Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماضی میں کرن جوہر نے فرح خان سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    ماضی میں کرن جوہر نے فرح خان سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    1998 میں جب بالی وڈ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ریلیز کی گئی تھی تو اس وقت سے ہی بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر اور ہدایت کارہ فرح خان اچھے دوست ہیں۔

    باغی ٹی وی :فلم ساز فرح خان نے 9 جنوری کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ماضی میں وہ اپنے قریبی دوست کرن جوہر سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

    مگر کرن جوہر نے بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے فرح خان سے شادی سے انکار کیا۔

    ہندوستان ٹائمز نے فرح خان کی سالگرہ کے موقع پر رپورٹ میں بتایا کہ 2018 میں کرن جوہر اور فرح خان نے ‘یاروں کی بارات’ نامی شو میں مذکورہ انکشاف کیا تھا۔

    اگست 2018 میں نشر ہونے والے ‘یاروں کی بارات’ کے شو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ فرح خان مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں اور انہوں نے ایسا کرنے کی بہت کوشش کی تھی۔

    کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ جب وہ 1998 میں رومانوی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں موجود تھے فرح خان آدھی رات کے وقت تک میرے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرے کمرے میں بھوت آ گیا ہے اس لیے وہ ان کے پاس آگئیں۔

    دوسری جانب پروگرام میں فرح خان نے کرن جوہر کی جانب سے کیے گئے دعووں کو درست قرار دیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت کرن جوہر سے شادی کرنے کی خواہاں تھیں۔

    فرح خان کی جانب سے شادی کی بات کیے جانے پر کرن جوہر نے بتایا کہ دراصل انہوں نے کچھ تکنیکی خرابیوں کے باعث فرح سے شادی نہیں کی۔

    کرن جوہر نے بتایا کہ انہوں نے فرح خان کو بتایا کہ ٹی وی کا ٹاور بھی چلنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہو تو ٹی وی کو ہی بند کردینا چاہیے، اس لیے انہوں نے فرح خان سے شادی کرنے سے انکار کیا۔

    تاہم انہوں نے مذکورہ ذو معنی جملوں کی وضاحت نہیں کی اور اسی پروگرام میں فرح خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ اگر ان کے اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور ان کی دوستی ختم ہوئی تو وہ فلم ساز کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں گی۔

    فرح خان نے بتایا کہ اگر ان کی دوستی ٹوٹی تو وہ کرن جوہر سے متعلق افواہ پھیلائیں گی کہ ان کے ان سے رومانوی تعلقات رہے ہیں۔

    جس پر کرن جوہر نے ہنستے ہوئے بولا کہ فرح خان کی ایسی افواہوں پر کوئی یقین نہیں کرے گا، کیوں کہ جب رومانوی تعلقات کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو ایسی افواہوں میں دونوں افراد کے درمیان کچھ نہ کچھ ہوتا ہے اور لوگ فرح کی باتوں پر اس لیے یقین نہیں کریں گے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

    خیال رہے کہ 48 سالہ کرن جوہر غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں 2 بچے گود لے رکھے ہیں جبکہ 56 سالہ فرح خان نے 2004 میں خود سے کم عمر فلم ساز سریش کندر سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ فرح خان اور کرن جوہر کا شمار با لی وڈ کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے دونوں نے بالی وڈ کو درجنوں کامیاب اور سپرہٹ فلمیں دی ہیں-

    امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

  • کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

    باغی ٹی وی :سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی ایم ڈی واٹربورڈ نے نیپا، اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی

    اس حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز آتشزدگی کے مقام کی جانب روانہ کیئے جارہے ہیں-

    ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی علاوہ ازیں ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردیا گیا ہے-

     

    اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق

  • دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    دو”بلیک میلر”بہنوں کاخوفناک انجام دونوں بہنوں کی گلہ کٹی لاشیں گندے نالے سے ملیں۔

    باغی ٹی وی : کاہنہ نو کی رہائشی 26 سالہ ساجدہ اوراس کی بہن28 سالہ عابدہ لڑکوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو فلم بناکربلیک میل کرکے پیسے بٹورتی تھیں۔

    ملزم نعیم کی ساجدہ کے ساتھ دوستی تھی۔ساجدہ نے نعیم کو گھر بلایا اورکمرے میں کیمرہ چھپا کر اس کی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو فلم بنالی تھی۔

    انہوں نے نعیم کے دوست ممتاز کی بھی قابل اعتراض ویڈیو فلم بنارکھی تھی۔

    ساجدہ اور عابدہ نےنعیم اور ممتاز کو بلیک میل کرکے متعدد بارہزاروں روپے پیسے بٹورے

    جس پر نعیم نے تنگ آکردونوں بہنوں سے جان چھڑانےکا پروگرام بنایا اوراپنے فیکٹری میں کام کرنے والے ساتھی اعجاز کےساتھ مل کران کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

    ساجدہ نے سسر کے چالیسویں کے لئے نعیم سے دس ہزار روپے مانگے جس پر نعیم نے منصوبہ بندی کے تحت ساجدہ اور عابدہ کو پیسے لینے کے لئے لیے صوئے آصل میں کھیتوں کے پاس بلایا۔

    ساجدہ اپنی بہن عابدہ کے ساتھ وہاں پہنچی توسفاک ملزمان نعیم اوراعجازنےدونوں بہنوں کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر چھری سے ان کے گلےکاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اوردونوں لاشیں گندے نالے میں پھینک دیں دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیاہے۔

    لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی

  • فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    فیروز خان کا پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    پاکستانی اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی :جلال آل دو دن قبل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکیدین سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ گزشتہ روز 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تھا لکھا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

    ساتھ انہوں نے لکھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہےآسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں

    انہوں نے #جمعہ مبارک # کشمیر# پاکستان #اسلام آباد نھی استعما ل کئے-

    جلال آل کی اس پوسٹ پر اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    جلال آل کی مذکورہ پوسٹ پر عمران عباس سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مداحوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

    جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔

    جلال آل کی جانب سے فیروز خان کی دعوت قبول کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار ملاقات کریں گے، تاہم دونوں کب تک ملیں گے یہ واضح نہیں ہے۔

    دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی ترک اداکار کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ اور تمام ترکش بہنوں اور بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ وقت ہماری قوموں کو مزید قریب لائے-

    عمران عباس کے جواب میں جال آل نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہم دو ریاستیں اور ایک قوم ہیں اور ہمارے ملک اور قومیں ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی رہیں گی انشاءاللہ –

    انہوں نے عمران عباس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی انہیں ترکی دیکھنے کے خواہشمند ہیں- ساتھ ہی انہوں نے ترکی اور پاکستان بھائی چارہ زندہ باد لکھا-

    ارطغرل غازی کا عبدالرحمٰن الپ فیروز خان سے ملنے کے لئے بے چین

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

  • امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    امیتابھ بچن نےایک اوربڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بگ بی امیتابھ بچن کو 45 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز ہیں۔

    امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 1 ہزار 7 سو 99 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

    اداکار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ معنی خیز پیغام بھی جاری کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں علاوہ مختلف تہواروں کی مبارکباد بھی انوکھے انداز میں دیتے ہیں اور بالی وڈ اداکار کے اس انداز کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 1969میں بالی وڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن کو اصل شہرت ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار والی فلم ’زنجیر‘ سے ملی۔ ’زنجیر‘ نے حددرجہ کامیابی حاصل کی اور یہیں سے امیتابھ بچن کا لازوال کیرئیر شروع ہوا۔

  • غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں  نوین وقار

    غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں نوین وقار

    ڈرامہ سیریل ’ ہمسفر تھا‘ اور ’بے وفا‘ کی اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اورخوش رہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران نوین وقارنے کہا کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔

    نوین وقار نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی تقریب میں جاتی ہوں تو آںٹیاں یہی سوال کرتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ اس سوال پر میں یہی سوچتی ہوں کہ کیوں یہ سوال بار بار مجھ سے کیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ میں عورت ہوں، بہت سے مرد بھی ہیں جوکہ غیر شادی شدہ ہیں لیکن اُن سے کوئی شادی کا سوال نہیں کرتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سب کو یہی جواب دیتی ہوں کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    نوین وقار نے یہ بھی کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی شخص کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے یا کسی وجہ سے تنہا ہے تو اس کے لیے اچھا وقت ہے کہ وہ اپنی خواہشات کی فہرست بنائے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نوین وقار 2012 میں اظفر علی کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم اُن کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور شادی کے محض تین سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

  • نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ‘من جوگی’   کی شوٹنگ مکمل

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر اور اداکار نعمان اعجاز کی زی فائیو پر جلد ریلیز کی جانے والی ویب سیریز ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار آغا مصطفیٰ کے ساتھ موجود ہیں۔

    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ویب سیریز من جوگی مکمل ہو گئی ہے-

    صبا قمر نے ویب سیریز ‘من جوگی’ میں ساتھی اداکار آغا مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا رہا، آپ ایک بہترین کو اسٹار ہو، صدا خوش رہو۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ من جوگی بھی استعمال کیا-

    صبا قمر کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار آغا مصطفیٰ نے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے، آپ ایک رحم دل اور بہترین انسان ہیں جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم نے جو محنت کی ہے اس کا نتیجہ کیسا دکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ ‘من جوگی’ کی ہدایت کاری کاشف نثار نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ساجی گُل نے لکھی ہے اور پاکستانی ویب سیریز چڑیلز اور ایک جھوٹی لو اسٹوری کی طرح اسے زی فائیو پر ریلیز کیا جائے-

    ویب سیریز میں اداکارہ صبا قمر، اداکار نعمان اعجاز، عظمیٰ حسن، گل راعنا اور آغا مصطفیٰ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • بھارتی جیلوں میں ظلم و ستم کا نیا انکشاف سامنے آگیا، انسانیت بھی افسردہ

    بھارتی جیلوں میں ظلم و ستم کا نیا انکشاف سامنے آگیا، انسانیت بھی افسردہ

    بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا طویل عرصہ سے التو ہے-

    باغی ٹی وی :ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا طویل عرصہ سے التو ہے پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرنا بھارت کی جانب سے ایک قابل مذمت عمل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور ناروا سلوک کیا جاتا ہے سینکڑوں افراد کو ایک سخت قید میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے اور سونے کے لئے پتھریلے فرش پر بچھانے کے لئے صرف ایک پتلا سا میٹ مہیا کیا گیا ہے-

    ہندستانی جیل میں قید ایک قیدی اعجاز جوزف کا کہنا ہے کہ جب بجلی نہیں ہوتی ہے تو ، بیرک بھٹی بن جاتی ہے ، اس حد تک کہ بو اور دم گھٹنے سے ایک شخص سانس بھی نہیں لے سکتا ہے –

    بھیڑ بھری جیلیں ایک بڑی پریشانی ہیں کیونکہ یہ صحت کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ، خاص طور پر کوویڈ بحران کے وقت۔اور جیل میں قیدیوں کے ایک بڑی تعداد غیر صحتمند حالات کے نتیجے میں جیل کی ناقص سہولیات میں وسیر بیماریوں کا گڑھ ہے۔

    نہ صرف ہندوستانی جیلوں میں صحت کی ناقص صورتحال کے نتیجے میں کئی پاکستانی قیدی ہلاک ہوئے بلکہ قیدیوں کے ساتھ بدترین بدسلوکی عام ہے اور قیدیوں کی سہولیات پر توجہ نہیں دی جاتی۔

    یہاں تک کہ جیلوں میں زیادہ تعداد میں مسلمان مجرم ہیں ، لیکن ان کی مذہبی یا روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنیادی سہولیات غائب ہیں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ جیل میں بنائے گئے واش روم گندے اور بمشکل استعمال کے قابل ہیں-

  • بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ‘ٹام اینڈ جیری’ سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ‘ٹام اینڈ جیری’ سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ‘ٹام اینڈ جیری’ سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے۔

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں مشہور بلی اور چوہے کی شرارتوں، دوستی اور دشمنی سے بھرپور کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری اب بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔

    اس فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں جاری کیا گیا تھا فلم کے ٹریلر کے مطابق جیری ایک ہوٹل میں رہنے کا فیصلہ کرتا ہے جس میں شادی کی شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ جیری کی موجودگی کا پتا لگنے کے بعد اسے ہوٹل سے باہر نکالنے کے لئے ہوٹل کی انتظامیہ ٹام کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔

    فلم میں ٹام اینڈ جیری کو اصل دنیا اور اداکاروں کے درمیان شرارتیں کرتا دکھایا جائے گا، فلم کا کچھ حصہ اینی میٹڈ بھی ہے۔

    ٹریلیز ریلیز کرنے کے بعد فلم کی ریلیز کا اعلان 2021 کے لئے کیا گیا تھا تاہم اب ‘ٹام اینڈ جیری’ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ 11 فروری 2021 کو بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ ٹام اینڈ جیری’ کی اس فلم کو 23 دسمبر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نظام زندگی تھم سی گئی تھی اور لاک ڈاؤن کے باعث شوبز انڈسٹری بھی متاثر ہوئی تھی اورکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سنیما گھر بند تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔

  • لالی وڈ کے سلطان کو دنیا سے رخصت ہوئے25 برس بیت گئے

    لالی وڈ کے سلطان کو دنیا سے رخصت ہوئے25 برس بیت گئے

    لالی وڈ کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : سلطان راہی 1938 میں بھارتی شہر سہارن میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے، سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا، اس دوران پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹاربنا دیا۔

    سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بنی اور ان کی فلم ‘مولا جٹ’ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

    سلطان راہی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 12 اگست 1981 کو ان کی 5 فلمیں شیر خان، ظلم دا بدلہ، اتھرا پتر، چن وریام اور سالا صاحب ایک ہی روز ریلیز ہوئی تھیں جنہوں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے۔

    700 سے زائد اُردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر سلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا اور انہیں 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    اداکارہ انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا –

    لالی وڈ کے سلطان کو 9 جنوری 1996ء کو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا وفات کے وقت بھی سلطان راہی کی 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔