Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

    بھارتی شوبزانڈسٹری کی ایک اور اداکارہ 28 سالہ چترا کمراج کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج المعروف چتو وی جے 9 دسمبر کی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چترا شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں واپس پہنچی تھیں بعد ازاں ٹیم کی جانب سے رابطے کی کوشش کے بعد کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے ہوٹل کا رُخ کیا جہاں کمرے میں چترا مردہ حالت میں ملی۔

    پولیس نے 28 سالہ اداکارہ کی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    کیریئرکی شروعات کرنے والی چترا نے جل جنگ جک، منن منگل، آہا مامامامیار او ہو مارو مگل سمیت کئی تامل شوز کی میزبانی بھی کی جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

  • مایا علی کے مطابق عورت کو لوگ  کس کردار میں زیادہ پسند کرتے ہیں

    مایا علی کے مطابق عورت کو لوگ کس کردار میں زیادہ پسند کرتے ہیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے پروڈکشن ہاؤسز سے درخواست کی کہ وہ عورت کو تھوڑا مضبوط دکھائیں اور اگر رو بھی رہی ہو تو اس کے پیچھے کوئی حقیقی وجہ ہونی چاہیئے-

    باغی ٹی وی :برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹریو میں اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی عورتوں کو بہت مظلوم دکھایا جاتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ عورت مظلوم ہے کیوںکہ میرے گھر میں میری ماں اور خالہ جو میری رول ماڈل بھی ہے وہ بہت مضبوط ہیں۔

    مایا علی کا کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لوگوں کو بہت اچھا لگتا ہے عورت کو رولانا یا روتے ہوئے دیکھنا اگر کوئی مختلف پروجیکٹ سامنے لایا جاتا ہے جس میں عورت کو مظلوم نہ دکھایا جائے یا وہ روتے ہوئے نہ دکھائی دے تو لوگوں کو یہ چیز پسند نہیں آتی۔

    مایا علی نے کہا کہ میری پروڈکشن ہاؤسز سے درخواست ہے کہ وہ عورت کو تھوڑا مضبوط کردار میں دکھائیں یا کم سے کم اگر وہ رو بھی رہی ہو تو اس کے پیچھے کوئی حقیقی وجہ ہونی چاہیے لیکن افسوس کہ جب میں کسی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے مختلف اسکرپٹ چاہیے تو جواب دیا جاتا ہے کہ اس کی ریٹنگ ہی نہیں آتی اس لیے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کا الزام میں خود کو سوسائٹی کو یا پھر لوگوں کو دینا چاہیے۔

    مایا علی نے شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں اگر عورت کو روتے ہوئے یا مظلوم دکھایا تو ساتھ ہی اس کو مضبوط بھی دکھایا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکار شہریار منور کے مدمقابل کام کررہی ہیں۔

  • بالی وڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

    بالی وڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

    بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اور نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار ٹائیگر شیروف کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اصل نام جے ہیمنت تھا۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف کو کون نہیں جانتا بہت ہی کم وقت میں انہوں نے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ متعدد سپر ہٹ فلمیں بھی دی ٹائیگر شیروف بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ہیں تاہم یہ راز کوئی نہیں جانتا کہ ٹائیگر شیروف کا اصل نام کیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل نام جے ہیمنت ہے ان کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا نام جے ہیمنت رکھا تھا تاہم بچپن میں وہ بالکل ٹائیگر کی طرح کاٹ لیا کرتے تھے اسی وجہ سے جیکی شیروف نے انہیں ٹائیگر شیروف کا نام دیا تھا اور لوگ انہیں اسی نام سے جاننے لگے۔

  • شاہد آفریدی اور امریکی اداکار جینسن ایکلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    شاہد آفریدی اور امریکی اداکار جینسن ایکلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جو ‘لالہ’ اور ‘بوم بوم’ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں کے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ان کا ہمشکل مل گیا جس کے حوالے سے تبصرے جاری ہیں کہ آیا وہ شاہد آفریدی ہیں یا کوئی اور۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے حال ہی میں شاہد آفریدی اور امریکی اسٹار جینسن ایکلز کے درمیان مماثلت نوٹ کی اور اس حوالے سے تبصرے کرنا شروع کردیے۔

    تاہم صارفین کی جانب سے نوٹ کی گئی مماثلت حیران کن بھی ہے لیکن کچھ صارفین نے اس مماثلت کو پسند کیا اور کچھ تو انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھ بیٹھے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اداکار کی تصاویر کو دیکھا جائے تو ان کے ہنسنے کا انداز اور ہیئر اسٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

    ریحام نامی صارف نے ٹوئٹر پر جینسن ایکلز کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔

    جس کے بعد کچھ صارفین نے اسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں شاہد آفریدی جیسا قرار دیا۔


    اسامہ صادق نامی صارف نے لکھا کہ تم ہی نہیں ہزاروں اور سینکڑوں لوگ شاہد آفریدی کو پسند کرتے ہیں-


    ایمان نامی صارف نے لکھا کہ آفریدی یہاں اچھے لگ رہے ہیں۔


    انس نامی صارف نے لکھا کہ لالہ یہاں تھوڑے مختلف دکھائی دے رہے ہیں-


    ایک صارف نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ شاہد آفریدی کیا یہ آپ ہیں؟


    شزا نامی صارف نے بھی پوچھا کہ شاہد آفریدی کیا یہ آپ ہیں؟
    https://twitter.com/AdilGhumro/status/1335648934182653952?s=20
    عادل نامی صارف نے لکھا کہ ارے یہ تو اپنا لالہ ہے۔
    https://twitter.com/mirsahiib/status/1335235898741567489?s=20
    میر سیاوش نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سوال کیا کہ ‘کون ہے یہ غریبوں کا شاہد آفریدی’؟
    https://twitter.com/wildestfire2/status/1335595851058720769?s=20
    بعد ازاں ریحام نامی صارف جس نے پہلے امریکی اداکار کی تصاویر شیئر کی تھیں، نے ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جینسن ایکلز شاہد آفریدی جیسے نہیں ہیں۔

  • فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق اب اداکار نے مبہم انداز میں کی ہے-

    باغی ٹی وی : فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسی ہفتے گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم ان دونوں جوڑیوں نے ان افواہوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی تھی-

    تاہم اب اداکار فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سے علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑتے ہوئے مبہم انداز میں تصدیق کی ہے-

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں پر اب تک اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے کسی قسم کا بیان دیا گیا ہے البتہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعےمبہم انداز اپناتے ہوئے نشاندہی کرنے کی کوشش کی۔

    اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے ’فور ایور ون‘ یعنی ہمیشہ کا ساتھ کا کیپشن استعمال کیا البتہ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان کا یہ کیپشن تبدیل شدہ ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق فیروز خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر کے ہمراہ یہ لکھا کہ اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے۔ جو بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

  • ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

    ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

    ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جذباتی پیغام شئیر کیا ہے اس فلم میں فواد خان ان کے مقابل اداکاری کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان اور فواد خان بہت جلد ایک ساتھ فلم ’نیلوفر‘ میں نظر آئیں گے ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کے سیٹ سے نہ صرف کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے پر نہایت جذباتی پوسٹ بھی تحریر کی ہے۔

    ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ، فواد خان اور اداکار بہروز سبزواری نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے اسکرپٹ کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا میں تمہارا کچھ حصہ اپنے ساتھ لے جارہی ہوں اور اپنی روح کا کچھ حصہ تمہارے پاس چھوڑ کر جارہی ہوں۔ میری پیاری ’نیلوفر‘ میں تمہیں بہت یاد کروں گی۔

    ماہرہ نے فلم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے ساتھ جڑے ہر شخص نے فلم کو اپنا دل اور اپنی روح دی ہے مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کہ کب ہماری محنت اسکرین پر آپ سب کے سامنے آئے۔ آمین۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’نیلوفر‘ کی کہانی عمار رسول نے تحریر کی ہے جو کہ ایک نابینا لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ اس کردار کو ماہرہ خان ادا کررہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی ہے۔

    سال 2021 کو پاکستانی سینما اور ماہرہ خان کے لیے بڑا سال قرار دیاجارہا ہے کیونکہ اگلے سال ماہرہ خان کی تین فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ جن میں سے ایک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اس فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دوسری ’قائداعظم زندہ باد‘ اس فلم میں ماہرہ خان کے مقابل فہد مصطفیٰ نظر آئیں گے جب کہ تیسری فلم’نیلوفر‘ ہے۔

  • 2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

    2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

    گوگل ٹرینڈز نے سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے، ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : گوگل ٹرینڈز نے سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے، ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کردی ہے اور پاکستان میں ایک کے بعد ایک اعزاز اپنے نام کرنے وال ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی’ سال 2002 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ بن گیا اور اس نے مقبولیت میں پاکستانی ڈراموں، فلموں اور ہا لی وڈ اور با لی وڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    1:ارطغرل غازی سال 2020 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ پہلے نمبر پر ہے اور اسے سب سے زیادہ آزاد جموں و کشمیر میں سرچ کیا گیا ارطغرل غازی کو دوسرے نمبر پر پنجاب، تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا اور چوتھے نمبر پر بلوچستان میں سرچ کیا گیاجبکہ حیران کن طور پر کراچی جیسے بڑے شہرمیں ارطغرل غازی کو صوبہ سندھ میں سب سے کم سرچ کیا گیا-

    2: دوسرے نمبر پر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں نئے ریکارڈز بنانے والے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے ڈرامے میرے پاس تم ہو کو اس کی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا اس ڈرامے کو سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں سرچ کیا گیا۔

    3:نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ بھی رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیریز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی اس ویب سیریز کی مرکزی کہانی ڈکیتوں کے ایک گروہ کے گرد گھومتی ہے جو اسپین کے مرکزی بینک اور ایک حکومتی مالیاتی ادارے سے چوری کرتے ہیں۔

    4:بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 سال 2020 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سرچ کی گئی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔اس شو کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان مین بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے-

    5: پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز میں بھارتی ویب سیریز مرزاپور 2 بھی شامل ہے اور یہ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے-

    6:نجی ٹی وی چینل جیو پر نشر ہونے والا پاکستانی ڈرامہ سیریل دیوانگی کو بھی انٹرنیٹ پر اس کی کہانی کی وجہ سے زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا۔

    7:نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کو بھی اس کی کہانی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ سرچ فہرست میں ساتویں نمبر پر رہا۔

    8:ترکی کا دوسرا مقبول ڈرامہ کورلش عثمان بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں ڈراموں میں شمار ہوا اس ڈرامے کے دوسرے سیزن کا آغاز اکتوبر 2020 میں ہوا تھا اور اگرچہ اس ڈرامے کو اردو میں پاکستان میں نشر نہیں کیا جا رہا تاہم اس کے باوجود اسے انٹرنیٹ پر سرچ کیا جاتا رہا اور وہ سرچ فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا-

    9: آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنا پاکستان کا مقبول ڈرامہ سیریل عہد وفا سرچ فہرست میں نوویں نمبر پر رہا-

    10:ہا لی وڈ فلم جوکر سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے فلموں اور ڈراموں میں دسویں نمبر پر رہی نہ صرف اس فلم کو سرچ کیا جاتا رہا بلکہ اس کے مرکزی کردار جوکر کو بھی سرچ کیا جاتا رہا۔

  • 2020 پاکستان کی کون سی شخصیات کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا  گوگل نے فہرست جاری کر دی

    2020 پاکستان کی کون سی شخصیات کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا گوگل نے فہرست جاری کر دی

    گوگل نے رواں سال پاکستان میں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی :گوگل نے رواں سال پاکستان میں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں حیران کُن طور پر حقوق نسواں کی سرگرم کارکن ماروی سرمد سرفہرست ہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اس فہرست کا حصہ ہیں لیکن پاکستانی سال 2020 میں شوبز شخصیات کو زیادہ سرچ کرتے رہے۔

    شوبز شخصیات میں پاکستان سے عظمیٰ خان، علیزے شاہ، حریم شاہ، مناہل ملک، فلک شبیر، عاصم اظہر، اسراء بیلگیچ اور سارہ خان شامل ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گوگل کی جانب سے جاری فہرست میں 2 بین الاقوامی شخصیات کے علاوہ تمام ہی پاکستانی ہیں۔

    پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی بین الاقوامی شخصیات میں جوبائیڈن اور اسرا بلجیگ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سال 2020 میں پہلی بار گوگل نے پاکستان کے لیے 6 مختلف کیٹیگریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی اور اسے 6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی میں تقسیم کیا۔

    گوگل کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

  • بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحت پر مبنی عالمی شیرت یافہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : ترکی اردو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں –


    ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایہم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے مدعو کیا ہے-

  • یوٹیوبر شاہویر جعفری نے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی

    یوٹیوبر شاہویر جعفری نے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی

    پاکستانی نژاد کینیڈین نژاد یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ سےمنگنی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :رواں ماہ کے شروع میں افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں کہ شاہ ویر جعفری 9 دسمبر کو منگنی کرنے والے ہیں۔

    اب انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کی تصدیق کی اور اپنی منگیتر کی تصویر بھی شیئر کی۔

    یوٹیوبر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ہم سفر عائشہ بیگ کے ہمراہ منگنی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے فخریہ لکھا کہ اب وہ دونوں منگنی شدہ ہیں۔


    رپورٹس کے مطابق شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے یوٹیب اسٹارشاہ ویر جعفری کے یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ جب کہ انسٹا گرام پر 10 لاکھ سے زائد فا لوورز ہیں۔ مقبولیت کی وجہ سے اکثر اُن کے مداح کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جس میں ایک نام اداکارہ سارہ کی بہن نور خان کا بھی ہے جن کے ساتھ شاہ ویر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر نور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں صرف ہیں اور شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔