Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

    جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

    شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے بعد حال ہی میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

    وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے ‘ترک لالا’ کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے انسٹاگرام پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تو اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا تھا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔

    اور اب اداکار فیروز خان نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔

    فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار جلال آل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے متعلق بتایا۔

    اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلال آل کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ترک اداکار کے لیے اسی محبت کا اظہار کریں جو ترکوں کو پاکستان اور پاکستانی بہن، بھائیوں سے ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے انمول تحائف اور محبت کا شکریہ جلال، میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

    ان کی اسی پوسٹ پر اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ میں نے جو تحفہ دیا ہے وہ تحفے سے زیادہ ہے، آپ اس کے حقدار ہیں۔

    جلال آل نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ انسانیت، اسلام، ثقافت، آرٹ اینڈ ترکی-پاکستان کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے۔

    جبکہ اداکار کی اس پوسٹ پر ترک اداکار عثمان سیقوت نے بھی ماشاءاللہ کہا-

    فیروز خان نے جلال سے ملاقات کی تصویر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کی-

    علاوہ ازیں جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں اداکار سے ملاقات کی۔

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

  • جلال آل کا  تھیلیسیمیا کے شکار پاکستانی بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    جلال آل کا تھیلیسیمیا کے شکار پاکستانی بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    گزشتہ ہفتے 7 جنوری کو پاکستانی دورے پر پہنچنے والی ترک اداکاروں کی ٹیم نے گزشتہ روز 10 جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا اور جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت کی اور ان کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکاروں کی ٹیم میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مجاہد کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سمیت مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

    ترک اداکاروں کی ٹیم ترکی سے براہ راست اسلام آباد پہنچی تھی اور وہاں انہوں نے اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ترک اداکاروں کی ٹیم تین دن تک اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد 10 جنوری کو کراچی پہنچی، جہاں جلال آل نے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

    فیروز خان سے ملاقات کے بعد جلال آل نے دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ پاکستانی پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کے ہمراہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں سمیت دیگر صحت کے مسائل پر کام کرنے والی سماجی تنظیم عمر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کیا۔

    فوٹو :فیس بک
    ڈاکٹر کاشف انصاری اور عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترک شوبز ٹیم کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترک ٹیم نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت بھی کی۔

    فوٹو:فیس بُک
    ترک شوبز شخصیات نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔

    فوٹو:فیس بُک
    ترک شخصیات کے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے دورے کی تصاویر سامنے آتی ہی وائرل ہوگئیں اور پاکستانی عوام نے ترک اداکاروں و ڈراما سازوں کا شکریہ ادا کیا-

    فوٹو:فیس بُک

    جلال آل کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

  • متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان

    متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان

    وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا –

    باغی ٹی وی :وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کی منظوری کے خلاف پاک سر زمین پارٹی نے 17 جنوری بروز اتوار احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا جو دوپہر 2 بجے نرسری، شاہراہ فیصل سے شروع ہوکر کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو جائے گی۔

    مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نام پر کراچی سے انتخابات جیتنے والوں نے وفاقی کابینہ سے متنازع مردم شُماری کو منظور کروا کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔

    جب تک پاک سر زمین پارٹی کا ایک کارکن بھی موجود ہے تب تک کراچی کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک سر زمین پارٹی اہلیانِ کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

    کراچی سب کو اپناتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سب کراچی کو اپنائیں 17 جنوری بروز اتوار دوپہر 2 بجے اہلیانِ کراچی بلاتفریق پاک سر زمین پارٹی کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کرکہ ظالم حکمرانوں کو بتا دیں کہ کراچی لاوارث نہیں رہا۔

    یاد رہے کہ کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے۔

  • بھارتی اداکارہ کی سابقہ مینجر 200 کلو گرام منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارتی اداکارہ کی سابقہ مینجر 200 کلو گرام منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ فرنیچر والا کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مار کر 200 کلو گرام گانجا برآمد کیا اور آپریشن میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔


    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں بالی وڈا داکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ اور ان کی بہن شائستہ شامل ہیں جبکہ گرفتار تیسرا شخص کرن سجنانی برطانوی شہری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک اطلاع پر باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مارا گیا جہاں فلیٹ سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی اور وہاں سے گرفتار غیرملکی شہری سے تفتیش کی گئی تو یہ دائرہ خواتین تک جا پہنچا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خواتین بالی وڈ اداکاروں اور دیگر بڑی شخصیات کو منشیات پہنچانے میں ملوث ہیں جبکہ اس کیس کا تعلق سشانت سنگھ راجپوت کیس سے بھی ہے۔

    این سی بی نے تینوں کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے  نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی

    بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی

    کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی کی ساروان ہاوس میں پریس کانفرنس

    باغی ٹی وی : نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کا سلیکٹڈ وزیراعظم کے کوئٹہ آمد پر پریس کانفرنس منسوخ کیا۔

    نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ سانحہ مچھ اور اس جیسے واقعات جو بلوچستان میں پیش آئیں ہے اس پر اظہار افسوس کرتا ہوں اور ان قوتوں کی مذمت کرتا ہوں جن لوگوں نے بلوچستان کو قتل گاہ بنایا ہے۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ جس کی وجہ سے دہشتگردی کے حوالے سے بلوچستان بین القوامی طور پر فوکس ہوتا ہے پچھلے کئی دہائیوں سے امن وامان کے صورتحال کے باعث بلین روپے خرچ ہوتے ہیں مگر آج تک ایک دہشتگرد کوسزا نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ واقعات سے کئی سوالات جنم لیتا ہیں ایسے فرقہ واریت کے واقعات بلوچ علاقوں میں کیو پیش آتے ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے تفکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ بلوچستان میں بگڑتے ہوئے حالات بلوچستان کے مسائل سے توجہ ہٹنے کیلئے تو نہیں کیا جارہا یے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کے حقیقی ماسٹر مائنڈ پکڑے نہیں جاتے ہیں اس کے لئے ہم ریاست کو زمہ دار سمجھتے ہیں سانحہ مچھ جیسے واقعات ہمیشہ سردیوں میں کیوں پیش آتے ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے مزید کہا کہ اخبارات اور نیوز چینل دیکھیں پنجاب میں دہشت گرد واقعے سے پہلے پکڑے جاتے ہیں مگر بلوچستان میں بڑے دہشت گردی کے بعد بھی دہشت گرد پکڑے نہیں جاتے ییں موجودہ اور ماضی کے صوبائی حکومتیں بار باریہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ بلوچستان میں مصنوعی امن کے نتیجے میں بلوچستان کے وسائل کو سودہ لگایا گیا ہیں بلوچستان کے مسائل کو الیکڑک میڈیا فوکس نہیں کرتا مگر مچھ واقعات کو بار بار دیکھایا گیا جو مشکوک عمل ہے۔

    کانفرنس میں حاجی لشکری ریئسانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ مچھ میں بھارت ملوث ہےایک تنظیم کے نام سے سوشل میڈیا پر ذمہ داری قبول کی گئی مگر تھانے میں نامعوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی نے دعویٰ کیا کہ جس تظیم کے نام سے ذمہ داری کو قبول کیا گیا ہے خدشہ ہے کہ اس کے آڑ میں قبائلی سیاسی افراد کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ واقعات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وسائل کی اہمیت ہے ان کو قبضہ کیا جانے کا خدشہ ہیں سانحہ مچھ مشکوک ہیں گوادر بارڈ سیمت کئی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے –

    حاجی لشکری ریئسانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے واقعات کا اصل ماسٹر مائنڈ گرفتار کرے۔اور اوپن ٹرائل چلایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کو علم ہو پیچھے کون ہے۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کرنے کاکہا گیاہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں بار بار حکمران کہتے ہیں بھارت ایسے واقعات کے پیچھے بھارت ہے تو بارڈر ساتھ ہے آپریشن کیا جائے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے۔

  • پشاور: ونٹرمیڈیا سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین مقابلوں نے ایونٹ کوچارچاند لگادیے

    پشاور: ونٹرمیڈیا سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین مقابلوں نے ایونٹ کوچارچاند لگادیے

    پشاور: (سپورٹس رپورٹر) ونٹرمیڈیا سپورٹس گالا،خواتین مقابلوں کا شاندار انعقاد

    باغی ٹی وی :ونٹرمیڈیا سپورٹس گالاکے سلسلے میں خواتین مقابلوں نے ایونٹ کوچارچاند لگادیے۔ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیرز ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا،کے تعاون ونٹرمیڈیا سپورٹس گالامیں سپورٹس رائیٹرز،پریس پریس کلب کی خواتین ممبران نے بھرپوراندازسے شرکت کی۔

    ونٹرسپورٹس گالا کے پرمسرت موقع پرصدرپشاورپریس کلب ایم ریاض مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری عمران بخاری نائب صدرنادرخواجہ ،سنیئرجرنلسٹس ناصرحسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔نتائج کے مطابق بیڈمنٹن میںجمائمہ نے رفعت کوہراکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی بوری ریس میںنائلہ نے پہلی ،جمائمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی،خواتین کے وڈبال مقابلے میںجیو نیوز کی شیباحیدرنے پہلی،روزنامہ جنگ کی نسرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی –

    رسہ کشی خواتین ایونٹ میں شیباء حیدر،مہوش اورنسرین پرمشتمل جوڑی نے فائنل میںجمائمہ،نائلہ اوررفعت کوہراکر فائنل جیتا۔یونٹ کے اخر میں ایم ریاض،ناصرحسین اورنثاراحمد نے فاتح کھلاڑیوں وٹیموں میں نقدانعامات وتحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض ،نائب صدر نادرخواجہ سیکرٹری عمران بخار ی اور سینئر جرنلسٹ ناصر حسین نے صحافیوں کیلئے بہترین سپورٹس گالا کے انعقاد پر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیگی۔

    ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

  • ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    پشاور 🙁 سپورٹس رپورٹر) ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوںکے ساتھ اختتام پذیر

    باغی ٹی وی : ونٹرمیڈیا سپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوںکے ساتھ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیرہوگیا۔سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرزخیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ ونٹرمیڈیا سپورٹس گالامیں سپورٹس رائیٹرز،پشاورپریس کلب،ویڈیوجرنلسٹس،فوٹوجرنلسٹس کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے ایونٹ کاچارچاند لگادئیے۔

    خواتین ایونٹ نے بھی ونٹرمیڈیاسپورٹس گالا کی رونق میں گراں قدراضافہ کیا۔ونٹرسپورٹس گالا کے پرمسرت موقع پرصدرپشاورپریس کلب ایم ریاض مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سیکرٹری عمران بخاری نائب صدرنادرخواجہ ،سنیئرجرنلسٹس ناصرحسین،نثاراحمد،فر یداللہ،طارق آفاق،ناصرمحمود،شاہد،ذوالفقارچترالی نے مقابلوںنے بھی بھرپورلطف بھی اٹھایا-

    اورخود بھی حصہ لیا۔نتائج کے مطابق سائیکل ریس میں حارث احمد نے پہلی ،خرم جلیل نے دوسری،اورکلیم نے تیسری پوزیشن ا پنے نام کی۔بیڈمنٹن مقابلے میںہم ٹی وی کے شہاب اوروقاص کی جوڑی نے پہلی ،سپورٹس رائیٹرز کے اعجاز اورسعد بن اویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی اتھلیٹکس چارسومیٹرریس میں نیو ٹی وی کے حارث احمد نے گولڈ،شاہد آفریدی نے سلورجبکہ او رسفیر نے کانسی کاتمغہ جیتا۔

    رسہ کشی میں ایس ڈبلیواے نے پہلی،ویڈیوجرنلسٹس نے دوسری جبکہ فوٹوجرنلسٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرچری مقابلے میں ایس ڈبلیواے پہلے،فوٹوجرنلسٹس دوسرے اورویڈیو جرنلسٹس کی ٹیم سوئم ٹھہری۔ووڈ بال میں عقیل پہلے،عابددوسرے اورسعد وعظمت تیسرے نمبرپررہے ۔بوری ریس(سیک ریس) حسیب عظمت نے جیتی جبکہ سفیر دوئم اورملک قیصرسوئم ٹھہرے۔

    ایونٹ کے اخر میں ایم ریاض،ناصرحسین اورنثاراحمد نے فاتح کھلاڑیوں وٹیموں میں نقدانعامات وتحائف تقسیم کیے۔واضع رہے کہ سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے سپورٹس کمیٹی جس کے چیئرمین عظمت اللہ ،صدرسعد بن اویس،سیکرٹری عاصم شیرازممبران قادرخان،اعجاز بٹ ،ہاشم خان ،شکیل الرحمن نے ایونٹ کی کامیابی میںاہم وکلیدی کرداراداکیا۔

  • خواب واقعی پورے ہوتے ہیں، دیپیکا پڈوکون کا اپنا بڑا خواب پورا ہونے پر خوشی کا اظہار

    خواب واقعی پورے ہوتے ہیں، دیپیکا پڈوکون کا اپنا بڑا خواب پورا ہونے پر خوشی کا اظہار

    بالی وڈ کی معروف ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی سُپر اسٹار اداکار ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہو گئی –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور ہرتیک روشن کے مداح دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلم ‘فائٹر’ میں دیکھیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار ہریتک روشن نے اپنی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشخبری دی اور اپنی آنے والی فلم ‘فائٹر’ کا ٹیزر بھی جاری کیا۔


    فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اداکار نے دیپیکا پڈوکون کو بھی اس میں ٹیگ کیا۔

    دوسری جانب اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ہریتک روشن کے ساتھ اپنی پہلی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ خواب واقعی پورے ہوتے ہیں۔

    فلم ‘فائٹر’ کی ہدایت سدھارتھ انند نے دی ہے جبکہ اس کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہو گی جو کہ آئندہ برس یعی 2022 میں 30 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

    سوشانت سنگھ کے ڈریم پروجیکٹ کی شوٹنگ نے مداحوں کو سوگوار کردیا

  • پنجاب میں پنجابی زبان اورپنجابی کلچر کے فروغ کے لئے ریڈیو پاکستان کی خصوصی کاوش

    پنجاب میں پنجابی زبان اورپنجابی کلچر کے فروغ کے لئے ریڈیو پاکستان کی خصوصی کاوش

    پنجاب میں پنجابی زبان پنجابی کلچر اور پنجابی میوزک کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا ایف ایم ریڈیو پروگرام پنجابی ہیٹس پاکستان بھر میں مقبول ترین شو بن گیا ہے-

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق پنجاب نیٹ ورک کے ریڈیو اسٹیشنز جس میں گیارہ ریڈیو اسٹیشن پنجاب بھر کے 11 اضلاع سمیت کراچی کے سب سے مشہور ایف ایم ریڈیو 107 بھی شامل ہیں پر ہر ہفتے اور اتوار کوشام آٹھ بجے سے دس بجے تک پنجابی میں پروگرام پیش کیا جاتا ہے پروگرام میں پنجاب بھر سمیت کراچی سے ہزاروں لوگ بذریعہ ایس ایم ایس شرکت کرتے ہیں اور پروگرام کو اپنے مقبول ترین ایف ایم ریڈیو سٹیشن پر براہ راست سنتے ہیں-

    پروگرام کی میزبانی زبیر قصوری کرتے ہیں عرصہ دراز سے ایف ایم ریڈیو انڈسٹری کے ساتھ وابستہ ہیں ایف ایم ریڈیو سننے والے صارفین نے بتایا ہے کہ یہ پنجابی کا پروگرام مقبول ترین پروگرام ہے-

    جس میں ہر طرح کا پنجابی میوزک سمیت محبت پاکستانی کلچر اور پنجاب کے لیے بات کی جاتی ہے ایف ایم ریڈیو سننے والے مختلف صارفین نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیے تاکہ نئی نسل کو اپنے کلچر سے رہنمائی مل سکے-

  • محمود خان آئی جی پختونخوا کی کارکردگی سے ناراض، وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

    محمود خان آئی جی پختونخوا کی کارکردگی سے ناراض، وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

    پشاور: محمود خان آئی جی پختونخوا کی کارکردگی سے ناراض، وزیراعظم کو آگاہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان آئی جی پولیس کی کارکردگی سے ناراض ہو گئے، جبکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کے لامحدود اختیارات پر تحفظات کرتے ہوئے وزیراعظم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

    آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کے تبادلوں و تقرری میں وزیراعلی کو اعتماد تک نہیں لیا گیا جبکہ قابل ترین افسران کو صوبہ بدر کر دیا گیا جس پر وزیراعلی محمود خان آئی جی پولیس سے ناراض ہو گئے اور وزیراعظم کو آئی جی پولیس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات کا عمل بھی رک گیا وزیراعلی پولیس ایکٹ میں ترمیم کرنے کے خواہاں ہیں وزیراعظم نے نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی کی ذمہ داری وزیراعلی محمود خان کو سونپ