Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماہرہ خان سمیت 3 پاکستانی فنکار ایشیا پیسیفک  کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل

    ماہرہ خان سمیت 3 پاکستانی فنکار ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل

    ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں ان کو ان کے کام، ان کی جانب سے انسانی حقوق پر واضح مؤقف، معاشرے میں بہتری لانے کی کاوشوں اور ان کے اقدامات کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے کر انہیں فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    100ڈیجیٹل اسٹارز کی ’فوربز‘ کی پہلی فہرست میں مجموعی طور پر ایشائی ممالک کی 100 شوبز، فیشن، ٹیکنالوجی، اسپورٹس و لگژری برانڈز کی ایسی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے سماج اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    با لی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان، اکشے کمار، کترینہ کیف، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈس، شاہد کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شریا گوشل، نیہا ککڑ اور ہریتھک روشن سمیت دیگر بھارتی شخصیات کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    فہرست میں سب سے زیادہ چین کی شخصیات شامل ہیں جب کہ فہرست میں جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہےفہرست میں شامل کی گئی –

    نہ صرف شخصیات بلکہ برانڈز، گروپس اور بینڈز کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور پہلے نمبر پر جنوبی کوریا کے خواتین کے میوزیکل بینڈ بلیک پنک کو رکھا گیا ہے، اسی فہرست میں جنوبی کورین بینڈ بی ٹی ایس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    فہرست میں ہولی وڈ اداکارہ 40 سالہ ربل ولسن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اصل میں آسٹریلوی ہیں، اسی فہرست میں آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ ہیرو کرس ہیمس ورتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان ایمن خان اور عاطف اسلم بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں-

    ماہرہ خان کا شمار پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 7 ملین اور فیس بک پر 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ماہرہ خان نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

    پاکستان کے مقبول ترین گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر 5.3 ملین فالوورز ہیں۔ انہوں نے رواں سال مئی میں کورونا وبا کے دوران لوگوں میں امید جگانے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے’اسما الحسنیٰ‘ ریلیز کیاتھا جس میں انہوں نے خد اکے 99 ناموں کی تلاوت کی تھی۔ یوٹیوب پراس ویڈیو کو 22 ملین (2کروڑ 20 لاکھ) سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔

    عاطف اسلم کے فیس بک پر تقریباً 20 ملین فالوورز ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھروں پر ہی رہیں۔

    ایمن خان 7.7 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پرپاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال خان انسٹاگرام پر اپنا کلودنگ برانڈ ایمن منال کلوزیٹ چلاتی ہیں۔ جس کے تقریباً 2 لاکھ 49 ہزار فالوورز ہیں۔ گزشتہ برس ایمن خان کو ڈراما سیریل ’باندی‘ اور ’عشق تماشا‘ میں بہترین اداکارہ کے لیے ہم ایوارڈز میں نامزد کیا گیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ زارا خان کی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید

    بھارتی اداکارہ زارا خان کی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید

    پاکستانی نژاد بھارتی گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان نے زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا خان کا کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس کی شکایت پولیس کو دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ سلمیٰ آغا اور اسکوائش پلیئر رحمت خان کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام ملے تھے۔

    پولیس کی جانب اس معاملے کی جب جانچ کی گئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی حیدر آباد کی ایم بی اے کی ایک 23 سالہ طالبہ نے دی ہے جس نے کہ ایک جعلی پروفائل انسٹا گرام پر بنائی تاکہ زارا خان کو پیغام بھیجے جاسکیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور پولیس اب تک اس دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ نہیں جان سکی ہے۔

    گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والی طالبہ گرفتار

  • وینا ملک نے خود کو ملکہ کیوں قرار دیا؟

    وینا ملک نے خود کو ملکہ کیوں قرار دیا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی نئی تصویروں پر خود کو ملکہ قرار دیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکاہ و میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ بہت دلکش نظر آرہی ہیں۔


    وینا ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں شاندار ایڈینٹنگ کی گئی ہے۔


    وینا ملک نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں کو ایک دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ پیار کرنا بہت آسان ہے لیکن ملکہ ابھی مصروف ہے۔

    وینا ملک کا کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے خود کو ملکہ قرار دیا ہے۔

    وینا ملک کی شاندار ایڈینٹنگ کی گئی دلکش تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے –

  • قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکی ڈاکیومنٹری فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

    قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکی ڈاکیومنٹری فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

    قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکہ کے سب سے بڑے ڈاکیومنٹری فلم فیسٹیول ’ڈاک این وائے سی‘ میں دکھائی گئی۔

    باغی ٹی وی :شرمین عبید چنائے فلمز پروڈکشن کمپنی کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’اے لائف ٹو شارٹ‘ کو امریکہ کے سب سے بڑے ڈاکیومنٹری فیسٹیول ’ڈاک این وائے سی‘ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔
    https://twitter.com/SOCFilms/status/1335931777840451586?s=20
    اس دستاویزی فلم کی ہدایات صفیہ عثمانی نے دی ہیں جب کہ سعد زبیری اس کے شریک ہدایت کار ہیں۔ ’اے لائف ٹو شارٹ‘ میں پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی کے پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کو اس کے اپنے ہی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

    فلم کی ہدایت کارہ صفیہ ظفر عثمانی کا اپنی دستاویزی فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں یہ فلم بنانے میں تین سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا لیکن اب جب یہ فلم دنیا بھر میں دکھائے جانے کے لیے تیار ہے تو میں گھبرا رہی ہوں لیکن اس کے ساتھ پرجوش بھی ہوں۔

    طوبیٰ عامر کا ڈرامہ سیریل بھڑاس کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو

    انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قندیل بلوچ کے خواب بڑے تھے اور اس میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے کی جرات تھی۔ لیکن ہر بار جب مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہم میں سے بہت سی خواتین کو اپنی خواہش کے مطابق زندگی گزارنے کا بنیادی حق نہیں ہوتا تو میں گھبرا جاتی ہوں۔

    دوسری جانب ہدایت کار سعد زبیری کا کہنا ہے کہ کسی کی زندگی پر فلم بنانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن یہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہے جب آپ کے موضوع کو غلط سمجھاجائے جیسے کہ قندیل بلوچ۔

    شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر…

    سعد زبیری کا کہنا تھا کہ قندیل کی زندگی کی کہانی اس سے بہت آگے ہے کہ اس کی زندگی کا خاتمہ کیسے ہوا۔ اور دنیا کے لیے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ قندیل بلوچ نے اپنی خواب پورے کرنے کے لیے کیا قیمت چکائی اور ہمیں امید ہے کہ یہ فلم قندیل کی زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کرے گی۔

    واضح رہے کہ دستاویزی فلم ’اے لائف ٹوشارٹ‘ امریکی دستاویزی فلمی میلے میں دکھائی جانے والی 12 فلموں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی تین مختصر فلموں کو آسکر میں نامزد کیا گیا تھا۔

    رواں سال امریکی دستاویزی فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والی فلم سالانہ اکیڈمی ایوارڈ 2021 کے مختصر ڈاکیومنٹری کیٹگری میں نامزدگی کے لیے قابل غور ہوگی۔

    فلم ’زندگی تماشا‘ کی آسکرمیں نامزدگی اس تاریک سال کے آخر میں میرے لیے روشنی کی…

  • وینا ملک کو راہ راست پر لانے کے لئے شادی کی تھی   اسد خٹک

    وینا ملک کو راہ راست پر لانے کے لئے شادی کی تھی اسد خٹک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ ومیزبان وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے وینا کوراہ راست پرلانے کے لیے اس سے شادی کی تھی۔

    باغی ٹی وی :وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک کا کہنا ہے کہ سب مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ میں نے وینا ملک جیسی خاتون سے شادی کیوں کی وینا مجھے دبئی کانسلیٹ میں ملی اورہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی پہلی ملاقات میں اس پربہت تنقید کی کہ ان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا جس پروینا نے بولا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف جو بھی کیا مجبوری میں کیا میں راہ راست پرآنا چاہتی ہوں اوریہ بھی کوئی نیک شخص مجھ سے شادی کرلے۔

    اسد خٹک نے کہا کہ میں نے بطور پاکستانی اورمسلمان ہونے کے ناطے اس بھٹکی ہوئی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پرلانے کی بہت کوشش کی کہ لیکن بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہرچیزمیں مجھ سے جھوٹ بولا میری ذات تک برائی کرتی توٹھیک تھی لیکن یہ میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

  • پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے بھاری بھر کام تنخواہوں پر کام کرنے والے 8افسران نوکری سے فارغ

    پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے بھاری بھر کام تنخواہوں پر کام کرنے والے 8افسران نوکری سے فارغ

    وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن نے بھاری بھر کام تنخواہوں پر کام کرنے والے 8افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن نے بھاری بھر کام تنخواہوں پر کام کرنے والے 8افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق افسران کو پی ٹی وی کے خسارے میں کمی کے لیے فارغ کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے دی ہے۔

    تحریری احکامات کے مطابق فارغ کیے گئے افسران میں15لاکھ تنخواہ وصول کرنے والے چیف آف مارکیٹنگ خاور اظہر، 9لاکھ50ہزار تنخواہ لینے والے تجزیہ نگار،برینڈ امبیسیڈر راشد لطیف، چیف ہیومن ریسورس آفیسر محمد طاہر مشتاق، چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئر قطرینہ حسین،چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر نقوی،ایگزیکٹیو پروڈوسر خاور انور،ہیڈ آف سٹریٹج عاصم بیگ اورجی ایم سیکیورٹی کرنل ندیم شامل ہیں۔

  • فردین خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    فردین خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    موٹاپے کے باعث فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بھارتی اداکار فردین خان ایک بار پھر بالی وڈ انٹری کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔

    بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کے دفتر کے باہر فردین خان ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی وڈ میں انٹری دی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا تصویر میں فردین خان ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے اور خود کا 18 کلو سے زائد کا وزن بھی کم کرلیا ہے۔

    بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کا کہنا ہے کہ فردین خان وزن کم کرنے کے بعد بالی وڈ میں ایک بار پھر انٹری دینے کے لیے تیار ہیں ہم ان کے فلم میں کام کرنے کے لیے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں اور وزن کم کرنے کے بعد فردین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

    دوسری جانب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فردین نے بتایا کہ انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کر لیا ہے۔

    اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2010 کے عشرے میں زیادہ تر لندن میں ہی رہے ہیں جبکہ اہلِ خانہ اب بھی لندن میں مقیم ہیں تاہم وہ ممبئی میں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ممبئی میں ہوں اور اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو بہت یاد کرتا ہوں۔

    فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دوبارہ فلموں میں واپسی کے خواہشمند ہیں تاہم مستقبل میں فلمیں پروڈیوس کرنے اور ہدایت کاری کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

    جب ان سے ان کے وزن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا ماضی گزر چکا، میں اب دوبارہ جسمانی طور پر 25 سال کا لگنا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کرلیا ہے، جس کے لیے انھوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اور ہلکی خوراک لی ہے۔

    فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو 30 سال کا محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کا ہدف خود کو 25 سال کا جوان بنانا ہے، جس کے لیے مزید محنت درکار ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار فردین خان نے فلم نو انٹری، پیار تونے کیا کیا سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم طویل عرصے سے اداکار نے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی تھی۔

  • طوبیٰ عامر کا ڈرامہ سیریل بھڑاس کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو

    طوبیٰ عامر کا ڈرامہ سیریل بھڑاس کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور میزبان عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی :طوبیٰ عامر نجی چینل کے ڈرامے ’بھڑاس‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روزانسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے ڈرامے کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔


    اس کے علاوہ ان کی ڈراما ’بھڑاس‘ کے سیٹ سے لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرامے کے اداکاروں سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔


    واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر اس سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

  • مہوش حیات کا بہن بھائیوں کے لئے معنی خیز پیغام

    مہوش حیات کا بہن بھائیوں کے لئے معنی خیز پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے گھر میں ہر وقت لڑنے والے بہن بھائیوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تمغہ امتیاز مہوش حیات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ آئے روز اپنے نئے پروجیکٹس اور اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی بہن افشین حیات کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔

    مہوش حیات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر میں موجود عام بہن بھائیوں کی طرح لڑائی میں مصروف ہیں اور اس لڑائی کو بہت انجوائے بھی کر رہی ہیں، مہوش حیات کی ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

    مہوش کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گھر میں بہن بھائیوں کے کام انہوں نے اپنی ویڈیو میں دوسروں کو خبر دار کرتے ہوئے ساتھ میں مزید لکھا ہے کہ براہ کرم گھر میں اسے نہ آزمائیں۔

  • ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان

    ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان اور رونے پر مجبور ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے اپنی غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کمنٹ سیکشن میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔