Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت

    ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت

    سال 2020 بالی وڈ کے لئے کچھ زیادہ مفید ثابت نہیں ہوا رواں سال بالی انڈسٹری اور اداکاروں کے لئے آزمائشی سال ثابت ہو رہ ہے جس میں بالی وڈ نے جہاں بہت سے نامور ستارے کھو دیئے وہیں صف اول کے فنکاروں کے لئے بھی بہت بھاری اور مشکل آزما ثابت ہو رہا ہے –

    باغی ٹی وی :ابھی سوشانت سنگھ راجپوت اور دیگر اداکاراؤں کی موت ککی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں کہ ایک اور بھارتی اداکارہ آریا بینرجی پراسرار حالات میں مردہ حالت میں دریافت ہوئی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش کو جنوبی کولکتہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر جمعے کو دریافت کیا گیا۔

    35 سالہ اداکارہ نے کم ازکم 2 بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 کی لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ممبئی میں کچھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی انہوں نے کام کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ ستار نواز نکہیل بینرجی کی بیٹی تھیں۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کی بہن سنگاپور میں مقیم ہے پولیس نے تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی اور بیڈروم میں اداکارہ کی لاش کو دریافت کیا۔

    پولیس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب ملازمہ کو شک ہوا تھا کیونکہ بیل بجانے اور فون کالز پر کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہا تھا اور الٹیاں بھی کی تھیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جاچکا ہےاس حوالے سے اب تحقیقات جاری ہے اور موت کی وجہ کا تعین بھی پوسٹمارٹم کے بعد ہوگا۔

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

  • اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی    سجل علی

    اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی سجل علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں کو نظر انداز مت کریں بلکہ ان سے سیکھیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کسی سوچ میں گُم ہیں-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اُس کے لیے کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنی کہانی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

    سجل علی نے لکھا کہ ہم نے اپنے راستوں کے دوران جو بھی غلطیاں کی ہیں وہ ہمارے لیے ناکامی نہیں بلکہ ہمارے زندگی کے بہترین اسباق ہیں۔

    سجل علی نے مزید لکھا کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں سے سیکھیں۔

    اداکارہ نے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    ہمایوں سعید نے ناراض مداح سے معافی مانگ لی

    ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

  • پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    ویب سیریز چڑیلز میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ بُچہ ’مس مارول‘ ٹی وی سیریز کے ذریعے ہالی وڈ میں ڈیبیو کر نے کے لئے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ نمرہ بُچہ اب ہالی وڈ میں اداکاری کریں گی نمرہ بچہ مارول اسٹوڈیو کی پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو ٹی وی سیریز ’مس مارول‘ میں نظر آئیں گی۔

    مارول اسٹوڈیو کی ویب سائٹ کے مطابق ’مس مارول‘ کی کاسٹ میں نمرہ بُچہ کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی یہ بات منظر پر نہیں آئی کہ نمرہ بُچہ ٹی وی سیریز میں کیا کردار ادا کررہی ہیں۔

    مارول اسٹوڈیو کی ٹی وی سیریز’مس مارول‘ ایک سپر گرل ’کمالہ خان‘ کی کہانی ہے۔ اس کردار کو 18 سالہ ایمان ولانی ادا کررہی ہیں۔ مارول اسٹوڈیو ’مس مارول‘ کے ذریعے پہلی بار ایک مسلم اور پاکستانی سپر ہیرو گرل متعارف کروارہا ہے۔ ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار کا مسلمان اور خصوصاً پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس کردار میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

    مارول اسٹوڈیو کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید 3 نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن دیں گی۔ یہ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی اور اسے 2021 کے آخر میں پیش کیا جائے گا۔

  • نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کے لیے متعدد بار جا چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کی تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے-

    خیال رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

     

    آمنہ الیا س نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

  • دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے  سوشل میڈیا صارفین

    دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا صارفین

    گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق فیروز خان اور اہلیہ علیزے نے مبہم انداز میں کی ہے-

    باغی ٹی وی : خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں پر اب تک اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے کسی قسم کا بیان دیا گیا ہے البتہ فیروز خان اور اس کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعےمبہم انداز اپناتے ہوئے نشاندہی کرنے کی کوشش کی۔

    علیزے نے بیٹے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔

    اس پوسٹ میں علیزے نے شوہرفیروزخان کا ذکرنہیں کیا جس سے صارفین کا شک اس بات میں تبدیل ہو رہا ہے جکہ ان دونوں کے درمیان واقع ہی طلاق ہو چکی ہے اور صارفین نہ صرف فیروز خان کو بلکہ ان کی بہنوں دعا ملک اور حمائمہ ملک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزے خان کے ساتھ ہمدردیاں بانٹ رہے ہیں اور تسلی بخش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ دعا اور حمائمہ جیسی چڑیلوں میں آپ جیسی معصوم نہیں رہ سکتی تھی اپنا تو گھر توڑ دیا بھائی کا بھی گھر نہیں بسنے دیا آپ اپنی بھابی کے جسم سے ہی نکلے ہوئے چھوٹے معصوم بچے سے محبت کرنے کی نوٹنکی کرتی ہیں چالاک پھپھیاں –

    خاتون صارف نے علیزے کے ساتھ ہمدردی، محبت اور افسوس کا اظہار بھی کیا-

    ایک خاتون نے کہا کہ پہلے کنفرم تو کر لو غلطی کی کس کی ہے جبکہ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر علیزے کا نام تبدیل نہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں ہوئی-

    حورعین نامی صارف نے لکھا کہ کتنا آسان ہوتا ہے مرد ذات کے لئے بیوی کو چھوڑنا خدا عاب نازل کرے ایسے شوہروں پر-

    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ فیروز خان نے علیزے کو ان فالو کیا ہے اور دونوں اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے افواہیں سچ ثابت ہو رہی ہیں-


    خاتون صارف نے علیزے کو تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں معاملہ چاہے جو بھی ہو ایک صارف نے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی جبکہ ایک صارف نے اس مشکل وقت میں ہمت کی دعا دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی تکلیف سمجھ سکتیں ہیں

  • فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق اب اداکار نے مبہم انداز میں کی تھی تاہم اب فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی اس حوالے سے ایک مبہن پوسٹ شئیر کی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے۔

    انسٹاگرام پراداکارفیروزخان نے پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ’فورایور ون‘ یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا ذکرنہیں کیا تھا۔

    تاہم اب فیروز خان کے بعد علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی پوسٹ میں علیزے نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

    اس پوسٹ میں علیزے نے بھی شوہرفیروزخان کا ذکرنہیں کیا جس سے صارفین کا شک اس بات میں تبدیل ہو رہا ہے جکہ ان دونوں کے درمیان واقع ہی طلاق ہو چکی ہے اور صارفین فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزے خان کے ساتھ ہمدردیاں بانٹ رہے ہیں اور تسلی بخش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں-

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

  • ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

    ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو سپاہی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان کا کہنا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

    ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    انجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اورگزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    انجین التان نے بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری میں رکھے گئے حضوراکرم ﷺ اوردیگر ہستیوں سے منسوب تبرکات کی بھی زیارت کی اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

  • الیاس کشمیری کو دنیا سے رُخصت ہوئے تیرہ برس بیت گئے

    الیاس کشمیری کو دنیا سے رُخصت ہوئے تیرہ برس بیت گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کی آج تیرھویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : اردو اور پنجابی کی سات سو سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے والے اور ولن کے کرداروں سے شہرت پانے والے الیاس کشمیری نے فنی کیرئیر کا آغاز ممبئی سے کیا قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے اور نصف صدی تک اردو اور پنجابی فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرتے رہے۔

    ’ عشق پر زور نہیں ‘ سمیت متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئےاور الیاس کشمیری فلم انڈسٹری میں تایا کے نام سے مشہور ہوئے۔

    ماضی کے دیگر اداکاروں کے بر عکس الیاس کشمیری فلم انڈسٹری سے ایسے جدا ہوئے کہ پھر اُنہوں نے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مایہ ناز ہیرو سلطان راہی اور الیاس کشمیری کے بغیر پنجابی فلم کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کو لازوال اور سُپر ہٹ فلمیں دینے والے ورسٹائہل اداکار 12 دسمبر 2007ء میں 82 برس کی عمر میں جہاں فانی سے رکصت ہو گئے-

  • پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ” ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار انجین التان پاکستان میں دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے-

    باغی ٹی وی :پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ” ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار انگین التان دو روزہ دورے کے بعد ترکی روانہ ہوگئے تُرک اداکار نے مختلف تاریخی مقامات کی سیر کی-

    انجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اُنہوں نے کچھ نجی کمپنیوں کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔

    انجین التان نے گزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    انجین التان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق ترک اداکار انجین التان آئندہ سال بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

    ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

    خیال رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحت پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے،ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایہم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے مدعو کیا تھا

    اس سے قبل بھی انجین التان دوزیتان کے دورہ پاکستان کی چہ مگیوئیاں ہوتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے اچانک لاہور پہنچ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اداکار لاہور کے علاوہ اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ تاہم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی دیگر مصروفیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

    ارطغرل غازی کے ابن عربی نے مداحوں سے نئے پروجیکٹ کے لئے مشورہ مانگ لیا

  • گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے گفتگو

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے گفتگو

    سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے گفتگو کہا وہ میشا شفیع پر یقین کرتی ہیں اور عدالت جب بھی بلائے گی وہ پیش ہو ں گی-

    باغی ٹی وی : گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ میشا شفیع پر یقین کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں اور جتنی بار بھی عدالت بلائے گی اتنی بار وہ آئیں گی-

    علی ظفر کا الزام کہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آتی نہیں لیکن گانے ریکارڈ کرانے پاکستان پہنچ جاتی ہیں آپ کو اس کے حوالے سے مایوسی نہیں ہوتی کہ وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوتیں آپ کو بار بار بلایا جاتا ہے- سوال کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ نہیں جی ان کو ابھی عدالت نے بلایا ہی نہیں میشا شفیع کو ابھی ضرورت ہی نہیں پڑی آنے کی اگر انہیں بُلایا جائے گا تو وہ ضرور آئیں گی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کی ضرورت ہو اور وہ نہ آئیں ہوں-


    عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ جھوٹا مقدمہ ہے میں جج نہیں ہوں میہں صرف اپنے خیالات ہی بول سکتی ہوں کیونکہ مجھے کوئی وجہ نہیں نظر آتی اس کی-

    ان کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کی جانب سے الزامات کو غلط مانتی ہیں اور میشا پر یقین کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب علی ظفر نے میشا کو ہراس کیا تو وہ پاس نہیں تھیں اگر پاس بھی ہوتیں تو انہیں کچھ پتہ نہ چلتا کیونکہ لوگ ہراس لوگوں کی نظروں سے چھپا کر کرتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ وہ میشا کی بہترین دوست نہیں ہیں وہ میرے سے بہت چھوٹی ہے میں شوبز کی ایک خاتون ہوں جس نے یہ سارا حادثہ جب سوشل میڈیا پر آیا میں میشا پر یقین کرتی ہوں کیونکہ میں مانتی ہوں عورتیں جھوٹ نہیں بولتیں یہ کیس بہت اہم کیس ہے اور اس کیس کا جو بھی رزلٹ آئے گا اس پر ہماری بچیوں کا مستقبل ہے کہ اگر ہمای بچیوں کے ساتھ اس طرح کا معاملہ ہوگا تو قانون اس پر کیا ردعمل دیتا ہے-


    انہوں نے کہا کہ میرا علی ظفر کے خلاف بولنے کا مائنڈ بنانے کی ایک وجہ یہ تھی کہ ایک لڑکی نہیں چھ لڑکیا ں اور نکلیں تھیں جنہیں ہراس کیا گیا تھا اور ان میں 2 کو میں ذاتی طور پر جانتی ہوں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہو چکے ہین باقی جج اور کورٹ نے فیصلہ کرنا میں نے اپنی بات جو میرے دل کو صحیح لگتی وہ میں نے کہہ دی ہے آپس کی کوئی لڑائی نہیں ہے یہ کورٹ فیصلہ کرے گا اور میشا شفیع مجھے سچی لگتی ہیں میں ان کے ساتھ ہوں-

    عدالت میں طبیعیت کی خرابی کے سوال پر عفت عمر نے وضاحت دی کہ پچھلے ایک ماہ سے کراچی میں ان کا پلے چل رہا ہے اور میں 3 مرتبہ کورٹ میں آ گئی ہوں اس کا میرے کانفیڈنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مجھے صبح 9 بجے اٹھنا بہت مشکل کام ہے-

    علی ظفر کے وکیل کی جانب سے کئے گئے سوالات پر انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ ان کا کام ہے ایسے سوالات ہو جاتے ہیں یہ ان کا کام ہے کوئی بات نہیں-

    عفت عمر کے ساتھ شہادت کے لئے آئی ایک اور خاتون علینہ سے سوال کیا گیا کہ نیب نے ان کے والد پر الزامات لگائے ہیں کہ وہ ٹیکس چور ہیں اس پر آپ کیا کہیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ میشا شفیع کے ٹرائل کے لئے آئی ہیں نہ اپنے والد کے-

    دوسری جانب میشا شفیع سے خصوصی طور پر سوال کیا گیا کہ آپ خواتین کے حقوق کے لئے اور خواتین کے لئے بات کرتی ہیں لیکن آپ نے ایک شو میں کہا تھا ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا راحت کاظمی کو گلے اپنے ٹھرک پوری کرنے کے لیے لگایا تھا اور بعد میں آپ نے کہا تھا کہ وہ میرے والد کی طرح تھے اس سے کیا یہ رشتہ متاثر نہیں ہو تا کیا یہ بات عورت کے حق میں جاتی ہے یا عورتوں کے خلاف جاتی ہے-

    اس سوال اداکارہ نے بات کرنے سے انکار کر دیا –

    واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم عفت عمر کے اس بیان پر کہ عدالت نے میشا کو بلایا ہی نہیں اگر انہیں بلایا تو ضرور آئیں گی کے بر عکس سچ تو یہ ہے کہ میشا عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    جبکہ حال ہی میں میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں تھیں-

    خواتین کے حقوق کی حامی اور میشا شفیع کو سچا ماننے والی اداکارہ عفت عمر کے میڈیا کے ساتھ دیئے گئے جھوٹے بیان کے برعکس لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    کی طیعت خراب عدالت نے سماعت کچھ دیر کے…

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل