Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ میں پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

    وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ میں پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

    وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ میں پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ میں پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد ہوا۔اس موقع پہ تیونس سے آئے الشیخ فاضل بن محمد الکروانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی-

    جبکہ میلاد میں مریدین،علماء کرام،تعت خواں،قراء حضرات کے علاوہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    اس موقع پہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے تلاوت کلام پاک اور بارگاہِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت شریف پیش کیا۔

    جبکہ تیونس سے آئے الشیخ فاضل بن محمد الکروانی مہمان خصوصی نے اس مو قع حضرت محمدؐ کی ذات اقدس پر خاص لیکچر دیا۔اس روحانی محفل کو قراء،نعنت خواں حضرات نے گل و گلزار بنا دیا۔

    آخر میں ملک وقوم کی ترقی خوشخالی سالمیت اور کرونا جیسی وبا س نجات کی دعا بھی کی گئی۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی صورتحال متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی صورتحال متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی صورتحال دھند کی وجہ سے متاثر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر پروازوں کا شیڈول جزوی متاثر ہو جانے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں-

    رپورٹ کے مطابق استنبول ، لندن ، کراچی، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں-

    جبکہ دبئی اور مسقط جانے والی پروازیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں-

    یہ بھی یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کی تیسری نجی ائرلائن کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے ایئرسیال نے بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں تھیں،امریکہ سے پاکستان نئے سفرکا بھرپورآغاز کیا گیا تھا –

    ایر سیئل تین ایئربس اے 320 ایئر کرافٹس کو بھی شامل کررکھا ہے جن میں سے باقی دو آنے والے کچھ دنوں میں پہنچیں گی۔ایئرسیال نے دنیا کی سب سے بڑی ہوائی جہاز کے لیز پر دینے والی کمپنی ایری کیپ سے تینوں ہوائی جہاز کرائے پر لیئے گئے ہیں۔

    نجی ملکیت والی ہوائی کمپنی کو 2017 میں ہوابازی ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل اس پرواز کی کارروائیوں کا آغاز رواں سال جون میں متوقع تھا ، لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ تاہم ، اب ایئر لائن دسمبر کے وسط تک پاکستان میں اپنی پہلی پرواز شروع کرے گی۔

     

    ایئرسیال نے بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں ،امریکہ سے پاکستان نئے سفرکا…

  • وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن  کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بارش کے پانی کی نکاسی کے بارے میں بریفنگ دی-

    باغی ٹی وی :اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلو ایم اے پی ڈی کے فور منصوبہ اور این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر عدنان شریک تھے

    وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، جی او سی کراچی میجر جنرل عقیل اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے-

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ای ڈی سے تمام اہم نالوں کی سروے کروا رہے ہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کل محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ پر اجلاس بلایا تھامحمودآباد نالے کی اسٹڈی ہو چکی ہےنالے کی ری ماڈلنگ سے 270 ملی میٹر بارش کا پانی 12 گھنٹوں میں نکل جائے گا-

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت نالے کی کورنگی روڈ پر 6 میٹر گہرائی ہےاور ایک جگہ پر صرف ایک فٹ گہرائی ہےری ڈیزائنگ سے نالے کی متانت گہرائی کے ساتھ بنائے جائے گی اگر اس ری ماڈلنگ پر جاتے ہیں تو 319 اسٹرکچر بلڈوز کرنے ہونگے ہم 319 اسٹرکچر کی ڈیٹا بناتے ہیں،

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تجاوزات سندھ حکومت نے ہٹانے ہیں وفاقی حکومت سندھ حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی این ڈی ایم اے کو 700 ارب روپے کیلئے مجاز بنایا گیا ہےجو بھی خرچہ ہوگا وفاقی حکومت کرے گی-

    اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں این ای ڈی کو گجر نالے اور اورنگی نالے کی اسٹڈی اور ڈیزائین 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے نالوں سے تجاوزات ہٹانے سے متاثرین کو ریسیٹل کرنے میں حکومت مدد کرے گی کے فور منصوبہ کو آگے بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت واپڈا سے بھی مدد لے گی-

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں صفائی سے متعلق خاص مہم شروع کی جارہی ہےضلع مرکز اور ضلع کورنگی میں دیگر اضلاع کی طرح صفائی کا کام کانٹریکٹ آؤٹ کیا جارہا ہے ضلع جنوبی کیلیے 30 ایم جی ڈی پانی لے رہے ہیں، پورٹ قاسم سے راستے ملنے کا مسئلہ ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی سی آئی برج اور ملیر ایکسپریس وے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کر رہے ہیں مجوزہ منصوبے نئے سال کے شروع میں لاؤنچ ہوجائیں گے-

  • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ریلوے کی زمین واگزار کرالی گئی

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ریلوے کی زمین واگزار کرالی گئی

    قصور :انسپکٹر ورکس اسرار احمد اور ایس ایچ او ریلوے پولیس چوہدری امین نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے پاکستان ریلوے کی جگہ واگزار کروا لیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے حکام کی ہدایت پر انسپکٹر ورکس قصور نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے حویلی لکھا میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے کی جگہ استعمال کرتے ہوئے اپنی ہاؤسنگ کالونی کے لیے غیر قانونی طریقے سے راستہ بنا لیا تھا-

    تاہم اطلاع ملنے پر انسپکٹر ورکس اسرار احمد اور ایس ایچ او ریلوے پولیس چوہدری امین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جگہ واگزار کروا لیں اور متعلقہ راستے کو بھی ریلوے لائنیں لگا کر بند کر دیا ہے-


    واضح رہے کہ اس سے قبل قصورمیں مسلم لیگ ن کے صدر لاہور ڈویژن شیخ وسیم اختر اور بیٹے ایم این اے سعد وسیم شیخ کے خلاف کرپشن پر ڈپٹی کمشنر نے کاروائی کا حکم دے دیا-ڈپٹی کمشنر نے کرپشن اختیارات سے تجاویز و گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ کی سفارش کی تھی اور دونوں ن لیگی باپ بیٹے وسیم شیخ اورسعد وسیم شیخ کے خلاف مقدمہ کے لئے اینٹی کرپشن کو بھی تحریری طور پر لکھا تھا-

    قصور کرپشن کیس:مسلم لیگ ن کے رہنماؤں باپ بیٹے کے خلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • مہوش حیات کا انسانی رویوں سے متعلق خوبصورت پیغام

    مہوش حیات کا انسانی رویوں سے متعلق خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر انسانی رویوں سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جسے اُن کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے فالورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔


    انہوں نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ میں انسانی رویوں سے متعلق ایک گہرا اور سچ پر مبنی پیغام بھی شیئر کیا ہے جس اُن کا کہنا ہے کہ ’لوگ آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون ہیں لیکن ہم اُنہیں نظرانداز کر دیتے ہیں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہم سے وہ بن کر ملیں جیسا ہم اُنہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مہوش حیات کے اس پیغام کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

  • میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں  ناصر خان جان

    میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ناصر خان جان

    سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کا کہنا ہے کہ اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس سے مداح خوب محفوظ ہو رہے ہیں-

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ناصر خان جان نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر ناصرخان جان کی ہے جبکہ دوسری تصویر بالی وڈ سُپر اسٹار کنگ شاہ رخ خان کی ہے۔

    ناصر خان جان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خانز کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ شاہ رخ خان کا بھی استعمال کیا جبکہ صارفین سے اُنہیں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنے کے لیے کہا۔

    ناصر خان جان کی اس انوکھی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے قائد اعظم کے اسٹیچو کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ قائداعظم کے ساتھ-

    واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

  • معروف یوٹیوبر شاویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں؟

    معروف یوٹیوبر شاویر جعفری رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں؟

    معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ وہ رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خوبصورت اور نوجوان یوٹیوبر شاہ ویرجعفری نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے منفرد پہچان بنائی ہے یوٹیوبر کو لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں-

    دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ رواں ماہ منگنی کرنے والے ہیں-

    سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی منگنی کے کارڈ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق وہ رواں ماہ 9 دسمبر کو عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عائشہ بیگ پیشہ کے لحاظ سے ڈیزائنر ہیں اُن کا ’عائشہ بیگ کوؤچر‘ کے نام سے انسٹاگرام پر ایک پیچ بھی ہے۔

    تاہم شاہ ویر جعفری کی جانب سے ابھی تک اُن کی منگنی کی افواہوں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

  • کورونا وائرس:شنیرا اکرم کا نو بیاہتا جوڑوں کے لئے فکرمندانہ پیغام

    کورونا وائرس:شنیرا اکرم کا نو بیاہتا جوڑوں کے لئے فکرمندانہ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شنیرا اکرم نےکورونا وائرس کے دوران شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے فکرمند انہ پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نوبیاہتا جوڑوں کی خوشیوں بھری زندگی پر جو اثر پڑ رہا ہے اُسے تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔


    شنیرا نے کہا کہ شادی کے بعد ہر جوڑا خوشگوار دنوں کی خواہش کرتا ہے کیونکہ یہ چند اچھے دن اُسے ساری زندگی یاد رہتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کورونا وائرس کے دوران اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں وہ شاید ان خاص دنوں کو انجوائے نہیں کرسکیں گے اور وہ تمام حسین لمحات حاصل نہیں کرسکیں گے جو ہر جوڑا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 205 تک جا پہنچی ہے۔

  • سیاہ ہرن کیس:عدالت نے سلمان خان کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا

    سیاہ ہرن کیس:عدالت نے سلمان خان کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے سیاہ ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے کیس میں ریلیف دیتے ہوئے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا ہے اور اب اس کیس کی اگلی سماعت 16جنوری کوکی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کو بلیک بک پوچینگ کیس میں عدالت پیشی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ اداکار کے وکیل نے عدالت کے روبرو ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں عدلیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کچھ ریلیف دے اور جب تک COVID معاملات میں واضح کمی واقع نہ ہو اس وقت تک انہیں پیش نہ ہونے دیں۔

    جس پر عدالت نے دو روز قبل منگل کو درخواست کی استثنیٰ کی اجازت دی اور اگلی سماعت 16 جنوری کو شیڈول کردی۔

    واضح رہے کہ سلمان کے ساتھ سیف علی خان ، تبو ، سونالی بنڈری ، اور نیلم کو بھی بلیک بک شکاری کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ تاہم ، سلمان کے علاوہ ، باقی سب کو بھی شک کی بنا پر ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا-

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    جبکہ سلمان خان کو ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں 5 اپریل 2018 کو سیاہ ہرنوں کے غیرقانونی شکار پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ، اداکار نے جودھ پور ضلع اور سیشن عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کیا اور سزا کی معطلی مل گئی۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دے دی تھی-

    یاد رہے کہ یہ واقعہ راجشری فلمز ’’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا اب اب عدالت نے اس کیس میں سلمان خان کو عدالت میں پیشی کے حوالے سے استثنیٰ دیدیا ہے۔

    خیال رہے کہ سیاہ ہرن معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور ان کا شکار خلاف قانون ہے۔

    سلمان خان کون سے کھانوں کو تر جیح دیتے ہیں

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

  • ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا

    ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا

    دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا –

    باغی ٹی وی : ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیومیں اپنا تعارف کروانے کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اوراس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔

    ملالہ یوسفزئی نے 56 سیکنڈ کے دورانیے کی ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔

    ملالہ نے کہا کہ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سےجانتے ہوں گے شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ’آئی ایم ملالہ‘ پڑھی ہو۔

    ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہ جانتے ہوں تو میں یہاں خود کو متعارف کرواؤں گی۔ میں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہے۔اس کے علاوہ میں گزشتہ 12 برس سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم اور محفوظ معیار تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہوں۔

    ملالہ نے اپنی ویڈیو میں لوگوں سے امریکا میں فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم ’گیونگ ٹیوزڈے‘ میں چندہ دینے کی اپیل کی اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے کی بھی گزارش کی-

    واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاست اور اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے-