Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر وائرل

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر وائرل

    گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔

    ثناء خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں اُن کے دونوں ہاتھوں پر لگی خوبصورت مہندی کو دیکھاجاسکتا ہے جبکہ اُنہوں نے گلابی اور نارنجی رنگ کا حسین جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور دلکش لگ رہی ہیں-

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناخان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا

    سابقہ بھارتی اداکارہ کی ایک تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں اور دیوار پر ‫لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ کی ایک تحریر لگی ہوئی ہے۔

    کچھ تصاویر میں اپنے دونوں ہاتھوں میں مہندی لگا کر ثنا خان زبردست انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں

    اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ثناء خان نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا ’مہندی۔‘

    اس کے علاوہ ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک بوم رینگ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ مہندی والے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو چُھپاتی نظر آرہی ہیں۔

    اُنہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی ’مہندی‘ لکھا-

    اداکارہ نے مہندی لگے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ اگر میرا عشق اتنا پکا نہ ہوتا تو میری مہندی کا رنگ اتنا گہرا نہ ہوتا-

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے لیے شوہر مفتی انس سید کا محبت بھرا پیغام

  • مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بھارتی شخصیات

    مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بھارتی شخصیات

    بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جو بالی وڈ میں نام کمانے میں کامیاب رہیں لیکن مذہبی تعلیمات سے متاثر ہوکر روحانیت کی طرف بڑھ گئے تھے۔

    باغی ٹی وی : مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی شخصیات میں یہ اداکار شامل ہیں-

    زائرہ وسیم: 2016 میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ بالی وڈ فلم دنگل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے محض 18 برس کی عمر میں اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کیا۔

    زائرہ وسیم
    اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں فلمیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشے کی وجہ سے ’دین کے ساتھ ان کا رشتہ خطرے میں پڑ رہا تھاانہوں نے لکھا تھا کہ میرے بالی ووڈ میں 5 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر میں اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے کام سے ملنے والی شناخت پر خوش نہیں، طویل عرصے سے مجھے لگ رہا تھا کہ میں کوئی اور شخصیت بننے کی جدوجہد کررہی ہوں، میں نے اب ان چیزوں کو کھوجنا اور محسوس کرنا شروع کیا ہے جن کے لیے میں اپنا وقت، کوششیں اور جذبات مختص کرنا چاہتی ہوں اور ایک نئے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہوں-

    گزشتہ دنوں زائرہ وسیم نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ تمام فین پیج سے ان کی تصویریں ڈیلیٹ کردی جائیں-

    ثنا خان : ثنا خان بھارت کے ٹی وی پروگرام ‘بگ باس’ میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا خان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ثنا خان نے لکھا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں۔ اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

    اداکارہ کچھ ہی دن پہلے مفتی محمد انس کے ساتھ شادی کے رشتے میں منسلک ہوگئی ہیں-

    ممتا کلکرنی
    ممتا کلکرنی: بالی وڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ سنت چیتنیا گگن گری ناتھ کی رہنمائی میں ہیں اور سنیاسن بن گئی ہیں-

    ونود کھنہ: 70 کی دہائی میں ہاتھ کی صفائی، خون پسینہ اور امر اکبر اینتھونی جیسی فلموں میں کام کرنے کے بعد، 1980 میں ان کی سُپر ہِٹ فلمیں ’دی برنِنگ ٹرین‘ اور قربانی ریلیز ہو چکی تھیں، کئی دوسری فلموں کے لیے شوٹِنگ بھی جاری تھی۔

    اس سب کے دوران ان کا اپنے گورو رجنیش سے، جنہیں بعد میں اوشو کہا جانے لگا، گہرا تعلق تھا۔ 1980 میں جب ان کے پونے کے آشرم میں مسئلہ ہوا اور انہوں نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تو ونود کھنا سب کچھ چھوڑ کر ان کے ساتھ ہو لیے۔

    ونود کھنہ
    جانے سے پہلے انہوں نے غیر معمولی طور پر ایک پریس کانفرنس بلائی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فلمیں چھوڑ کر اپنے دل کی آواز سننا چاہتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ ان کی بیوی اور دو چھوٹے بچے بھی تھے ونود کھنا کا اوشو دور تقریباً 5 سال چلا، جس کے بعد وہ بالی ووڈ واپس آگئے۔

    اپنے طویل بولی ووڈ کیریئر میں ونود کھنہ 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے تھے، وہ بھارتی پنجاب سے بھارتی جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھےکینسر کے مرض میں مبتلا ونود کھنہ 70 برس کی عمر میں اپریل 2017 میں انتقال کرگئے۔

    صوفیہ حیات: صوفیہ حیات بھی گلوکارہ، اداکارہ اور ٹی وی کی معروف مقبول شخصیت تھیں مگر رشتے میں استحصال کے سبب انہوں نے نن بننے کا فیصلہ کیا تھا-

    صوفیہ حیات
    انو اگروال: بالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’عاشقی‘ کے بعد راتوں رات اسٹار بننے والی انو اگروال ایک کے بعد ایک فلاپ فلم میں جلوہ گر ہونے کے باعث وہ ریس میں کافی پیچھے رہ گئیں، وہ 1999 میں ایک خوفناک حادثے کے بعد مفلوج ہوگئی تھیں۔مسلسل فلموں کی ناکامی کے بعد انہوں نے 6 سال بعد ہی فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    انواگروال
    29 دن تک کومہ کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اداکارہ موت کو شکست دیتے ہوئے ایک بار پھر زندگی کی طرف لوٹ آئیں لیکن انہوں نے فلمی دنیا سے بالکل کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے یوگا کی تربیت کے لیے اسکول قائم کیا اور مذہبی تعلیمات پر توجہ دی۔

    برکھا مدان: مس انڈیا فائنلسٹ رہ چکیں برکھا مدان نے ماڈلنگ کے ساتھ کچھ ہندی اور پنجابی 1994 فلموں میں کام کیا۔ اکشے کمار کی فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی میں برکھا ایک کردار میں نظر آئی تھیں بودھ مذہب سے متاثر ہوکر 2012 میں برکھا نے اسے اپنی زندگی کا مقصد بنالیا اور گلیمر انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

    برکھامدان
    وجے آنند: پیار تو ہونا ہی تھا‘ فلم میں کاجول کے بوائے فرینڈ کے کردار میں دکھے راہل یعنی بیج آنند نے کم وقت میں ہی سنیما کی دنیا کو چھوڑ دیا کر وجے آنند نے روحانی کا راستہ اپنا لیا تھا اور سنیاسی کی طرح جینے لگے تھے۔

  • عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی فٹنس کوچ کے ساتھ وائرل تصاویر نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی فٹنس کوچ کے ساتھ وائرل تصاویر نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی فٹنس کوچ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایرا خان فٹنس کوچ کو ڈیٹ کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی ایرا خان کی تصاویر اور ویڈیوز ایکس بوائے فرینڈ مشال کرپلانی کے ساتھ کافی وائرل ہوئی تھیں لیکن پھر دونوں کا بریک اپ ہوگیا ۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل نوپور شیکھر کے ساتھ ایرا کی تصویریں اشارہ کررہی ہیں وہ دوبارہ دل دے بیٹھی ہیں-

    بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں گزشتہ دنوں اپنے ڈپریشن کو لے کر بات کرنے والی ایرا خان کے بارے میں خبریں گردش میں ہیں کہ وہ ان دنوں فٹنس کوچ نوپور شیکھر کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔

    فٹنس کوچ نوپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایرا خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شئیر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ کھڑے ہیں –

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار

    نوپور نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ ہم دونوں کو تیار ہونا پسند ہے اور مسکرانا بھی ۔

    نوپور کی پوسٹ پرایرا خان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں ، یہ تو بات ہے ہم دونوں کے ساتھ ۔ مانتی ہوں میں

    نوپور کی جانب سے شئیر کی جانے والی اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ایرا خان فٹنس کوچ نوپور شیکھر کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔

    انتہائی کم عمری میں اپنے ہی رشتہ داروں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا عامر خان کی بیٹی کا انکشاف

    ایرا خان اور فٹنس کوچ نوپور شیکھر کے رشتے کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں لاک ڈاون کے دوران قریب آئے ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں کی نزدیکیاں اس وقت بڑھیں جب ایرا خان نے فٹنس کی جانب رخ کیا ۔ حال ہی میں ایرا اور نوپور چھٹیوں پر مہابلیشور خان فارم ہاوس پہنچے تھے ۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کی والدہ سے بھی ملاقات کرلی ہے ۔ دونوں اپنے ریلیشن شپ کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں حالانکہ اس معاملہ میں ابھی تک نہ تو عامر خان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی ایرا خان کی ماں رینا دتہ نے کوئی بیان دیا ہے تاہم نوپور کی ماں کی پوسٹ پر ایرا خان کمنٹ کرتی رہتی ہیں ۔

    عامر خان کی ڈپریشن کا شکار بیٹی ارا خان کو نصیحت

     

    واضح رہے کہ اِرا خان نے 10 اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جانب سے کی جانے والی جنگ کے بارے میں بتایا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ چار برس قبل شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

    ایرا خان نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ جب وہ محض 14 سال کی تھیں تو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا لیکن اس وقت کم عمری کی وجہ سے وہ اس استحصال کو سمجھ نہیں پائی تھیں۔

    ایرا خان کے مطابق جن رشتے داروں نے ان کا استحصال کیا انہیں بخوبی علم تھا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں لیکن انہیں ان کی نیت اور عمل کو سمجھنے میں دیر لگی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ جب انہیں دیر سے سمجھ آگئی تو وہ اپنے رشتہ داروں سے دور ہوگئیں اور اس واقعے کو بھول گئیں لیکن خود سے سوال کرتی رہیں کہ انہوں نے رشتے داروں کو ایسا کیوں کرنے دیا؟

  • عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک بار پھر موت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

    عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک بار پھر موت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عطااللٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت کے بارے میں ایک بار پھر گردش میں ہیں خبروائرل ہونے کے بعد گلوکار نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی :اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی موت کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

    69 سالہ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ میرے بارے میں ایک بار پھر خبریں گردش میں ہیں ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں-

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عطااللّٰہ خان عیسیٰ کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحتی کی تھیں۔

    اگست 1951 میں میانوالی میں پیدا ہونے والے گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔

  • رومانین موسیقارایڈریئن سینا کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

    رومانین موسیقارایڈریئن سینا کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

    رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی-


    موسیقار نے آصف غفور کے ساتھ ایک بار پھر چائے پینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر آپ کے ساتھ زبردست چائے پینے کے لیے بیتاب ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی شامل ہیں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسینٹ سے تعلق رکھنے والے موسیقار ایڈریئن سینا نے اس وقت کے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں چائے کے لیے مدعو کیا ملاقات کے بعد ایڈریئن سینا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں رومیانیہ سے پاکستان آنے اور میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملا۔


    یاد رہے کہ روما نیہ کے مشہور بینڈ اکسینٹ کو 24 نومبر 2019 کو لاہور میں پرفارم کرنا تھا اور ان کی پرفارمنس کا انعقاد کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیاتھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے باعث کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔

  • دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے   اسد خٹک کا دعویٰ

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    حال ہی میں پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی وینا ملک کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس کے بعد وینا ملک نے بھی کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا-

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد بشیر میڈیا پر غلط بیانی کرکے کسی ثبوت اور قانونی جواز کے بغیر وینا ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بچوں امل اور ابرام کی حقیقی والدہ کے خلاف اسمگلنگ اور اغوا جیسے الفاظ کا استعمال غیر قانونی اور بلاجواز ہے۔

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد بشیر نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک بے بی سٹر (ورکر) رکھا تھا جسے مشتبہ غیر مرد کے طور پر پیش کیا گیا اور ایسا کرکے انہوں نے قانونی طور پر وینا ملک کی کردار کشی کی اور انہیں بدنام کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اسد بشیر خٹک نے میڈیا پر کہا تھاکہ بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کیا گیا تھا لیکن حقائق یہ ہیں کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ دبئی سے پاکستان قانونی طریقے سے واپس آئی تھیں۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا مکمل حکم نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں وینا ملک سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    تاہم اب وینا ملک سے متعلق اُن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے- وینا اور اُن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے-

    اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

    اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

  • عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ دو روز سے خبریں گردش میں ہیں کہ شوبز کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے راہیں جدا کرلیں ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان میڈیا میں وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض چارسال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹس میں تویہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

    شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح بھی کافی پریشان اور مایوس دکھائے دیے تھے اور کئی مداحوں نے ایسی خبروں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ عروہ حسین کےو الد نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

    اداکارہ کے والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

    اداکارہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا اور کہا کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں-

    اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا ہے۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

  • میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ ’لوز ٹاک‘جیسا پروگرام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ ’لوز ٹاک‘جیسا پروگرام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگاراور میزبان انور مقصود کا یاسر حسین کے ساتھ معین اختر کا شو ’لوز ٹاک‘ جیسا پروگرام کرنے پرجس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : اپنی خداداد صلاحیتوں سے فلموں و ڈراموں میں کاص مقام بنانے والے معین خان کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں سے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا-

    معین اختر نے متعدد ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے یہاں تک کہ انہوں نےایک نجی چینل کے لیے ’لوز ٹاک‘ کے نام‘ سےچارسو اقساط پر مشتمل شوز بھی کئے جوکہ اُن کے کیریئر کا منفرد ریکارڈ بھی ہے۔

    ’لوز ٹاک‘ شو میں انور مقصود میزبان اور معین اختر مہمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ہر نئی آنے والی قسط میں مختلف کرداروں کے روپ دھار کر انٹرویو دیتے تھے اور سیاست ہو یا معاشرے کی تلخیاں وہ کسی بھی موضوع کو اس طرح بیان کرتے کہ دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے۔

    اس مقبول ترین شو کو معین اختر کی وفات کے بعد بند کردیا گیا تھا تاہم اب اسی طرز پر ایک شو انور مقصود کی میزبانی میں نشر کیا جا رہا ہے جس میں معین اختر کی جگہ اداکارہ یاسر حسین مہمان کا کردار ادا کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے-
    https://twitter.com/fzk_94/status/1330977061029228546
    فرحان نامی صارف نے لکھا کہ 2020 بہت سب کے لئے بُرا سال رہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ انور مقصود صاحب مقبول ترین شو’ لوز ٹاک‘ جیسا شو شروع کر رہے ہیں جس میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین نظر آئیں گے جوکہ لیجنڈ اداکار کی بے عزتی ہے۔ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا یہان تک کہ یاسر حسین بھی-

    صارفین نے لکھا کہ اس شو میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین کی بجائے عمر شریف اور شکیل آفریدی اچھا انتخاب ہو سکتے تھے کیوں کہ یہ دونوں اداکار بھی لیجنڈ ہیں۔

    جہاں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے یاسر حسین کی اداکاری کو سراہا بھی گیا-

    حسن ادریس نامی صارف نے لکھا کہ پہلے کافی غصہ آیا کہ کوئی معین اختر کی جگہ کیسے لے سکتا ہے پھر میں نے اسے اسے الگ نظر سے دیکھا بس ایک رینڈم ویڈیو کے طور پر جس میں یاسر حسین اور عظیم انور مقصود ہیں یقین کریں مزا آیا-

    فخرالدین داؤد نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین نے معین اختر صاحب کی یاد تازہ کر دی-

    https://www.youtube.com/watch?v=X-jrKqiD9fE&feature=youtu.be

    یاسر حیسن کا اہلیہ اقرا عزیز کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

  • کوہستان : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک

    کوہستان : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک

    کوہستان کوز کمیلہ پٹرول پمپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہستان کوز کمیلہ پٹرول پمپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا-

    کوہستان میں گلگت بلتستان اور نشیبی علاقوں سے آنے جانے والے مسافر پھنس گئے۔


    کوہستان پولیس کے مطابق کوز کمیلہ میں تقریباً تین چار روز سے بارش ہے اور بارش کی وجہ سے جگہ جگہ روڈ بلاک ہوا اور اب تقریباً ایک گھنٹہ پہلے یہ کوز کمیلہ میں پٹرول پمپ کے پاس لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بھاری پتھروں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا –

    ایس ایچ او کمیلہ جوہر داد شاہ کے مطابق ایف ڈبلیو او کو اطلاع دی گئی ہے کہ فوری طور پر روڈ کو صاف کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو تکلیف نہ ہو تو تقریباً صبح 8 بجے تک کل تک مشینری پہنچ جائیگی ایف ڈبلیو او والے آئیں گے اور حالات دیکھ کر روڈ کھولنے کاپروگرام بنائیں گے –


    ایس ایچ او نے مسافروں کو کہا کہ روڈ کلئیر ہونے تک مسافر کے کے ایچ پہ سفر نہ کریں جو جو جہں پر ہیں وہاں رک جائیں روڈ کھلنے پر اطلاع دے دی جائے گی تب وہ اپنا سفر شروع کریں-

  • فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان کے اجرک سازوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    باغی ٹی وی ::صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فنکاروں اور دستکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، فنون لطیفہ اور دستکاریوں کے فروغ اور تحفظ کیلئے ان کی ویلیو ایڈیشن اور کمرشلائزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان کے اجرک سازوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم بڑھا کر ایک ارب روپے کر دی ہے کیونکہ فنکاروں اور دستکاروں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا کے پہلے مرحلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا ہے، اب کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بھی ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا امیر و غریب کی تفریق نہیں کرتا بلکہ اس سے ہر طبقہ اور عمر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ اور دستکاریوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے بعد متعدد شعبے انحطاط پذیر ہیں، حکومت وقتی طور پر سہارا دے کر ان شعبوں کو محفوظ رکھ سکتی ہے تاہم اس حوالہ سے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک کی تاریخ بہت پرانی ہے، ناپید ہوتی دستکاریوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کمرشلائزیشن کے اس دور میں ویلیو ایڈیشن اور ان مصنوعات کی کمرشلائزیشن کے ذریعے ان کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کے تناظر میں حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسندی کا سامنا کرتے ہوئے دستکاریوں کو بچانے کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

    عارف علوی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ میں دستکاریوں کی ویلیو ایڈیشن کی جا سکتی ہے فنکار ملکی ثقافت کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ ان کی وزارت ملک کے ثقافتی ورثہ اور نوادرات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم ٹیکنالوجی میں جدت سے مختلف شعبوں پر تیزی سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ اکرم، پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافتی ورثہ غزالہ سیفی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس فوزیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے سندھی اجرک سے متعلق اپنے فن کا مظاہرہ کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجرک سازوں کو تعریفی اسناد بھی دیں۔