے
    مہدی حسن کے بغیر غزل کی تاریخ ادھوری ہے،50کی دہائی میں جب غزل معدوم ہونے کو تھی تب مہدی حسن نے ہی اس میں نئی روح پھونکی-

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنےوالے غزل سمراٹ مہدی حسن خان نے چاردہائیوںتک ملک کی خدمت کی مگر آج ان کی قبر کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور خستہ حالی کے باعث قبر کی نشاندہی بھی بمشکل ہوپاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غزل،گیت گائیکی میں صف اول کے کلاسیکل گائیک استاد مہدی حسن خان پاکستان کے ماضی کے معروف و مقبول اور شہنشاہ غزل کے نام سے مشہور گلوکار مہدی حسن کی قبر کچر کنڈی میں تبدیل ہو گئی ۔شاعر نے اس کی خوب عکاسی اپنے اشعار میں کی ہے کہ
    اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیںگے
    مرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیںگے


    1950کے قریب جب غزل معدوم ہورہی تھی تب مہدی حسن نے اپنی جادوئی آواز اور کلاسیکل تربیت سے لوگوں پر ایسا سحر طاری کیا کہ لوگ آج تک ان کے سحر سے نہیں نکل سکے اور مہدی حسن جو کام کرگئے ایسا فنکار صدیوں میں ایک بار ہی پیدا ہوتا ہے۔فنکار ہمیشہ سے ہی کسمپرسی اور معاشرے کی عدم توجہی کا شکار رہتا ہے اگر زندہ ہو تب بھی ان کیلئے گزربسر مشکل سے مشکل تر ہوتا ہے اور بیماری کی حالت میں بھی لوگوں سے پیسے مانگ کر اپنا علاج معالجہ کرواتے ہیں۔

    اپنے آخری دنوں میں مہدی حسن بھی کسمپرسی کا شکار رہے اور لوگوں کی امداد سے اپنا علاج جاری رکھا اور جب اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تو لوگوں نے اور نہ ہی حکومت نے ان کی طرف کوئی دھیان دیا اور آج ان کی قبر کچراکنڈی کا منظر پیش کرتی ہے اور انکی آخری آرام گاہ کی پہچان تقریباً ناممکن ہوچکی ہے ۔

    یاد رہے کہ مہدی حسن کا نام گائیکی کی دنیا کا ایک معتبر نام ہے ان کے پس منظر کی بات کی جائے تو چار دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحورکن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔

    مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا 1962 میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔ مہد ی حسن کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

    انھوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔فلمی صنعت میں ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

    مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد،گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی۔ شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہد ی حسن کو صدارتی تمغہ۔برائے حسن کارکردگی تمغہ امتیاز،ہلال امتیاز اس کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے کے۔ ایل سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مہدی حسن نے اپنے والد اور سرپرست استاد عظیم خان سے تربیت شروع کی ، ابتدا میں ان کا نام اسماعیل خان تھا۔ بچپن میں ، وہ کمزوراور شدید بیمار رہا کرتے تھے ، اور بہت سی دعاؤں کے بعد ، وہ 8 محرم کو صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد اس کا نام مہدی حسن رکھ دیا گیا۔

    شہنشاہ غزل کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں ان کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

    استاد مہدی حسن فن موسیقی کے بے تاج بادشاہ تھے جن کے بارے میں میڈم لتا منگیشکر نے کہا تھا کہ انکے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔ انہوں نے جس شاعر کو بھی گایا اسے امر کردیا۔ غالب، میر تقی میر اور فیض احمد فیض کے علاوہ مہدی حسن نے اپنے عہد کے کئی شاعروں کا کلام گایا۔

    غزل گانے میں تو انہیں ملکہ حاصل تھا ہی لیکن انہوں نے گانے کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کی۔ کئی فلمی گیتوں کے علاوہ ہیر وارث شاہ بھی روایتی انداز سے ہٹ کر گائی۔ ان کا تعلق راجستھان سے تھا اسکے باوجود انہیں اردو اور پنجابی گیت گاتے ہوئے تلفظ کی ادائیگی میں کبھی دشواری پیش نہیں آئی۔ وہ پاکستان اور بھارت میں بیک وقت مقبول تھے۔

    گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔


    پاکستان کو موسیقی کے میدان میں دنیا بھر میں شہرت دلانے والے اس عظیم گلوکار کی خستہ حال قبر آج حکومت کی توجہ کی منتظر ہے وہ گلوکار جن کا نام پوری شان و شوکت سے عالمی سطح پر گونجتا تھا آج اس گلوکار کی قبر کے ارد گرد کچرے کا راج ہے-

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہدی حسن کی قبر کے چاروں طرف جا بجا کچرے کے ڈھیر ہیں نہ صرف قبر کے اردگرد کچرے کے ڈھیر ہیں بلکہ قبر پر بنایا گیا مقبرہ بھی خستہ حالت ہے قبر کی یہ حالت حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کی غفلت اور معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

    وہ مداح جو عظیم فنکار کو ایک نظر دیکھنے اور ملنے کے لئے ترستے تھے قبر کی یہ حالت ان لوگوں اور مداحوں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے-

  • سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اداکاری کریں گی؟

    سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اداکاری کریں گی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ برطانیہ میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : داکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔

    اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہارون رشید کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔


    صحافی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایت کاری اور جمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سے رابطے کیا ہے، اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خبر ہے۔


    ہارون رشید کے ٹویٹ پر پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے، اس فلم کو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔

    مہر تارڑ نے مزید لکھا کہ سجل بہت باصلاحیت ہے، اس فلم سے متعلق ہر بات ہی حیرت انگیز ہے، مہر تارڑ کی جانب سے فلم سے متعلق ہر فردکے لیے نیک خواہشات کاا ظہار بھی کیا گیا۔

    اب تک اداکارہ سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے تو کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم جمائما نے مہر تارڈ کا مذکورہ ٹوئٹ لائک کیا ہے-

    جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی کے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو سٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی میں بھی جمائما اور عمران خان کی طرح لڑکی برطانوی دارالحکومت سے ہوتی ہے جبکہ لڑکا جنوبی ایشیا سے ہوتا ہے-

    برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم پرجلد ہی شوٹنگ کا آغاز

    فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو رہی ہے جس میں 31 اداکارہ للی جیمز، 32سالہ اداکارہ شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

    خیال رہے کہ شیکھر کپور مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

  • ہانیہ عامر کی ترک شیف براق اوزڈیمیر کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

    ہانیہ عامر کی ترک شیف براق اوزڈیمیر کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی دُنیا بھر میں مقبول ترین تُرک شیف براق اوزڈیمیر کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویروں میں ہانیہ عامر کو معروف ترک شیف براق کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ اُن کے منفرد انداز میں ڈش پلٹیں۔

    ترک شیف کے کہنے پر ہانیہ عامر کوشش کرنے لگتی ہیں لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ اُن سے نہیں ہوگا جس کے بعد ترک شیف براق باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    ہانیہ عامر نے یہ دلچسپ ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ترک شیف براق سے مخاطب ہوکر لکھا کہ یہ ایک زبردست رات تھی۔

    خیال رہے کہ ترک شیف براق نے دبئی میں اپنا نیا ریستوران کھولا ہے اور ہانیہ عامر نے بھی اُن سے وہیں ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھوں گا-

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • جلال آل کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں دورہ مکمل کر کے ترکی واپسی

    جلال آل کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں دورہ مکمل کر کے ترکی واپسی

    ترکی کے دنیا بھر میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں کمانڈر عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل اور ارطغرل غازی کے پروڈیوسر کمال تکیدین 5 دن کا دورہ مکمل کرکے واپس وطن چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : جلال آل اور کمال تکیدین دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ 7 جنوری کو ترکی سے اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے کراچی کا دورہ بھی کیا تھا۔

    ترک ٹیم نے اپنے 5 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں جب کہ ترک ٹیم نے اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور فیروز خان سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    ترک ٹیم نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے دورے کے دوران عمر ثنا فائونڈیشن کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں جلال آل نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا تھا۔

    ترک ٹیم کی وزیر اعظم عمران خان 8 جنوری کو وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلم و ڈراما پروڈکشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

    ترک ٹیم نے مذکورہ مشترکہ منصوبے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کو بھی علیحدہ ملاقات میں باخبر کیا تھا اور صدر مملکت نے بھی ٹیم کو ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    اگرچہ ترک و پاکستانی اداروں نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ‘ترک لالا’ پر ڈراما بنائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ڈراما حکومتی سطح کے معاہدوں کے تحت بنایا جائے گا یا نجی پروڈکشن کمپنیاں اسے بنائیں گی۔

    تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو کمال تکدن کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز اور پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، پروڈیوسر کاشف انصاری اور ممکنہ طور پر اے آر وائی کے مشترکہ پروڈکشن کمپنیز کے بینر تلے بنایا جائے گا۔

    پاکستانی دورہ مکمل کرنے کے بعد جلال آل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گزشتہ روز 13 جنوری کو تصدیق کی کہ وہ باحفاظت ترکی پہنچ چکے ہیں۔

    جلال آل نے اپنی پوسٹ میں دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ‘ترک لالا’ جیسے ڈراموں پر کام کریں گے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ترک عوام کے لیے سلطنت عثمانیہ کے دور سے دی جانے والی قربانیوں پر پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    جلال آل نے اپنی پوسٹ میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر شوبز شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

    جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

    جلال آل نے پوسٹ میں بتایا کہ اگرچہ وہ اپنا پہلا دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ چکے ہیں اور انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے پاکستانی بھائیوں کو گلے نہیں لگا سکے، تاہم جب وہ دوبارہ پاکستانی دورے پر آئیں گے تو اپنے بھائیوں کو گلے لگائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی پاکستانی دورے سے مکمل طور پر خوش ہیں اور انہیں اپنے برادر ملک میں بہت سارا پیار ملا۔

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    ارطغرل کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

  • ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی

    ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی

    دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کیے جانے والی بیان کے مطابق 18 سال یا اُس سے کم عمر صارفین کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    ٹک ٹاک ایپ میں نئی تبدیلیوں کے تحت اب نہ صرف 18 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پبلک کے بجائے پرائیوٹ کردیئے جائیں گے بلکہ ٹک ٹاک نے 15 سال کی عمر تک کے صارفین کے اکاؤنٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹک ٹاک نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ اُس نے پالیسی میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کی ہے تاکہ بچے محفوظ طریقے سے پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور والدین کے تحفظات کو بھی ختم کیا جاسکے۔

    ٹک ٹاک کے مطابق پندرہ سال یا اُس سے کم عمر بچے اب ڈو اِٹ فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ 16 سے 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ سہولت دستیاب رہے گی۔

    کمپنی کی جانب سے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمر کا تعین اکاؤنٹ بناتے وقت درج کی جانے والی تاریخ پیدائش پر کیا جائے گا، جن اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں بذریعہ نوٹیفکیشن آگاہ کردیا جائے گا۔

  • علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

    علی ظفر پر ہراسانی کا ایک اور الزام، خاتون کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون نے پاکستان کے عالمی شہرت گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی :علی ظفر کے خلاف دعویٰ خاتون لینا غنی کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر نے پہلی مرتبہ 2014 لندن میں پاکستانی فیشن شو کے دوران ہراساں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے جون 2014 میں دو مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا، علی ظفر کا 20 دسمبر 2020 کا ری ٹوئٹ اور 22 دسمبر کا ٹوئٹ جھوٹ پر مبنی ہے لہٰذا علی ظفر کے ان ٹوئٹس کو بد نیتی پر مبنی قرار دیا جائے۔

    میشا شفیع علی ظفر کیس: میشا کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں عدالت

    دونوں ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی ظفر کے خلاف مہم میں لینا غنی کا ہاتھ ہے، دونوں ٹوئٹس لینا غنی کی ساکھ نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی ظفر کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن، ٹی وی چینلز پر مواد اور خبریں چھپوانے سے روکا جائے کیونکہ ایسے مواداورخبروں سے انہیں نیچے دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    درخواست گزار نے میشا شفیع سے اظہار لاتعلقی بھی کیا۔

    علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور کے ذریعے علی ظفر کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

    خیال رہے کہ واضح رہے کہ 19 مارچ 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گلوکارہ میشا شفیع نے بھی 2019 میں علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس : عدالت نے میشا شفیع کو طلب کر لیا

    علی ظفر پگڑیاں اچھالنے والے مافیا کے سامنے ڈٹ گیا.

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

  • ’’بامسی بے‘‘اور ’’ارتک بے‘‘ کا پاکستان میں دورہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ’’بامسی بے‘‘اور ’’ارتک بے‘‘ کا پاکستان میں دورہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی پاکستان پہنچ گے۔

    باغی ٹی وی :ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس ڈرامہ سیریل میں ’’دوآن الپ‘‘ ’’ابن العربی‘‘، عبدالرحمان‘‘، ’’حلیمہ سلطان‘‘ سمیت تمام کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو پاکستان میں کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور ترک اداکاروں نے بھی پاکستانیوں کی چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً پاکستان کا دورہ کیا اور نہ صرف مداحوں بلکہ متعدد شوبز ستاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن بھی پاکستان پہنچ گئے، دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں انہوں نے ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

    جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات


    اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں پاکستانی عوام نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کو گرمجوشی کے ساتھ پاکستان میں خوش آمدید کہا اور ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ٹوئٹر پینل پر فہرست میں بامسی بے پہلے اور ارتک بے تیسرے نمبر پر ہے-


    https://twitter.com/_bakhtawarrr_/status/1349552773872967682?s=20
    https://twitter.com/hamzabutt61/status/1349564394921979904?s=20


    https://twitter.com/MrkhaN7887/status/1349556831581044736?s=20


    https://twitter.com/U_3322/status/1349597075718217728?s=20


    https://twitter.com/BeingAdeen/status/1349588082924916737?s=20
    https://twitter.com/SajidHu22130464/status/1349575563799896065?s=20
    https://twitter.com/ElaafTurk/status/1349605197904011264?s=20


    https://twitter.com/Shehzad_khan33/status/1349587164116480000?s=20

    خیال رہے وزیراعظم پاکستان نے ارطغرل کی ٹیم سے ملاقات کرکے تحریکِ خلافت میں برصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے ‘ترک لالا’ کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    اس سے قبل ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے پاکستان کا دورہ کرکے اداکارہمایوں سعید ، عدنان صدیقی ، عمران عباس اور فیروز خان سے بھی ملاقات کی اور کشمیر کو پاکستان کو حصہ بھی قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ اینگن التان المعروف ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی نہ صرف یہاں آچکے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان میں ایک معاہدہ بھی کیا تھا جو ممکنہ طور پر انہوں نے ختم کردیا ہے۔

    تاہم اب پھر ادا کار اینگن التان دوزیتان کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو گزشتہ ماہ پاکستان لانے والے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ارطغرل کے پاکستان آنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔

    انسٹاگرام پر کاشف ضمیر کی ارطغرل کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام درج کیا گیا کہ ارطغرل اگلے تین روز میں دوبارہ پاکستان آئیں گے-تاہم یہ اکاؤنٹ واقعی کاشف ضمیر کا اصل اکاؤنٹ ہے یا کوئی جعلی اکاؤنٹ اس حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    ارطغرل کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین