Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وادی جنت نظیر مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون ریپر کی جدو جہد

    وادی جنت نظیر مقبوضہ کشمیر کی پہلی خاتون ریپر کی جدو جہد

    مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ‘ریپر’ مہک اشرف وادی کی پہلی خاتون ریپر بن گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی :ڈان آئیکون کی رپورٹ کے مطابق مہک اشرف نے اس وقت ‘ریپر’ گلوکاری کا آغاز کیا جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔

    19 سالہ مہک اشرف نے امریکی ‘ریپر’ و موسیقار ‘امینم’ کی کہانی اور جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنا نام بھی ‘منائم ام’ رکھا ہے۔

    مہک اشرف المعروف منائم ام اس وقت گورنمنٹ ویمن کالج سری نگر سے بیچلر مکمل کرنے کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، تاہم اب تک وہ پوری وادی سمیت پاکستان و بھارت میں اپنی منفرد گلوکاری کی وجہ سے مقبول ہو چکی ہیں-

    منائم ام کو 2016 میں اس وقت توجہ حاصل ہوئی جب قابض بھارتی فوج نے وہاں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان الدین وانی کو شہید کردیا تھا۔

    حزب المجاہدین کے کمانڈر کی شہادت کے بعد وادی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث وہاں 6 ماہ کے لیےتعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے اور اسی دوران ہی مہک اشرف نے ‘ریپر’ گلوکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی لوگوں کی نظروں میں آگئیں۔

    منائم ام کو ابتدائی طور پر مقامی ایف ایم ریڈیو کی خاتون ہوسٹ نے ریڈیو پر متعارف کرایا اور بعد ازاں انہوں نے 2 لڑکوں پر مشتمل ایک میوزیکل بینڈ کے ساتھ بطور گلوکارہ کام کا آغاز کیا اور جلد ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب گئیں۔

    منائم ام کے مطابق لڑکی ہونے کے ناطے ‘ریپر’ گلوکاری میں ان کا آنا معیوب سمجھا گیا اور ابتدائی طور پر ان کے والدین نے بھی ان کی گلوکاری کی مخالفت کی لیکن بعد ازاں والدین ان کے شوق کے آگے ہار گئے اور ان کی سپورٹ کرنا شروع کی۔

    منائم ام کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں کہا گیا کہ وہ محض شہرت حاصل کرنے کے لیے گلوکاری کر رہی ہیں اور انہیں بھارتی گلوکارہ ڈھنچک پوجا بھی قرار دیا گیا۔

    حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گردوارا بابا گرو نانک پر فلمائے…

    منائم ام نے بتایا کہ تاہم اب لوگ جان چکے ہیں کہ وہ محض شہرت کے لیے ‘ریپر’ گلوکاری نہیں کر رہی تھیں بلکہ وہ اس کے ذریعے مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے امریکی گلوکارہ و ریپر نکی مناج، کار ڈی بی، ڈریک اور ففٹی پرسنٹ کو اپنا پسندیدہ ریپر قرار دیا۔

    منائم ام مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی اور جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے بھی گانے ریلیز کرنا چاہتی ہیں جب کہ وہ اپنی منفرد گلوکاری کے ذریعے وادی کشمیر کے سیاسی و سماجی مسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں۔

    رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

  • رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

    رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مداحوں کو چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔

    رابی نے کہا کہ جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔

    رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔

    سابق گلوکارہ نے لکھا کہ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔

    اس سے قبل رابی پیر زادہ نے من کی میل کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا تھا کہ من کی میل کو ختم کرنے کے لئے پہلے اپنی میں کو ختم کریں اور میں کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے اور عاجز بننے کے لئے ضروری کے کہ تم اپنی ہستی کو بھول جاؤ کہ تم کیا ہو بس تم اتنا یاد رکھو کہ تم خاک ہو خاک پر ہے اور تمہیں خاک میں ہی جانا ہے-

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

    رابی پیر زادہ مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

  • فرعونی ملبوسات میں تصاویر سامنے آنے پر مصری حکام کا ماڈل کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    فرعونی ملبوسات میں تصاویر سامنے آنے پر مصری حکام کا ماڈل کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ اردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے فیشن ماڈل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیشن ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کر بغیر اجازت داخل داخل ہونا اور وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیرقانونی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ۔

    اس پرسکریٹری نوادرات نے آثار قدیمہ کے مقامات اور قدیم مصری تہذیب کی تاریخ کے تحفظ کے لئے وزارت کی مستقل دلچسپی کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی شخص نوادرات اور مصری تہذیب کے حق میں غفلت ثابت کا مظاہرہ کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔

    ماڈل سلمیٰ الشیمی نے اہرام مصر کے قدیم علاقے میں فرعونی دورکے کپڑے پہنے ہوئے تصویر کھنچوائیں اور انہوں نے متعدد ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں-

    معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلا ن

  • حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کے بارے کتاب لکھ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار حمزہ علی عباسی نےحال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔


    اداکار نے کہا کہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔

    حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ اداکار ان دونوں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی اسکالرز کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان

    واضح رہے کہ پیارے افضل سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو بیان کیا تھا

    حمزہ علی عباسی رواں سال ستمبر کے آخر میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام کی پہلی قسط میں ’ کسوٹی آن لائن‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

    حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں اور ایک سال بعد سکرین پر نظر آئیں گے-

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی وہیں نیمل بخاری نے شوبز کو خیر باد کہہ یا تھا-

    شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا…

  • اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اور معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وباکا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور اسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے اداکار کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں-

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    شہروز سبزواری نے اوالد کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد آج 2 دسمبر کی دوپہر تک 4 لاکھ 3 ہزار 3سو 11ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی ہے-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

  • اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت  کو انگریزی میں ریلیز کر دیا

    اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت کو انگریزی میں ریلیز کر دیا

    پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت ’سر دی بازی‘ کو انگریزی اور سرائیکی میں بھی ریلیز کر دیا-گانے میں سائرہ کا ساتھ دو برطانوی سنگرز نے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سائرہ پیٹر نے لوک گیت ’سر دی بازی‘ کو انگریزی اور سرائیکی میں بھی ریلیز کر دیا سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ اس لوک گیت کا بہت اچھا رسپانس آرہا ہے میں نے ساری زندگی صوفی بزرگوں کا عارفانہ کلام کا انگریزی میں ترجمہ کرکے دنیا بھر میں پیش کیا ہے۔

    سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ سپر ہٹ لوک گیت سر دی بازی کو نیا انداز دے کر اوپیرا انداز میں گایا ہے دنیا کو بتادیں کہ ہماری صوفی موسیقی اور لوک موسیقی میں کتنی طاقت ہے۔

    گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفیانہ کلام کو انگلش ترجمے کے ساتھ اوپیرا موسیقی میں دنیا بھر میں پیش کیا تھا میں ان دنوں لندن میں ہوں جلد پاکستان پہنچ کر نیا البم ریلیز کروں گی۔

  • گوہر خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

    گوہر خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

    بھارتی اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔

    شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

    گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لیے خصوصی طور پر بھارت آئیں گے۔

    گوہر خان کا سسرال میں استقبال

    گوہر خان کو بگ باس کے سیزن 14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور زید دربار کی منگنی کی تصویر شیئر کی تھی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی پکڑے ہوئے تھے جن میں سے ایک پر لکھا ہے لڑکی نے ہاں کہہ دی۔

    گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

    واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

    شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گےشادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

  • آصف غفور کی سالگرہ، پاکستانی قوم نے ٹویٹر پر دھوم مچا دی،دو ٹرینڈ ٹاپ پر

    آصف غفور کی سالگرہ، پاکستانی قوم نے ٹویٹر پر دھوم مچا دی،دو ٹرینڈ ٹاپ پر

    آصف غفور کی سالگرہ، پاکستانی قوم نے ٹویٹر پر دھوم مچا دی،دو ٹرینڈ ٹاپ

    حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے والے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اور آصف غفور کے چاہنے والے ان کے لئے پیغامات اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی آج 2 دسمبر 2020 کو سلاگرہ منائی جا رہی ہے اور آصف غفور کے چاہنے والوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے یہاں تک پاکستان ٹوئٹر پینل پر #جنم_دن_مبارک_سرآصف_غفور اور #HbdAsifGhafoor ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں جس میں پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل کے لئے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آصف غفوراپنی امیدوں کو زندہ رکھنے اور حب الوطنی کو تقویت دینے کے اپنے فرض کے باوجود پاکستان کی خدمت کرتے رہیں-اوع صارفین انہیں بہترین شخصیت اور سچا اور بہادر ہیرو قرار دے رہے ہیں-
    https://twitter.com/maham5541/status/1334045123714437123?s=20
    https://twitter.com/kabir_mudasir/status/1334040957919121411?s=20
    https://twitter.com/kabir_mudasir/status/1334043176663982080?s=20


    https://twitter.com/SyedaSays__/status/1334040937102716928?s=20


    https://twitter.com/Ahtii_24/status/1334033123735179265?s=20
    https://twitter.com/hyperrrr_Novaa/status/1333854446615465985?s=20


    https://twitter.com/Mystic__Life/status/1333823606019792900?s=20

    واضح رہے کہ آصف غفور لیفٹیننٹ جنرل (پاکستان) ہیں جو اس وقت پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھیں 9 ستمبر 1988 کو جے سی بی اور پی ایم اے کاکول میں کیڈٹ کی حیثیت سے 4 سال کی ٹریننگ (1984-1988) کے بعد 87 ایس پی میڈیم رجمنٹ آرٹلری میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے 1999 کے دوران میجر کی حیثیت سے کارگل آپریشن میں حصہ لیا ، ایک لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت سے 2008-10 کے دوران فاٹا اور سوات کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اور سنہ 2016 کے دوران مالاکنڈ میں ایک میجر جنرل کی حیثیت سے ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے۔ جنرل آرمی ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر ملٹری آپریشن بطور بریگیڈیئر بھی رہ چکے ہیں اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ تعینات ڈویژنل آرٹلری کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ دسمبر 2016 سے فروری 2020 تک انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔

  • کاون کا کمبوڈیا  سے یاسر حسین کے لئے خط

    کاون کا کمبوڈیا سے یاسر حسین کے لئے خط

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والے ہاتھی ’کاون‘ کے کمبوڈیا پہنچنے پر ایک خط کی صورت میں کاون کے جذبات بیان کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے سیڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شئیر کی جن میں لکھا کہ کاون کمبوڈیا میں بہت خوش ہے اس نے مجھے اپنی تصویر اور ایک خط خصوصی طور پر بھیجا ہے۔

    یاسر حسین نے کاون کے جذبات بیان کرتی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے الفاظ کو کاون کے الفاظ کہے اور کاون کی جانب سے ہی خط بھیجے جانے کا کہا۔

    یاسر حسین نے لکھا کہ کمبوڈٍیا سے کاون نے انہیں اپنی ایک تصویر بھیجی اور ساتھ ہی خیریت بھی بتائی-

    کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں

    یاسر حسین نے سٹوری میں کاون کی جانب سے لکھا کہ ڈئیر یاسر بھائی، السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ میں یہاں مست ہوں، آپ کیسے ہیں۔

    کاون کی جانب سے یاسر نے لکھا کہ مجھے پاکستان بہت یاد نہیں آتا چڑیا گھر میں میری دیکھ بھال کرنے والے شخص کیلئے پیار اور دعا، کاون-

    اس سے قبل سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر کاون کے لئے جذباتی پیغام شئیر کیا تھا شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کاون کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم آپ کو وہ گھر نہیں دے سکے جس کے آپ حقدار تھے۔

    افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا شنیرا اکرم

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو کمبوڈیا میں اپنی نئی زندگی میں محبت اور خوشی ملے گی۔

    شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FarewellKaavan یعنی الوداع کاون بھی استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ 1985 میں سری لنکن حکومت کی جانب سے صدارتی تحفے کی حیثیت سے پاکستان آنے والے کاون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا منتقل کردیا گیا۔

    مرغزار چڑیا گھر میں کاون پر جارحانہ رویہ اپنانے پر اسے ’تنہا ترین ہاتھی‘ قرار دیا گیا اور پھر عوام کے شور مچانے پر کاون کی زنجیریں ہٹادی گئیں۔

    کمبوڈیا منتقلی سے قبل کاون کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بھی کاون کو الوداع کہنے کے لیے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    واضح رہے کہ پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔

    کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اُس کا گلوکارہ شئیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا گیا۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ شیئر کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔

    امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات

  • اداکار سنی دیول کا  بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار سنی دیول کا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنی دیول بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

    باغی ٹی وی : معروف اداکار سنی دیول کا بھی کورونا وائرس مثبت آگیا جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا-

    بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ میرا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے تاہم میری طبیعت ٹھیک ہے۔

    اداکارنے کہا ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جو مجھ سے گزشتہ دنوں ملے کہ وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کے مینجر جورڈی پٹیل اور ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا-

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوتھے انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    سلمان خان کے مینجر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا