Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سونیا حسین نے علی سیٹھی کو بادشاہ غزل قرار دیا

    سونیا حسین نے علی سیٹھی کو بادشاہ غزل قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے پاکستان میوزک انڈسٹری کےمعروف گلوکار علی سیٹھی کو باد شاہ غزل قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : علی سیٹھی پاکستان کے معروف اور نوجوانوں میں نہایت مقبول گلوکار ہیں، اُن کی آواز کا جادو ہر قسم کے گیتوں میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔

    گلوکار علی سیٹھی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

    علی سیٹھی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ پر سب سے پہلی اُن کی تصویر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایک گلاب کی ہے اور تیسرے چوتھے نمبر پر اُن کی جانب سے خوبصورت شعر شیئر کیا گیا ہے۔

    36 سالہ گلوکارعلی سیٹھی کی جانب ایک صفحے ہر ہاتھ سے لکھا گیا شعرشیئر کیا گیا ہے جو کہ کچھ یوں ہے تم آئے ہو تو رنگ ہے، تم سے ہی ہے قرار، تم لائے ہو نظارے، تو بجے ہیں دل کے تار۔

    گلوکار علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کیا آپ مجھے سُن سکتے ہیں۔

    علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب معروف اداکارہ سونیا حسین اور رحمت اجمل کی جانب سے بھی علی سیٹھی کی پوسٹ پر تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے۔

    سونیا حسین کا اپنے کمنٹ میں علی سیٹھی کے لیے کہنا ہے کہ اُنہوں نے آج تک علی سیتھی جیسا بہترین باد شاہ غزل نہیں دیکھا ہے۔

    جبکہ رحمت اجمل نے لکھا ہمیشہ –

  • اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ روز سے ان کی مایوں اور مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی :رباب ہاشم کی اچانک شادی نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مداح بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوا ز رہے ہیں-

    اداکارہ رباب ہاشم صہیب نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی چند تصویریں شیئر کیں تصویروں میں اداکارہ نے مایوں کے پیلے رنگ کے جوڑے اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہے ۔

    ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رباب ہاشم ڈراموں کے بعد اب حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ رباب ہاشم بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں گزشتہ سال اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ کیا تھا جس میں اُنہوں نے اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • کرونا دراصل کیا ہے ؟ تحریر :عشاء نعیم

    کرونا دراصل کیا ہے ؟ تحریر :عشاء نعیم

    کرونا دراصل کیا ہے ؟
    تحریر :عشاء نعیم

    آج ہماری ایک تحقیقی تحریر ہے ذرا پڑھ کر رائے دیجئے گا ۔

    اس سال مارچ کے مہینے سے دنیا میں ایک نئی اور انوکھی بیماری آ گئی جسے کرونا کہتے ہیں یہ کرونا بھی سمجھ میں نہ آنے والی بیماری ہے جانے یہ عالمی سطح پر پھیل جانے والی بیماری ہے یا عالمی سطح پر کی جانے والی سازش؟کیونکہ یہ پھیلی تو اچانک لیکن پیش گوئی کچھ سال پہلے ہی کردی گئی تھی ۔

    یہ پھیلا تو چین کے صوبے ووہان سے تھا ۔جب وہاں یہ پھیلا تو خوف ناک صورت حال تھی ۔وہاں سے آنے والی مریضوں کی ویڈیوز دیکھ کر دل کانپتا تھا اور کہا جارہا تھا یہ بیماری اگر لاک ڈاون جہنم کا گیا تو جلد پوری دنیا میں پھیل جائے گی اس کی وجوہات کے بارے میں بھی سائنس دان کوئی حتمی بات نہیں کر رہے پہلے کہا گیا یہ چمگادڑ سے انسان میں آئی ہے ۔پھر کہا گیا یہ کتے سے آئی ہے ۔

    کتوں کے ذریعے کرونا پھیلنے کا دعویٰ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کیا، کینڈا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں آوارہ کتوں نے چمگادڑ کا پھینکا ہوا گوشت کھایا جس سے ان میں کرونا وائرس کا انفیکشن ہوا اور پھر کتوں سے یہ وائرس انسانوں میں پھیل گیا۔ ماہرین دسمبر 2019 سے ہی انسانوں اور چمگادڑ کے درمیان ذریعہ بننے والے جانوروں سے متعلق پتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حتمی طور پر کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے-

    کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں تک کرونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار آوارہ کتے ہی ہو سکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک حتمی طور پہ جانا نہیں جا سکا کہ بیماری آئی کیسے ہے بحرحال جب یہ بیماری آ گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ملکوں کے ملک بند ہوتے چلےگئے ۔

    ویسے یہ بات الگ ہے کہ چین کی سرحد پاکستان کے ساتھ لگتی ہے لیکن یہاں بیماری بعد میں آئی جبکہ یورپ میں پہلے پہنچ گئی اور لاک ڈاون بھی پہلے ہی لگ گیا تھا یہ بیماری پاکستان میں بھی پہنچی لیکن یہاں لوگ شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔آخر یہ بیماری ہے یا نہیں ہے ؟

    پہلے ہر کسی نے صرف خبر سنی تو کہا جانے لگا کہ کسی قریبی کو نہیں سنا بس میڈیا ہی دکھاتا ہے بہت جلد یہ رپورٹ قریبی لوگوں کے بارے میں بھی سننے لگے حتی کہ کچھ دوستوں کے گھر والے اللہ رب العزت سے جا ملےلیکن شش و پنج پھر نہیں گیا کیوں کہ جن کے بارے میں کہا گیا وہ کرونا سے مرے ہیں بعد میں ان کی رپورٹس دیکھی گئیں تو وہ نیگٹو تھیں ۔

    اسی طرح بعض جاننے والوں نے بتایا کہ ہمارے مریض کو زبردستی کرونا کا مریض بنایا گیا یا کسی اور وجہ سے مرنے والے کو کرونا سے ہونے والی موت میں شامل کردیا گیا اس قسم کی متضاد خبروں نے ہمیں بھی بےیقینی کی کیفیت میں مبتلا کیا ہوا ہے شروع شروع میں بہت خوف زدہ ہوئے ہر قسم کہ ایس او پیز کا خیال بھی رکھا دعائیں بھی کی گئیں۔

    لیکن پھر کرونا کی "آنیاں’جانیاں” نے ہمیں عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا ہے پہلے رمضان آیا تو لاک ڈاون لگا دیا گیا بہت سختی کی گئی ‘مسجدوں میں جمعہ تک پہ پابندی لگ گئی ‘موذن اکیلا مسجد جاتا اذان دیتا اور یا تو اکیلا یا چند ایک لوگ فاصلے پہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ‘اعتکاف بند کر دیا گیا ۔ سکول یونیورسٹیز ہر ادارہ بند کردیا گیا پھر عید گزر گئی اور لاک ڈاون آہستہ آہستہ کھلنے لگا ۔جب لاک ڈاون کھل گیا لوگ تھوڑا بےفکر ہونے لگے عید الاضحی آ گئی اور دس دن پہلے انتہائی سخت لاک ڈاون لگا دیا گیا لوگوں نے وہ عید بہت مشکل میں گزاری ۔

    لیکن مزے کی بات کہ عید کے بیس دن بعد محرم کے آتے ہی کرونا بھائی بھاگ گئے اور محرم کے ماتمی جلسے جلوس اور سڑکوں پہ اکٹھے ہونے پہ کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔کرونا کے کیسز کنٹرول رہے نہ کہیں خطرہ بڑھا نہ ہی کوئی مسلہ ہوا کوئی بھی شیعہ کرونا سے نہ مرا ۔

    کرونا بھائی سوئے رہے اور پھر ربیع الاول جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور وفات کا مہینہ بھی ہے اب مسلمانوں کے اندر چونکہ بہت بگاڑ پیدا کیا جا چکا ہے اور ان عظیم ترین ہستیوں کو بھی اپنی ان خرافات سے نہیں بچنے دیتے اور ان کے نام پہ جو کچھ کیا جاتا ہے اللہ کی پناہ لوگوں نے میلاد ہے نام پہ جلسے جلوس کیے اور میلاد منائے بعض لوگوں نے عید تک منا ڈالی لیکن اس عید پہ کوئی کرونا آیا نہ ہی پابندی لگی ۔

    اب جبکہ یہ دن نکل گئے تو کرونا بھائی پھر سے نمودار ہو گئے ہیں ہم نے سوچا سارے سائنس دان کھوج لگا رہے ہیں کہ آخر یہ وائرس ہے کیا؟ آیا کہاں سے ہے؟تو جو تحقیق ہم نے کی وہ بھی آپ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں پتہ چلا کہ دراصل کرونا جو رمضان میں بھرپور آیا ‘اعتکاف پہ ‘حج پہ ‘عید پہ پورے جوش و خروش سے آیا لیکن یہ ماتمی جلوسوں پر نہیں آیا اور نہ ہی ربیع الاول کے میلادی جلوسوں پہ تو یقینا یہ کرونا "وہابی ہے”۔

    آپ کا کیا خیال ہے ؟

  • فرحان سعید اور عروہ حسین  نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین شادی کے چار سال بعد الگ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوبز انڈسٹری کے اس معروف جوڑی نے چار سال قبل شادی کرلی تھی اور ان الگ ہو گئے ہیں ۔ اس خبر کو انڈسٹری کی سب سے دل دہلانے والی خبروں میں سے ایک سمجھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ، فرحان اور عروہ کے درمیان باہمی تنازعات تھے جو اس فیصلے کی وجہ بن گئے۔

    مشہور جوڑی کی شادی 2016 میں ہوئی اور ان کی شادیوں کے واقعات کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ پر رہے۔ جوڑی نے اسی سال پیرس میں منگنی کی اور بعد میں بادشاہی مسجد ، لاہور میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    اطلاعات کے مطابق ، اس سے قبل عروہ حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر فرحان سعید دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو ، وہ دوسری بار شادی کرنے سے نہیں روکیں گی۔ یہ بیان ان دونوں کے مداحوں کے لئے حیرت زدہ تھا۔

    تاہم اس معاملے کے بارے میں باضابطہ بیان ابھی پہنچنا باقی ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں اداکار فی الحال ٹی وی ڈراموں ’پریم گلی‘ اور ’مشک‘ میں دیکھے جاسکتے ہیں جسے شائقین کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے-

  • مسلم دنیا کے اسرائیل سے تعلقات میں بڑھتا ہوا رجحان ایسے میں کیا پاکستان کو بھی اسرائیل سے بات کرنی چاہیے ؟

    مسلم دنیا کے اسرائیل سے تعلقات میں بڑھتا ہوا رجحان ایسے میں کیا پاکستان کو بھی اسرائیل سے بات کرنی چاہیے ؟

    پاکستا نیوں کا کہنا ہے کہ کوئی شخص بھی نہیں مانے گا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں خواہ وہ عرب دنیا استوار کرے یا پاکستان کی جانب سے ایسی صورتحال بنے پاکستان اگر اکیلا رہ بھی گیا تو پاکستان دنیا کے اوپر آخری ریاست ہو گی جو اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے گی-پاکستان کبھی اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا-مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مذاکرات فلسطین کی آزادی کے لئے ضرور کرنے چاہیئں چونکہ یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے-

    باغی ٹی وی : یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات کے بڑھ رہے ہیں اور سعودی عرب اور اسرائیل کے بارے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں جن کی سعودیہ تردید بھی کر چکا ہے لیکن اگر کشمیر کے موقف پر انڈیا سے بات کی جا سکتی ہے تو کیا ایسی وجہ ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ بات کیوں نہیں کی جا سکتی وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے بارے میں اپنا کُھلا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کے اقدام نہیں اٹھائے جاتے-

    سینئیر وکیل صحافی اور ہیومن رائٹ ایکٹیوسٹ اشرف آسمی کا باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین والا معاملہ ہے کہ ہماری بیت المقدس ان کے قبضے میں ہے قائد اعظم نے بھی اس حوالے سے بہت شدو مد کے ساتھ فلسین کی حمایت کی تھی عرب ممالک غداری کرنے پر اتر آئے ہیں عرب ممالک نے کبھی بھی امت مسلمہ کے لئے کوئی کام نہیں کیا مسلمانوں کو کوئی بھی مسئلہ بنتا ہے جیسا کہ ناموس رسالت کے حوالے سے اور فرانس کے حوالے سے بات آئی تو آپ کوبس پاکستان اور ترکی ہی مسلم ممالک نظر آئیں گے جو اس حوالے سے ہر اول دستے کے علمبردار ہوتے ہیں-

    انہوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمران انگریزوں کے خود کاشت پودے ہیں اگر عرب چاہے تو چند ہفتہ میں فلسطین آزاد ہو جائے گا لیکن عرب امریکہ کے بھی حاشیہ نشین بنے ہوئے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل ایک ہی چیز ہے جہاں تک کشمیر کی بات ہے کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اگر ہم اس حوالے سے بات کرتے ہیں تو اس کی بیک گراؤنڈ کچھ اور ہے اور اسرائیل والے مسئلے کی بیک گراؤنڈ مختلف ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ کوئی شخص بھی اس بات کو نہیں مانے گا کوئی شخص بھی نہیں مانے گا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں خواہ وہ عرب دنیا استوار کرے یا پاکستان کی جانب سے ایسی صورتحال بنے کیونکہ جو اسرائیلی ہیں وہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کے دشمن ہیں اور ہامری مقدس سر زمین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اگر ہم ان سے مذاکرات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے ان کا وجود وہاں پر تسلیم کر لیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ منافقت اور مصلحت میں فرق ہوتا ہے ان دونوں کو جوڑیں نہ فلسطین والا معلامہ یہ ہے کہ جب اسرائیل فلسطینی علاقوں کو نہیں چھوڑتا ڈائیلاگ کرنے کا مطلب ان کے وجود کو تسلیم کرنا ہے یہود و نصاریٰ تو کہتے ہیں پاکستان ہمارے سامنے بھیگی بلی بن کر رہیں –

    ڈاکٹر حیات کلاسن سینئہر وکیل سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ یہ دو مختلف چیزیں ہیں ایک اسرائیل کو تسلیم کرنا اور ایک ہے مذاکرات کرنا وہ بھی آزادی کے لئے اور فلسطین کی آزادی کے لئے یہ دو مختلف چیزیں ہیں اس کے لئے مذا کرات بہت ضروری ہیں مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں فلسطین کی آزادی کے لئے مذاکرات ضرور کرنے چاہیئں چونکہ یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہےانہوں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار مکہ مشرکین یہود و نصاریٰ اور وہ قبائل جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور اسلام کو نہیں مانا ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف مذاکرات کئے ہیں بلکہ ان کے ساتھ معاہدے بھی کئے ہیں اور تحریری معاہدے کئے ہیں یہ سنت ہے ہمارا مقصد فلسطین کی آزادی ہے اگر فلسطین کو مذاکرات کرنے سے آزادی ملتی ہے تو مذاکرات ضرار کرنے چاہیئں ہمیں ہماری مسجد اقصی مل جائے گی مسلمان اور فلسطینی آزاد ہو جائیں گے اور تھرڈ وار کا مسئلہ بھی پوری دنیا سے ہٹ جائے گا-انہوں نے کہا کہ میں پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیل سے مذاکرات کر کے فلسطین کو آزاد کرائے-

    راکان گروپ آف سکول کے پرنسپل انجینئیر فہیم ارشد نے اس حوالے سے باغی ٹی وی سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ریاست ہے جو اسلامی ریاستوں میں ایک نظریے پر قائم ہوئی اور وہ نظریہ یقینی طور پر پہلا کلمہ طیبہ ہے پاکستان کا نظریہ اسلام کا نظریہ ہے اور اسلام کا نظریہ پاکستان کا نظریہ ہے پاکستان جیسی نظریاتی ریاست کوہر گز یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اسرائیل جسی ناپاک ریاست کے وجود کو تسلیم کرے کیونکہ اگر پاکستان اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو نہ صرف یہ فلسطین کے معصوم بچوں کے خون سے غداری ہو گی بلکہ ان ہزاروں لاکھوں مسلمان شہیدوں کے خون سے بھی بے وفائی ہو گی جنہوں نے آزادی کی تحریک کو زندہ رکھنے کے لئے اتنے سالوں میں اپنی مائیں اور بچے قربان کئے ہمیں ہر گز معاشی چیزوں کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیئے اس معاملے میں جب غیرت مسلم شامل حال ہو جب ایک مسلمانوں کے کون کے سودے کی بات ہو تو سب سے پہلے ہمیں مسلمانوں کے خون کی حرمت کے بارے میں سوچنا چاہیئے کیونکہ ایک مسلمان کے خون کی قیمت کعبے کی حرمت سے بھی بڑھ کر ہے اس لئے عرب حکمرانوں کو بھی اس بات کو سوچنا چاہیئے نادان جھک گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا تو اس وقت قیام پر ہی رہیں سجدے میں نہیں جھکنا چاہیئے معاشی چیزوں سے ہٹ کر اہل عرب کواپنی غیرت اور اہمیت کو جھنجو ڑنا چاہیئے بات ہر اس خطے کی ہونی چاہیئے جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے جا رہے ہیں بات لیبیان عراق فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر بھی ہو نی چاہیئے-

  • یاسر حیسن کا اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    یاسر حیسن کا اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ اقرا عزیز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو، ہمیشہ رہو، آمین۔‘

    یاسر نے اہلیہ کیلئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا۔

    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

    جواب میں اقرا حسین نے لکھا کہ شادی کے اس سال میں آپ نے جتنا خوش مجھے رکھا اب آگے زندگی اور بھی حسین ہو گی انشاءاللہ ساتھ ہی اقرا عزیز نے یاسرکو لائف لائن کہتے ہوئے اپنے لیے یہ پیار ہمیشہ برقرار رہنے کی دُعا کی۔

    اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کا ہر چیز کے لئے شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ یاسر اور اقرا کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

  • وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    حال ہی میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی وینا ملک کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب اداکارہ وینا ملک نے بھی کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا نوٹس میں کہا گیا کہ اسد بشیر میڈیا پر غلط بیانی کرکے کسی ثبوت اور قانونی جواز کے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ بچوں امل اور ابرام کی حقیقی والدہ کے خلاف اسمگلنگ اور اغوا جیسے الفاظ کا استعمال غیر قانونی اور بلاجواز ہے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    نوٹس میں کہا گیا اسد بشیر نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک بے بی سٹر (ورکر) رکھا تھا جسے مشتبہ غیر مرد کے طور پر پیش کیا گیا اور ایسا کرکے انہوں نے قانونی طور پر وینا ملک کی کردار کشی کی اور انہیں بدنام کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا۔

    اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اسد بشیر خٹک نے میڈیا پر کہا کہ بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کیا گیا تھا لیکن حقائق یہ ہیں کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ دبئی سے پاکستان قانونی طریقے سے واپس آئی تھیں۔

    اس نے مزید کہا گیا کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا مکمل حکم نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    نوٹس میں کہا گیا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں وینا ملک سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں اور وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    اسد خٹک کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھجوائے جانے پر وینا ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے عدالتی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچوں کی حوالگی ان کے پاس ہے اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

    بعدازاں اسد خٹک کی جانب سے 12 نومبر کو سابق اہلیہ کی ایک مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وینا ملک نے انہیں مبینہ طور پر گالیاں دینے سمیت دھمکیاں بھی دی تھیں-

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

  • اداکارہ بشرٰی انصاری خوش کیوں ؟

    اداکارہ بشرٰی انصاری خوش کیوں ؟

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی شوٹنگز دوبارہ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور بتایا کہ وہ 9 ماہ بعد جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مہلت‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہوئی ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو جیو ٹی وی کا ڈرامہ ’مہلت‘ ہے۔

    خیال رہے کہ آج کل بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دے رہی ہیں، پرانی یادیں بھی شیئر کررہی ہیں اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی پوسٹ کررہی ہیں۔

    اس سے قبل انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک فیملی فوٹو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی نانی، اُن کی امّی اور اُن کی بیٹی موجود ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے گود میں اپنے پوتے کو بھی اُٹھایا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ پانچ نسلیں ایک ساتھ۔-

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کی نانی، امّی، بیٹی اور پوتا موجود ہیں جبکہ یہ یادگار تصویر 14 سال قبل لی گئی تھی-

    علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی جوانی کی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اس دور کے حساب سے فیشن کو فالو کیا ہوا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ اپنی 5 نسلوں کی تصویر شئیر کر دی

    اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے۔

    ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے بشریٰ انصاری

    انہوں نے کہا تھا کہ فرق تو زمانے میں ہر چیز کا ہوتا ہے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس زمانے کے ڈیزائنر اچھے نہیں ہیں اور پرانے ڈیزائنرز اچھے تھے ہر وقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں رویے اور ماحول ماحول بدل جاتے ہیں اور معاشی صورتحال بدلنے سے بھی بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہےجو کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روایات بدلتی ہیں بہت سارے رشتے بھی بدل جاتے ہیں سو ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اور اب کے اداکاروں میں یہ فرق ہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں آپ کا ایسا پیشہ ورانہ رویہ اور کمٹمنٹ ضروری ہوتی ہے جس سے آپ کام نکھر کر سامنے آئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو ہم سب کا زمانہ ساتھ چل رہا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے۔

  • تحصیل پتوکی کو ریڈیو چینل کے لیے لائسنس مل گیا

    تحصیل پتوکی کو ریڈیو چینل کے لیے لائسنس مل گیا

    چیئر مین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے تحصیل پتوکی کے ریڈیو چینل کےلیے زبیر قصوری کو لائسنس دے دیا-

    باغی ٹی وی : آج اسلام میں پیمرا کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے تحصیل پتوکی کے ریڈیو چینل کے لئے ایم ایس فلئیر کے سی ای او زبیر قصوری کو لائسنس دیا-


    پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں تقریب کی تصاویر کا کولاج شئیر کیا گیا جس میں چئیر مین پیمرا محمد سلیم بیگ کو تحصیل پتوکی کے ریڈیو چینل کے لئے ایم ایس فلئیر کے سی ای او زبیر قصوری کو لائسنس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) ایک آزاد اور آئینی طور پر قائم وفاقی ادارہ ہے جو ماس میڈیا کلچر ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے قیام کے لئے چینل لائسنس کو باقاعدہ اور جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    یکم مارچ 2002 کو قائم کیا گیا پیمرا کے بنیادی مقاصد نجی الیکٹرانک ماس میڈیا انڈسٹری کی سہولت اور ان کو منظم کرنا اور معلومات ، تعلیم اور تفریح ​​کے معیار کو بہتر بنانا ہیں۔

    آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کے تحت ضابطہ اخذ کردہ ، اس کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ مذہب ، سالمیت اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مفاد میں مناسب پابندیاں عائد کرے-

    اس کا آئینی مینڈیٹ پاکستانی عوام کو دستیاب خبروں ، موجودہ امور ، دینی علم ، فن اور ثقافت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کو بڑھانا ہے۔ 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سلیم بیگ کو پیمرا کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا-

  • اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی سے متاثر

    اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی سے متاثر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو پنجاب پولیس کی اچھے برتاؤ سے نہا ہو گئیں کہا مجھے ایسا لگا کہ پنجاب پولیس واقعی بدل رہی ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی کی تعریف کر رہی ہیں-


    ویڈیو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں تھانہ ڈیفنس آئی جہاں دو پولیس افسران نے بہت اچھے طریقے سے برتاؤ کیا، میری درخواست وصول کی-

    میرا نے کہا کہ یہاں آکر مجھے ایسا لگا کہ پنجاب پولیس واقعی بدل رہی ہے دونوں افسران نے میری بات کو انتہائی دلچسپی اور اچھے انداز میں سنا جس پر میں پولیس افسران کی نہایت مشکور اور شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے ویڈیو کے آخر میں پنجاب پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد بھی کہا-