Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت منظور

    ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت منظور

    بھارتی سپریم کورٹ نے خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں اینکر اور ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارےاین ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی وائے چندرچوڑ اور اندرا بینرجی پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ارنب گوسوامی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر مہاراشٹرا حکومت پر تنقید کی۔

    سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا ، اگر ہم آئینی عدالت کی حیثیت سے قانون نہیں رکھتے اور آزادی کا تحفظ نہیں کرتے تو کون کرے گا-

    ججوں نے فیصلہ سنایا ، "متاثرہ شخص مناسب اور منصفانہ تحقیقات کی طرح دوبارہ سہارا لینے کا حقدار ہے۔”

    بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ارنب گوسوامی کو تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔

    عدالت نے یہ بھی کہا کہ تینوں درخواست گزاروں کی رہائی میں 2 روز کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور انہیں 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    بھارتی چینلز و اینکرز کو بالی وڈ سے متعلق سوشل پلیٹ فارمز اور چینلز پر کوئی توہین…

    ارنب گوسوامی کے وکیل ہریش سیلو نے سماعت کے دوران کہا کہ ‘کیا ارنب گوسوامی دہشت گرد ہے؟ کیا ان پر قتل کے الزامات ہیں؟ انہیں ضمانت کیوں نہیں دی جاسکتی؟

    جس پر عدالت نے گزشتہ ہفتے ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے پر مہاراشٹرا حکومت کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔

    عدالت میں پولیس اور مہاراشٹرا حکومت نے کہا کہ متاثرین کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ کیا پیسوں کی ادائیگی نہ کرنا خودکشی پر اکسانے کے مترادف ہے اور پوچھا کہ ‘اگر کل، کوئی شخص مہاراشٹرا میں خودکشی کرتا ہے اور حکومت کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو کیا وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائے گا؟’

    سماعت کے دوران پہلے جسٹس ڈی وائے چندرچوڑ نے کہا تھا کہ میں چینل نہیں دیکھتا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آئینی عدالتیں مداخلت نہ کریں تو ہم بلاشبہ تباہی کے راستے پر گامزن ہیں-

    بالی وڈ کو نشہ آور اور گندگی قرار دینے پر 2 بھارتی نیوز چینلز کے خلاف مقدمہ درج

    جسٹس ڈی وائے چندرچوڑ نے مہارشٹرا حکومت پر ارنب گوسوامی کی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ‘ٹی وی پر طعنوں کو نظرانداز کرنا چاہیے کیونکہ ہماری جمہوریت ‘غیر معمولی طور پر لچکدار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کا جواب سادہ سا ہے اگر آپ چینل کو پسند نہیں ہے تو نہ دیکھیں۔

    جسٹس ڈی وائے چندرچوڑ نے ارنب گوسوامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہ اگر ریاستی حکومتیں افراد کو نشانہ بناتی ہیں تو انہیں یہ احساس بھی لازمی ہونا چاہیے کہ شہریوں کی آزادی کے تحفظ کے لیے عدالتِ عظمیٰ موجود ہے، ہمیں آج ہائی کورٹس کو بھی یہ پیغام دینا چاہیے، ذاتی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کریں۔

    واضح رہے کہ ارنب گوسوامی اپنے شوز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی قوم پرست پالیسی کی شدت سے حمایت کرتے ہیں اور اکثر حریفوں پر چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔

    ارنب گوسوامی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    گرفتاری کے بعد ارنب گوسوامی کو پہلے علی باغ کے عارضی قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا تاہم موبائل فون کے مبینہ استعمال کے بعد انہیں تلوجا سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

    2 روز قبل ممبئی ہائی کورٹ نے 2018 میں درج ہونے والے خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں ارنب گوسوامی اور دیگر 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں جس کے بعد انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا-

    خیال رہے کہ 4 نومبر کو ممبئی پولیس کے سینئر افسر سنجے موہت نے کہا تھا کہ ریپبلک ٹی وی کے بانی ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائیک اور ان کی ماں کی موت سے منسلک ہے جسے پولیس نے خود کشی قرار دیا تھا

    انوے نائیک کا لکھا ہوا خود کشی کا جو نوٹ پولیس کو ملا اس میں تحریر تھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ ارنب گوسوامی اور دیگر افراد نے ان سے بھاری رقم لے رکھی ہے جسے واپس کرنے سے انکاری ہیں تاہم اینکر نے اس الزام کی تردید کی۔

  • جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار

    جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار

    ہالی وڈ کی معروف جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار ہے اس بندوق کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بندوق تین کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوسکتی ہے۔

    یہ بندوق اداکار شان کونری نے فلم ’ڈاکٹرنو‘ میں استعمال کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جرمن ساختہ والتھر پی پی (پولیس پسٹل) کی نیلامی اگلے ماہ بیورلی ہلز کیلی فورنیا میں ہوگی جب کہ بندوق کی آن لائن بولی بھی لگائی جاسکے گی۔

    خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شان کونری گزشتہ ماہ31 اکتوبرکو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    عالوہ ازیں سن 2000 اُنہیں ملکہ برطانیہ نے ’سر‘ کے خطاب سے نوازا تھا-

  • ریما خان نے امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن سے امیدیں وابستہ کر لیں

    ریما خان نے امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن سے امیدیں وابستہ کر لیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اور امریکہ میں مقیم اداکارہ ریما خان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سے امیدیں لگالیں۔

    باغی ٹی وی: جوبائیڈن کا امریکہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی اداکارہ ریما نے جو بائیڈن سے امیدیں وابستہ کر لیں کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جوبائیڈن پوری دنیا میں امن، ہم آہنگی، مساوی حقوق اور اتحاد لائیں گے۔

    اداکارہ ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور انتہائی پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں-

    ریما نے تصویر شئیر کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا قول لکھا کہ تقریباً تمام مرد مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی آدمی کا کردار جانچنا چاہتے ہیں تو اسے طاقت دے دیں۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

    ریما خان نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے لکھا ہمیں امید ہے کہ جو بائیڈن پوری دنیا میں امن ، ہم آہنگی ، مساوی حقوق اور اتحاد لائیں گے۔

    جوبائیڈن کی جیت پر پاکستانی شوبز ستاروں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

    واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اپنے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں-

    امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کی جوبائیڈن کی کامیابی پر کیا گیا ٹویٹ مداحوں کو بھا…

    کنگنا نے امریکہ کے منتخب صدر جوبائیڈن کو ’گجنی‘ کا عامر خان کا قرار دیا

    سونیا حسین نے مداحوں کو خود کو سمجھنے کا مشورہ دے دیا

  • ایوان صدر میں تقریب کے دوران خاتون سے بدتمیزی

    ایوان صدر میں تقریب کے دوران خاتون سے بدتمیزی

    خواتین آزاد جموں و کشمیر کی سابق چیئرپرسن کمیشن ،اقلیتی حقوق یوتھ فورم برائے کشمیر اور پیپلز کمیشن اور بانی عام تعلیم ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے نامور دفاتر میں شاہانہ منصب پر کام کرنے والے مرد عورت سے شائستگی کے ساتھ بات کرنا نہیں جانتے ہیں تو پھر کون جانتا ہے؟

    باغی ٹی وی : گذشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماریہ اقبال ترانہ نے اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایوان صدر میں تقریب میں وہاں کے آفاق احمد نامی پروٹوکول آفیسر نے ان کے ساتھ بہت زیادہ مس بی ہیو کیا ہے-
    https://twitter.com/mariaItarana/status/1325887763435171851
    انہوں نے کہا مجھے ایوان صدر میں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جہاں فنانشل ایکسپو چل رہا تھا اور وہاں تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، فنانس منسٹر شیخ حفیظ اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی موجود تھے تقریب شروع ہونے سے پہلے ہم سب ہال میں بیٹھے تھے اور ہال میں خاموشی تھی اچانک سے مجھے محسوس ہوا جیسے کوئی پیچھے سے آ کے کان کے پاس سرگوشی کرنے لگا اور کچھ پوچھنے لگا ہے-

    ماریہ اقبال ترانہ نے کہا کہ پہلی بات کہ یہ فیلنگ ہی بہت غیر آرام دہ تھی کہ اچانک سے کون ہے جو اتنے قریب آکر بات کرنے کی کوشش کررہا ہے تو مجھے اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آرہی تھی بس اتنی سمجھ آئی کہ اس نے کہا پلیز آپ تھوڑا سا فاصلہ رکھیں اس نے کچھ پوچھا تو پھر اس میں مجھے یہی بات سمجھ آئی کی اس نے کہا کہ آپ کی آرگنائزیشن کیا ہے میں نے کہا کہ اپ لسٹ میں چیک کر لیں اور ساتھ ہی میں نے بتا بھی دیا کہ میں کہاں سے تعلق رکھتی ہوں-

    ماریہ کے مطابق ساتھ ہی میں نے انہیں 2 3 مرتبہ کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنی انکوائری بند کیجئے اور پیچھے ہٹ جایئے جب تقریب ختم ہو گئی تو میں جب اپنے دو تین ساتھیوں کے ساتھ نکلنے لگی تو وہ آدمی مجھے دکھائی دیا تو میں نے اس سے پوچھا کہ آپ مجھے کیا کہنے کی کوشش کر رہے تھے اس پر اس آدمی نے بجائے اس کے کہ کوئی اور بات کرتا فوراً سے یہ کہتا چلا گیا کہ یہاں پر آپ کو کوئی نہیں جانتا تھا آپ یہاں پر جھوٹ بول کر داخل ہوئیں اور ایون صدر میں بیٹھ گئیں اور ساتھ میں یہ کہا کہ یہان پر بیت ساری کُرسیاں خالی تھیں اس لئے آپ کو کچھ نہیں کہا –

    ماریہ اقبال ترانہ کے مطابق میں نے کہا کہ میں 4 پروٹوکول سے گزر کر یہاں پر آئی ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مجھے یہاں پر کوئی جانتا نہ ہو اور میں ایوان صدر پر بیٹھ جاؤں آپ یہ کیسی بات کر رہے ہیں تو اچانک سے کہنے لگا کہ آپ جھوٹی ہیں اور یہاں پر کُرسیاں خالی تھیں تو آپ کو یہاں بیٹھنے دیا –

    ترانہ کے مطابق میں اس کی یہ بات سننے کے بعد جیسے ٹراما میں چلی گئی تو میں نے وہیں پر لوگوں سے کہنا شروع کر دیا کہ پلیز مجھے بتائیں یہ کون شخص ہے اور میں کہاں پر کمپلین کراؤں میرے ساتھ بہت بُرے لہجے میں بات کررہا ہے تو اس شخص نے آگے ہو کر اپنا تعارف کرایا کہ کہ میں پروٹوکول آفیسر ہوں اور میرا نام آفاق احمد ہے اور آپ یہاں سے نکل جائیں-

    ماریہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ تو یہ جو ایک تکلیف دہ واقعہ ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان کا دوسرا بڑا آفس ہے اس کے مردوں کو پتہ نہیں کہ عورت کے سارتھ برتاؤ کیسے کرنا ہے تو کسے پتہ ہے

  • آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے  مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان

    آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ’نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول‘ کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

    مذکورہ فلم فیسٹیول کے ذریعے نوجوان فلم ساز 6 مختلف کیٹیگریز میں اپنی دستاویزی و فیچر فلمیں ایوارڈز کے لیے جمع کروا سکیں گے۔فلم فیسٹیول کی بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق نوجوان فلم ساز مذکورہ 6 کیٹیگریز پر اینیمیٹڈ اور فکشن سمیت دستاویزی فلمیں بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

    فیسٹیول میں تمام کیٹیگریز میں دو طرح کی فلمیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، جس میں سے موبائل فون پر ریکارڈ کی گئی یا بنائی گئی فلمیں بھی شامل ہیں جب کہ دوسری وہ فلمیں جو عام فلمی انداز میں کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہوں۔

    فلم فیسٹیول میں مذکورہ تمام کیٹیگریز میں سے ایک فلم کو ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ دیگر تین ایوارڈز بھی فلم سازوں کو دیے جائیں گے۔

    فیسٹیول میں شرکت کرنے والے فلم سازوں کو ’بہترین فلم‘ کے علاوہ ’جیوری اپریسیئشن ایورڈز اور اسکل سیٹ ایوارڈز‘ بھی دیے جائیں گے علاوہ ازیں ایوارڈز جیتنے والے فلم سازوں کو اعلیٰ فلمی تعلیم کے لیے اسکالر شپس بھی فراہم کی جائیں گی۔

    فیسٹیول میں شرکت کے خواہش مند فلم ساز اپنی 10 سے 12 منٹ دورانیے کی مختصر فلمیں مقابلے کے لیے جمع کروا سکتے ہیں۔

    مختصر فلموں کے عنوان میں پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی قدیم تہذیب، پاکستانی ثقافت و ہم آہنگی، چھوٹی صنعتیں و خوشحالی، پاکستان میں فلاحی کام اور زرعی مصنوعات کی قدر افزائی شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط موجود ہیں۔

    اس فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط موجود ہیں۔فیسٹیول میں شامل کیے گئے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کو یکم جنوری 2021ء سے قبل رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ دستاویزی فلم کا پروجیکٹ جمع کرانے کی تاریخ 10 مارچ 2021ء ہے۔

    فیسٹیول میں شرکت کے خواہش مند نوجوان فلم ساز (نساف) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں فلم سازوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے پہلے سے ہی کوئی دستاویزی یا مختصر فیچر فلم بنا رکھی ہے تو وہ بھی ایوارڈز کے لیے بھجوا سکتے ہیں۔تاہم اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018 سے قبل کی کسی دستاویزی یا فیچر فلم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے نوجوان فلم سازوں کے لیے مقابلے اور ایوارڈز کے مذکورہ منصوبے میں اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید، اقرا عزیز اور گلوکار فرحان سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی جیوی کا حصہ ہیں۔

    NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے اقرا عزیز

    مجھے بہت خوشی ہے میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ NASFF کا حصہ بننے جا رہی ہوں…

  • 6 ماہ ہم نے بہت مار کھائی ابھی ہم سنبھلے نہیں اور نیا بم نہ گرایا جائے   قیصر ثنا اللہ خان

    6 ماہ ہم نے بہت مار کھائی ابھی ہم سنبھلے نہیں اور نیا بم نہ گرایا جائے قیصر ثنا اللہ خان

    پنجاب تھیٹر اینڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے آج شام پانچ بجے فنکاروں اور پروڈیوسرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جینے دیں-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر مین پھیلے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان حکومت نے دوبارہ سے ملک میں لاک ڈاؤں نافذ کر دیا کر ہے جس کی وجہ سے جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ پریشان ہیں وہیں اس کا سب سے زیادہ اثر فنکاروں، تھیٹر اور دیگر شوبز سے وابستہ افراد کی زندگیوں پر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پریشان حال فنکاروں نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے-

    آج شام پانچ بجے کے اجلاس میں پنجاب تھیٹر اینڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے فنکاروں اور پروڈیوسرز نے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کہ ہمیں جینے دیں.

    معروف پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمارے 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے حکومت کو بھاری لگنے لگے.

    قیصر ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تھیٹرز بند کرنے والی بات ہرگز نہیں مانے گے.6 ماہ ہم نے بہت مار کھائی فنکار فاقوں پہ آ گئے تھے ابھی ہم سھنبلے نہیں اور نیا بم نہ گرایا جائے-

  • گلوکارہ  صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اور نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی طبیعت ناساز ہونے پر گلوکارہ کو نیشنل ہسپتال لاہور میں لے جایا گیا-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ صنم ماروی کو ڈاکٹروں نے 7 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ صنم ماروی پاکستانی لوک اور صوفی گلوکار ہے۔ وہ سندھی ، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں گاتی ہیں۔ وہ پاکستان میں صوفی ، غزل اور لوک صنف میں 3 بہترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ دیگر 2 عابدہ پروین اور ٹینا ثانی ہیں حال ہی میں گلوکارہ نے کوک اسٹوڈیو میں لوک گیت ‘حیراں ہوا’ گایا جس کو خوب شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا-

  • ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ بائیک پر اسلام آباد کی سیر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اسلام آباد کی بائیک پر سیر کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بائیک رائیڈ کے دوران اداکارہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ سفر کے دوران عمیر جسوال اور انکی اہلیہ ثناء جاوید نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔


    انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصویر اور وڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ عمیر جسوال نے اپنے اکاؤنٹ پر صرف تصویر شیئر کی ہے جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا-

  • گلوکار اے نیر کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے

    گلوکار اے نیر کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے

    پاکستانی معروف گلوکاراے نیرکومداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیر 14 اپریل 1955 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیزہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آوازکا جادو جگا کرکیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا یوں ہی دن کٹ جائیں گےگایا۔

    1980 کی دہائی میں اے نیر اور اخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا انہوں نے کئی فلموں کے لیے نامورگیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کوکچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں۔ اے نئیرنے 4 ہزارفلموں کے لیے گیت ریکارڈ کرائے۔

    گلوکاراے نیرکوحکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا وہ 11 نومبر2016 کودل کا دورہ پڑنے سے مداھوں کو آبدیدہ چھوڑ کر دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

  • NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے   اقرا عزیز

    NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے اقرا عزیز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ’ نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول ‘‘ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’ نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول ‘ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے این اے ایس ایف ایف کا حصہ بننا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا گروپ فوٹو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ دنیا کے ایک اعلی فلم سازی کے ادارہ میں مکمل اسکالرشپ کے ساتھ اپنے تخلیقی میدان کا مطالعہ کرنے کا موقع ملنا کیا خواب ثابت ہو گا؟

    اقرا نے لکھا کہ NASFF تمام ابھرتے ہوئے اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے صحیح جگہ ہے جس میں مکمل سکالر شپ کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے۔ میں اس کا ایک حصہ بننے کے لئے انتہائی خوش ہوں-

    اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) پلیٹ فارم روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔این اے ایس ایف ایف)جدید فلم سازوں کی خواہش رکھنے والے ، پاکستان کے نوجوانوں کو تحریک دینے کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو مذکورہ پلیٹ فارم ان جیسے مواقع کے ساتھ ، روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل’ کسک‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت سیزن 3‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’انٹر سروس پبلک ریلیشن‘ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

    نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔

    مجھے بہت خوشی ہے میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ NASFF کا حصہ بننے جا رہی ہوں…