Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بچوں کے استحصال اور انسانی اسمگلنگ پرمبنی ڈرامہ ‘دل نا امید تو نہیں’ جلد نشر

    بچوں کے استحصال اور انسانی اسمگلنگ پرمبنی ڈرامہ ‘دل نا امید تو نہیں’ جلد نشر

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) اور ٹی وی ون پر انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور بچوں کے استحصال اور دیگر موضوعات پر بنا ڈراما ‘دل نا امید تو نہیں’ جلد ہی نشر ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی وی ہوم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈرامے کے ٹیزر جاری کیے ‘دل نا امید تو نہیں’ میں کئی اہم کردار دکھائے گئے جاری کیے گئے ٹیزر سے ڈرامے میں اجاگر کیے گئے سماجی مسائل کا علم ہوتا ہے۔ڈرامے کے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/PTVHomeOfficial/status/1347192467951648769?s=19


    ‘دل نا امید تو نہیں’ میں یاسرہ رضوی، یمنیٰ زیدی، سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار دکھائی دیں گے۔


    ‘دل نا امید تو نہیں’ میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنے والے طوائف گھر پر کام کرنے والی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    اس حوالے سے یاسرہ رضوی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور یمنیٰ زیدی پیسوں کے عوض پرتعیش پارٹیوں کی رونق بڑھانے کا کام سر انجام دیتی دکھائی دیں گی، تاہم اس کے علاوہ بھی ان کے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

    یاسرہ رضوی نے دعویٰ کیا کہ’دل نا امید تو نہیں’ ہے کی کہانی ٹی وی پر چلنے والی عام سیریلز سے کام مختلف ہے اور شائقین دیکھ سکیں گے کہ کس طرح ملک میں بچوں کا استحصال ہوتاہے اور کیسے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو اسمگل کرکے جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی اور ٹیم کے حوالے سے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی بات کی اور بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ اس بات سے بہت پریشان تھیں کہ وہ ڈرامے میں ایک جسم فروش خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    یمنیٰ زیدی کے مطابق تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ دراصل ان کا کردار ایک طوائف کا نہیں بلکہ اللہ رکھی نامی ایک دیہاتی لڑکی کی جدوجہد کا کردار ہے، جنہیں بچپن میں ہی اسمگل کرکے بیج دیا جاتا ہے اور پھر وہ کس طرح دیگر مسائل کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں۔

    ‘دل نا امید تو نہیں’ کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی ہے اور اسے رواں ماہ 18 جنوری سے بیک وقت پی ٹی وی اور ٹی ون پر نشر کیا جائے گا۔

    رابی پیر زادہ مصوری کے بعد رکشہ بھی چلانے لگیں

    اقرا عزیز اورفیروز خان کا ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ 3 ریلیز ہونے سے قبل ہی…

    خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اسمیں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے…

  • عالمی معروف میگزین کا آن لائن پول: علی ظفر ایشیاء کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل

    عالمی معروف میگزین کا آن لائن پول: علی ظفر ایشیاء کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارو اداکار علی ظفرایشیا ءکے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر نے اپنے نام ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے اداکاری و گلوکاری میں تو وہ اپنا بہترین مقام بنا ہی چکے ہیں اور ان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کے دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی لاکھوں مداح ہیں جو ان کی گلوکاری اور اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں-

    علی ظفر نے نہ صرف گلوکاری اور اداکاری میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی بلکہ اب وہ ایشیاء کے پرکشش اور خوبصورت مردوں میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

    برطانیہ کے ایسٹرن آئی میگزین کے آن لائن پول کے نتیجے کے مطابق علی ظفرایشیاء کے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں اورفہرست میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    علی ظفر کے علاوہ فہرست میں پہلے نمبرپربالی وڈ اداکارہریتھک روشن، دوسرے نمبر پرگلوکارزین ملک بھی شامل ہیں۔

    لیلیٰ اور لیلیٰ کے بعد علی ظفر کے گیت ’الے‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے

     

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

  • سانحہ مچھ: شرمین عبید چنائے کی وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر شدید تنقید

    سانحہ مچھ: شرمین عبید چنائے کی وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر شدید تنقید

    آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے مچھ سانحہ کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم عمران خان کے سانحہ مچھ پر گزشتہ روز دیئے گئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    پاکستان فلم ساز نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کے پاس ترکش اور پاکستانی فلمسازوں سے ملاقات کرنے کے لیے وقت ہے۔

    شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس وقت نہیں ہے تو وہ صرف ہزارہ برادری کے اُن کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کا نہیں ہے جنہوں نے ایک افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان جنہوں نے اب تک اپنے پیاروں کی تدفین اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ عمران خان کی آمد کے منتظر ہیں۔

    شرمین عبید نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’GoToQuetta‘ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے اپنے دیگر وزراء سمیت اسلام آباد میں ترکش اور پاکستانی فلم ساز اور اداکاروں سے ملاقات کی تھی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تدفین کے لیے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں ، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، اس طرح سب بلیک میل کریں گے، ڈاکوؤں کا ٹولہ بھی بلیک میل کرے گا۔

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

  • سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری  میں کورونا وائرس کی علامات

    سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری میں کورونا وائرس کی علامات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا سٹوری میں کہا کہ میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ الحمداللہ اب میرے شوہر کی طبیعت کافی بہتر ہے اور ایک یا دو دن بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    انہوں نے صارفین سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    سارہ چوہدری نے مزید کہا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

    واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر ان کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

    یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، ماہرہ خان، صنم جنگ، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، علی رحمٰن خان، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

  • پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار  ترک لالہ  پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

    پاکستان اور ترکی کا مشترکہ طور پربرصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

    حکومت نے پاکستان اور ترکی کے تعاون سے تحریکِ خلافت میں برصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان سے شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی بنانے والی ٹیم نے کمال تیکدین کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، ترکی اور پاکستانی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات ترک اداکار جلال پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

    ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے تعاون سے تحریکِ خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنے والے مشہور کردار ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کے لیے اہم کردار اور ترکی میں ان کی اہمیت کے بارے آگاہ کیا ساتھ ہی پاکستانی نوجوان نسل کو اپنے تاریخی ہیروز سے آگاہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

    ترک خبر رساں ادارے انادولو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملاقات کے دوران شہریار آفریدی نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ سلطنت عثمانیہ کو جنگ میں مدد فراہم کرنے والے برصغیر کے مجاہد ‘ترک لالا’ پر دونوں ممالک مشترکہ سیریل بنائیں گے۔

    کمال تیکدین نے وزیرِ اعظم کے پاکستان میں ترک ڈراموں کو نشر کرنے کے اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا ویژن ایک ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اس کی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور اپنی ثقافت سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہر سال 30 جون کو ترکی میں ترک لالہ کے احترام میں ان کا قومی دن منایا جاتا ہے، ترک لالہ پر بننے والی ٹیلی ویژن سیریز نہ صرف تحریکِ خلافت کے بارے نوجوانوں کو آگاہی دے گی بلکہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گی، ترکی کی ٹیم پاکستان حکومت کے اس منصوبے میں تعاون سے انتہائی خوش ہے اور یہ ثقافتی میدان میں دونوں ملکوں میں مماثلت کو اجاگر کرکے لوگوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی ڈرامے 80 کی دہائی تک پوری دنیا میں اپنی پہچان آپ تھے، پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل ثقافت سے آگاہی دی جا سکے اور ایسی معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکے جس سے ہمسایہ ممالک کی نئی نسل مغربی مواد نشر ہونے کی وجہ سے دوچار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری معیاری اور مقامی تخلیقات نشر کرے تو نہ صرف یہ ترقی کرے گی بلکہ یہ نوجوان نسل کو سطحی اور گلیمرائزڈ نشری مواد کا متبادل فراہم کرے گی جسے پذیرائی ملے گی جیسا کہ ارتغرل کے معاملے میں دیکھنے میں آیا۔

    مزید برآں وزیرِ اعظم نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کا اقتدار سنہری دور تھا مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اس کے بارے معلوم نہیں، کوشش کی جائے کہ اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر پراپیگنڈا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم نے منصوبے کو سراہتے ہوئے حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ طور پر ‘ترک لالا’ ڈراما بنائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ ڈراما ترکی و پاکستان کی حکومتوں کے تعاون سے بنے گا یا ڈرامے کو نجی پروڈکشن کمپنیاں تیار کریں گی؟

    تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ‘ترک لالا’ کے موضوع پر دونوں ممالک کی نجی پروڈکشن کمپنیاں ٹی وی سیریل بنائیں گی، جسے ممکنہ طور پر اردو اور ترک زبان میں تیار کیا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘ترک لالا’ پر تیکدین فلمز اور عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی کی جانب سے سیریل بنائی جائے گی اور ڈرامے کو بنانے کے لیے حکومت پاکستان بھی مالی معاونت فراہم کرے گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    ترک لالا’ کون تھا؟
    انادولو کے مطابق ‘ترک لالا’ برصغیر اور حالیہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والا جنگجو مجاہد تھا۔

    ترک لالا پشتو زبان بولنے والا تھا اور انہیں بڑے بھائی کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔

    ترک لالا 1920 میں سلطنت عثمانیہ اور یورپی ممالک کے درمیان ہونے والی بلقان جنگوں میں سلطنت عثمانیہ کا ساتھ دینے کے لیے اپنے لشکر کے ہمراہ وہاں گیا تھا۔

    ‘ترک لالا’ نے بلقان جنگوں میں سلطنت عثمانیہ کا ساتھ دینے والے برصغیر کے قافلے کی سربراہی کی تھی۔

    اگرچہ مذکورہ جنگوں کے بعد ہی سلنطت عثمانیہ کے بکھرنے کا آغاز ہوا تاہم ان جنگوں میں ‘ترک لالا’ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس پر اب جلد ہی پاکستان و ترکی کی پروڈکشن کمپنیاں ٹی وی سیریل بنائیں گی۔

  • وفاقی وزیرپاکستان ریلویز محمد اعظم خان سواتی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرپاکستان ریلویز محمد اعظم خان سواتی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

    وفاقی وزیرپاکستان ریلویز جناب محمد اعظم خان سواتی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاکستان ریلویز جناب محمد اعظم خان سواتی صاحب آج صبح دورے پرکراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچے ان کے ہمراہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر/سنیئر جنرل مینیجر جناب نثاراحمدمین صاحب ڈویژنل سپرنٹیڈنٹ جناب ارشدسلام خٹک صاحب بھی موجود تھے-

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلی افسران نے انکا استقبال کیا اہم میٹینگ کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور دورہ بھی کرایا-

    اس سے قبل ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھادونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کاروائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش بھی دی تھی-

    مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

  • پنجاب پولیس  کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ کیلئے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز

    پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ کیلئے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز

    لاہور:پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران کو بہتر مانیٹرنگ اور سپرویژن کیلئے سہولیات کی فراہمی کے مرحلہ وار پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی:آئی جی پنجاب نے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کے ایس ڈی پی اوز میں جدید فیچرزسے آراستہ کمپیوٹر سسٹم اوردیگر سامان تقسیم کیا۔تمام ایس ڈی پی اوز کو جدید کمپیوٹر سسٹمز، ایل ای ڈیز، یو پی ایس، سکینر، پرنٹرزاور بائیو میٹرک ڈیوائسز دی گئیں۔


    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے ایس ڈی پی اوز لیول پر سپروائزری افسران کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہےتمام افسران ان جدید کمپیوٹر سسٹمز کے ذریعے اپنے دفاتر میں پیشہ ورانہ امور کی کلوز مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدیدکمپیوٹر سافٹ وئیرز سے ہر ممکن استفادہ کریں پنجاب پولیس سروس ڈلیوری اورجنرل پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی پر انحصار بڑھا رہی ہے۔

    ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ایس ڈی پی اوز میں جدید کمپیوٹر سسٹم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہےلاہو رکے بعد اگلے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سپروائزری افسران کو جدید کمپیوٹرز اور سامان مہیا کیا جائے گا۔

    تقریب میں ایڈیشنل آئی جی،آئی اے بی غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزصاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد:وزیراعظم سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد:وزیراعظم سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی اسلام آباد میں ملاقات

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا-

    وزیر اعلی نے صوبہ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکورٹی کے لیے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

  • کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

    کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

    باغی ٹی وی : اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی، مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر, ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی، کمشنر کویٹہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    اجلاس کو چیف سیکریٹری بلوچستان کی سانحہ مچھ کی بعد کی صورتحال اور ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سانحہ مچھ میں 7 جابحق ہونے والے مزدور افغان شہری ہیں جن میں سے 3 شہریوں کی میتوں کی حوالگی سے متعلق افغانستان کی حکومت نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

    ‏اجلاس میں سانحہ مچھ میں غفلت برتنے والے تمام محکموں کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

    کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان کی فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اورکول فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کا محکمہ مائنز اور لیبر کی جانب سے مناسب ڈیٹا مرتب نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی-

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی کئےاور مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس میں کہا تھا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہےحکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے۔سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    خیال رہے کہ م مسلم نون کی نائب صدر اور پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو بھی مچھ سانحہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے مچھ پہنچے ہیں وہاں انہوں نے ورثا کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا اور ان کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی-

    یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر پانچویں دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

    احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

    بلاول متاثرہ ہزارہ برادری کے درمیان پہنچے تو جذبات سے کیا کیفیت ہوگئی

    سانحہ مچھ کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مریم کے پیچھے بلاول بھی روانہ ، کیا دونوں مل سکیں گے ؟

    سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    وزیر اعظم تو کوئٹہ نہ پہنچ سکے ، مریم نواز متاثرین مچھ کے زخموں پر مرہم رکھنے…

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ 2021 :ٹیم میں شامل سکواڈ اورکھلاڑیوں کی لسٹ جاری

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ 2021 :ٹیم میں شامل سکواڈ اورکھلاڑیوں کی لسٹ جاری

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی لسٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی :جاری کردی لسٹ کے مطابق وکٹ کیپر کامران اکمل قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے سینٹرل پنجاب ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ان کی جگہ علی شان پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے لئے وکٹ کیپنگ کریں گے –

    جبکہ حسن علی پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں. سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے –

    یاد رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل سے قبل فٹنس مسائل کے باعث تیسرے مرحلے کے بعد قائد اعظم ٹرافی نہیں کھیل سکے تھے-

    دوسری جانب احمد شہزاد بھی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کپ سے باہر ہوگئے –

    تاہم اب سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں حسن علی کپتان ، احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ شامل ہیں علاوہ ازیں علی شان ، علی زریاب ، بلال آصف، بلاول اقبال اور محمد اخلاق،محمد سعد، قاسم اکرم ،رضوان حسین، سعد نسیم اورصہیب اللہ شامل طیب طاہر، عثمان صلاح الدیں اور وقاص مقصود ٹیم میں شامل ہیں-