Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملائکہ اروڑا نے مبہم الفاظ میں ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی

    ملائکہ اروڑا نے مبہم الفاظ میں ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی

    نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبہم لفظوں میں بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ملائکہ اروڑا نے نئے سال کے آغاز پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرامپر ارجن کپور کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائکہ اروڑا ارجن کپور کے کاندھے پر ہاتھ رکھے خوشگوار موڈ میں ہیں-

    انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی تصویر کےکیپشن میں ملائکہ اروڑ ا نے لکھا کہ یہ ایک نئی صبح ہے، یہ ایک نیا دن ہے یہ ایک نیا سال 2021ہے- ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں دائمی طور پر شکر گزاری بھی لکھا ۔

    ملائکہ اروڑا کی پوسٹ پر کرینہ کپور ان نے بھی رد عمل دیا-

    خیال رہے کہ اداکار جوڑی گزشتہ ہفتے سے چھٹیاں منانے بھارتی شہر گوا گئی ہوئی ہے تاہم اب ملائکہ اروڑا نے نئے سال کا آغاز ارجن کپور کے ہمراہ لی گئی تصویر سے کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ارجن کپور میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو آئسولیٹ کیا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر طلاق کی افواہیں صنم جنگ کا بیان سامنے آ گیا

    سوشل میڈیا پر طلاق کی افواہیں صنم جنگ کا بیان سامنے آ گیا

    سال 2021 کا آغاز ہوتے گزشتہ روزہی اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں، جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی۔

    اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر انسٹاگرام ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو-

    تاہم اداکارہ کی جانب سے تنہا تصویر شیئر کیے جانے پر جلد ہی مداحوں نے سوالات کرنا شروع کیے کہ ان کے دیگر اہل خانہ کہاں ہیں اور بعض افراد نے تو سوال کیا کہ کیا ان کی بھی طلاق ہوگئی؟

    اداکارہ کی تنہا تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کردیے اور اندازوں سے دعوے کیے کہ صنم جنگ کی بھی طلاق ہوچکی ہے-

    جہاں بعض مداحوں نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی آپ کی طلاق ہوگئی ہے، وہیں بعض مداحوں نے سوال کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے-


    حتیٰ کہ ایک صارف نے اداکارہ کے شوہر قسام جعفری کی کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوسری شادی سے متعلق بھی تبصرہ کیا ایک صارف کی جانب سے اداکارہ صنم جنگ سے کہ قسام نے آپ کو طلاق کیوں دی؟ جیسے سوال کے پوچھے جانے پر میزبان صنم جنگ نے جواب دیا کہ آپ کی وجہ سے-

    تاہم اب تک اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے طلاق کی افواہوں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

    واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

    صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی اور گزشتہ برس اداکارہ اور ان کی بیٹی الایا جعفری میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی، تاہم دونوں 2 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

    صنم جنگ نے ایک اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں ‘دل مضطر’، ‘محبت صبح کا ستارہ’، ‘میرے ہم دم میرے دوست’ اور ‘الوداع’ شامل ہیں تاہم اور انہیں ان کے مارننگ شو کی وجہ سے کافی شہرت ملی-

    اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبریں وائرل

  • پاکستانی اداکارہ زارا کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ جاری

    پاکستانی اداکارہ زارا کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ جاری

    پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی 39 سالہ اداکارہ زارا البلوشی کو 2019ء میں لانچ کیے جانے والے ایک پروگرام کے تحت اسپانسر کے بدلے مستقل سکونت کی سند جاری کردی گئی۔

    ریاض میں پیدا ہونے والی 39 سالہ البلوشی ، جو سعودی اسکولوں میں پڑھی ہیں اور روانی سے عربی بولتی ہیں ، نے 14 دسمبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے پریمیم ریزیڈنسی کارڈ (پی آر سی) کی ایک تصویر پوسٹ کی-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا البلوشی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ، میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی، میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔


    زارا البلوشی پیدا پاکستان میں ہوئیں تاہم انہوں نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے باعث وہ روانی سے عربی زبان بول سکتی ہیں۔ وہ 2010 سے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ سعودی اور خلیج کے ’المیراث‘ اور ’ہیلو ہائے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    سعودی عرب بدل گیا، سال نو کا جشن،مردو خواتین کے رقص کی ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں پہلی بار میوزک و تھیٹر کی تربیت کے لیے 2 اداروں کو باضابطہ طور پر…

  • کرینہ کپور خا ن کا ڈریم ہوم کیسا ہے؟

    کرینہ کپور خا ن کا ڈریم ہوم کیسا ہے؟

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ممبئی میں واقع نئے اپارٹمنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’ڈریم ہوم ‘قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ہمراہ نئے مہمان کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے تحت کرینہ کپور اور سیف علی خان نئے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروا رہے ہیں۔

    گزشتہ روز کرینہ کپور خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی گئی۔

    تصویر میں کرینہ کپور خان کو سیاہ لباس تن کیے ایک خاتون کے ہمراہ اپارٹمنٹ کی چھت کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کی جانب سے درج کیے گئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہمارے پسندیدہ ڈیزائنردارشنی کے ساتھ واپسی‘

    بھارتی میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ کی خواہاں بالی وڈ کی مقبول اداکار جوڑی وبائی مرض کے دوران نئے اپارٹمنٹ کی ڈیکوریشن میں مصروف ہے۔

    خیال رہے کہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہےجبکہ گزشتہ برس بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سیف علی خان بھی اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تصدیق کر چکے ہیں۔

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سیف علی خان کے خلاف مقدمہ درج

    تیمور خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور خان کا بیٹے کے لئے جذباتی پیغام

    تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے…

  • جب گلوکاری چھوڑی تو لگا فن کے بغیر میں مر جاؤں گی   رابی پیر زادہ

    جب گلوکاری چھوڑی تو لگا فن کے بغیر میں مر جاؤں گی رابی پیر زادہ

    سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جب اُنہوں نے گلوکاری چھوڑی تھی تو اُس وقت اُنہیں لگا تھا کہ وہ فن کے بغیر مرجائیں گی۔

    باغی ٹی وی : شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ مصوری کرنے میں مصروف ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے گلوکاری خیرباد کہا تھا تو مجھے ایسا لگا تھا کہ میں فن کے بغیر مرجاؤں گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بھلائی اور دین کی خاطر شوبز چھوڑا تھا لہٰذا میں نے اس خوف کے باوجود بھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

    سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے بہتر اور بڑے منصوبے بنائے ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج میں اللہ کے فضل سے مصوری کے اپنے فن کے ذریعے دُنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں۔

    رابی کا کہنا تھا کہ مجھ سے آج تک کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ میں شوبز میں واپس کب جا دہی ہوں، پیسہ شہرت اور آذادی اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوتے، ہم کسی بھی بات کو وجہ بنا کر واپس چلے جاتے ہیں، مگر اللہ ہمارا صبر دیکھتا ہے اور جب ہم دل سے دنیا نکالنے لگتے ہیں تو وہ اپنا نور بھرتا جاتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ میں ابھی راستے میں ہوں مگر ایک دفعہ بھی اللہ کی رحمت سے مایوس ہو کر دنیا کا نہیں سوچا، میرے ساتھ کیا ہوگا؟ میں گمنام اور غریب ہو جائوں گی، نہیں، میں ایک مثال ہوں جب اللہ کیلیے دنیا کو چھوڑو تو اللہ آپ کو نہیں چھوڑتا، پھر وہ آپ کے سارے دشمنوں کو خود جواب دیتا ہے۔

    رابی نے مزید کہا کہ ‏آپ کو دوستی دشمنی کے عزاب سے بچاتا ہے، اللہ سے دوستی دنیا کے امیر اور طاقتور انسان سے ذیادہ بڑی ہے، مگر اسکےلیے شروع میں صبر اور استقامت دکھائو۔
    وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
    ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیںاور انہوں نے اپنی ایک فاؤنڈیشن بنا رکھی ہے جس کے بارے میں رابی کا کہنا ہے کہ میری فاؤنڈیشن کا مقصد لوگوں کو خیرات دینا نہیں بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور انہیں انہی کی صلاحیتوں کی بنا پر اس معاشرے میں ایک مقام دیناہے-

    ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے ان کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے صبا فیصل

    سوائے پاکستان کے دنیا بھر میں میرے جیسےادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو آتے ہیں عدنان صدیقی

  • آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ  راجپوت کی فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں منتخب

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں منتخب

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ شردھا کپور کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھچھورے‘ 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارسوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ قرار پائے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

    آنجہانی اداکار کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’چھچھورے‘ آخری فلم تھی جو ان کی زندگی میں 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ان کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری تھے۔

    رپورٹس کے مطابق اب اس فلم کو 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا رواں سال 16 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر گوا میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

    بعد ازاں سوشانت سنگھ کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

    سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے-

    بعد ازاں ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جہاں ریا چکرورتی کے بیانات نے کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات جب میں صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان، شردھاکپوراداکار ارجن رامپال و دیگر کو این سی بی نے منشیات کے الزام میں طلب کیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں بھارتی شوبز میں منشیات کے تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

     

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی بالی وڈ میں واپسی

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بھارتی اداکاروں کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا بھارتی اداکاروں کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے اس طرح کے منصوبوں کی بدولت ہم پشاور کو سیاحت اور ثقافت کا مرکز بنائیں گے تاکہ صوبہ میں سیاحت کو فروغ ہواور صوبہ میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

    کامران بنگش نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کا کائیٹ پراجیک بڑا کامیاب رہا ہے۔ جس کے تحت پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھراور راج کپور کی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجہاں شہری ٹکٹ کے بغیر جاسکیں گے۔

    کامران بنگش نے کہا کہ دونوں تاریخی گھروں کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان نے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے منظور بھی کردیے ہیں۔ جس سے دونوں گھروں کی خریداری کی جائے گی۔

    خیبرپختونخواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات خریدنے کی منظوری دے دی

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں دلیپ کمار

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

  • لکس سٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب پہلی بار آن لائن منعقد کس کس کو ایوارڈ ملا ؟

    لکس سٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب پہلی بار آن لائن منعقد کس کس کو ایوارڈ ملا ؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز ’لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی آن لائن تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کورونا وبا کے باعث پہلی بار آن لائن منعقد کی گئی اور جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی گئی اور ایوارڈ تقریب کو سال 2020 کے آخری دن 31 دسمبر کو یوٹیوب پر براہ راست دکھایا گیا۔

    اس سال جہاں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی، وہیں اس سال ماضی کے مقابلے میں فاتحین کا فیصلہ بھی مداحوں کی آن لائن ووٹنگ سے کیا گیا تھا۔

    عام طور پر لکس اسٹائل ایوارڈز کے زیادہ فاتحین کا اعلان آزادانہ جیوری کرتی ہے تاہم اس سال کورونا کی وبا کے باعث جہاں فاتحین کا اعلان آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا-

    آن لائن ایوارڈ تقریب میں ورچوئل ریڈ کارپٹ بھی دکھایا گیا، جس میں اداکارہ منشا پاشا اور مہوش حیات سمیت دیگر اداکارائیں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔

    آن لائن تقریب کی میزبانی اداکارہ مہوش حیات اور احمد علی بٹ نے دی تھی جب کہ فاتحین کو ان کے گھروں پر ایوارڈ پہنچائے گئے تھے، جنہیں ورچوئل تقریب میں دکھایا گیا جبکہ حدیقہ کیانی سمیت دیگر فنکاروں نے آن لائن پرفارم کیا-


    گلوکار سجاد علی کے گانے کو ’سونگ آف دی ائیر‘ ایوارڈ دیا گیا جبکہ سنگر آف دی ائیر کا ایوارڈ ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے نام رہا۔

    نامور ادیب انور مقصود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جبکہ بیسٹ ٹی وی ایکٹر ویورز چوائس ایوارڈ عمران اشرف اور بیسٹ ٹی وی ایکٹریس ویورز چوائس یمنیٰ زیدی کو دیا گیا۔

    بیسٹ ٹی وی ایکٹر کریٹکس چوائس زاہد احمد، بیسٹ ٹی وی ایکٹریس کریٹکس چوائس ایوارڈ اقراء عزیز نے حاصل کیا۔

    فلموں کی کیٹیگری میں ’لال کبوتر‘ کو بہترین فلم جبکہ احمد علی اکبر کو بہترین فلم اداکاراور ماہرہ خان کو بیسٹ فلم ایکٹریس ویورز چوائس ایوارڈ دیا گیا اور بہترین اداکار کا ایوراڈ احمد علی اکبر جبکہ 9 سالہ شیث گل کو بھی ایوارڈ دیا گیا-

    لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ سال 2020 میں مئی کے مہینے میں جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کو دیا گیا۔

  • نادیہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    نادیہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اور معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں تاہم اب اداکارہ و میزبان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں-

    تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔

    مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے مہندی لگے ہاتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے ہاتھوں میں گلاب اور چمبیلی کے خوبصورت کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔

    نادیہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی دلکش تصویر شئیر کی جس میں نادیہ خان سبز رنگ کے دلہن کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں-

    نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ میں بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کروں گی۔


    سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویر شیئر کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اُن کے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

    نادیہ خان اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

  • اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    اسامہ ندیم ستی کو انصاف دیا جائے ،پاکستانی عوام کا مطالبہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا- جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

    گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے-

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی-

    اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اسامہ ندیم کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں مرکزی جی نائن کو بلاک کریں گے اور احتجاج کریں گے جب تک انصاف نہیں ملے گا اان کا احتجاج جاری رہے گا-

    تاہم اسامہ ندیم کی موت پر عوام نے سوشل میڈیا پر بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی یہا تک کہ JusticeForUsamaNadeemSatti ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہےاور ٹرینڈنگ فہرست میں پانچویں نمبرپر ہے جبکہ اسلام آباد پولیس ٹرینڈ پر پہلے نمبر پر ہے جس میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-


    محمد عثمان نامی صارف نے کہا کہ اب عام آدمی خوف میں مبتلا ہے لہذا پولیس کی اس دہشت گردی کو روکا جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو پھانسی دے دی جانی چاہئے
    https://twitter.com/itx_Zehraaa/status/1345366258338959361?s=20
    ایک‌ صارف نے لکھا کہ شیخ رشید نے تمام پولیس ممبروں کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کا وعدہ کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ ابھی اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔
    https://twitter.com/teasersixer/status/1345366235576487936?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ اسامہ ندیم ستی کی معصوم رخصت ہوئی روح ریاست مدینہ کے حکمرانوں سے انصاف کا مطالبہ کررہی ہے
    https://twitter.com/GreenWarrior01/status/1345366232594325505?s=20
    محمد عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ ہم اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کو سرعام پھانسی دی جائے ، اور اس کو آئندہ کے لئے عبرت بنایا جانا چاہیئے-


    https://twitter.com/JustTrustKhan/status/1345366171588190208?s=20


    اظہر حسین نامی صارف نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مخطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں کب تک پاکستان میں یہ سب چلتا رہے گا ٔہلے ساہیوال کا واقعہ اور اب یہ-


    توصیف عباسی نامی صارف نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں کیا اب پی ٹی آئی کو اپورٹ کرنے پر گولیاں ماری جائیں گی وی بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں-
    https://twitter.com/Mujaddid_ghulam/status/1345366125748625409?s=20
    مجدد نامی‌صارف نے لکھا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟عدم انصاف کی وجہ سے کتنے بے گناہ لوگ مریں گے ؟؟جب بھی جرم ہوتا ہے اور انکوائری کا حکم دیا جاتا ہے .. کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ہم نے ان پوچھ گچھ سے کیا حاصل کیا ہے؟
    https://twitter.com/syedrashid_ali/status/1345366121415909376?s=20
    سید راشد علی نے لکھا کہ تحریک انصاف حکومت اپنے ہی ورکرز کی عزت افزائی کرنے میں لگی ہےکیسے کیسے تبدیلی کے خواب دیکھے ہونگے اس مقتول نے بالآخر اسے ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا.


    خالد خان نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ نہایت ہی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے اس واقعات سے ریاستی اداروں کی نااہلیت سامنے آتی ہیں آپ اندازہ لگائے کہ کسےایک بےگناہ اور معصوم طلب عالم کو اس لئے 22 گولیاں ماری کیونکہ وہ ان بدمعاشوں کے ناکہ پر نہیں رکے تھے۔
    https://twitter.com/SalmanKhanPhar1/status/1345366093884510208?s=20
    سلمان خان نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد میں 22 سالہ طالب العلم کو پولیس نے 22 گولیاں مار دی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو کھڑی سے کھڑی سزا دی جائے.
    https://twitter.com/N_Abba_G/status/1345366052373295104?s=20
    ایک صارف نے اسامہ کی ہاتھ گٹار میں پکڑے ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ “میری پیاری ماں میں تو ہاتھ میں گٹار اُٹھانے کا شوقین تھا پھر پولیس نے کیسے کہہ دیا کہ میرے پاس گن تھی” اسامہ ستّی-
    https://twitter.com/MalikBilalZafa1/status/1345366050477666304?s=20


    حارث خان مروت نامی صارف نے لکھا کہ اسلام آباد پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ رات فائرنگ کرکے اسامہ ستی کو شہید کر دیا گیا جس نے کبھی بندوق نہیں اٹھائی تھی بلکہ وہ ایک روباب کھلاڑی تھا۔اسامہ کو 22 بار گولی ماری گئی جب انہوں نے اپنی گاڑی نہیں روکی۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق21سالہ اسامہ ستی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گئی ہےاسامہ ستی کاپوسٹ مارٹم سینئرایم ایل اوڈاکٹرفرخ کمال نے کیا،اسامہ ستی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو 6گولیاں لگی ہیں،اسامہ ستی کوایک گولی سرکی عقبی جانب،ایک بائیں بازوپر لگی،اسامہ ستی کو چارگولیاں پیٹھ پرلگی ہیں-

    پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟