Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

    سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ عفت عمر لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی عدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں تھیں انہوں نے کمرہ عدالت میں کہا تھا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی-

    تاہم آج اداکارہ عدالت میں پیش ہوئیں اور سوالات کے جواب دیئے-

    عدالت میں عفت عمر نے کہا کہ میں نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صباء حمید کے ساتھ 1993 میں پہلا ڈرامہ ننگے پاؤں کیا

    عفت عمر نے کہا کہ ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا یہ بات مذاق میں پروگرام میں بولی تھی میں نے پراگرام میں کہا تھا کہ میں نے راحت کاظمی کو گلے اپنے ٹرق پوری کرنے کے لیے لگایا تھا

    عفت عمر نے کا کہنا تھا کہ اس وقت میری عمر 19 سال تھی تب میں جوان تھی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں یہ بات کہی تھی اور وہ مذاق میں بولی ۔

    جس پر میشا شفیع کے وکیل نے ایسی باتیں پوچھنے پر مخالف وکیل پر اعتراض اٹھا دیا

    جد پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق میں جرح کررہا ہوں عدالت مجھے جرح کرنے کا حق دیتی ہے ۔

    عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دیا –

    وکیل کے سوال کے جواب میں اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں ایف آئی اے میں علی ظفر نے میری خلاف شکایت بیان کے بعد درج کروائی یا پہلے ۔

    عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں میں عبوری درخواست ضمانت پر ہوں۔

    سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح جاری تھی کہ اچانک عفت عمر کی طبعیت خراب ہو گئی-

    سوشل میڈیا اور ٹی وی پر اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے مشہواور اکثر اوقات تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ عفت عمر کو ان کے بولڈ بیانات پر جب وکیل نے سوالات اٹھائے تو اداکارہ ہکی بکی رہ گئیں اور ان کی طبیعت خراب ہو گئی-

    بیان ریکارڈ کرتے ہوٸے جب علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے سوالات کئے اور ان کے دیئے گئے بیانات پر جرح کی تو اداکارہ کی طیعت خراب کہا مجھے چکر آ رہےہیں جس پرعدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی تھی بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیا-

    علی ظفر میشاء شفیع ہرجانہ کیس:بیان ریکارڈ کرتے ہوٸے عفت عمر کی طیعت خراب عدالت نے سماعت کچھ دیر کے…

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

     

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

  • بھارت:  مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے-

    باغی ٹی وی : پورے بھارت کے کسان بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں بھارتی حکومت نے کسانوں کے خلاف تین نئے قانون بنائے ہیں جس میں کسانوں کو دی کو سبسیڈی کو بھی ختم کیا ہیں-

    جہاں کسان اور سکھ برادری کسانوں کی دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہیں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں نے گانے گائے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں نے مودی سرکار کی جانب سے دی گئی تجاویز کو مسترد کر تے ہوئے 12 اور 14 دسمبر کو دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا-کسانوں کا کہنا تھا کہ وہ 12دسمبر کو دہلی ، جئے پور قومی شاہراہ جام کریں گے اور 14 دسمبر کو ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

    کسانوں نے دیگر ریاستوں کے کسانوں پر بھی زور دیا کہ وہ دہلی پہنچ جائیں۔ کسان لیڈر درشن پال کا کہنا تھا کہ آگرہ دہلی ایکسپریس وے کو 12 دسمبر کے دن بند کردیا جائے گا۔ ملک میں کسی بھی ٹول پلازا پر اس دن کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا۔ ہم دہلی میں تمام سڑکوں پر چکہ جام کریں گے۔ اگر تینوں زرعی قوانین کو ختم نہیں کیا گیا تو ہمارے احتجاج میں شدت پیدا ہوگی۔

    ملک گیر سطح پر بھارت بند کی کامیابی کے بعد کسان قائدین نے کہا تھا کہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ ہماری بات چیت میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کسان قائدین کو مدعو کرکے بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بھی ناکام رہی۔ کسانوں کو بتایا گیا کہ حکومت تجاویز کی فہرست پیش کرے گی لیکن کسانوں نے ان تجاویز کو مسترد کردیا۔

    کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

    مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں-

    مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

    بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

    مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

    مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

    حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

    کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

  • آمنہ الیا س نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

    آمنہ الیا س نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار داور محمود ان کا کرش ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے سادگی سے شادی کرلی۔

    بعد ازاں آمنہ الیاس و داور محمود نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی۔

    ویڈیو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا تھا کہ داور محمود کی بہت ساری گرل فرینڈز ہیں اس لیے ایسی جھوٹی خبروں پر ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں اس لیے ان کے لیے مسئلہ نہیں ہوگا اداکارہ نے ویڈیو میں لوگوں پر واضح کیا تھا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں-

    لیکن اب آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ نہ صرف داور محمود ان کا کرش ہیں بلکہ انہوں نے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کرلیا ہے۔

    انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتےہوئے آمنہ الیاس نے کئی انکشافات کیے جن میں یہ انکشاف بھی شامل ہے کہ اب وہ تنہا نہیں رہیں۔

    انسٹاگرام پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی پر فدا رہی ہیں یا ہیں؟ جس پر اداکارہ نے داور محمود کا نام لکھا۔

    اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ اب تک وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا کسی کو جیون ساتھی منتخب کرلیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ انہوں نے ساتھی کا انتخاب کرلیا۔

    دونوں سوالوں کے جوابات کے دوران انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ اب داور محمود پر فدا ہیں یا پہلے ہوا کرتی تھیں اور ساتھی کے انتخاب کا مطلب کسی سے مستقبل میں رشتہ جوڑنا ہے یا یہ عارضی ساتھ ہے؟

    آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر دیگر سوالوں کے جوابات بھی دیے اور پسندیدہ کتابوں کے جواب پر انہوں نے پاؤلو کویلہو کے بولڈ ناول ’الیون منٹس‘ اور ترک ناول نگار 48 سالہ ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول کو پسندیدہ قرار دیا۔

    ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کوئی بھی شخص ان کا دل کس طرح جیت سکتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے 5 طریقے بتائے جن پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی شخص ان کے دل کے قریب آ سکتا ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دل جیتنے کے 5 طریقے ہیں، جن میں انہیں پھول پیش کرنا، ان کے لیے کھانے کا بندوبست کرنا، ان سے لڑنا۔ جھگڑنا، انہیں اچھے لطیفے سنانا اور ان کے ساتھ بہترین ساتھی بن کرسفر کرنا شامل ہیں۔

    اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار وہ سینما تھیٹر کی سیڑھیوں پر گری تھیں اور وہ لمحہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بنا۔

    اداکارہ کی جانب سے مداحوں کے جوابات دیتے ہوئے داور محمود کو پسند کرنے اور جیون ساتھی کے انتخاب کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں-

    اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

  • سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح جاری

    سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح جاری

    سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح جاری

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ عفت عمر لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی عدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں تھیں انہوں نے کمرہ عدالت میں کہا تھا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی-

    تاہم آج اداکارہ عدالت میں پیش ہوئیں اور سوالات کے جواب دیئے-

    عدالت میں عفت عمر نے کہا کہ میں نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صباء حمید کے ساتھ 1993 میں پہلا ڈرامہ ننگے پاؤں کیا

    عفت عمر نے کہا کہ ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا یہ بات مذاق میں پروگرام میں بولی تھی میں نے پراگرام میں کہا تھا کہ میں نے راحت کاظمی کو گلے اپنے ٹرق پوری کرنے کے لیے لگایا تھا

    عفت عمر نے کا کہنا تھا کہ اس وقت میری عمر 19 سال تھی تب میں جوان تھی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں یہ بات کہی تھی اور وہ مذاق میں بولی ۔

    جس پر میشا شفیع کے وکیل نے ایسی باتیں پوچھنے پر مخالف وکیل پر اعتراض اٹھا دیا

    جد پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق میں جرح کررہا ہوں عدالت مجھے جرح کرنے کا حق دیتی ہے ۔

    عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دیا –

    علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    وکیل کے واسل کے جواب میں اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں ایف آئی اے میں علی ظفر نے میری خلاف شکایت بیان کے بعد درج کروائی یا پہلے ۔

    عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں میں عبوری درخواست ضمانت پر ہوں۔

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    واضح رہے کہ میشا شفیع نے اپریل 2018 میں علی ظفر پر اپنی ٹوئٹس میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جنہیں علی ظفر نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست محتسب اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی دی تھی اور گلوکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

    مذکورہ درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر تقریبا گزشتہ 2 سال سے درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں۔

    مذکورہ کیس میں علی ظفر اور ان کے تمام 13 گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں جب کہ میشا شفیع کے وکلا نے ان سے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

    اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروا لیے ہیں تاہم میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہونا اور ان پر جرح ہونا باقی ہے میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح کے بعد ہی مذکورہ درخواست پر عدالت کوئی فیصلہ سنائے گی-

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی-

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 (1) اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت 9 افراد میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور ابھی اسی سائبر کرائم کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

    جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    تاہم بعد میں سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا ،علی گُل پیر اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیاتھا ملزمان نے جُرم سے انکار دیا تھا ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے ملزمان میں فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، عفت عمر، حزیم الزمان خان اور علی گل کو شامل تفتیش کیا تھا-

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں ایف آئی اے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا درخواستوں پر سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر کے وکلا نے ضمانتوں کی مخالفت نہیں کی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    علاوہ ازیں اپریل 2018 سے لے کر اب تک علی ظفر سے کم از کم 3 خواتین جھوٹے الزامات لگائے جانے پر معافی بھی مانگ چکی ہیں۔

    علی ظفر سے معافی مانگنے والی خواتین میں معروف بلاگر و صحافی مہوش اعجاز، بلاگر حمنہ رضا اور صوفی نامی خاتون شامل ہیں تینوں خواتین نے بھی علی ظفر پر میشا شفیع کے بعد اپنی ٹوئٹس میں ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، تاہم تینوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط الزامات لگائے اور اداکار سے معافی بھی مانگی۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

    علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

  • کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی آوازوں کا جادو

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی آوازوں کا جادو

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے جس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : خیال رہے کہ رواں برس کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ روزجاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہےجبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا جا رہا ہے-

    اس گانے کے بول راحت فتح علی خان نے لکھے ہیں جب کہ موسیقی راحت اور زارا مدنی دونوں نے خود ترتیب دی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو 2020 کے اس گانے کو صرف 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں۔

    1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے۔

    یقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 28 ہزار ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا۔

    گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہے۔

    گل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور 24 گھنٹوں میں اسے 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط کو کافی زیادہ سراہا جارہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مجموعی طور پر 7 ٹرینڈز چل رہے تھے۔

    جن میں cokestudio2020# چوتھے اور #galsunn پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ راحت فتح علی خان، زارا مدنی، وجیہہ نقوی، میشا شفیع سمیت دیگر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔

    اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت کو انگریزی میں ریلیز کر دیا

     

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

  • ہمایوں سعید نے ناراض مداح سے معافی مانگ لی

    ہمایوں سعید نے ناراض مداح سے معافی مانگ لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار ہمایوں سعید کے ایک مداح کی ایک شکائتی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کے ایک مداح کی ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کے مداح نے اداکار کے ساتھ شکایت کی ہے-


    مداح نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمایوں سعید کے پیچھے میں 3 گھنٹے رہا اس نے لڑکیوں کے ساتھ تصویریں لے لی تھیں لیکن میرے ساتھ نہیں لی جس کا دکھ اور غصہ مجھے آج بھی ہے ۔

    مداح نے مزید کہا خیر جب شہرت مل جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔


    اس مداح کی جانب سے ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد ہمایوں سعید نے جوابی ٹوئٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’3 گھنٹے کے بعد میں تجھے ڈھونڈ رہا تھا، خیر معاف کردے، اگلی بار۔


    جبکہ فضل ممتاز نامی صارف نے لکھا کہ بھائی جان دل میں سچی لگن ہونی چاہیے۔ میں اس بندے ہمایوں سعید کے پیچھے 3 دفعہ سیلفی لینے گیا اور کامیاب ہوا-

    ہمایوں سعید کی جانب سے جوابی ٹوئٹ کرنے کے بعد یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہمایوں سعید کی جوابی ٹوئٹ کو صارفین کی جانب خوب سراہا جا رہا ہے اور اداکار کے مداح تعریفوں کے پل باندھتے نظر آ رہے ہیں- لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم ہمایوں سعید نے معافی تو مانگی ورنہ کچھ فنکار تو بہت گھمنڈی ہوتے ہیں اور ان میں ذرا بھی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔

  • بھارت:طالبعلم نے یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام لکھ دیا

    بھارت:طالبعلم نے یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون کا نام لکھ دیا

    بھارت :یونیورسٹی کے ایڈمیشن کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھنے والے طالب علم کو عمران ہاشمی نے دلچسپ جواب دے ڈالا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے اپنی یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ سنی لیون کا نام لکھ کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جب خبر کو سوشل میڈیا پر ڈالا گیا تو فوراً وائرل ہوگئی جس پر اداکار عمران ہاشمی نے بھی دلچسپ تبصرہ کر دیا-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے لکھا میں قسم کھاتا ہوں یہ میرا بچہ نہیں ہے۔


    دوسری جانب عمران ہاشمی کے جواب پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں دلچسپ جوابات دیے گئے۔ ایک صارف نے تو اس طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ ہی شیئر کردیا۔


    اشیش کمار نامی صارف نے عمران ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک قدم آگے بڑھ کر کہتا کہ ہاں میں تمہارا بیٹا ہوں، لیکن سنی لیونی کو بطور ماں سوچنے سے بھی نفرت ہے کیوں کہ وہ میرا ’کرش‘ ہے۔

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر یہ کسی کی شرارت ہے اور ممکنہ طور پر طالب علم نے خود ہی ایسا کیا ہوگا تاہم انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کسی کے خلاف حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

  • کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کر لیا

    خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :رواں برس ستمبر میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب حکومت خیبرپختونخوا نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے جنہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے جلد خریدا جائے گا۔

    دونوں اداکاروں کے آبائی گھروں کی قیمتوں کے تعین کی دستاویز کے مطابق ڈی سی پشاور کے تخمینے کے مطابق راج کپور کا گھر کا گھر 6 مرلہ 3 سرسائی اراضی پر بنا ہوا ہے جس کی زمین کی قیمت کا تخمینہ ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

    اس طرح صوبائی حکومت کی جانب سے راج کپور کے گھر کی قیمت مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈی سی پشاور کے اعداد و شمار کے مطابق دلیپ کمار کا گھر 4 مرلہ اراضی پر بنا ہے جس کی قیمت کا تخمینہ 72 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے-

    علاوہ ازیں ایس ڈی اور بلڈنگ سب ڈویژن-فائیو پشاور کے مطابق دلیپ کمار کے آبائی گھر کا رقبہ 1077.83 مربع گز ہے اور اس گھر کی قیمت 7 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

    اس طرح حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر کی قیمت مجموعی طور پر 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    دستاویزات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا مجموعی طور پر دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کرے گی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکریٹری ثقافت کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر کے آخر میں خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ دونوں بقلی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہے

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کمار کے آبائی گھروں کے حالیہ مالکان کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کیے جانے کے بعد کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں دلیپ کمار

    انہوں نے کہا تھا کہ دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

    ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو دونوں گھروں کی قیمت بھی بتانے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ اس ضمن میں کوششیں کرکے گھروں کو خریدا جا سکے۔

    بعدازاں اکتوبر ہی میں صوبائی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی پر سیکشن فور نافذ کردیا تھا جس کے مطابق اب یہ اراضی حکومت کی جانب سے خریدی جائے گی۔

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    خیال رہے کہ دلیپ اور راج کمار تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہےدلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

    جبکہ راج کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی-

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

  • دبئی:عدالت نے شوہر کا انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بند کرنے کے مقدمہ میں بیوی کو انوکھی سزا سُنا دی

    دبئی:عدالت نے شوہر کا انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بند کرنے کے مقدمہ میں بیوی کو انوکھی سزا سُنا دی

    دبئی ۔ راس الخیمہ کی ایک عدالت نے شوہر کا انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بند کرنے کے مقدمہ میں بیوی پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امارت الیوم کے مطابق پبلک پراسیکیوشن الزامات میں ملزمہ نے متاثرہ شخص کی اپنی ملکیت میں موجود مساج سنٹر کی ویب سائٹ تک رسائی میں رکاوٹ پیداکردی اور مطالبہ کیا کہ سائبرکرائم کے قانون کی دفعات کے مطابق اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

    شوہر نے راس الخیمہ پولیس کے سامنے ایک رپورٹ لکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے انھیں انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ میں بلاک کیا ہے۔اگرچہ وہ مرکز کے اکاؤنٹس کا اصل مالک ہے، جبکہ اس کی بیوی نے دھمکی دی کہ وہ اس سنٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کرے۔

    ملزمہ نے پبلک پراسیکیوشن سے اس دھمکی سے لاتعلقی کا اظہارکیا اور خود کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مالکہ بتایا۔ شوہر نے بتایا کہ وہ ایک مساج سنٹر کا مالک ہے اور اس نے ملزمہ کو منیجر مقررکیا، ان کی اہلیہ نے شوہر کی درخواست پر مساج سنٹرکا انسٹاگرام پراکاؤنٹ بنایا تاکہ اس کی تشہیر کی جاسکے، چنانچہ اس میں موجود تمام نمبر اسی سنٹر ہی کے ہیں۔

    انھوں نے مزید یہ کہا کہ ملزمہ نے انتظامی اور مالی بدعنوانی کی ہے جس کا انہیں پتہ چل چکا ہے اور اسی وجہ سے وہ یہ دھمکی دینے پر مجبور ہوگئی کہ انہیں سنٹرکے ڈائریکٹر کے طور پر ظاہرکرے گی۔

    جس کی وجہ سے خواتین گاہگ نہیں آئیں گی اوراس نے اسے انسٹاگرام پر بلاک کر کے ان کا نمبر شائع کیا، جس کی وجہ سے وہ شرمندہ اور پریشان تھے۔

    راس الخیمہ میں حکومت کے کرائم کے اعداد و شمارکے تجزیہ نگار نے کہا کہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نے اپنے شوہرکو بلاک کیا ہوا ہے۔

  • گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

    گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں آئندہ انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کی صفائی پر شروع دن سے سیاست ہوتی آئی ہے اور اس میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی جماعتیں پیش پیش رہی ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی کے نام سے مہم بھی شروع کی جس میں 90 روز میں شہر قائد کو صاف کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن وہ مہم بے سود رہی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کی صفائی کو لے کر بہت ناگواری کا اظہار کرچکے ہیں اور اس حوالے سے وہ ساحل سمندر پر موجود گندگی کی ویڈیو بناکر بھی شیئر کرچکے ہیں جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ساحل کو صاف کردیا گیا تھا تاہم شہر قائد کی گندگی ایک بار کی صفائی سے ختم نہیں ہوگی بلکہ اس شہر کی خوبصورتی واپس لوٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔

    تاہم اب گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی کراچی کی صفائی کے لئے میدان میں کود پڑے ہیں اور آئندہ انتخابات کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے-


    پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں ووٹ ہی نہیں دوں گا۔