Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ میرا شہری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا شہری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا شہری بابر علی نقوی کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لالی وڈ اداکارہ میرا جو حال ہی میں پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی کے باعث خوشی سے نہال ہو گئیں تھیں شہری بابر علی نقوی کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

    بابرعلی نقوی نےمیڈیا کو بتایا کہ ہمارے کچھ مقدمات ہیں جن کے سلسلے میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بہن اور بھائیوں نے میری جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے، اس سلسلے میں درخواست دینے آیا ہوں۔

    اس موقع پر میرا نے فلم انڈسٹری سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ فی الحال سپریم کورٹ آئی ہوں، اس لیے اس بارے میں بات نہیں کروں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی جس میں اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی کی تعریف کر رہی ہیں-

    اداکارہ میرا پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی سے متاثر

    ویڈیو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں تھانہ ڈیفنس آئی جہاں دو پولیس افسران نے بہت اچھے طریقے سے برتاؤ کیا، میری درخواست وصول کی-

    میرا نے کہا کہ یہاں آکر مجھے ایسا لگا کہ پنجاب پولیس واقعی بدل رہی ہے دونوں افسران نے میری بات کو انتہائی دلچسپی اور اچھے انداز میں سنا جس پر میں پولیس افسران کی نہایت مشکور اور شکر گزار ہوں۔

    ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہےاگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام…

  • ہالی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم ریلیز

    ہالی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم ریلیز

    رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کرنے والے ہالی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم’ امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ما رینی، بلیک بوٹم’ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس میں مذکورہ فلم کو18 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر جاری کرنے کا بتایا گیا تھا تاہم ما رینی، بلیک بوٹم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے سے قبل ہی امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے-

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ما رینی، بلیک بوٹم’ پر کیے گئے تبصرے میں بتایا کہ فلم کو دیکھ کر چیڈوک بوسمین کی شاندار اداکاری کی یادیں تازہ ہوگئیں تاہم آخری فلم میں انہوں نے باقی فلموں سے قدرے مختلف کردار ادا کیا۔

    ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے سیاہ فام میوزیکل بینڈ کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

    ما رینی، بلیک بوٹم’ کی کہانی معروف افریقی نژاد امریکی گلوکارہ ما رینی کے میوزیکل کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔

    ما رینی 1885 میں امریکی ریاست جارجیا میں افریقی نژاد سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئی تھی جن کے آباؤ اجداد کو غلام کے طور پر امریکا لایا گیا تھا فلم کی مرکزی کہانی امریکا میں 19 ویں صدی میں غلام گھرانوں میں پیدا ہونے والے سیاہ فام افراد کے استحصال کے گرد گھومتی ہے تاہم فلم میں زیادہ تر استحصال کا نشانہ بننے والے موسیقاروں کو دکھایا گیا ہے۔

    ما رینی، بلیک بوٹم کی کہانی 1920 کی ہے جبکہ بلوز موسیقی امریکا میں اپنی جڑیں پختہ کر رہی تھی یہ موسیقی افریقہ سے غلام بنا کر لائے گئے سیاہ فام امریکیوں کی خصوصی موسیقی تھی ما رینی، بلیک بوٹم’ میں بھی بلوز موسیقی میں اپنا نام بنانے والی گلوکارہ ما رینی اور ان کے سیاہ فام بینڈ کو دکھایا گیا ہے جنہیں جنسیت اور رنگ و نسل کی بنیاد پر استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

    ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے گلوکارہ ما رینی کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے، جو مستقبل میں امریکا میں اپنی میوزک ریکارڈسٹ کمپنی بنانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

    اے پی کے مطابق فلم میں انتہائی بولڈ زبان استعمال کی گئی ہے جبکہ فلم میں سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک اور ان پر تشدد کو دکھانے کی وجہ سے ما رینی، بلیک بوٹم کو ‘رسٹرکٹڈ سرٹیفکیٹ’ جاری کیا گیا تھا مذکورہ سرٹیفیکیٹ ان فلموں کو جاری کیا جاتا ہے، جن میں تشدد اور فحش مناظر کو دکھایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 43 سالہ اداکار ،پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث لاس اینجلس میں انتقال کر گئے تھے اداکار کے اہل خانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹ شئیر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیا تھا

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

    اہل خانہ نے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ وہ حقیقی فائٹر تھے اور اس دوران آپ کے لیے بہت سی فلمز لائے جنہیں آپ سب نے بہت پسند کیا مارشل سے لے کر دا 5 بلڈز، ما رینیز بلیک باٹم اور دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ لاتعداد سرجریز اور کیموتھراپی کے درمیان ہوئیں۔

    چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

  • بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے لیے شوہر مفتی انس سید کا محبت بھرا پیغام

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے لیے شوہر مفتی انس سید کا محبت بھرا پیغام

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ بالی وڈ اداکارہ ثنا خان کے شوہر انس سید نے اپنی اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ثنا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مہندی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ انتہائی حسین دکھائی دے رہی ہیں۔ ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔

    آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ اور تُم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    بعد ازاں ان کے شوہر نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے لیے پیغام جاری کیا۔

    انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انس سید نے اہلیہ ثنا خان کو ان کی زندگی کو سنوارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے قرآنی آیت اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے کے ساتھ اپنا جملہ شروع کیا اور لکھا کہ میری زندگی میں آنے اور میرے سفر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    انس سید نے امید کا اظہار کیا کہ وہ ثنا خان کے ساتھ ہمیشہ پرمسرت اور سکون کی زندگی گزاریں گے جبکہ آخر میں انھوں نے اپنے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے ’صرف تمھارا‘ بھی لکھا۔

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

    چند روز قبل سابقہ اداکارہ نے اعلان کیا کہ انھوں نے ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سید نامی شخص سے شادی کرلی ہے۔

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

  • شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ

    شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ

    مانسہرہ :ایبٹ آباد مانسہرہ اور اپر ہزارہ ڈویژن میں میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ایوبیہ نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں میں اب تک بارہ سے چودہ انچ تک برف ہو چکی جبکہ مانسہرہ کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات شوگراں کاغان اورناراں میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئ رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں-


    شوگراں میں اب تک 16 انچ اورکاعان میں 6 انچ سے زائد برف ہو چکی ہے شوگراں میں موجود سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں .


    اپر ہزارہ کے اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے. ان اضلاع کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی .. بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے

  • فلم ‘ابھی’  میں کبرٰی خان  گوہر ممتاز کے ساتھ نظر آئیں گی

    فلم ‘ابھی’ میں کبرٰی خان گوہر ممتاز کے ساتھ نظر آئیں گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان باصلاحیت گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ساتھ فلم ‘ابھی’ میں نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ کبرٰی خان اور گوہر ممتاز فلم ‘ابھی’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر شئیر کیں-

    ‘ابھی’ نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم ‘ابھی’ کی ہدایات اسد ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کے لیے تیار ہے فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔

    ‘ابھی’ فلم کے ٹائٹل ٹریک میں عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت علی فتح خان اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے-

    واضح رہے کہ کبریٰ خان اس سے قبل 2013 میں وہ فلم ‘نامعلوم افراد’ اور 2018 میں وہ ‘پرواز ہے جنوں’ اور ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ دوسری جانب اداکار و گلوکار گوہر ممتاز نے 2016 میں فلم ‘لاہور سے آگے’ سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیا تھا-

  • ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیرہ غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت کارواٸی کر کے 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ کو محمد ارشد نامی شخص نے بتا یا کہ میرے کزن (ع) کے ساتھ اللہ بچایا نے زبر دستی زیادتی کی جبکہ ملزم ابو بکر اور دیگر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ سے دھمکایا اور زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ 13 سالہ بچے (ع) سے زیادتی کرنے والے ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارواٸی جاری ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کا کہنا تھا کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحریک کر رہی ہے اور وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    فوٹو:ملزم اللہ بچایا

  • ترک اداکاروں کے ساتھ شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی  ارمینہ خان

    ترک اداکاروں کے ساتھ شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی ارمینہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ ان کی ترک اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے’بن روئے‘، ’جانان‘ شیردل اور ’یلغار‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ ’سنیپ شاٹ‘ نامی ان کی فلم جو ترکی کے شہر استنبول میں شوٹ ہوئی ہے اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’سنیپ شاٹ‘ بنانے کی سب سے بڑی وجہ اس کہانی کو سامنے لانا تھا جو پاکستان میں بننا تو چاہیے، لیکن بنتی نہیں۔ اس فلم کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو حیران کر دیں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بہت عرصے سے میری خواہش تھی کہ وہ کہانیاں سناؤں جو مجھے سنانے کو نہیں مل رہیں۔ ’محبتیں چاہتیں‘ کے علاوہ میرے پاس کوئی ایسی آفر نہیں جس میں اداکاری کا مارجن ہو، اس لیے جب ایک چیز سیدھی طرح سے نہیں آ رہی تو دوسری طرف سے جانا بہتر ہوتا ہے، اور اسی وجہ سے میں نے انگلینڈ میں اپنا پروڈکشن ہاؤس سیٹ اپ کیا۔

    شارٹ فلم کی کہانی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی لاک ڈاؤن کے گرد گھومتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 سے لوگوں کے ذہنوں پرکیا اثرپڑا، فلم میں ایک لڑکا اورلڑکی ہونے کے باوجود اس فلم میں رومانس نام کی کوئی چیز نہیں اس تجربے سے ہم یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ لڑکا لڑکی دوست بھی ہو سکتے ہیں۔

    تین سال بعد ٹی وی پر کم بیک کرنے کی کیا وجہ تھی اس بارے میں ارمینا خان کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی کردار ہی ایسا آفر نہیں ہوا جس کے لیے وہ انگلینڈ چھوڑ کر پاکستان آتیں پاکستان میں فلم سے بڑا میڈیم ٹی وی ہے جس سے دور رہنا اپنے مداحوں اور کیریئر دونوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پا کستان ٹیلی…

    ارمینا کے مطابق میری کوشش تھی کہ خواتین کے حقوق پر کوئی ڈرامہ کروں لیکن ہمارے ہاں ایسی سکرپٹس نہیں ہوتیں، اور اگر ہوتی ہیں تو اس کے لیے اداکاراؤں میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے۔ پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے میں اچھے کرداروں کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہوں۔

    انگلینڈ میں اپنی سماجی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا نے کہا کہ وہ یہ سب روح کی تسکین کے لیے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال پیش نظرہمیں مذہب کی تفریق کیے بغیرسب کی مدد کرنا چاہیے اگردنیا میں کوئی اچھا کا م کرتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اس کا دس گنا ثواب اسی دنیا میں واپس کردیتا ہے۔ اداکارہ نے اس متعلق کہا کہ میں اورمیرے شوہر یہ ہی سمجھتے ہیں کہ اگرہمارے پاس ایک موقع ہے کسی کی مدد کرنے کے لیے تو ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے متعلق کہا کہ پہلے سوشل میڈیا پرمنفی کمنٹس سے پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب کمنٹس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب نہیں کرتی لوگوں کو اگر سوشل میڈیا پر جواب نہ دیا جائے تواس سے قیامت نہیں آ جائے گی اسی لیے زندگی بھی سکون میں ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت بارمیری رائے یا بیان کو توڑ مروڑکرپیش کیا جاتا تھا تو بہت دکھ ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔

    ترک اداکاروں سے متعلق بیان پران کا کہنا تھا کہ میں بھی توباہرسے آ کرکام کرتی ہوں تو میں کسی اور ملک سے آئے ہوئے اداکار کے خلاف کیسے بول سکتی ہوں-

    ’بی بی سی‘کی جانب سے 100 بااثر خواتین کی جاری فہرست میں ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر…

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے تو شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے  شاہی سوانح نگار

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے تو شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے شاہی سوانح نگار

    برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے ماہر سوانح نگار باب مورس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا کیونکہ دونوں ابھی تک اپنے آپشنز کی تلاش میں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ماہر سوانح نگار باب مورس برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس سے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے لیے جس راہ کا انتخاب کیا تھا اس سے بھٹکنے کے بعد اب یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا کیونکہ دونوں ابھی تک اپنے آپشنز کی تلاش میں ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رفتہ رفتہ یہ دونوں پس منظر میں چلے جائیں گے یہ امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے اور اس طرح یہ شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے۔

    باب مورس کے مطابق یہ تو واضح نہیں ہے کہ انکا کردار کیا ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میگھن دوبارہ لندن آنے کی جرات بھی کریں انہیں آرچی کو لندن لانا ہوگا لیکن یہ دونوں آرچی کو لندن سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرنس ہیری اور میگھن کرسمس پر لندن نہ آنے پر ملکہ برطانیہ سے ہر قسم کی معذرت کرینگے۔

    شاہی تبصرہ نگار نے انٹرویو کے آخر میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میگھن کے خیال میں اگر وہ لندن گئیں تو وہاں کا ماحول ان کے لیے بڑا مشکل اور پریشان کن ہوگا اور وہ اس صورتحال کا سامنا نہیں کرسکیں گی۔

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے نیٹ فلیکس سے معاہدہ ختم کرنے کی اپیل

  • کورونا وائرس: پاکستان فیشن ویک آئندہ سال 2021 تک کے لئے ملتوی

    کورونا وائرس: پاکستان فیشن ویک آئندہ سال 2021 تک کے لئے ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث رواں برس موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو ملتوی کردیا گیا تھا اور بعدازاں انتظامیہ نے دسمبر میں فیشن ویک کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر کورونا وبا کی نئی لہر کے باعث فیشن ویک کو منسوخ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں تمام قسم کی مذہبی ،تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کوبند کیا گیا تھا وہیں شوبز سر گرمیوں فلموں کی شوٹنگ اور نمائش کو بھی مؤخر کرکے سینما ہاؤسز کو بھی بند کردیا گیا تھا ساتھ ہی فیشن شوز کو بھی ملتوی کیا گیا تھا-

    ستمبر میں فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تصدیق کی تھی کہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2020 کا انعقاد رواں برس دسمبر کو کیا جائے گا۔

    ماہین خان کا کہنا تھا کہ اس سال فیشن ویک کے دوران انتہائی کم افراد کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ سماجی دوری پر بھی عمل کیا جائے گا۔

    ماہین کا کہنا تھا کہ فیشن شوز ہر کسی کے لیے نہیں ہوتے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فیشن شو کو ایک کاروبار کے طور پر چلائیں اور فالتو افراد کی عدم شرکت کو یقینی بنائیں۔

    ماہین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس سال کیٹ واک کرنے والی ماڈلز کو زیورات پہننے سمیت زیادہ میک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

    تاہم اب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے کیسز میں یک دم اضافے کے باعث فیشن پاکستان ویک کو آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ فیشن ویک کو حفاظتی خدشات کے باعث فروری 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے-

    پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم آپ کو آئندہ سال دیکھنے کے منتظر ہیں،گھر رہیں محفوظ رہیں-

    لکھا گیا کہ ہم ایک حیرت انگیز شو کے منتظر ہیں-

    فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ کہ فیشن پاکستان ویک 2021 کے لیے ماڈلز کی ٹریننگ جاری ہے۔

    دوسری جانب فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) کی نو منتخب چیئرپرسن ماہین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بھی فیشن ویک ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔


    انہوں نے لکھا کہ فیشن پاکستان ویک 2021 کے لیے ٹریننگ جاری ہے۔

  • ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا

    ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ’ارطغرل غازی‘ کے نشر ہونے کے ساتھ ہی ’ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘ کے نام سے ایک علیحدہ یوٹیوب چینل بنایا گیا تھا جس پر اب سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ ہوچکی ہے۔

    مذکورہ چینل کو ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرتے وقت ہی بنایا گیا تھا پی ٹی وی مذکورہ یوٹیوب چینل کے ذریعے کم وقت میں زیادہ سبسکرائبرز کا عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن اب اسی چینل نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔


    اب مذکورہ یوٹیوب چینل کے محض 7 ماہ میں سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے-

    ارطغرل غازی کے ابن عربی نے مداحوں سے نئے پروجیکٹ کے لئے مشورہ مانگ لیا