Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بالی وڈ اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    بالی وڈ اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    بولی وڈ اداکار آصف بسرا بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی کانگڑا ویمکت رنجن کے مطابق فلمی اداکار آصف بسرا آج (12 جنوری کی) صبح دھرم شالہ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں لٹکے ہوئے پائے گئے تھے۔ فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے وقوع کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے-


    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جو کل کیا جائے گا۔

    ایس پی نے مزید کہا کہ اداکار کے پاس سے خودکشی کو کوئی نوٹ نہیں ملا۔

    آصف بسرا کی موت کی خبر موصول ہونے پر فلمساز ہنسل مہتا نے اپنے ٹوئٹ میں غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ”آصف بصرہ! سچ نہیں ہوسکتا … یہ تو ، بہت افسوسناک ہے۔


    منوج باجپائی نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ یہ انتہائی حیران کن ہے، لاک ڈاؤن سے پہلے ان کے ساتھ شوٹنگ کی تھی۔

    53 سالہ آصف بسرا امراوتی میں پیدا ہوئے تھے اور 1989 میں ممبئی آگئے تھےآصف بسرا نے فزکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی تھی اور بطور تھیٹر آرٹس اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    1998 میں فلم ‘وہ’ کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے ‘بلیک فرائیڈے’، ‘پرزانیا’، ‘آؤٹ سورسڈ’، ‘جب وی میٹ’، ‘ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی’، ‘کائی پوچے’،’کرش3’، ‘ایک ولن’، ‘ہچکی’ میں اداکاری کی۔

    گزشتہ دہائی میں آصف بسرا لیڈر شپ، کمیونیکیشن اور ٹیم بلڈنگ ایٹ ورک پلیس میں 50 سے زائد ورکشاپس کا حصہ بنے۔

    انہیں رواں برس آخری مرتبہ ڈزنی اور ہوٹ اسٹار کی ویب سیریز ‘ہوسٹیجز’ میں کے دوسرے سیزن میں دیکھا گیا تھا جو رواں برس ریلیز ہوئی تھی۔

    اداکار آصف بسرا ایمیزون پرائم کی ویب سیریز پاٹال لوک میں میڈیا ہاؤس کے سینئر ایگزیکٹو کے کردار میں دکھائی دیے تھے، جو رواں برس کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی۔

    آصف بسرا نے ‘ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی’ میں اداکار عمران ہاشمی کے والد کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ یافتہ گجراتی فلم ‘رونگ سائیڈ راجو’ (2016) میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی شوبز و ٹی وی انڈسٹری میں دیگر ممالک کے مقابلے اداکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے بھارت میں ٹی وی اور شوبز سے وابستہ افراد میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا اندازہ 6 ماہ میں 6 اداکاروں کی خودکشی سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

  • گلوکار سجاد علی کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لئے محبت بھرا پیغام

    گلوکار سجاد علی کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈڑی گلوکار و موسیقار سجاد علی نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی بیوی کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی تصویر میں دونوں خوش اور پُرکشش نظر آ رہے ہیں –

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھا کہ میری زندگی کی واحد محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ مجھ جیسے موڈی فنکار کو ایک طویل مدت تک برداشت کرنے پر میں آپ کا شکرگزار ہوں۔

    سجاد علی نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری زندگی کا ایک حسین احساس ہیں۔

    واضح رہے کہ پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا اور90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

    سجاد علی نہ صرف گائیکی بلکہ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

  • 28 سالہ امریکی ریپرکو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

    28 سالہ امریکی ریپرکو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

    امریکی معروف ریپرمیلون نوبل عرف ایم او 3 کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ فوکس 23 کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ میلون نوبل عرف ایم او 3 کو گزشتہ رات کلیئر ڈین ڈرائیو پر واقع انٹراسٹیٹ 35 پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود مشتبہ شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے مشتبہ سیاہ فام مسلح شخص امریکی ریپر کا پیچھا کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریپر ایم او 3 نے اسلحے سے لیس شخص کو مشکوک انداز میں اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو ہائی وے کی جانب بھاگنا شروع کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ایم او 3 کا پیچھا کرتے متعدد گولیاں چلائیں جس سے ریپیر شدید زخمی ہو گئے۔

    ایم او 3 کو جائے وقوعہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 28 برس کی عمر میں چل بسے-

  • بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و قتل کے موضوع پر  فلم  پکار  رواں ماہ ریلیز کے لئے تیار

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و قتل کے موضوع پر فلم پکار رواں ماہ ریلیز کے لئے تیار

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و قتل کے موضوع پر مختصر فلم پکار رواں ماہ ریلیز کی جائے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائن انٹر ٹینمنٹ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتی و قتل کے موضوع پر مبنی شارٹ فلم پکار بناکر قابل تعریف کام کیا ہے۔

    سینئیر اداکار نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے والدین کو آگاہی دی گئی ہے یہ مکمل سماجی موضوع پر مبنی فلم ہے مذکورہ فلم کو بزنس کے لئے نہیں صرف عوامی آگاہی کے لئے بنایا گیا ہے۔

    جاوید شیخ نے کہا کہ حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے بہت کم لوگ ہیں جو ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامے یا فلمیں بناتے ہیں بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل یہ ایک ایسا گھناؤنا عمل ہے جس پر حکومتی سطح پر کام ہوناچاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود اس فلم کا حصہ ہوں اور میں نے اس کے لیے بغیر معاوضہ کام کیا ہے۔ میں ایسے واقعات روکنے کے لئے اپنی طرف سے ہر طرح کی کوشش کروں گا یہاں تک کہ وطن عزیز کے لئے میری جان بھی قربان ہے آج کل جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے پیش نظر ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ سید عظیم احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی مختصر فلم پکار کے مصنف علی معین ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوس کائنات سید نے کیا ہے-

    جاوید شیخ کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں حسن احمد، علیزے رسول ، چائلڈ اسٹار ایمان، محسن ، ثانیہ مرزا ودیگر شامل ہیں جب کہ مذکورہ فلم 14نومبر 2020کو یوم اطفال کے موقع پر ریلیز کی جائے گی-

    موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق فلم ریلیز

  • وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ کا گانا ریلیز کے لئے تیار

    وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ کا گانا ریلیز کے لئے تیار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ کا گانا جلد ہی ریلیز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی گلوکار عمار بیگ نے موسیقی کی تعلیم امریکا اور برطانیہ سے حاصل کی۔ مشرقی اور مغربی موسیقی میں کمال حاصل کرنے والے نوجوان گلوکار عمار بیگ نے اپنی گلوکاری کی ابتداء فریدہ خانم کی گائی ہوئی سپر ہٹ غزل’آج جانے کی ضد نہ کرو، ایسی باتیں کیا نہ کرو‘ سے کیا۔

    گلوکار وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ نے موسیقی میں مشکل گائیکی کا انتخاب کیا۔اُن کی ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کی ویڈیو دیکھنے اور سننے والوں کے دل جیت لے گی۔

    اس بارے میں وارث بیگ کا کہنا ہے کہ عمار بیگ کو بچپن ہی سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا۔اسی لیے ہم نے اُسے موسیقی کی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھیجا۔میرے ساتھی فنکار وں نے عمار کی پرفارمینس اور اُس کی موسیقی پر کمانڈ کی تعریف کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے رب سے اُمید ہے کہ عمار بیگ موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گا۔اس کی آواز کا جادو بہت جلد فلموں اور ڈراموں کے علاوہ لائیو میوزیکل شوز میں بھی سر چڑھ کر بولے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فخر پاکستان اُستاد راحت فتح علی خان کا عمار بیگ سے متعلق کہنا ہے کہ عمار بیگ کی صورت میں موسیقی کو ہیرا مل گیا ہے یہ نوجوان دنیا بھر میں دھوم مچائے گا۔

    جبکہ عمار وارث بیگ نےکم عمری میں ہی بالی وڈ کو اپنی آواز کا دیوانہ بنادیا تھا بالی وڈ کے سپر اسٹار وں نے عمار بیگ کے لیے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ بچہ سُر سنگیت کی دنیا میں دھوم مچا دے گا۔

  • بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویب سیریز سے اداکاری میں انٹری

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویب سیریز سے اداکاری میں انٹری

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ریلیز ہونے والی ایک ویب سیریز سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا صحت کے مسئلے پر بنائی گئی ریئلٹی ڈیجیٹل ویب سیریز میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

    ثانیہ مرزا ایم ٹی وی کی سیریز ’ایم ٹی وی نشید‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی مذکورہ سیریز کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جاتا ہے اور اس سیریز کا پہلا سیزن جنوری 2020 میں نشر کیا گیا تھا۔

    ’ایم ٹی وی نشید‘ کی پہلی سیریز میں آگے بڑھنے کی لگن کے دوران مختلف مسائل سے دوچار نوجوانوں کو دکھایا گیا تھا اور ساتھ ہی دکھایا گیا تھا کہ کس طرح نئی نسل کے لوگ اپنی جنسی خواہشات کی وجہ سے غلطیاں کر بیٹھتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ’ایم ٹی وی نشید‘ کے دوسرے سیزن کی کہانی بھارت میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور خصوصی طور پر ٹی بی میں مبتلا افراد کی مشکلات کو دکھایا جائے گا۔

    سیریز کی مرکزی کہانی ایک نئے شادی شدہ جوڑے وکی اور میگھا (سید رضا احمد اور پریا چوہان نے ادا کیا) کے مسائل کے گرد گھومتی ہے جو کورونا کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے کئی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ثانیہ مرزا مشکلات میں گھرے اسی جوڑے کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی کھوج لگانے سمیت بھارت میں ٹی بی کے مرض پر بھی بات کریں گی۔

    ویب سیریز کی کہانی فکشن ہے تاہم اسے اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ دیکھنے والوں کو اس کی کہانی اصل لگتی ہے۔

    ویب سیریز میں کام کرنے کے حوالے سے ثانیہ مرزا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سیریز کی کہانی بھارت میں تیزی سے بڑھتے ٹی بی کے مرض پر مبنی ہے اور انہیں اُمید ہے کہ سیریز آنے کے بعد لوگوں کو ٹی بی کے مرض کی مشکلات سمجھ آئیں گی-

    ثانیہ نے کہا کہ آج کے نوجوان ہمارے ملک کو پریشانی سے دوچار معاملات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ باخبر ، حساس ، اور باشعور ہیں۔ ٹی بی ایک بدستور خطرہ ہے ، اور اس کا اثر وبائی امراض کے ذریعے ہی بدتر ہوا ہے۔ ٹی بی کو روکنے کے لئے لڑائی اب پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہے –

    ثانیہ نے کہا ، "ٹی بی آج بھی ہمارے ملک میں صحت کا ایک سب سے دائمی مسئلہ ہے۔ 30 سال سے کم عمر تشخیصی معاملات میں سے نصف کے ساتھ ، اس کے ارد گرد غلطیوں سے نمٹنے اور خیال کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔”

    پانچ قسطوں کی سیریز نومبر کے آخری ہفتے میں ایم ٹی وی انڈیا اور ایم ٹی وی نیشد کے سوشل میڈیا ہینڈلز پرریلیز ہوں گی اور ثانیہ مرزا اس سیریز کے دوسرے سیزن کی پانچوں قسطوں میں دکھائی دیں گی۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا کی مذکورہ ویب سیریز کو رواں سال کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا۔

    ثانیہ مرزا کی جانب سے اداکاری میں ڈیبیو کیے جانے کے بعد خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ مستقبل میں اداکاری کو ترجیح دیں اور ابتدائی طور پر وہ ڈیجیٹل ویب سیریز اور ٹی وی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    ثانیہ مرزا نے امریکی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول شئیر کر دیا

  • ’مس یو ایس اے‘کا ٹائٹل سیاہ فام حسینہ نے اپنے نام کر لیا

    ’مس یو ایس اے‘کا ٹائٹل سیاہ فام حسینہ نے اپنے نام کر لیا

    ریاست مسسیسپی کی سیاہ فام حسینہ نے 10 نومبر کو ہونے والا ’مس یو ایس اے‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی :https://edition.cnn.com/2020/11/10/entertainment/miss-usa-2020-winner-first-black-mississippi-trnd/index.htmlhttps://edition.cnn.com/2020/11/10/entertainment/miss-usa-2020-winner-first-black-mississippi-trnd/index.html ریاست مسسیسپی کی دوشیزہ نے 10 نومبر کو ہونے والا ’مس یو ایس اے‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی-

    ریاست ٹینیسی میں مِسیو ایس اے کے مقابلہ حسن کی تقریب منعقد کی گئی، گریس لینڈ پیلس میں منعقدہ اس تقریب میں افریقی نژاد نوجوان خاتون اسیا برانچ کو 2020 کے لیے مس امریکا منتخب کر لیا گیا۔

    مس یو ایس اے کا ٹائٹل جیتنے والی سیاہ فام خاتون کی عمر 22 برس ہے اور وہ ریاست میسی سیپی کی ملکہ حسن کے ٹائٹل بھی اپنے پاس رکھتی ہیں اب ’مس یو ایس اے‘ منتخب ہونے کے بعد وہ عالمی مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

    نو منتخب ’مس یو ایس اے‘ اگرچہ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، تاہم وہ امریکا میں جیل قوانین کو تبدیل کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، کیوں کہ ماضی میں ان کے والد کو 10 سال تک کمزور شواہد کی بنا پر جیل کی سزا ہوچکی ہے۔

    اسیا برانچ جہاں ’مس یو ایس اے‘ منتخب ہونے والی اب تک کی دوسری سیاہ فام دوشیزہ بن گئیں، وہیں وہ ریاست مسیسپی سے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام دوشیزہ بھی بن گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق مقابلہ حسن میں ریاست ایڈاہو کی ملکہ حسن کِم لائن فرسٹ رنر اپ اور ریاست اوکلاہاما کی ملکہ حسن ماریا جین ڈیوس سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

    مس امریکا منتخب ہونے پر برانچ کو جیت کا تاج پہنایا گیا یہ تاج دبئی کے معروف جیولری ہاؤس نے ڈیزائن کیا تاج میں پانچ عدد نیلے رنگ کے تنزانائٹ پتھر جڑے ہیں پتھروں کے اطراف میں موتی لگے ہیں جن کے ساتھ یاقوت اور دیگر قیمتی پتھر بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار گزشتہ سال 2019 میں ’مس یو ایس اے‘ کا تاج کسی سیاہ فام دوشیزہ کے نام ہوا تھا اور ریاست جنوبی کیرولینا کی پہلی سیاہ فام دوشیزہ نے مذکورہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکا میں ہونے والے تینوں مقابلہ حسین یعنی ’مس یو ایس اے، مس یو ایس اے ٹین اور مس امریکا‘ کے مقابلے سیاہ فام دوشیزاؤں نے جیتے تھے علاوہ ازیں ’مس ورلڈ‘ اور ’مس یونیورس‘ کا مقابلہ بھی سیاہ فام حسیناؤں نے جیتا تھا، یعنی گزشتہ سال مقابلہ حسن کے ہونے والے 5 بڑے اور اہم مقابلے سیاہ فام حسیناؤں نے اپنے نام کیے تھے۔

    رواں سال بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر مقابلہ حسن میں بھی گہری رنگت کی حسینائیں اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

    کیونکہ مس یو ایس ے سے دو دن قبل 8 نومبر کو ’مس یو ایس اے ٹین‘ کا مقابلہ ہوا اور پہلی بار ریاست ہوائی کی 18 سالہ دوشیزہ کلانی ارودا نے تاج اپنے نام کیا۔


    رواں سال ’مس یو ایس اے ٹین‘ میں بھی ایک ایسی دوشیزہ کا انتخاب کیا گیا جن کی رنگت گوری نہیں بلکہ گہری ہے تاہم وہ سیاہ فام نہیں۔

    ثانیہ مرزا نے امریکی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول شئیر کر دیا

    مداحوں کا جونی ڈیپ کو فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

  • گلوکارہ صنم ماروی اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار

    گلوکارہ صنم ماروی اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار

    گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی طبیعت ناساز ہونے پر گلوکارہ کو نیشنل ہسپتال لاہور میں لے جایا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں 7 دن آرام کرنے کا مشورہ دیا –

    باغی ٹی وی :تاہم اب صوفی گلوکارہ کے بیمار ہونے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے رواں برس کے آغاز میں شوہر حامد خان سے خلع حاصل کرنے والی گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔

    گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں جس کی وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا جہاں انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال میں رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔


    صنم ماروی نے پوسٹ میں ہسپتال میں لی گئیں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے. اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے.

    صنم ماروی نے فیس بُک پوسٹ میں اپنی طبعیت کے بارے میں بتایا کہ سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں. آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بلکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بلکل صحت مند ہوں.

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

  • ریما خان کی منفرد روپ میں دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ریما خان کی منفرد روپ میں دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالکل مختلف روپ نظر آ رہی ہیں اور انہیں پہچاننا نا ممکن ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ریما خان نے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سرداروں کا روایتی روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔

    تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ لباس کے الگ ڈھنگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے چہرے پر داڑھی اور مونچھ بھی لگا رکھی ہے جس کی وجہ وہ پہلی نظر میں بالکل بھی پہنچانی نہیں جارہیں-

    تصاویر شئیر کرتے ئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر دوستوں کے ساتھ گزارے کچھ پُرلطف اور حسین لمحات کی ہیں۔

    منفردانداز کے ساتھ نظر آنے والی ریما کی تصاویر پر اُن کے مداحوں نے بھی خوب سراہا اور دلچسپ تبصرےکئے۔

    ریما خان نے امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن سے امیدیں وابستہ کر لیں

  • مولانا خادم رضوی کی لیکڈ ویڈیو اور خام خیالی   از :طہ منیب

    مولانا خادم رضوی کی لیکڈ ویڈیو اور خام خیالی از :طہ منیب

    مولانا خادم رضوی کی لیکڈ ویڈیو اور خام خیالی از طہ منیب

    اذان کی آواز پر تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی کے حالیہ لیک ویڈیو کلپ کو لے کر گرما گرم بحث جاری ہے ، بہت سوں کے دل ٹوٹے ، بہت سوں کو افسوس ہوا جو ماضی میں ختم نبوت و ناموس رسالت کے مسئلے پر انکے بولڈ موقف پر بڑی قدر کرتے تھے۔

    گزارش یہ ہے کہ اس تحریک کی بنیاد ممتاز قادری کی پھانسی اور جنازے پر بنی جب انہیں اکثریت کے باوجود اس چیز کا ادراک ہوا کہ ہم تو کچھ بھی نہیں۔ سخت مؤقف کے حامل عوام اور قائدین کے ملنے سے یہ تحریک وجود میں آئی۔ جماعتوں میں سنجیدگی اور سمجھوتے وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔

    دوسرا گزشتہ تین سالوں میں ہوئے ضمنی و جنرل الیکشن میں انکی الیکشن کمپین میں بنیادی بات یہ تھی کہ ہمیں بریلویوں کے علاؤہ کسی ووٹ کی ضرورت نہیں۔ ایک فرقے کے احساس محرومی کی بنیاد پر وجود میں آئی تحریک اور اسکی قیادت سے نوزائدگی میں ہی یہ توقع رکھنا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنیاد بنائیں گے یا ایسا کو کوئی کام کریں گے تو یہ خام خیالی ہوگا جبکہ اس فرقے کو اپنی اکثریت کا بھی ادراک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے تحریک کے قیام سے لیکر اب تک انکی قیادت کو کسی کے ساتھ سٹیج شئر کرتے یا کسی اتحاد کا حصہ بنتے نہیں دیکھا ہوگا۔

    دوسری بات سمجھوتے یا دوسروں کیلئے نرمی کیلئے آپکا کوئی قد کاٹھ ہونا اور کچھ داؤ پر لگنے سے بچانا ضروری ہوتا ہے جب آپکے پاس کھونے کیلئے کچھ نا ہو تو موقف میں نرمی ممکن ہی نہیں۔

    مجھے رضوی صاحب کی لیک ویڈیو میں کی گئی بات پر افسوس نہیں بلکہ افسوس ان پر ہے جو انکی اس بات پر افسوس کر رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو قرآن و حدیث کی بنیاد پر متحد ہونے اور فرقوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین