Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مچھ سانحہ: حمزہ علی عباسی کا متاثرین سے افسوس کا اظہار

    مچھ سانحہ: حمزہ علی عباسی کا متاثرین سے افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے مچھ میں کام کرنے والے مزدوروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔ مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ تو یہ سب دیکھ رہا ہے۔


    حمزہ عباسی نے لکھا کہ اللہ رب العزت تمام مقتولین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت اور صبر عطا فرمائیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل پر تشدد

    پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل پر تشدد

    لاہور:پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا- بنانے کے بعد ان کے سر کے بال کاٹ کر بھنویں بھی مونڈھ دی گئیں۔

    رپورٹص کے مطابق پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی نے اٹک کے رہائشی جہانزیب خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب نے انہیں بدترین تشدد کا نشانا بنایا، ان کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے اور ہر روز تشدد کا نشانا بنایا جاتا ہے میری زندگی کو خطرہ ہے لہذا اگر مجھے کچھ ہوا تو زمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔

  • بالی وڈ کے معروف ڈیزائنر نے اپنی جنس تبدیل کر لی

    بالی وڈ کے معروف ڈیزائنر نے اپنی جنس تبدیل کر لی

    بالی وڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر سواپنل شنڈے نے اپنی جنس تبدیل کرلی اور کہا کہ انہیں سائشا شنڈے کے نام سے پکارا جائے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف فیشن ڈیزائنر سواپنل شنڈے نے ایک پوسٹ میں اپنی جنس تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ خواتین کا لباس پہنے اور میک اپ کیے ہوئے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں معروف فیشن ڈیزائنر نے بچپن کی تلخ یادوں اور کشمکش سے بھرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے اصل حقیقت کو تسلیم کرنا کبھی آسان نہیں رہا تھا۔ اپنی شناخت کے حوالے سے ہمیشہ الجھن اور ذہنی انتشار کا شکار رہا۔

    سواپنل شینڈے نے مزید لکھا کہ بالآخر مجھے سچائی کو تسلیم کرنے کی ہمت ملی اور میں نے سب سے اہم فیصلہ لے لیا۔ میں نے خود کو ویسا قبول کرلیا ہے جیسا میں خود کو سمجھتا ہوں یعنی ایک لڑکی کے روپ میں اور اب مجھے سائشا شینڈے کہلوانا پسند ہے۔

    فیشن ڈیزائنر نے لکھا واضح طور پر بتادینا چاہتا ہوں کہ میں ہم جنس پرست نہیں ہوں۔ مجھے اس میں دلچسپی نہیں البتہ میں ایک ٹرانس وومن ہوں اور مجھے اسی روپ میں تسلیم کیا جائے۔

  • کرک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،ورثاء کا لاش مین روڈ پر رکھ کر احتجاج

    کرک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،ورثاء کا لاش مین روڈ پر رکھ کر احتجاج

    کرک: پشاور تا کراچی روڈ ٹریفک کے لیے بند مسافر پریشان-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک میٹھا خیل شوال اڈہ میں فائرنگ كے واقعہ کے بعد عوام نے ٹریفک کے لئے روڈ بند کر دیا –

    تفصیلا ت کے مطابق کرک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعےمیں ایک نوجوان قتل ۔نوجوان نے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر انصاف کے لئے احتجاج شروع کر دیا-


    فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہقنے والے نوجوان کے ورثاء نے لاش مین روڈ پر رکھ کر قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے پشاور تا کراچی انڈس ہائی وے پر دونوں جانب ٹریفک بلاک ہو گئی-

  • پمز ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

    پمز ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

    پمز ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

    باغی ٹی وی :احتجاج میں سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ یکجہتی کے لیے آمد کا سلسلہ جاری سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ویمن ونگ عائشہ سید کا مظاہرین سے خطاب کہا کہ پمز اسلام آباد کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    عائشہ سید نے کہا کہ پیمز ہسپتال ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں پمز ہسپتال کے نجکاری کے خلاف جاری تحریک میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پمز کا بھرپور ساتھ دے گی۔

    عائشہ سید نے کہا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس غریب مریضوں سے علاج چھیننے کے مترادف ہے خیبرپختونخوا میں ایم ٹی ائی سسٹم سے سرکاری ہسپتالوں کا معیار انتہائی گر گیا ہے۔

    عائشہ سید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایم ٹی آئی کی ناکامی سے سبق سیکھنے کی بجائے حکومت پمز اسپتال کا بیڑا غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

  • مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیز تر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

    عملہ ریلوے کے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4,000روپے ادا کئے ہیں موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہےمسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارووائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش-

  • کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ کا میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ

    کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ کا میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ

    کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ نے میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی دھرنے میں مختلف رہنماؤں نے شرکت کی صدرایسوسی ایشن نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ گزشتہ ہفتے سے ملازمین سے انصاف مانگ رہے ہیں 36 محکموں کے ملازمین ہمارے کے ساتھ ہیں-

    شمس کاکڑ کے مطابق مختلف محکموں کے ملازمین محکمہ تعلقات عامہ کے منتظمین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شریک ہیں-

    شمس کاکڑ نے کہا کہ ہمارا احتجاج کوئٹہ محکمہ تعلقات عامہ کے مطالبات سے مشروط ہے۔

    جبکہ وقاص شاہین نے کہا کہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو شہر بھر میں احتجاج کی کال دیں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روزکو ئٹہ میں حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج کیا اور محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں افسران و ملازمین کا 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال جاری رہی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال ہوگی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان نے مطالبہ کیا تھا کہ محکمہ تعلقات عامہ کی کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے محکمہ کو سیکرٹر یٹ کے مساوی الاونسز کی منظوری دی جائے-

    حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج

  • حکومت ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر کرنے کے لئے پرعزم

    سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔

    باغی ٹی وی : سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔ یونیسف (Unicef)کے تعاون سے پروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی۔ دیگر اضلاع میں بھی اس سلسلے میں سہولت مہیا کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ تونسہ کی بستی لنگاہ ،پردھان، شرقی گاﺅں میں 350سے زائد ٹوائلٹس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا ۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں سہولت کا ہونا ناگریز ہے۔ اوپن ٹوائلٹس حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہیں اس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ لوگوں سے مکالمہ کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر آئے۔

    لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ کمینوٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (CDO)کے ذریعے ٹوائلٹس کی تعمیر کو بر وقت اور یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان آرگنائزیشن میں مقامی لوگ شامل ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگوں تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ دیگر شہروں کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں سہولت کی فراہمی سے محرومیاں کا خاتمہ ہوگا۔

  • سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی کئےاور مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس میں کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہےحکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے۔سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مچھ سانحہ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آوں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

    یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

    احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • سائبیریا میں ہزاروں سال پرانے برفانی دور کے گینڈے کی لاش دریافت

    سائبیریا میں ہزاروں سال پرانے برفانی دور کے گینڈے کی لاش دریافت

    سائبیریا میں ہزاروں سال سے برف میں محفوظ گینڈے کی لاش دریافت-

    باغی ٹی وی : سائبرین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برفانی عہد کا یہ گینڈا اگست 2020 میں یوکیتیا کے خطے میں اس وقت دریافت ہوا جب وہاں کی برف پگھل گئی۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ یہ گینڈے کا بچہ ہے جس کی عمر 3 سے 4 سال ہوسکتی ہے اور اس کی موت 20 سے 50 ہزار سال پہلے ہوئی تھی۔

    جب سے اس کا جسم برف میں منجمد ہوکر محفوظ تھا اور اب بھی اس کے بال، نرم ٹشوز، آنتیں، دانت، چربی کے ٹکڑے اور سینگ جسم کا حصہ ہیں یہاں تک کہ اس کا آخری کھانا ابھی بھی برقرار ہے-

    یوکیتیا کے اکیڈمی آف سائنسز کی ڈاکٹر ویلری پیٹونیکوف نے بتایا یہ نوعمر گینڈا 3 سے 4 سال کا تھا اور ممکنہ طور پر ڈوب کر ہلاک ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے معلوم ہوگا کہ اس کی موت کب ہوئی مگر امکان ہے یہ 20 سے 50 ہزار سال سے پرانی لاش ہے۔

    اس سے قبل اسی خطے سے 2014 میں ایک ایسے ہی گینڈے کے بچے کے منجمد جسم کو دریافت کیا گیا تھا جو کہ 34 ہزار سال پرانا تھا۔

    ڈاکٹر ویلری نے وضاحت کی کہ اس نو دریافت شدہ گینڈے کا جسم گھنے بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، جس سے وضاحت ہوتی ہے کہ اس زمانے کے گینڈوں نے کم عمری میں ہی سرد موسم سے مطابقت حاصل کرلی تھی۔

    یہ خطہ قدم عہد کے جانوروں کی دریافت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور اس نئی دریافت کو خطے کے صدر مقام یاتوسک میں بھیجنے کے لیے برف سے بنی سڑکوں کے بننے کا انتظار کیا جارہا ہے۔