Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے  پی ایچ ایف

    پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے پی ایچ ایف

    پاکستان ہاکی فیڈریشن / ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے میدان میں آگئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے میدان میں آگئی پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کی پیش کش کردی-

    اس ضمن میں پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ٹیموں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی-

    پی ایچ ایف نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان اب کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے-

    پی ایچ ایف نے مزید اپنا موقف پیش کیا کہ پاکستان بین الاقوامی ہاکی کے لیے اہم ملک ہے ۔

    پی ایچ ایف نے یقہن دہانی کرائی کہ تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔

    پی ایچ ایف نے کہا کہ وہ ایشیا کپ لاہور میں کروانے کی خواہش مند ہے اورایشیا کپ ہاکی اس سال جولائی میں شیڈول ہے –

    خیال رہے کہ اے ایچ ایف نےابتدائی طور پر بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی ایشین ہاکی فیڈریشن کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا-

  • انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کب کرے گی، شیڈول جاری

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کب کرے گی، شیڈول جاری

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی-

    باغی ٹی وی :ویمنز ورلڈ چیمپئن ٹیم 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی دونوں ٹی ٹونٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔مہمان ٹیم کراچی میں دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    ویمنز ورلڈ چیمپئن ٹیم دورے میں شامل دوٹی ٹونٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔ یہ دونوں ٹی ٹونٹی میچز اسی روز کھیلے جائیں گے کہ جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کھیل رہی ہوگی۔مسلسل دو روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے یہ کُل چاروں میچز( 2 مینز ٹیموں کے اور 2 ویمنز ٹیموں کے)ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں مدمقابل آئی تھیں ۔ آسٹریلیا میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان نے سال 2019 میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی ملائیشیا میں میزبانی کی تھی، جہاں مہمان ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز 2-0 سے جبکہ ون ڈے سیریز 3-0 سےجیت لی تھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد دنیا بھر خصوصاََ ہمارے خطے میں خواتین کرکٹ کےفروغ کےلیے ایک بڑا اور اہم اعلان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تعلقات کی مضبوطی اور ان میں موجوداعتماد کی واضح مثال ہے ، کووویڈ 19 کی وباء کے باوجود گزشتہ سال سے ملک میں جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کے کامیاب انعقاد نےبھی دیگر بورڈز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ جہاں ایک عالمی چیمپئن سائیڈ کے خلاف 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بہت تجربہ ملے گا تو وہیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مینز کرکٹ میچ سے قبل ویمنز ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے اکٹھے ہونے کا یہ منظر اس خطے میں ویمنز کرکٹ کے لیے شاندار لمحہ ہوگا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دیگر ممالک کی خواتین ٹیموں کے دورہ پاکستان کے لیے بھی ایک اچھی نوید ثابت ہوگا۔

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے ویمنز کرکٹ کلیئر کانر کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ تاریخی اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل کبھی بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا، لہٰذا یہ ٹور نہ صرف ایک یادگار مگر شاندار دورہ ثابت ہوگا۔

    کلیئر کانر نے کہا کہ دورہ پاکستان نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے آن فیلڈ کرکٹ کھیلنے کا ایک بہترین موقع ہے بلکہ اس دورے سے ہم دنیا بھر خصوصاََ اس خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنا اہم حصہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ سال پاکستان آئی تھیں ، لہٰذا وہ جانتی ہیں کہ یہ دورہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے کتنا یادگار رہے گا۔

    شیڈول:

    14 اکتوبر: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    15 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    18 اکتوبر: پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    20 اکتوبر: دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    22 اکتوبر: تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

  • خافظ آباد میں قائم کی گئی پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی

    خافظ آباد میں قائم کی گئی پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی

    حافظ آباد میں جناح ھال میں قائم پناہ گاہ کی حقیقت سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک حافظ آبد میں جناح ہال میں قائم پناہ گاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں پانہ گاہ کے حوالے سے کئے گئے تمام دعوے خواب ہوتے نظر آ رہے ہیں-
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1347122618525229056?s=08
    ویڈیو میں میڈیا نمائندہ نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے واٹس ایپ پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کچھ ایی تصاویر سامنے آئیں جس میں کہا گیا کہ حا فظ آباد میں جناح ہال کے اندر پناہ گاہ ہے ہم لوگ سارا دن ڈھونڈھتے رہے کہ یہ پناہ گاہ کب بنی اور کیسے بنی اور کب آپریشنل ہوئی شام کے وقت کچھ دوستوں نے بتایا کہ یہ آج ہی آپریشنل ہو ئی ہے ابھی جب جناح ہال کے اندر ئے تو تالا لگا ہوا تھا اور یہاں پر کوئی بی آدمی نہیں ہے

    انہوں نے کہا کہ آپ کو دکھاتے ہیں کہ پناہ گاہ کے اندر کوئی آدمی نہیں پھر وزیراعظم نے کھانا کن لوگوں کے ساتھ کھایا کون سے مزدور تھے یہ سوالیہ نشان ضرور ہے-

    ویڈیو میں کہا گیا کہ پناہ گاہ جب کھولی گئی تو اندر کچھ بھی موجود نہیں تھا اور اندر والے کمرے میں بھی تالا لگا ہوا تھا جو کہ غریب لوگوں اور مسافروں کے لئے تیار کی گئی جب اسے کھلوایا گیا تو پناہ گاہ سازو سامان میں صرف زمین پر بچھائے گئے بستروں پر مشتمل تھی اور پانہ گاہ کا بورڈ لگا ہوا تھا فوٹو سیئشن کے لئے اور سردیوں کے اس موسم میں پنکھا بھی چل رہا تھا جسے پناہ گاہ کو لاک کرنے سے بند بھی نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں بجلی اور دوسری سرکاری املاک کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے-

    پناہ گاہ کے اندر اس سازو سامان میں مزید چند عدد برتن شامل ہیں جو خالی پڑے ہوئے ہیں-

  • امریکا میں شئیرایٹ اور علی پے سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

    امریکا میں شئیرایٹ اور علی پے سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز چین کے آٹھ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ ٹرانزیکشن پر پابندی عائد کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ، جس میں علی پے، سمیت 7 اور دیگر ایپس شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے-ایگزیکٹیو آرڈر کا مقصد چینی حکومت کو امریکی صارفین کے ڈیٹا اکٹھا کرنے سے روکنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس ایگزیکٹیو آرڈر کا مقصد چینی حکومت کو امریکی صارفین کے ڈیٹا اکٹھا کرنے سے روکنا ہے۔

    اس دستاویز میں زور دیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی سافٹ ویئر اپلیکشنز سے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جارحانہ اقدامات کیے جائیں اب یہ محکمہ تجارت کی جانب سے تعین کیا جائے گا کہ اس حکم نامے کے تحت 45 دن کے اندر کونسی ٹرانزیکشنز پر پابندی عائد ہوتی ہے۔

    چینی کمپنیوں علی پے، وی چیٹ پے، کیم اسکینر، شیئر ایٹ، ٹینسینٹ کیو کیو، وی میٹ اور ڈبلیو پی ایس آفیس ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    دستاویز میں لکھا ہے ‘اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرکے چینی اپلیکیشنز کو صارفین کے بہت زیادہ ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے جس میں حساس معلومات بھی ہوتی ہے’۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا کہ اس طرح ڈیٹا کو جمع کرنے سے چین کو امریکی وفاقی ملازمین اور کنٹریکٹرز کو ٹریک کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور ان کی ذاتی تفصیلات کے دستاویزات بنائے جاسکتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ حکم نامہ ان کی صدارت کی مدت کے ختم ہونے 14 دن پہلے جاری کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کو معمول کی بریفننگ کے دوران کہا کہ چین کی جانب سے کمپنیوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور بلاوجہ غیرملکی کمپنیوں کو دبایا جارہا ہے۔

    وزارت نے مزید کہا کہ اس سے چینی کمپنیوں اور ان کے صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے ، جن میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ بھی شامل ہے ، جنہوں نے وبائی امراض کے دوران ایپلی کیشن کو بغیر رابطے کی ادائیگی کے اختیارات کے طور پر "وسیع پیمانے پر استعمال” کیا تھا۔

    کنگسافٹ نے چینی سرکاری میڈیا کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ توقع نہیں کرتا کہ مختصر مدت میں ٹرمپ کے اس کمپنی کے کاروبار پر خاطر خواہ اثر انداز ہوں گے۔ جیو بائیڈن کی ٹرانزیکشن ٹیم اور SHAREit نے اس پر کوئی تبصرہ دہنے سے انکار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ علی پے علی بابا کی ذیلی کمپنی ہے اور اس کی جانب سے پابندی پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

     

    فیس بک کا نیا فیچر متعارف

    ملک میں پہلی مرتبہ پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس ایشوئنگ سسٹم متعارف

  • پی سی بی پوڈ کاسٹ کی انتیسویں قسط جاری ،کن اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا؟

    پی سی بی پوڈ کاسٹ کی انتیسویں قسط جاری ،کن اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا؟

    پی سی بی پوڈکاسٹ کی انتیسویں قسط جاری

    باغی ٹی وی :پی سی بی پوڈکاسٹ کی انتیسویں قسط جاری کردی گئی ہے ۔پوڈکاسٹ کا یوٹیوب لنک یہاں دستیاب ہے۔

    اس قسط میں چند اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    پوڈ کاسٹ کی نئی قسط میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کا دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کیا گیا –

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرز کا پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ پر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کی دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر پی سی بی پوڈکاسٹ سے خصوصی گفتگو بھی کی گئی-

    پوڈ کاسٹ کی مذکورہ قسط میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ٹیم کی تیاریوں پرتبصرہ کیا گیا اور ساتھ ہی قائداعظم ٹرافی کی جوائنٹ ونرز سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کوچز کا ایونٹ کے دوران کھیل کے معیار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا-


    پی سی بی پوڈکاسٹ کی انتیسویں قسط کا لنک

  • کراچی:مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے باعث پی آئی اے آپریشن متاثر، پروازوں کا نیا شیڈول جاری

    کراچی:مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے باعث پی آئی اے آپریشن متاثر، پروازوں کا نیا شیڈول جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور روڈ بندش پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر

    باغی ٹی وی :کراچی ائیرپورٹ کے راستوں پر شدید ٹریفک کے باعث مسافروں اور عملے کو پہنچنے میں دشواری کے باعث کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں-

    کراچی سے پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے باعث اندرون ملک دوسری پروازیں بھی متاثر ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کی گئی-

    علاوہ ازیں کراچی اور لاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 منسوخ کی گئی جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308 اور 309 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوں گی-

    نئے شیڈول کے مطابق پی کے 308 تاخیر کے ساتھ 6 بجے شام روانہ ہوگی اور پی کے 309 رات 9 بجے پرواز بھرے گی، کراچی تا پشاور پی کے 350 اور کراچی تا فیصل آباد پی کے 340 تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے روانہ ہوں گی۔

    کراچی تا دبئی پرواز پی کے 213 بھی ڈیڑھ گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی –

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں اور گھروں سے فلائیٹس کے لئے نکلتے ہوئے وقت رکھ کر نکلیں اور کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

    واٹس ایپ میں 5 جنوری سے بہت بڑی تبدیلی کا آغاز-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ میں 5 جنوری سے بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے جس کا حصہ نہ بننے والے افراد کے لیے اس ایپلیکشن تک رسائی بلاک کردی جائے گی۔

    واٹس ایپ نے ایپلیکشن کے استعمال کے لیے شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپ کے اندر نوٹیفکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا جارہا ہے جیسے صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنی دیگر سروسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرکے وہاں پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات دی گی ہیں۔

    ان تبدیلیوں میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے جس کے تحت کمپنی جمع شدہ صارفین کی تفصیلات کو منظم کرسکے گی۔

    کمپنی نے لکھا جب کوئی صارف میڈیا فائل کسی میسج میں فارورڈ کرے گا، تو ہم اس فائل کو عارضی طور پر انکرپٹڈ فارم میں اپنے سرور پر محفوظ کرلیں گے تاکہ فارورڈز ڈیلیوری کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکے’۔کمپنی کی جانب سے صارف کے کنکشنز کی تفصیلات کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ٹرانزیکشن اینڈ پیمنٹس ڈیٹا کے الگ سیکشن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

    واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کس طرح ڈیوائس ، کنکشن اور لوکیشن انفارمیشن کو پراسیس کرتی ہے۔

    کمپنی کے مطبق ہم ڈیوائس اور کنکشن سے متعلق تفصیلات اس وقت جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز کو انسٹال، رسائی یا استعمال کرتے ہیں، ان تفصیلات میں ہارڈویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم انفارمیشن، بیٹری لیول، سگنل کی مضبوط، ایپ ورژن، براؤزر انفارمیشن، موبائل نیٹ ورک کنکشن انفارمیشن، لینگوئج و ٹائم زون، آئی پی ایڈریس، ڈیوائس آپریٹنگ آپریشنز آپریشن کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں’۔

    اسی طرح کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیوائس کی لوکیشن کو بھی آپ کی اجازت کے ساتھ اس وقت اکٹھا کرتے ہیں، جب آپ ہمارے لوکیشن سے متعلق فیچرز کو استعمال کرتے ہیں-

    تاہم دوسری جانب ماہرین کی جانب سے کپمنی کی اس نئی پالیسی کو ڈیجیٹل ڈکیتی کہا جا رہا ہے سائبر ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں آپ اپنی فیس بک سے واٹس ایپ اور واٹس سے فیس بک پر میسجز وغیرہ کر پائیں یہ تو ایک طرح کا ہینڈ ٹو ہینڈ فیچر ہے-

    جب کہ اب یہاں یہ کہا جارہا ہے جو فیس بک واٹس پر آپ کا آئی پی ایڈیرس آپ کی ڈیوائس ڈیٹیل آپ کے نیٹ ورک کی تفصیل آپ کے سگنلز ،فرینڈز اور بہت سی تفصیلات جو کہ بتائی نہیں جا رہیں ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور اس کو فیس بک ور اس ے منسلک کمپنیوں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا-

    فیس بک کی ساری ڈیٹا پالیسی لاء انفورسمنٹ کو مدد کرنے کی وہ اب واٹس ایپ کے ڈیٹا پر بھی لاگو ہوں گی اگر صارف کسی بھی قسم کا ڈیٹا شئیر کرتے ہیں تو فیس بک کے پاس اس کو ریپبلش کرنے کے حقوق ہوں گے اس کا مطلب کہیں نہ کہیں ڈیٹا سٹور کیا جائے گا ڈیٹا سٹور کیا جائے گا اور جس طرح فیس بک ڈیٹا کے ساتھ کیا جاتا ہے اس کو مونیٹائز کرنا ایجنسیز کو اور ایڈ وغیرہ کے لیا دینا یہ اب واٹس ایپ ڈیٹا کے ساتھ بھی ہو گا –

    واٹس ایپ کو چھوڑنے کے باوجود بھی آپ کا ڈیٹا کمپنی کے پاس چلا جائے گا کیونکہ آپ واٹس ایپ گروپ کا حصہ بن چکے ہیں انسٹاگرام ، فیس بک اور واٹس ایپ پر اڑھائی ارب سے زیادہ یوزرز ہیں اور پورے سسٹم کو انہوں نے شکنجے میں لے لیا ہے یہ سوال صرف یوزرز کا نہیں بلکہ سارے سسٹم کا ہے سرکاری سسٹم کا ہے پبلک سیکٹرز اور بینک کا ہے –

  • سرچ انجن گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا

    سرچ انجن گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ بنا دیا

    گزشتہ دنوں گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پر جب زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو وہاں اسماء عباس کے بجائے ماہرہ خان کا نام درج تھا جو کہ مکمل طور پر غلط معلومات ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا کو معلومات کا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن اگر گوگل کا سرچ انجن ہی کوئی غلط معلومات دکھانے لگے تو یہ دنیا بھر کے لیے تشویش کی بات ہے اگرچہ اب گوگل کی جانب سے اس غلطی کو درست کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی غلط معلومات کسی کے ذریعے بھی پوسٹ نہ کی جا سکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا تھا انٹرنیٹ سرچ انجن کے ٹولز پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ غلطی اس لیے ہو رہی ہے کیوںکہ یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

    ماہرین کا کہنا تھا کہ یاسر حسین کی جانب سے ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کے سفیر مقرر کیے جانے پر تنقید کیے جانے کی وجہ سے الگورتھم ترک اداکارہ کو ان کی والدہ کے طور پر پیش کر رہا ہے-

    اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں سرچ انجن گوگل نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔ انٹرنیٹ سرچ انجن کے الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

    گوگل نے انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ بنا دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا تھا راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہیں۔

  • فیس بک کا نیا فیچر متعارف

    فیس بک کا نیا فیچر متعارف

    معروف سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو ’لائیک‘ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بدھ کو شائع ہونے والی کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق فن کاروں ، عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز وغیرہ کے فیس بُک صفحات پر سے ’لائیک‘ کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے اور اسی طرح شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔

    فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

  • کم کارڈیشیان کا کانیے ویسٹ سے علیحدگی کا فیصلہ

    کم کارڈیشیان کا کانیے ویسٹ سے علیحدگی کا فیصلہ

    ہالی وڈ ٹی وی اسٹار کم کارڈیشیان اور پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے 7 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشیان نے کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے سلسلے میں اٹارنی لورا ویسر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشیان کو چھٹیوں کے دوران اپنے شوہر کانیے ویسٹ اور شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا جب کہ کانیے نے بھی مبینہ طور پر کم کارڈیشیان کے بغیر چھٹیاں اپنے 14 ملین ڈالرز کے وومنگ فارم پر گزاریں۔

    رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشیان نے ماضی میں کانیے ویسٹ کی ذہنی پریشیانیوں کو ختم کرنے میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے لیکن اب بس۔ کم کارڈیشیان کی طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ کم وکالت کا امتحان دینے کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ وکیل بننا چاہتی ہیں اور کم کارڈیشیان کانیے کی ان حرکتوں سے پریشان آگئی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کانیے کا کہنا ہے کہ کارڈیشیان فیملی ان پر نفسیاتی علاج کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کانیے نے حال ہی میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ تاہم وہ انتخابات میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے اگلے انتخابات میں پھر سے میدان میں اترنے کا عندیہ دیاتھا۔