Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    اسلام کی خاطر عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والےمعروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزہ فاطمہ نے 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    دوسری جانب عروہ حسین کے والد نے بیٹی کی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں-

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

  • بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں

    بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں –

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کی لیجنڈ اور سینئیر اداکارہبشریٰ انصاری نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پرایک پوسٹ شئیرکی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ انہوں نے تصویر کو یہ عنوان بھی دیا کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر کے عنوان میں لوگوں کو احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ چینی کے بجائے گڑ کا استعمال تو ہم کر ہی سکتے ہیں، اب میں چائے میں چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کروں گی۔

    اپنے معیار اور عمدہ ذائقہ کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور چنیوٹ کا گُڑ کس طرح تیار کیا جاتا ہے-

  • کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں

    کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں

    پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا ہے جہاں پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں –

    باغی ٹی وی : پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا ہے کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا ہے جہاں اُس کا گلوکارہ چیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا ہے۔

    کمبوڈیا پہنچتے ہی کاون کی تنہائیاں دور ہوگئیں کمبوڈیا میں کاون کو تین نئے دوست مل گئے نئے گھر میں کاون ، دیپو ، ارون اور سارائی میا کے ساتھ رہ رہا ہے-

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا ہے، کاون کو ایئرپورٹ سے سینچوری کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں ابتدائی طور پر دس ایکٹر زمین کاون کے لیے رکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ چیرکاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔

    افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا شنیرا اکرم

    کاون ہاتھی کی کمبوڈیا میں منتقلی سے قبل چیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی شیئر کی جانب سے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کاون ہاتھی سے متعلق امریکی گلوکارہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کاون ہاتھی نے 35 سال تک عوام میں خوشیاں بانٹیں۔

    امریکی گلوکارہ نے سرسبز پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا تھا اور ان کے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی۔گلوکارہ چیر نے گرین اقدامات سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

    امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

  • افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا  شنیرا اکرم

    افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا شنیرا اکرم

    پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا۔

    باغی ٹی وی : شنیرا نے 35 سال بعد اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔


    شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کاون کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم آپ کو وہ گھر نہیں دے سکے جس کے آپ حقدار تھے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو کمبوڈیا میں اپنی نئی زندگی میں محبت اور خوشی ملے گی۔

    شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FarewellKaavan یعنی الوداع کاون بھی استعمال کیا۔

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    واضح رہے کہ پاکستان سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا پہنچا دیا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔

    کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35 سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اُس کا گلوکارہ شئیر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا گیا۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا۔

    خیال رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی گلوکارہ شیئر کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔

    امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات

  • ارب پتی ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا  25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بنانے کا انکشاف

    ارب پتی ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بنانے کا انکشاف

    ارب پتی ہا لی وڈ اداکار 59 سالہ جارج کلونی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور کاٹتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جارج کلونی نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور کاٹتے ہیں۔

    جارج کلونی نے انکشاف کیا کہ ان کے بال بہت ہی گھنے، لمبے اور خشک ہیں، اس وجہ سے انہیں خود ہی اپنے بال کاٹنے اور بنانے میں مشکل پیش نہیں آتی اور زیادہ تر انہیں سر کے بال بنانے میں 2 منٹ لگتے ہیں۔

    جارج کلونی نے بتایا کہ 25 سال قبل ہی انہوں نے سر کے بال بنانے والی مشین ‘فلوبی’ کا سیٹ خریدا تھا اور آج بھی وہ اسی مشین سے خود ہی اپنے بال بناتے ہیں۔

    ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن شیطان جادوگر کے کردار میں دکھائی دیں…

    ارب پتی اداکار کی جانب سے خود ہی اپنے بال بنانے کے انکشاف کے بعد کئی لوگ حیران رہ گئے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اداکار نے بال بنانے والی مشین ‘فلوبی’ کی فروخت بڑھانے کے لیے ایسا کہا ہے۔

    جارج کلونی کی جانب سے مشین سے خود ہی اپنے بال کاٹنے کے بیان پر تاحال ‘فلوبی’ کی کمپنی نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ اداکار نے بیان مارکیٹنگ کے لحاظ سے دیا ہوگا۔

    ‘فلوبی’ ایک ایسی ہیئرکٹنگ مشین ہے جسے ابتدائی طور پر 1985 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے کئی ہولی وڈ فلموں، امریکی و یورپی ڈراموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

    حقیقی زندگی پر بنی دلچسپ دستاویزی فلم ’دی ڈونٹ کنگ‘

    حال ہی میں کورونا کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن لگنے کی وجہ سے ‘فلوبی’ کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا تھا اسی وجہ سے کئی لوگ جارج کلونی کے بیان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جارج کلونی نے 1978 میں باضابطہ طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ان کا شمار ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے دو آسکر ایوارڈز سمیت متعدد فلمی ایوارڈز جیت رکھے ہیں۔

    جارج کلونی کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں سمیت امیر شخصیات میں بھی ہوتا ہے اندازے کے مطابق ان کی دولت 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

    اداکار نے برطانوی نژاد لبنانی وکیل امل سے 2014 میں شادی کی جارج کلونی کی اہلیہ ان سے 17 سال چھوٹی ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ خواتین کو مخصوص ایام میں استعمال ہونے والی اشیا مفت فراہم کرنے والا…

  • حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گردوارا بابا گرو نانک پر فلمائے گئے بھارتی اداکارہ کے گیت کو ریلیز کردیا

    حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گردوارا بابا گرو نانک پر فلمائے گئے بھارتی اداکارہ کے گیت کو ریلیز کردیا

    حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سکھوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب پر فلمائے گئے بھارتی اداکارہ کے گیت کو ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی :گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب جی پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں شکر گڑھ کے علاقے میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے یہ مقام سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور پاکستان نے نومبر 2019 میں اس مقام کو بھارتی زائرین کے لیے آسان بنانے کے لیے کرتارپور راہداری بھی کھول دی تھی۔

    کرتارپور راہدری کو کھولنے کے بعد جہاں سکھ افراد نے پاکستانی حکومت کی تعریف کی تھی وہیں دنیا بھر میں پاکستان کے اس قدم کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے دیکھا گیا تھا۔

    اور اب حکومت پاکستان نے کرتارپور راہدری کھولے جانے کو ایک سال مکمل ہونے پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گیت جاری کردیا۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھارتی اداکارہ و گلوکارہ کا گیت جاری کیا گیا۔

    وزارت اطلاعات کے الیکٹرانک میڈیا پبلی کیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ گانے میں بھارتی تامل اداکارہ پونم کور اور ان کے اہل خانہ کو گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب کی زیارت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    گانے میں سکھ زائرین کو کرتارپور راہداری کے راستے پاکستان میں داخل ہوکر اپنے مقدس مذہبی مقام کی زیارت کرتے وقت جذباتی انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

    گانے کے آغاز میں اداکارہ پونم کور کرتارپور راہداری کو کھولے جانے اور حکومت پاکستان کے اس احسن قدم پر بات کرتی دکھائی دیں اور انہوں نے کرتارپور راہداری کھولنے کو سکھوں کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

  • کرک شہر کے نواحی تین بڑے دیہاتوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کو علاقہ بدر کردیا

    کرک شہر کے نواحی تین بڑے دیہاتوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کو علاقہ بدر کردیا

    کرک شہر کے نواحی تین بڑے دیہات کے عوام کا سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا اورپولیو ٹیموں کو علاقہ بدر کردیا-

    باغی ٹی وی : کرک شہر کے نواح میں تین بڑے دیہات فقیر آباد،ممانی لواغر،سیف علی بانڈہ کے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تین روزہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا اور علاقے سے پولیو ٹیموں کو واپس کردیا-

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے سڑک کھنڈرات ہے فوری طور پر کام شروع کیا جائے جبکہ علاقے کے لئے گیس فراہم کی جائے سکولوں میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے جبکہ بی ایچ یو کندو خیل کی عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہے اس کی بلڈنگ تعمیر اور یہاں پر سٹاف مہیا کیا جائے –

    لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری اور پولیو بائیکاٹ جاری رہے گا-

  • میری زندگی کاسب سے بڑا ’ہچکی‘ لمحہ میرے والدین کی موت ہے   شاہ رخ خان

    میری زندگی کاسب سے بڑا ’ہچکی‘ لمحہ میرے والدین کی موت ہے شاہ رخ خان

    بالی وڈ اداکار کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کاسب سے بڑا ’ہچکی‘ لمحہ میرے والدین کی موت ہے کیونکہ میں 15 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا اور میں جب 26 سال کا ہوا تو میری والدہ کی بھی وفات پا گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی موت سے متعلق بتایا کہ ’میری زندگی کاسب سے بڑا ’ہچکی‘ لمحہ میرے والدین کی موت ہے کیونکہ میں 15 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا اور میں جب 26 سال کا ہوا تو میری والدہ کی بھی وفات پا گئیں۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت افسوسناک تھا، میرے والدین کے بغیر خالی گھر مجھے کاٹنے کو آتا تھا میرے والدین کے کھو جانے کا دُکھ، درد، تکلیف اور میری تنہائی نے مجھے مضبوط بنایا۔‘

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرے والدین کی موت اچانک ہوئی، ہمیں معلوم ہوا کہ والدہ کو کینسر ہے اور ڈھائی مہینے کے اندر میری والدہ کی وفات ہوگئی یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ میں کیا کروں۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ایک رات اپنے والدین کی قبر پر گیا اور سوچا کہ کچھ دن کے لیے فلموں سے وقفہ لے لوں کیونکہ میں بہت افسردہ تھا۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنے اس ہچکی لمحے پر قابو پانے کے لیے اپنی پوری زندگی اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے نزدیک اداکاری کوئی کام نہیں بلکہ یہ جذبات پر قابو پانے کا حل ہے مجھے یہ احساس ہو گیا ہے کہ موت ایک ایسی ہچکی ہےجو صرف ایک بار آتی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد کا انتقال ہوا تو ان کی عمر صرف 15برس تھی جبکہ والدہ کی وفات پر اداکار 26 برس کے تھے اور اُن کے والدین نے اُنہیں سُپر اسٹار بنتے ہوئے نہیں دیکھا جس کا اُنہیں ہمیشہ افسوس رہتا ہے۔

  • مایا علی کے مطابق مرد کو کن خوبیوں کا ملک ہونا چا ہیئے

    مایا علی کے مطابق مرد کو کن خوبیوں کا ملک ہونا چا ہیئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ڈراموں کی کہانیوں میں یکسانیت ہے لیکن لوگوں کو پسند بھی وہی ڈرامے آتے ہیں اور اگر کسی ڈرامے میں کہانی مختلف ہو تو تنقید شروع ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : یو ٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے مایا علی نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی عادت ہوتی ہے کہ وہ منفی لکھیں ہر ایک کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اگر میں انہیں اتنی بری لگتی ہوں تو ان فالو کیوں نہیں کرتے۔

    طیفا ان ٹربل کی اداکارہ مایا علی نے کہا کہ مجھے وقت ، حالات اور لوگوں نے بہت کچھ سکھایا ہے میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ کام کے لیے الگ الگ اقسام کے کردار ملنے لگے ہیں مستقبل میں ہدایت کاری بھی کرنا چاہوں گی مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی کسی نا کسی وجہ سے دوسرے انسان کے پیچھے ہے-

    مایا علی نے کہا کہ ایک کڑوا سچ یہ ہے کہ لوگ چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں کل اگر مجھے کام نہ ملے تو کسی کو پتہ بھی نہ چلے کہ کسی پارٹی میں آئی بھی کہ نہیں

    ترک اداکاروں کے ساتھ شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی ارمینہ خان

    یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے میں آج جس مقام پر ہوں وہاں کسی نے نہیں پہنچایا میں خود یہاں تک آئی ہوں اگر انسان میں صلاحیت نا ہو تو تعلقات کسی حد تک ہی ساتھ دیتے ہیں۔

    مایا علی نے مزید کہا کہ میں نے 12 سال دوائیوں کے سہارے گزارے میں صبح اور رات کو 11 ،11 گولیاں لیتی تھیں مجھے لگتا تھا کہ کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرنی پڑتی ہے کچھ برس پہلے میں یہ سوچتی تھی کہ میرے بہت دوست ہیں لیکن وقت نے سکھایا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا میں اب چند لوگوں کے ساتھ ہی بہت خوش ہوں۔

    مایا علی نے کہا کہ ایک مرد میں 3 خوبیاں ہونی چاہیئں وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو وہ عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔ بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں جو ہوتے تو خوش شکل ہیں لیکن جب ان سے بات کی جائے تو یہی خیال آتا ہے کہ اس خوبصورتی کا اچار ڈالنا ہے؟

    مایا علی نے مزید کہا کہ ڈراموں کی کہانیوں میں یکسانیت ہے لیکن لوگوں کو پسند بھی وہی ڈرامے آتے ہیں اور اگر کسی ڈرامے میں کہانی مختلف ہو تو تنقید شروع ہوتی ہے۔ لوگ دوسرے ممالک کے ڈراموں اور فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اگر ویسا ہی کام ہم کریں گے تو مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر مملکت…

  • ارمیلا ماٹونڈکر کا بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو نے کا اعلان

    ارمیلا ماٹونڈکر کا بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو نے کا اعلان

    معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی ارمیلا نے 2019 میں کانگریس پارٹی کی جانب سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچ ماہ بعد انھوں نے کانگریس سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    ان کی کانگریس پارٹی چھوڑنے اور شیو سینا جوائن کرنے کے حوالے سے پیش رفت اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک برس قبل پارٹی کی بنیادی رکنیت ترک کردی تھی اور اسکی وجہ معمولی باتوں پر سیاست بتائی تھی۔

    یاد رہے کہ انھوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت لوک سبھا الیکشن سے صرف دو ماہ قبل یعنی مارچ 2019 میں اخیتار کی تھی اور شمالی ممبئی کی نشست سے انھوں نے یہ الیکشن لڑا لیکن اس انتخاب میں وہ یہ سیٹ ہار گئیں اور یوں انھوں نے 2019 کے اواخر میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

    تاہم اب وہ شیو سینا میں شامل ہو رہی ہیں جو ریاست مہاراشٹر کی حکمران جماعت ہے جہاں کا ممبئی شہر واقع اور ریاستی صدر مقام ہے۔