Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حورماہا ویرا 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    حورماہا ویرا 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ٹک ٹاکرحور ماہاویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاکر حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    حور ماہاویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظر آرہی ہیں۔
    <img src="https://login.baaghitv.com/wp-

    ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 10 ملین ٹک ٹاک فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

    حور ماہاویرا کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ انہوں نے خود صرف چھ لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

    دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبہ انجم ہیں۔

  • بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی بھارتی گلوکارہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی بھارتی گلوکارہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    بھارتی معروف گلوکارہ رینو شرمانے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر دھننجے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رینو شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں شامل وزیر شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔

    رینو شرما نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا کہ شادی کے اصرار پر ریاستی وزیر نے انڈسٹری میں لانچ کرنے کے بہانے بنائے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    گلوکارہ نے کہا کہ 2013 میں نمبر بند کر کے شہر چھوڑ دیا تھا لیکن ریاستی وزیر اندور شہر سے زبردستی واپس لائے اور ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رکھا جبکہ ان کی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جس کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مسلسل شادی سے انکاری رہے۔


    رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے سنگین الزامات کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ رینو شرما نے ایف آئی آ ر کی کاپی سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب دھننجے منڈے کا تعلق بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے اور وہ ریاست مہاراشٹرا میں شیو سینا کے اتحادی ہیں جبکہ وہ سوشل جسٹس اینڈ اسپیشل اسیسٹنس کے وزیر ہیں۔

    ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بدنام کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے جبکہ گلوکارہ کی بہن سے ماضی میں تعلقات رہے ہیں اور ان سے 2 بچے بھی ہیں جنہیں اپنا نام دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2019 سے رینو شرما اور ان کی بہن نے پیسوں کیلئے بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے جس کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔


    دوسری جانب ممبئی پولیس نے گلوکاری کی ٹوئٹ پر رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کیس کی پیروی کریں گے اور مزید تفصیلات کے لئے انہیں ڈی ایم میں اپنا نمبر شئیر کرنے کو کہا-

    خیال رہے کہ گلوکارہ رینو شرما متعدد گانے گاچکی ہیں جس میں ’بے شرم‘ اور ’دیسی لو‘ شامل ہیں۔

    وکاس کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی تصویر پر وضاحت

    سیف علی خان نے پہلی بار خاندانی محل کے اندر مناظر کی عکس بندی کی اجازت کیوں دی

  • مبشر لقمان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر زندگی کا نچوڑ بتا دیا

    مبشر لقمان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر زندگی کا نچوڑ بتا دیا

    پاکستان کے سینئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے 11 فروری کو اپنی سالگرہ منائی-

    باغی ٹی وی : مبشر لقمان نے یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں کہا کہ دو طریقے ہیں سالگرہ منانے کے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آُ ایک سال بڑے ہوگئے دوسرا طریقہ یہ ہے دیکھنے کا کہ آیک بوڑھے ہو گئے یا آپ بڑھاپے کی طرف آ گئے ہو اب کیا یہ مایوس کن ہے یا خوش کن تو میں آپ کو بتاؤں کہ یہ بہت ہی زیادہ خوش کن ہے-

    سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ سالگرہ کا صرف ایک ہی متبادل ہے وہ ہے موت کہ آپ کی موت ہو گئی کیونکہ جو بیچارہ چلا گیا وہ ہی آکر سلگرہ نہیں منا سکتا نا اور اس کی ہی سالگرہ نہیں منائی جائے گی زندگی اللہ کا گفٹ ہے یہ بہت خوبصورت چیز ہے اس کو جتنا آپ انجوائے کر لیں ساترھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ انجوائے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ پیسے کی ہوس رکھیں یا کچھ اور رکھیں لیکن زندگی کے اپنےلوازمات ہیں کئی بار آپ پلان کرتے رہتے ہیں دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنے کا دعوت کرنے کا آؤٹنگ پر جانے لیکن موت مہلت نہیں دیتی یہی زندگی کی حقیت ہے-

    انہوں نے بتایا کہ ان کے 4 کلاس فیلوز اور چند عزیزوں کوویڈ 19 کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے پاس جا چکے ہیں اور ایک چیز کا جس کا مجھے بہت شدت سے احساس ہو رہا تھا کہ ہم نئے کپڑے جوتے وغیرہ خریدتے ہیں اور ان کو کسی خاص موقع پر پننے کے لئے رکھ لیتے ہیں خواتین خاص موقعوں کے لئے ہینڈ بیگ جوتے وغیرہ سنبھال کر رکھ لیتی ہیں –

    مبشر لقمان کے مطابق زندگی بذات خود بہت اسپیشل ہے اور زندگی کا ہر لمحہ بہت ہی اسپیشل لمحہ ہوتا ہے اور زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کریں اسی وقت اس کو انجوائے کریں اپنے پرفیوم کو اپنی کراکری کو محفوظ کر کے نہ رکھیں کہ جب مہمان آئیں گے تو تب یہ برتن نکالیں گے خود انجوائے کریں اس میں کھانا کھانا یا اس میں چائے پینا یا یہ نا سوچیں کہ پرفیوم ختم ہو جائے گا اس کو لگالیں اس کو آپ اپنے آپ کے کےلئے کر رہے ہیں زندہ رہنا بہت ضروری ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہمارے کلئے گفٹ ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی زندگی خانوں میں محفوظ کر دیتے ہیں کہ میرا کوئی عزیز ناراض ہے بڑا ٹائم پڑا منا لیں گے کدھر جائے گا پھر پتہ چلا کہ بُری خبر آئی اور ساری عمر کے لئے خلش رہ جاتی ہے کیا آپ یہ ہی نہیں کہہ سکے کہ غلطی ہو گئی معاف کر دیں ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کا کوئی پیارا ہے دوست ہے آپ اس کو ملنا چاہتے ہیں تو مل لیں بار بار مل لیں جتنا آپ کو موقع ملتا ہے –

    مبشر لقمان نے کہا کہ جتنا آپ اپنے آپ کو مصروف سمجھتے ہیں زندگی میں اتنا آپ مصروف بھی ہو جائیں گے اور آپ کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں رہے گا اور نہ صرف کسی کے لئے بلکہ خود کے لئے وقت نہیں رہے گا کیونکہ جو آپ کام کرنا چاہتے ہیں کسی کو ملنا چاہتے ہیں جو آپ زندگی میں عمل دخل ہے آپ کی اولاد آپ کا ماں باپ میاں بیوی دوست احباب رشتہ دار آپ ان کے ساتھ جو وقت گزارنا چاہتے ہیں اور آپ کہتے ہیں ٹائم پڑا اگلے ہفتے یا پھر کبھی بعد میں مل لوں گا ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کوئی آپ کے لئے نہ ہو یا موت آپ کو مہلت نہ دے تو ساری عمر کا ایک دکھ رہ جائے-

    سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ مجھے یہ میری سالگرہ کے دن یہ بہت ہی اثر تھا کہ ایک طرف تو میں یہ مذاق میں ٹال دوں کہ شناختی کارڈ پر میری عمر زیادہ ہے لیکن میری عمر کم ہے یہ سب بیکار کی باتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی سانسیں مقرر کی ہوئی ہیں اور آپ اتنی سانسیں لے رہے ہیں تو اپنی زندگی مین چیزوں کو استعمال کریں چاہے وہ آپ کا کام ہے آپکی چیزیں ہیں آپکے عزیز ہیں آپ کا پرفیام ہے چائے یا کفی کا کپ ہے آپ کو انہیں انجوائے کرنا چاہیئے کسی خاص موقع کے لئے سنبھال کر نہ رکھیں-

    سینئیر صحافی نے کہا کہ زندگی کو بھر پور طریقے سے گزاریں اپنی زندگی کو کسی خاص مواقع کے لئے سنبھال کر نہ رکھیں زندگی کا ہر لمحہ ایک خاص لمحہ ہے جو آپ صحت کے ساتھ اور پریشانی کے بغیر گزاریں وہی زندگی کا بہترین لمحہ ہے اور وہی زندگی انجوائے کرنا سیکھیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ کمانے پر لگ گئے ہیں پاکستان میں گورے اور ہم میں یہ فرق ہے کہ گورا جب مرتا ہے تو غریب ہوتا اور ہم مرنے کے بعد بہت امیر ہوتے ہیں ہمارے بینکس میں اتنے پیسے ہوتے ہیں اور پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اتنا کام کیا اور وہ پیسہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور اپننی اولادوں میں لڑائیاں کروا دیتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں آپ کو دیکھنے کو ملا گا کہ بچے علیحدہ گھروں میں شفٹ ہو جاتے ہیں اور دونوں میاں بیوی ایک ہی گھر ہے جو ان کے پاس بیچ کر نکل جاتے ہیں اور سیریں کرتے ہیں انوائے کرتے ہیں اندگی کو انہوں نے اپنی طرف سے 20 سال تک کی انکم محفوظ کی ہوئی ہے اور انہوں نے مہینے میں اس حساب سے خرچ کرنا ہے کہ جو ان کے لئے کافی ہو اس کے علاوہ انہوں نے کوئی درد سر ہی نہیں لینی-

    مبشر لقمان نے کہا کہ زندگی انجوائے ہم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں کرتے ہم سیو کرتے ہیں ووکیشینز کہ اگکے سال چلیں گے عمرہ کرنے جانا پھر کر لیں گے اس سال بڑا کام ہے یا حج کرنا تو اگلے سال کر لیں گے نہیں یہ سب جکرو جب آپ کر سکتے ہیں زندگی کو انجوائے کرنا سیکھیں اللہ کا شکر ادا کریں-

  • پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو مزید 25 سال کام کرنے کا لائسنس جاری کر ديا گیا

    پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو مزید 25 سال کام کرنے کا لائسنس جاری کر ديا گیا

    اسلام آباد:پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سروسز کا آغاز کرنے سرکاری کمپنی پی ٹی سی ایل کا لائسنس مزید 25 سال کے لیے جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کے لائسنس کی تجدید کر دی لائسنس کی تجدید کے تحت پی ٹی سی ایل کو پاکستان میں مزید 25 سال کام کرنے کا لائسنس جاری کر ديا گیا۔

    پی ٹی سی ایل کا 25 سالہ لائسنس31 دسمبر 2020 کو ختم ہوگیا تھا۔ لائسنس کی تجدید کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج اور شیئر ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے نئے لائسنس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگیا ہے۔

    پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے کو 2018 میں لائسنس میں توسیع کی درخواست بھیجی گئی تھی لیکن اتھارٹی نے جواب دیا تھا کہ جب لائسنس کی میعاد ختم ہو جائے گی تب اس وقت حکومت کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    تاہم اب آئی ٹی اور ٹیلی کام سروسز کا آغاز کرنے کے لئے سرکاری کمپنی پی ٹی سی ایل کا لائسنس مزید 25 سال کے لیے جاری کردیا گیا ہے-ٹیلی کام اور آئی ٹ یسروسز کا فروغ کے لیے پاکستان میں سروس فراہم کر سکے گی

    نئے لائسنس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگیا ہے-

    اس سے نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل ، ملک کے باہمی رابطوں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان کے عوام کو بلا تعطل اور بہتر معیار کی خدمات فراہم کرنے میں اہم پیش رفت ہے۔

    کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل کے ذریعہ فراہم کردہ ہموار اور قابل اعتماد رابطہ ملک میں معاشی اور معاشرتی بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ ایک ڈیجیٹل پاکستان کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں فائبر نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لئے ایک اسٹریٹجک اپ گریڈ کر رہا ہے . یہ نہ صرف کاروباری برادری کی حمایت کرے گا بلکہ لامحدود تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین کے لئے آسانی کو بھی یقینی بنائے گا۔

  • قصور: پولیس اور ڈاکوؤں کا تصادم مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    قصور: پولیس اور ڈاکوؤں کا تصادم مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    قصور پتوکی :چونیاں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو مارے گئے-

    باغی ٹی وی :ترجمان قصور پولیس کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود گاؤں ڈھوس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران پولیس مقابلہ 2 ڈاکو اشفاق اور غلام رسول ہلاک ہو گئے-

    دونوں ڈاکو شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے مقدمہ میں گرفتار تھے، کانسٹیبل کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا-

    شہید کانسٹیبل صغیر عباس
    دوسری جانب ڈی ایس پی چونیاں نے بتایا کہ چونیاں پولیس دونوں ڈاکوؤں کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ ڈھوس کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا-

    ڈی ایس پی خالد اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکو پولیس کے پاس ریمانڈ پر تھے اور دونوں نے شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا-

    چونیاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید دھند کی وجہ سے ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے-

    ترجمان قصور پولیس نے مزید کہا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں

    ترجمان قصور پولیس نے کہا کہ ڈاکو اشفاق اور غلام رسول عام عوام کے لئے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے-

  • احمد فراز نے انسانیت کا پیغام دیا اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی  سینیٹر شبلی فراز

    احمد فراز نے انسانیت کا پیغام دیا اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی سینیٹر شبلی فراز

    اسلام آباد: احمد فراز قومی ادبی سیمینار میں سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ احمد فراز نے انسانیت کا پیغام دیا اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ احمد فراز کو اپنی مٹی سے والہانہ محبت تھی چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ احمد فراز نے اپنی شاعری سے دلوں کو جوڑنے کا کام لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : احمد فراز نے انسانیت کا پیغام دیا اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی،ا ن خیالات کااظہارسینیٹر شبلی فراز،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام احمد فراز ٹرسٹ کے اشتراک سے اردو کے عہد سازشاعر احمد فراز کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ”احمد فراز قومی ادبی سیمینار“ میں کیا۔

    شبلی فراز اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مجلس صدارت میں پروفیسر فتح محمد ملک اور محمد اظہار الحق شامل تھے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے ابتدائیہ پیش کیا۔ محمد حمید شاہد، خواجہ نجم الحسن، اختر عثمان، عائشہ مسعود، ڈاکٹر عابد سیال، ڈاکٹر روش ندیم اور ڈاکٹر حمیر ا اشفاق نے اظہار خیال کیا۔

    حسن عباس رضانے منظوم خراج پیش کیا۔ عدنان رضا ، بانو رحمت اور زاہد علی خان کلامِ فراز ساز و آواز کے ساتھ پیش کیا۔ نظامت محبوب ظفر نے کی۔

    سینیٹر شبلی فراز،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ، نے کہاکہ احمد فراز نے انسانیت کا پیغام دیا اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کی۔

    انھوں نے کہاکہ احمد فرازایک بااُصول انسان تھے، وہ کبھی اپنے نظریات اور آدرش سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ انھوں نے مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں اور افریقہ کے محکوم اقوام کے لیے شاعری کی صورت میں جدوجہدکی ۔ وہ محبت اور انسانیت کے شاعر تھے ۔ وہ پاکستان کی طرف سے محبت اور دوستی کے سفیر تھے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ احمد فرازنے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کے لیے نہ صرف شاعری کے ذریعے جدوجہد کی بلکہ عملی طور پر بھی شریک رہے۔دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو سمجھی اور بولی جاتی ہے ،احمد فرازکانام عزت اور احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ وہ اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ،اکادمی ادبیات پاکستان نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پسند تحریک کے نامور شعراءمیں شامل احمد فراز کی نظم اس فکر واحساس سے ترتیب پاتی ہے، جو ہمارے ماضی اور حال سے جُڑا ہوا ہے۔احمد فراز کی غزلیہ شاعری کا کمال یہ ہے کہ اُنہوں نے اپنی شاعری سے دلوں کو جوڑنے کاکام لیا۔

    احمدفراز زمانے کی پیدا کردہ ناہمواریوں کے خلاف اورقیام امن کے لیے مستقل لکھتے رہے۔احمد فراز اپنی غزلوں میں خیالات اور الفاظ کو ایک دوسرے کی طاقت بنا کر سامعین و قارئین کے دلوں کے اندر اُترنے کا فن جانتے تھے۔ یہ اُن کی شاعری کا کرشمہ ہے کہ وہ آج بھی عوام اور خواص دونوں سطح کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔ بلاشبہ اُن کی شاعری رومان اور مزاحمت کا حسین امتزاج ہے ۔

    پروفیسر فتح محمد ملک نے صدارتی خطاب میں کہا کہ احمد فرازکو اپنی مٹی سے والہانہ محبت تھی، اُنہوں نے بہت سے ملی ترانے لکھے، جو مٹی کی خوشبوں اور وطن کی محبت سے مملو ہیں۔ وہ جس شدت سے محبت کرتے، اُسی شدت سے لکھتے تھے۔ وہ سچے اور کھرے انسان تھے وہ ادب اور شاعری کو سچائی کا محور سمجھتے تھے۔

    لہٰذا اُنہوں نے ہمیشہ محبت اور انسانیت کی بات کی، اور ظلم وجبر کے خلاف زبردست مزاحمت کی، رومان اور مزاحمت دونوں صورتوں کی شاعری میںاحمد فراز نے کمال مہارت سے ندرت اور انفرادیت قائم کی ۔ جواُنہی کا خاصا ہے ، احمد فراز اپنی مثالی شاعری کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے ہیں۔

    محمد اظہار الحق نےا اپنے خطاب میں خصوصیت کے ساتھ فراز صاحب کے ابتدائی مجموعوں اور درد آشوب کا ذکر کیا، جب ملکی سیاست میں انخطاط کا زمانہ تھا، اور علمِ احتجاج بلند کرنے والا کوئی نہ تھا، فرازصاحب نے اُس زمانے میں اُردو کو ایسے کمال اشعار عطا کیے جو انہی کا حصہ ہیں۔

    محمد حمید شاہدنے کہا کہ احمد فراز نے اپنا مقام کسی بھی سیاسی یا عہدے کے سہارے کے بغیر اپنا مقام پیدا کیا –

    خواجہ نجم الحسن نے کہا کہ میڈم نور جہاں ، سلمی آغا اور دیگر فنکار احمد فراز سے دلی محبت و ان کا احترام کرتے تھے-

    اختر عثمان نے احمد فراز کو ہر دور کے شاعر قرار دیا –

    عائشہ مسعود نے کہا احمد فراز سچے شاعروں کی حوصلہ افزائی کرتے اور ان سے شفقت کا رویہ رکھتے تھے-

    ڈاکٹر عابد سیال نے کہا کہ احمد فراز مشہور ہونے کے ساتھ مقبول شاعر بھی تھے-

    ڈاکٹر روش ندیم نے کہا احمد فراز اپنے ہمعصر کے ساتھ نوجوان شعرا کے لیے راہ نما شاعر ہیں اور رہیں گے اور ڈاکٹر حمیر ا اشفاق نے احمد فراز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فراز کی شاعری اپنی خوبصورتی اور سچائی سے لوگوں کے دلوں کو گرماتی رہی گیاحمد فراز اپنی لاجواب شاعری کیوجہ سے رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    پروگرام کے آخر میں فراز کی شاعری کو گلوکاروں نے گا کر نشست کو گل رنگ کر دیا ۔

  • جواد احمد کا اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوشی کا اظہار

    جواد احمد کا اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوشی کا اظہار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار جواد احمد نے اپنا نیا گانا ’کسانا‘ بھارت میں مقبول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’کسانا‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    جواد احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارت کے نامور اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام کسانوں کی حمایت میں میرا گانا ’کسانا‘ بھارت میں وائرل ہو گیا ہے۔


    گلوکار نے اپنے پیغام میں اُس خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں اس اخبار نے اس بات کا ذکر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ جواد احمد نے دنیا بھر کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا بنایا ہے دسمبر میں ریلیز ہونے والا ’کسانا‘ گانا بھارت میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے –

    جواد احمد نے اپنے پنجابی گانے میں کسانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ جس خوبصورت زمین پر وہ کاشتکاری کرتے ہیں اس پر ان کا حق ہے وہی زمین کے رکھوالے ہیں لہٰذا انہیں سر اٹھا کر جینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    کیونکہ بھارتی کسانوں کو تشویش ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

    جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

  • خیبر:پولیو ورکرز کورونا اور برفباری جیسے سخت حالات کے باوجود ہر بچے کو پولیو قطرے پلانے کیلئے پرعزم

    خیبر:پولیو ورکرز کورونا اور برفباری جیسے سخت حالات کے باوجود ہر بچے کو پولیو قطرے پلانے کیلئے پرعزم

    11 جنوری سے ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی جس میں خیبر وادی تیرہ میں بھی بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے گئے-

    باغی ٹی وی : ملک کے مختلف حصوں سمیت وادیِ تیرہ، خیبر میں بھی پولیو ویکسین کی مہم کا آغاز کیا گیا-

    وادی تیرہ میں ان دنوں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے اوربرف باری کی وجہ سے مقامی لوگوں کا باہر نکلنا بھی محلال ہے تاہم پولیو ورکرز کورونا اور برفباری جیسے سخت حالات کے باوجود ہر بچے کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے پرعزم ہیں-

    دشوار اور پہاڑی راستوں پر روز پیدل میلوں سفر کرکے اپنے فرائض سرانجام دینے پر ہم ان تمام پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتےہیں-

    متعلقہ حکام کے مطابق پولیو وائرس کی موجودگی اور پولیو ویکسین پلانے کے حوالے سے انکاری والدین کے باعث بچوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں، تاہم وہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • ارطغرل کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ارطغرل کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک ڈراما سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ میں ارطغرل غازی کا کردار اداکرنے والے ادا کار اینگن التان دوزیتان کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو گزشتہ ماہ پاکستان لانے والے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ارطغرل کے پاکستان آنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔

    انسٹاگرام پر کاشف ضمیر کی ارطغرل کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام درج کیا گیا کہ ارطغرل اگلے تین روز میں دوبارہ پاکستان آئیں گے-

    تاہم یہ اکاؤنٹ واقعی کاشف ضمیر کا اصل اکاؤنٹ ہے یا کوئی جعلی اکاؤنٹ اس حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ نجی فرم کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اینگن التان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور اسی معاہدے کی مزید کارروائی کے لیے اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر لاہور آئے تھے۔

    تاہم ارطغرل کے واپس ترکی جانے کے بعد کاشف ضمیر کے فراڈ، چوری اور ڈکیتی سمیت 8 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا اور کاشف ضمیر کو گرفتار بھی کیا گیاتھا۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اینگن التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے اور وہ اب پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

  • ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا باقاعدہ اداکاری کا آغاز

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا باقاعدہ اداکاری کا آغاز

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز ’’راز‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ حریم شاہ نے ویب سیریز کا پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

    ویب سریز ’راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر اس ویب سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔

    ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز جلد اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

    پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

    حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں اردو فلکس کے لیے اوریجنل مواد پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر دو ویب سیریز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جن میں پہلی علیزے شاہ کی ویب سیریز’’دلہن اور ایک رات‘‘ شامل ہے۔ جب کہ دوسری ویب سیریز حریم شاہ کو لے کر بنائی جارہی ہے۔

    نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

    خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

    پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

    عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔

    علیزے شاہ کے بعد مشال خان بھی پہلے ‘اردو او ٹی ٹی’ پلیٹ فارم کی ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار

    اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا