Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

    بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنے ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں چندی گڑھ گئے ہوئے تھے جہاں اداکار سمیت اُن کے ساتھی اداکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔

    ہدایت کار راج مہتہ کی فلم’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں شریک بالی وڈ کی ماضی کی معروف ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ انیل کپور کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔

    ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انیل کپور واپس ممبئی آگئے ہیں جبکہ اُن کی ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں

    بالی وڈ اداکار نے ممبئی پہنچنے پر ہاتھ کے اشارے سے مداحوں کو بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی لیکن اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنےوالی بھارتی اداکارہ مانشی چھلر کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

    مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنےوالی بھارتی اداکارہ مانشی چھلر کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

    مس ورلڈ کے طور پر دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے والی بھارتی اداکارہ مانشی چھلر کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کررہے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مانشی چھلر کا یہ وا ئرل ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ کا ہے جس میں مانشی بلیک ڈریس میں نظر آرہی ہیں لیکن اس دوران ان سے ایک ایسی غلطی ہوگئی جس کی وجہ سے ان کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔

    ویڈیو میں مانشی چھلر نے جو بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اس کا پرائس ٹیگ وہ نکالنا بھول گئیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کرنے لگے اور اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئےکچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ ٹیگ تو دیکھ لو میڈم جی ۔ جبکہ کچھ دیگر کا کہنا ہے کہ ٹیگ لگا کر کہاں جارہی ہو ۔

    واضح رہے کہ مانشی نے سال 2017 میں مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے کیلئے مانشی کو کافی جدوجہد کرنی پڑی جن میں سے ایک خود کو بدلنا بھی تھا ۔

  • شوگر مافیاز اور ہمارا غریب کسان   بقلم :محمد راحیل معاویہ

    شوگر مافیاز اور ہمارا غریب کسان بقلم :محمد راحیل معاویہ

    "شوگر مافیاز اور ہمارا غریب کسان”

    بقلم :محمد راحیل معاویہ

    ہمارا ملک عزیز پاکستان ایک زرعی ملک ہے، 60 فیصد سے زائد لوگ زراعت پیشہ سے منسلک ہیں،ہر حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر زراعت کے متعلقہ مسائل حل کرنے چاہئیں کیونکہ یہ ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہمارا کسان اپنے مسائل کے لیے چیختا ہے مگر کوئی نہیں سنتا،سڑکوں پر نکلتا ہے تو تشدد کیا جاتا ہے، سارا سال محنت مشقت کرکے اپنے خون پسینے سے اگائی فصل بیچتا ہے تو اس کو اونے پونے خریدنے کے لیے بڑے بڑے مگر مچھ پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوتے ہیں۔

    فصل اگانے میں بھی اس کو بے شمار مسائل کو سامنا ہے جن پر کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ حال ہی میں گنا کی فصل تیار ہوئی ہے، سرکاری ریٹ 200 روپے من مقرر کیا گیا ہے، اس ریٹ پر کسان گنا دینے سے انکاری ہیں جبکہ شوگر ملز مالکان حکومت سے درخواستیں کررہے ہیں کہ اس نرخ پر گنا دینے پر کسان کو پابند کیا جائے۔

    2018 میں سرکاری نرخ پر گنا 190 روپے من خریدا گیا اور چینی کی قیمت 53 روپے کلو تھی مگر اس کے بعد شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں بڑھانا شروع کردیں، وزیراعظم عمران خان صاحب نے کامران خان کے پروگرام میں کہا کہ پنجاب حکومت کو بلیک میل کرکے 3 ارب روپے کی سبسڈی حاصل کی گئی۔ مگر اس کے بعد چینی کی قیمتوں میں 2018 سے 2019 تک 10 سے 12 روپے کلو تک اضافہ ہوا، اور پھر 2019 سے 2020 تک 55 روپے کلو والی چینی80روپے کلو تک پہنچ گئی۔

    کسان سے 190 روپے روپے من گنا خرید کر، پنجاب حکومت سے 3 ارب روپے سبسڈی لے کر بھی چینی کی قیمت میں 20 سے 25 روپے کلو تک اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان صاحب نے اس کا نوٹس لیا اور کمیٹی قائم کردی۔ اس کے بعد 5 ماہ میں چینی کی قیمت پھر بھی قابو میں نا رکھی جاسکی اور 5 ماہ میں چینی 110 روپے کلو تک پہنچ گئی جو کہ اب 115 روپے کلو تک بھی فروخت ہورہی ہے۔
    2 سالوں میں 55 روپے کلو سے 110 روپے کلو پر چینی پہنچ چکی ہے۔ شوگر انکوائری رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا گیا کہ اگر گنا سرکاری ریٹ 190 روپے من خریدا گیا تھا تو چینی کی قیمت 57 روپے کلو بنتی ہے۔

    مگر شوگر ملز مالکان نے کہا کہ ہم نے گنا 190 روپے من سے زائد قیمت پر خریدا ہے جس پر شوگر کمیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شوگر ملز مالکان کی بات مان کر تسلیم کرلیا جائے کہ گنا 190 روپے من نہیں خریدا تو اگر 215 روپے من بھی خریدا گیا ہو تو چینی کی قیمت 63 روپے کلو بنتی ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ شوگر ملز مالکان آج 1 سال بعد بھی گنا 215 روپے من خریدنے پر تیار نہیں ہیں۔

    گذشتہ برس 190 روپے من گنا خرید کر سارا سال دوگنی قیمت پر چینی فروخت کرتے رہے جس کے عوض شوگر ملز مالکان نے عوام کی جیب سے 180 ارب روپے کی خطیر اضافی رقم نکلوائی۔

    آج جب غریب کسان کا گنا تیار ہوگیا ہے تو شوگر ملز مالکان نے حکومت کو ملز بند کرنے کی دھمکی دے کر یہ کہا ہے کہ کسان کو 200 روپے من گنا بیچنے پر مجبور کیا جائے۔

    سینکڑوں ارب روپے کمانے کے بعد بھی بیچارے کسان کا خون چوسنے سے گریز نہیں کیا جارہا۔ کسان عموما مجبور ہوتا ہے اس کے پاس وقت اور اضافی پیسے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ اپنی فصل ایسے مافیاز کے آگے فورا بیچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ بعض کسانوں نے تو ایسے لوگوں سے ادھار رقم لے کر اپنی فصل کاشت کی ہوتی ہے، فصل تیار ہوتے ہی وہ ان کی جھولی میں ڈال دیتا ہے، جب کہ خود اس کو خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑتا ہے۔

    اس صورت حال میں کسان کی آواز نا ان کے منتخب کردہ نمائیندے بنتے ہیں اور نا حکومت ان کی دادرسی کرتی ہے۔ جب 190 روپے من گنا تھا تب چینی 55 روپے کلو تھی، آج چینی 110 روپے کلو ہے جبکہ گنے کی قیمت 200 روپے من قرار پائی ہےاس ناانصافی سے بددل ہوکر اکثر کسان فصل کاشت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

    اس سال 20 سے 25 فیصد کپاس 10 فیصد گندم اور 7فیصد چینی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث کپاس بھی اس سال ہمیں باہر سے منگوانی پڑے گی، جبکہ 25 لاکھ ٹن گندم اور 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنی پڑے گی۔ اس کی وجہ سے امپورٹ میں اضافہ ہوگا جس کا ہماری ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوگا۔ ہماری جی ڈی پی گروتھ پہلے ہی منفی 0.4 تک گرچکی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئیندہ مالی سال میں بھی 1.5 سے 2.5 تک شرح نمو رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں آئیندہ مالی سال میں شرح نمو محض 1 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    اپنے ملک کے کسان کو گندم کے 1400 روپے من ادا کرنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،جبکہ وہی گندم اب باہر سے 2000 روپے من سے بھی زائد قیمت پر منگوا کر خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

    ملک کی معاشی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ کسان کو خوشحال کیا جائے، اس کے ساتھ بدسلوکیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اور اس کی محنت کا اس کو ہنسی خوشی ثمر دیا جائے۔تاکہ وہ سڑکوں پر آکر لاٹھی چارج کھانے کی بجائے اپنے گھر میں سکون سے عزت کی روٹی کھائے، اور دن رات محنت کرکے پورے ملک کو اناج تیار کرکے کھلائے۔

    محمد راحیل معاویہ نارووال

  • بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بہن نے دبئی کے ریسٹورینٹ کی پلیٹیں کیوں توڑیں؟

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بہن نے دبئی کے ریسٹورینٹ کی پلیٹیں کیوں توڑیں؟

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں موجود ہیں اور پلیٹیں توڑرہی ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارپتا خان شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیوشئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ بات کررہی ہیں اور اپنے بغل میں رکھی پلیٹس کو فلور پر پھینکتی نظر آرہی ہیں ۔ ارپتا کا یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریستوراں کا ہے ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں ۔

    سیاہ ہرن کیس:عدالت نے سلمان خان کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا

    ویڈیو میں ارپتا بیٹھ کر اپنی فرینڈ سے بات کررہی ہیں اور اپنے بغل میں رکھی پلیٹس کو فلور پر پھینکتی جارہی ہیں ۔ارپتا کا یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریسٹورینٹ کا ہے ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں ۔

    حالانکہ ارپتا نے یہ پلیٹس غصے میں نہیں توڑے بلکہ یہ ایک تفریحی سرگرمی تھی ، جہاں اپنی فرینڈ سے بات کرتے ہوئے ہنس رہی ہیں اور پلیٹس کو پھینکتی جارہی ہیں ۔

    میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ناصر خان جان

  • ‏فلمی صنعت سےوابستہ مسائل کےحل کیلئےتمام ممکنہ اقدامات کرینگے     شبلی فراز

    ‏فلمی صنعت سےوابستہ مسائل کےحل کیلئےتمام ممکنہ اقدامات کرینگے شبلی فراز

    وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازسےپاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےوفدکی ملاقات کہا ‏فلم سازی کوبہتربناناچاہتےہیں،حکومت کاتعاون درکارہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازسےپاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےوفدکی ملاقات کہا ‏فلم سازی کوبہتربناناچاہتےہیں،حکومت کاتعاون درکارہے-

    وفد سے مالاقات کے دوران وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ‏وزارت اطلاعات کاشعبہ فلم مزیدفعال،موثربنا رہے ہیں-

    ‏سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کاویژن ہےفلموں کےذریعے اپنی ثقافت،اقدارکواجاگرکیاجائے‏فلموں کےذریعے دنیابھرمیں پاکستان کامثبت تشخص بھی روشناس کراناہے-

    وزیراطلاعات کے مطابق ‏حکومت فلمی صنعت کوہر ممکن سہولیات دینےکیلئے تیارہے-

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏فلمسازی میں اسکرپٹ رائٹرز،موسیقاروں،تمام ہنرمندوں کوکام کامناسب معاوضہ ملناچاہیے‏فلمی صنعت سےوابستہ مسائل کےحل کیلئےتمام ممکنہ اقدامات کرینگے-

    وزیراطلاعات نے کہا کہ ‏ایران اورترکی کےساتھ فلم کےشعبے میں تعاون پربات کریں گے-

    خیال رہے کہ ‏چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کےوفدکی سربراہی میاں امجد فرزند نےکی-

  • معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم ان دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدام کریں

    معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم ان دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدام کریں

    معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر یونانی وزیراعظم کیریاکوس میچوتاکی نے یونان میں دنیا کا قدیم ترین تاریخی مقام اکروپولی کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی :یونان میں دنیا کا قدیم ترین تاریخی مقام اکروپولیجو کہ دارلحکومت ایتھنز کے وسط ایک بلند پہاڑی کے اوپر واقعہ ہے گزشتہ روز معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر یونانی وزیراعظم کیریاکوس میچوتاکی نے اس تاریخی عمارت کا دورہ کیا اور معذوروں کے لیے تعمیر ہونے والی لفٹ کا افتتاح کیا –

    افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کے اس تاریخی عمارت تک معذور افراد کو بلندی کی وجہ سے وزٹ کرنے میں کافی پریشانی ہوتی تھی اور کئی معذور افراد اس تاریخی عمارت کو نہیں دیکھ سکے تھے-

    تاہم یونانی حکومت نے فوری طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کے معذوروں کے لیے اکرپولی پہنچنے کے لیے ایک لفٹ تعمیر کی جائے اور آج معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کو یونانی حکومت کی طرف سے گفٹ دیا گیا –

    یو نانی وزیراعظم نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم ان دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدام کریں-

  • آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے   سینیٹر سراج الحق

    آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے سینیٹر سراج الحق

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گےجمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ 73برسوں میں ظالم اشرافیہ نے ملک میں اسلامی نظام کونافذ نہیں ہونے دیا مہنگائی ناقابل برداشت، بے روزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    سراج الحق کے مطابق پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا اور بندگلی میں دھکیل دیا جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی۔

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ مغربی استعمار کے ایجنٹوں نے عوام کو غربت و بے روزگاری کے تحفے دیے۔ سینیٹر سراج الحق
    پی ٹی آئی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے لاکھوں کو بے روزگار کر دیا۔

  • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے  ون فائیو15 کالز کے اعداد و شمار برائے نومبر جاری کر دیئے

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو15 کالز کے اعداد و شمار برائے نومبر جاری کر دیئے

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے نومبر جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی :پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے نومبر جاری کر دیئے-

    * 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 12ہزار152کالز موصول ہوئیں

    *موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ29ہزار 293غیر متعلقہ کالز کی گئیں

    * مختلف معلومات کے حصول کیلئے24ہزار660کالزموصول ہوئیں

    * 43ہزار054کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی

    *نومبر کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 5ہزار107کالز پر راہنمائی کی گئی

    *لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے11گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا

    * ایک ماہ میں 180موٹر سائیکلز،04گاڑیاں اور03 رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے

    اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے ترجمان نے ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی کہ شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

  • اسلام آباد: تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد: تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد :ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ لوئی بھیر پولیس کی کارروائی گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا سرغنہ گرفتار

    باغی ٹی وی : ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ لوئی بھیر پولیس نے کارروائی کر کے گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا علی رضا نامی ملزم گرفتار کر لیا-

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات اور 37 لاکھ روپے نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد

    ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہیں کارروائی ڈی ایس پی رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئی بھیر معہ ٹیم نے کی

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس،پراسیکویٹر اے این ایف نے عدالت سے مہلت طلب کر لی

    آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد تھانہ گولڑہ پولیس کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 160گرام آئس،ایک کلاشنکوف معہ روند برآمد کیا تھا-

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

  • اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

    اسلام آباد:منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 160گرام آئس،ایک کلاشنکوف معہ روند برآمد کر لیا-

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس،پراسیکویٹر اے این ایف نے عدالت سے مہلت طلب کر لی

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں عمر فاروق اور انیس الرحمان شامل ہیں۔

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

    کوئٹہ ون ویلنگ ریس کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی.

    چونیاں میں نشہ عام ہونے لگا

    نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے