Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

    ترک اداکار جلال آل کی جانب سے فیروز خان کو کھانے کی دعوت

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال آل نے فیروز خان کو کھانے کے لئے استنبول مدعو کر لیا-

    باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں اداکار کسی کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ کسی کو فون بھی کر رہے ہیں۔

    اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس وقت بہت بھوک لگ رہی ہے اور یہی اس پوسٹ کا کیپشن ہے۔

    فیروز خان کی اس دلچسپ پوسٹ پر جہاں انسٹاگرام صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں پاکستان دورے پرآئے تُرک اداکار جلال آل نے بھی تبصرہ کیا ۔

    جلال آل کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

    جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ پر ترکش زبان میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، استنبول آئیں جہاں میں آپ کو ترکی کے مزیدار پکوان کھلاؤں گا۔

    تُرک اداکار نے فیروز خان سے ترکش کھانوں کے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا کہ مثال کے طور پر، کیا آپ نے کبھی یوسفیلی Çağ Döner کھایا ہے؟ یا اڈانا کباب؟-

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے…

    جلال آل کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے بھی ترکش زبان میں لکھا کہ بھائی میں نے آپ کے کمنٹ کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں خاصا سمجھ نہیں سکا مجھے یقین ہے کہ آپ نے محبت بھرے الفاظ ہی کہیں ہوں گے جس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    یاد رہے کہ جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے ‘ترک لالا’ کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

  • جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

    جواد احمد کا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا

    سیاسی، سماجی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں مودی کی پالیسیوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گیا-

    باغی ٹی وی : جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا ’کسانا‘ نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔

    گلوکار نے گانے ‘کسانا’ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ ان کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کی تحریک اور ترغیب دے۔

    جواد احمد نے اپنا گانا کسانا دنیا بھر کے کسانوں کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ جواد احمد کی طرف سے یہ گانا کسانوں کی تمام عالمی تحریکوں کے نام ہے-

    بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    کیونکہ بھارتی کسانوں کو تشویش ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

  • لاکھوں روپے کی بجلی چوری کے منصوبے ناکام،ایس ڈی کو لیسکو کی جانب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ

    لاکھوں روپے کی بجلی چوری کے منصوبے ناکام،ایس ڈی کو لیسکو کی جانب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ

    قصور: لاکھوں روپے کی بجلی چوری کا منصوبہ ناکام بنانے والے ایس ڈی او کو لیسکو کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا-

    باغی ٹی وی :ضلع قصور کے شہر کھڈیاں خاص کے نارتھ ایریا میں شہری بجلی سی متعلق شدید مشکلات کا شکار تھے جس میں سے ایک اہم مسئلہ بجلی چوری کرنے کا تھا تاہم ایس ڈی او آفتاب کے چارج لینے کے بعد اور شہریوں کے ان مسائل پر توجہ دی اور ان بجلی چور عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی-

    جس کے نتیجے میں کھڈیاں ایریا میں بجلی چوری میں نمایاں کمی ہوٸی اور بجلی سے منسلک دیگر مسائل کی بہتر ریکوری ہوٸی جبکہ اس سے پہلے سب ڈویژن کھڈیاں نارتھ میں بجلی چوری کے علاوہ صارفین کو بے شمار مسائل تھے-

    تاہم ایس ڈی او آفتاب کی تعیناتی سے سب ڈویژن میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی جس سے بجلی چوری میں کمی کے واقعات سامنے آئے اور نہ صرف شہریوں کے مسائل کم ہوئے بلکہ حکومت کو اس اقدامات سے کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے-

    لیسکو قصور کی جانب سے ایس ڈی او کھڈیاں قصور چوہدری محمد آفتاب کی کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایس ڈی او لیسکو سرکل کے ایوارڈر سے نواز گیا ہے-

  • بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل کی اسکرین پر واپسی کی خواہش

    بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل کی اسکرین پر واپسی کی خواہش

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی :نادیہ جمیل میں اپریل 2020 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس کے علاج کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

    نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص کے بعد 7 اپریل کو ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد آئندہ ماہ تک ان کی کیموتھراپی کی گئی۔

    کیموتھراپی کے دوران بال جھڑنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوالیے تھے اور انہوں نے بال منڈوائے جانے کی ویڈیوز و تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جولائی میں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی۔

    کینسر کو شکست دینے کے بعد انہیں ابتدائی طور پر ذیابیطس کی بھی شکایت ہوگئی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس سے بھی نجات حاصل کرنے کی تصدیق کی تھی۔

    نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کینسر کی وجہ سے ان کے جو بال جھڑ گئے تھے یا جنہیں انہوں نے منڈوالیا تھا اب وہ بڑے ہونے لگے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جیسے ہی ان کے بال بڑے ہو رہے ہیں، ان کے دل میں خواہش اٹھی ہے کہ انہیں اسکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ ان کے سر کے بال مسلسل بڑے ہو رہے ہیں، تاہم وہ بالوں کو منڈوانے کے برے اور تکلیف دہ وقت کو کبھی نہیں بھول پائیں گی۔

    انہوں نے اپنی ہمت پر اپنی ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے جنگ لڑی اور وہ جنگ جیتی۔

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور ہر سانس کے وقت انہیں زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

  • ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    واٹس ایپ کی جانب سے پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں صارفین تشویش کا شکار ہیں اسی حوالے سے ترکی نے واٹس ایپ اور اس ہی کی پیرنٹ کمپنی فیس بک کے نئے ڈیٹا شیئرنگ رولز کو معطل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک مسابقتی اتھارٹی نے فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنے پرائیوسی رولز میں تبدیلی کی تھی کہ صارفین جب تک اس نئے رول کو قبول نہیں کرتے وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جس کے تحت اب واٹس ایپ صارفین کی معلومات فیس بک اور اس کے دیگر کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

    اب ترک مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر صارف نئے قواعد کو قبول کر بھی لیں تو ان کی جانب سے ڈیٹا شیئرنگ معطل کردی گئی ہے۔ اتھارٹی نے فیس بک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی ڈیٹا شیئرنگ کو معطل کرے۔

    اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائے جانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی، ترک صدر پھر مسلم حکمرانوں پر بازی لے گئے

    ترکی کا کہناہے کہ ڈیٹا پرائیویسی کے معاملے میں یورپی یونین کے ممالک اور دیگر ممالک میں تفریق ناقابل قبول ہے۔

    واٹس ایپ کے جاری کردہ وضاحتی بیانات کے بعد ترک صدارتی دفتر نے کہا کہ ان کا میڈیا آفس آج سے صحافیوں کو بی آئی پی ایپ کے ذریعے بریفنگ دے گا، جو ترکش کمیونیکیشن کمپنی ترک سیل کا یونٹ ہے۔

    ترک ریاستی میڈیا نے ترک سیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 24 گھنٹے میں بی آئی پی کے صارفین میں 11 لاکھ 20 ہزار صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں اس کے 5 کروڑ 30 لاکھ صارفین ہیں۔

    واضح رہےکہ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کا واٹس ایپ پر اعتماد اٹھ رہا ہے.

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی:غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق جوڑے نے آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیئے۔

    اطلاعات کے مطابق جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب اور نفرت انگیز پیغامات سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔

    رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔

  • حورم سلطان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    حورم سلطان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ترکش ڈرامہ سیریل ‘میرا سلطان’ میں حورم سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پراردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیے جانے والے’میرا سلطان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم اوزیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ترک اداکارہ نے بیٹی کی ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں استقبال کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں اور آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

    خیال رہے کہ جیو کہانی پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیے جانے والے ترکی کے تاریخی ڈرامے ‘میرا سلطان’ کو پاکستان میں بے حد سرایہا گیا تھا اور اس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

  • ‏واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی: ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی

    ‏واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی: ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپ تیار کر لی

    پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیوسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جسے صارفین اگر قبول نہیں کریں گے تو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: جیسے ہی واٹس ایپ نے نئی پرائیوسی پالیسی متعارف کرائی ویسے ہی صارفین کی جانب سے ایپ کی اس پالیسی پر تنقید کی جانے لگی۔جب کہ صارفین گہری تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا اب یہ ایپ پیغامات اور رابطے کے لیے محفوظ ہے بھی یا نہیں؟

    واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

    واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی کو اگر پڑھیں تو پیغامات کی ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ کو ختم کرنے کی بات موجود نہیں ہے اور یہ درج ہے کہ دو افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یاادارہ نہیں دیکھ سکتا۔

    پالیسی کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات ، ویڈیو یا تصاویر انکرپٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے سروسز پر محفوظ نہیں رہتی ہیں اور جیسے ہی یہ دوسرے صارف کو موصول ہوتی ہیں تو وہ واٹس ایپ کے سرور سے ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔تاہم اب واٹس ایپ صارفین ٹرانزیکشن اور پیمنٹ کے اپنے نئے فیچر کی انفارمیشن بھی اپنے پاس رکھےگا۔

    اس والے سے واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ جب صارفین ان سے منسلک تھرڈ پارٹی کی خدمات یا فیس بک کمپنی کی دوسری پراڈکٹس پر انحصارکرتے ہیں، تو تھرڈ پارٹی وہ معلومات حاصل کر سکتی ہے، جو آپ یا دوسرے لوگ ان کے ساتھ شیئرکرتے ہیں۔

    واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے کس طرح فیس بک کی سروسز کو استعمال کر کے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور مینج کر سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے فیس بک کا عالمی انفراسٹرکچر استعمال کیا جارہا ہے۔

    صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ کے علاوہ دیگر کالنگ اور میسجنگ سروسز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    تاہم اب ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی "ترک سیل” نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا لی-

    اس ایپ کو صرف ایک دن میں ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے-

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

  • پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    صارفین جو واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کے دو بہترین متبادل ایپس بھی موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیوسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جسے صارفین اگر قبول نہیں کریں گے تو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ جیسے ہی واٹس ایپ نے نئی پرائیوسی پالیسی متعارف کرائی ویسے ہی صارفین کی جانب سے ایپ کی اس پالیسی پر تنقید کی جانے لگی۔

    صارفین واٹس ایپ کی اس نئے پالیس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس پالیسی کے تحت واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔

    ایسے صارفین جو واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کے دو بہترین متبادل ایپس بھی موجود ہیں-

    1۔ سگنل:
    ‘انکرپٹڈ کمیونیکیشن’ کی وجہ سے سگنل ایپ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں واٹس ایپ جیسی تمام تر خصوصیات موجود ہیں اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 تو 5 میک کے مطابق سگنل ایپ اپنی پرائیوسی پالیسی کے حوالے سے بلکل واضح ہے، اس ایپ پر کی جانے والی چیٹ کے صارفین اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے جبکہ یہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع نہیں کرتی۔

    2۔ ٹیلی گرام:
    واٹس ایپ کے بہترین دوسری متبادل ایپ کی جو کہ ٹیلی گرام ہے، یہ ایپ بھی صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ہی فیچرز فراہم کرتی ہےٹیلی گرام صارفین اس ایپ کے ذریعہ انکرپٹڈ ڈیٹا، تصاویر، ویڈیوز، سیلف ڈسٹرکٹنگ پیغامات اور ہر طرح کی دستاویزوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں پلیٹ فارم کا دعوی ہے کہ یہ واٹس ایپ سے زیادہ محفوظ ہے کیونکہ یہ ‘ایم ٹی پیروٹو’ پروٹوکول پر انحصار کرتا ہے۔

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    واٹس ایپ کےسربراہ وِل کیتھکارٹ نے میسجنگ ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر ہونے والی تنقید پر کہا ہے کہ واٹس ایپ میں پیغامات اور کالز اب بھی "اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ” ہیں اور اس فیچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی معلومات تھرڈ پارٹی بشمول فیس بک کے ساتھ شیئر کر سکے گا۔

    نئی پالیسی کی وجہ سے واٹس ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ صارفین گہری تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا اب یہ ایپ پیغامات اور رابطے کے لیے محفوظ ہے بھی یا نہیں؟

    واٹس ایپ کےسربراہ وِل کیتھکارٹ نئی پالیسی کے بعد بھی واٹس ایپ کو صارفین کے لیے محفوظ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فیس بک گفتگو کو نہیں پڑھ سکتا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طویل وضاحت میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر ہونے والی گفتگو پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔


    وِل کیتھکارٹ کے مطابق واٹس ایپ تقریباً 2 ارب افراد کو دنیا بھر میں پرائیویٹ رابطوں کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور اس میں پیغامات اور کالز اب بھی "اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں اور اس فیچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔


    یاد رہے کہ اینڈ یو اینڈ انکرپشن کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ سمیت کوئی بھی تیسرا فرد یا ادارہ واٹس ایپ پر دو افراد کے درمیان ہونے کے پیغامات یا کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکتا۔

    اپنی وضاحت میں انہوں نے لکھا ہے کہ واٹس ایپ میں ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ تبدیل نہیں کیا جا رہا۔


    وِل کیتھکارٹ کے مطابق نئی پالیسی لانے کا مقصد صارفین کے ساتھ مزید شفاف ہونا اور پیپل ٹو بزنس فیچرز کو مزید بہتر طریقے سے واضح کرنا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ اہم اس لیے کہ کیونکہ واٹس ایپ پر روزانہ ساڑھے 17 کروڑ کے لگ بھگ افراد بزنس اکاؤنٹس کو پیغامات بھیجتے ہیں اور مزید لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں۔


    وِل کیتھکارٹ کا کہنا ہے کہ پرائیویسی کے حوالے سے ہمارا دیگر کے ساتھ مقابلہ ہے، جو کہ دنیا کے لیے بہت اچھا ہے، لوگوں کے پاس انتخاب ہونا چاہیے کہ وہ کس طرح رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اعتماد ہونا چاہیے کہ ان کے پیغامات کوئی اور نہیں دیکھ سکتا، لیکن کچھ لوگ بشمول بعض حکومتوں کےاس سےاتفاق نہیں کرتے۔


    انہوں نے مزید لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم اینڈ تو اینڈ انکرپشن قائم رکھنے کے حوالے سے پرعزم ہیں، اسی لیے ہم واٹس ایپ کی پرائیویسی کو بہتر کر رہے ہیں جیسا کہ نومبر میں ہم نے خود بخودختم ہونے والے پیغامات کا آپشن فراہم کیا۔ ہماری پرائیویسی کے حوالے سے تخلیق جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

    واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی کو اگر پڑھیں تو پیغامات کی ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ کو ختم کرنے کی بات موجود نہیں ہے اور یہ درج ہے کہ دو افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یاادارہ نہیں دیکھ سکتا۔

    پالیسی کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات ، ویڈیو یا تصاویر انکرپٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے سروسز پر محفوظ نہیں رہتی ہیں اور جیسے ہی یہ دوسرے صارف کو موصول ہوتی ہیں تو وہ واٹس ایپ کے سرور سے ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔تاہم اب واٹس ایپ صارفین ٹرانزیکشن اور پیمنٹ کے اپنے نئے فیچر کی انفارمیشن بھی اپنے پاس رکھےگا۔

    اس والے سے واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ جب صارفین ان سے منسلک تھرڈ پارٹی کی خدمات یا فیس بک کمپنی کی دوسری پراڈکٹس پر انحصارکرتے ہیں، تو تھرڈ پارٹی وہ معلومات حاصل کر سکتی ہے، جو آپ یا دوسرے لوگ ان کے ساتھ شیئرکرتے ہیں۔

    واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے کس طرح فیس بک کی سروسز کو استعمال کر کے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور مینج کر سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے فیس بک کا عالمی انفراسٹرکچر استعمال کیا جارہا ہے۔

    صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ کے علاوہ دیگر کالنگ اور میسجنگ سروسز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔