Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ثانیہ مرزا نے امریکی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول شئیر کر دیا

    ثانیہ مرزا نے امریکی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول شئیر کر دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مشہور امریکی گلوکارہ ’لیڈی گاگا‘ کا قول شیئر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی معنی خیز پیغام جاری کیا۔

    ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن پر کہیں دھوپ اور کہیں سایہ ہے۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول لکھا کہ اگر آپ کے سائے نہیں ہیں تو آپ روشنی میں نہیں کھڑے ہیں –

    ثانیہ مرزا کی اس معنی خیز پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی ٹینس اسٹار کی جانب سے 4 گھنٹے قبل شئیر کی گئی پوسٹ پر 92 ہزار 8 سو سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

  • بشری انصاری کو اداکار معین اختر کی یاد نے افسردہ کر دیا

    بشری انصاری کو اداکار معین اختر کی یاد نے افسردہ کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو معروف کامیڈین اداکار معین اختر کی یاد نے افسردہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : 2011 میں دارِ فانی سے کوچ کر جانے والے معین اختر بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار،اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف، میزبان اور ہدایتکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر نے بطور اداکار اپنے کیریئر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک پاکستان اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا اور آج بھی مداحوں کی یادوں میں موجود ہیں-

    حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے معین ختر اور معروف ادیب انور مقصود کے ہمراہ دوران شو کی ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ بشیر نے لکھا کہ ہم تین! معین اختر ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ معین اختر بطور اداکار اپنے کیریئر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک اپنے فن سے دنیا بھر کو محفوظ کیا اور ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں-

  • ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہےاگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام پھانسی لے لوں گی اداکارہ میرا

    ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہےاگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام پھانسی لے لوں گی اداکارہ میرا

    معروف اداکارہ ” میرا” نے لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی-

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فیملی کا تعارف کرایا اور ذاتی ملازمین سمیت فلم سٹار ہنی شہزادی کا تعارف دیا ۔

    فلم سٹار میرا نے کہا کہ میرے کزن کی پراپرٹی پر قبضہ کیا گیا ہے جس پر مجھے انصاف فراہم کیا جائے-

    میرا نے کہا کہ میں اپنے ماموں بابر کے لئے ایک ٹریبیوٹ پروگرام کا انعقاد کرو گی-

    ہنی شہزادی نے کہا کہ میں نے نرگس کےسابقہ کوریو گرافر کی مدد کی اور سات ماہ اپنے گھر رکھا مگر اسی شخص کی جانب سے میڈیا میں بات پھیلائی گئی کہ میں زکوة اور چندے کے پیسے کھا لئے ہیں ۔ہنی کا کہنا تھا کہ سب جھوٹ پر مبنی کہانی ہے ۔اور اس کی جانب سے پانچ مرلہ گھر کی ڈیمانڈ کی ہے انہوں نے سات دن کا چیلینج دیا کہ میر ا کے اوپر لگائے الزامات ثابت کئے جائیں ورنہ میں میڈیا کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    میرا کے مطابق پریس کلب میں کانفرنس کا مقصد اپنی ساکھ بچانا اور میڈیا ٹرائل تھا ۔ماضی میں مجھ پر متعدد الزامات لگائے گئے جو کہ سارے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

    انڈیا میں بھی میری کردار کشی کی گئی انھوں نےاپنی بے گناہی کے لئے اپنے تمام اکاونٹس کی تفصیلات بھی دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری تزلیل کی جارہی ہے۔میں نے ویسٹرن یونین سمیت کسی بھی بینک سےرقم وصول یا خرچ کئے ہیں ۔اس بات کو ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہے۔اگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام پھانسی لے لوں گی۔

    تاہم دبئی میں خریدے گئے ولاز کی قیمت کے متعلق فلم سٹار سوال گول کرگئیں۔

    انھوں نے آرمی چیف اپیل کی کہ میرے عزیز بابر نقوی کو انصاف فراہم کیا جائے۔اور اس کی پراپرٹی کو واگزار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’نیک نامی‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کا یہ مبینہ فراڈ سامنے آ گیا ہے-

    چند روز قبل کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے یہ جعلسازی ہے۔

    لاڈا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

    لاڈا نے مزید کہا کہ مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔

    بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھی میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اداکارہ میرا پر لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

  • مداحوں کا جونی ڈیپ کو فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    مداحوں کا جونی ڈیپ کو فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    ہالی وڈ ‌کے معروف اداکارجونی ڈیپ کے برطانوی عدالت میں ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ اخبار سے ہارنے وارنر بروس کی آنے والی فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی-

    باغی ٹی وی : 3 روز قبل جونی ڈیپ نے بتایا تھا کہ لندن کی ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا 2 لاکھ یورو کا ہتک عزت کا کیس ہارنے کے بعد انہوں نے فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ سے علیحدگی اختیار کی۔

    اداکار کے مطابق ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے ان سے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے خود کو فلم سے الگ کرلیا۔

    تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے معاملے پر ان کے مداح ناخوش تھے اور انہوں نے اس عمل کو ناانصافی قرار دیا تھا۔

    اور اب ان کے مداحوں نے جونی ڈیپ کو ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔

    شوبز ویب سائٹ بلاسٹ کے مطابق جونی ڈیپ کے مداحوں نے آن لائن پلیٹ فارم چینج آرگنائیزیشن پر اداکار کے حق میں پٹیشن کا آغاز کردیا۔

    پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ جونی ڈیپ کو واپس فنٹیسی فلم ’ فنٹاسٹک بیٹس‘ کا حصہ بنایا جائے انہیں فلم سے الگ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔

    آن لائن پٹیشن پر 10 نومبر کو شام 5 بجے تک ایک لاکھ 30 ہزار 8 سو سے زائد افراد نے دستخط کرلیے تھے اور جونی ڈیپ کو فلم میں واپس لانے کے لیے مزید افراد کی حمایت کی ضرورت ہے۔

    پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جونی ڈیپ سے وارنر بروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفی دیں اور فینٹسٹک بیٹس 3 فلم میں گرائنڈوالڈ کے اپنے کردار کو چھوڑ دیں۔ یہ اس واقعے کی وجہ سے ہوا ہے جس میں عدالت نے "دی سن”اخبار کے ساتھ اپنے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جو سراسر غیر منصفانہ تھا۔ ہم اسے واپس چاہتے ہیں! وارنر بروس کو عوام کی بات سننی چاہئے یا ہم فلم کا بائیکاٹ کریں گے !

    تا ہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اداکار کے مداح ان کی حمایت کریں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر جونی ڈیپ کو واپس فلم کا حصہ بنایا جائے گا تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار پر 2018 میں اپنے خلاف ایک مضمون شائع کرنے پر 2 لاکھ یورو کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2016 میں 34 سالہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    دونوں میں طلاق ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں میں جونی ڈیپ کی جانب سے امبر ہرڈ پر تشدد کی خبریں شائع ہوئی تھیں، تاہم برطانوی اخبار کے مضمون میں تفصیلات کے ساتھ بتایا گیا تھا کہ اداکار نے بیوی کو 2 سال میں 14 مختلف مواقع پر جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اخبار نے اپنے مضمون میں جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر‘ لکھا تھا-

    مذکورہ مضمون کے بعد جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا اور اس کی سماعتیں رواں برس جولائی سے ستمبر تک ہوئی تھیں جس میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں شامل ہوئی تھیں۔

    سماعتوں میں جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اخباری مضمون میں جھوٹ لکھا گیاسچ تو یہ ہے کہ سابق اہلیہ ان پر تشدد کرتی تھیں۔

    سماعتوں کے دوران امبر ہرڈ نے بتایا تھا کہ انہوں نے بھی ایک یا دو مرتبہ جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا مگر ان پر 14 مواقع پر تشدد کیا گیا اور ساتھ ہی سابق شوہر نے انہیں دوسرے مرد حضرات سے گینگ ریپ کا نشانہ بنوانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    سماعتوں کے بعد رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانوی اخبار کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد جونی ڈیپ کو آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس‘ کی ٹیم نے فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی درخواست کو اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    برطانوی اخبار سے مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ نئی آنے والی فلم سے باہر

    جونی ڈیپ کا ہالی وڈ میں کیرئیر ختم ہو گیا امریکی وکیل کا دعوٰی

  • این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    این سی بی نے ارجن رامپال کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ارجن رامپال کو تفتیش کے لیے 11 نومبر 2020 کو طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کرنے والے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف بھارتی اداکار ارجن رامپال کو تفتیش کے لیے رواں ماہ 11 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

    اے این آئی کے مطابق این سی بی نے تحقیقات کے لیے ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو بھی پوچھ گچھ کے لیے 11 نومبر کو ہی طلب کیا ہے۔

    این سی بی نے ارجن رامپال کی رہائش گاہ پر 7 گھنٹے تک چھاپہ مار کارروائی کی اور گیجٹ کے ساتھ کچھ محدود دوائیں بھی قبضے میں لے لیں۔

    دیپیکا کے سابق منیجر کرشمہ کے چیٹس کے مشورے کے بعد این سی بی نے اس سے قبل بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان ، اور شردھا کپور کو بھی طلب کیا تھا۔ کچھ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اب این سی بی ،ایس آر اے کو راڈار پر لانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے جس کا مطلب ہے ایس شاہ رخ خان ، آر رنبیر کپور ، اور اے ارجن رامپال۔

    ایک ماہ قبل ، ایسی اطلاعات سامنے آئیں جن میں بتایا گیا تھا کہ منشیات کے معاملے میں ایس آر اے عنصر کی تحقیقات کی جائیں گی لیکن صرف 3 اداکاراؤں سے ہی پوچھ گچھ کی گئی۔ اب ، این سی بی نے ارجن رامپال سے شروع ہونے والی بالی وڈ انڈسٹری کے اداکاروں کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔

    کچھ دن قبل ، این سی بی نے عبدالوحید نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس نے فیروز نادیڈ والا کی اہلیہ شبانہ سعید کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ پروڈیوسر کو بھی این سی بی نے طلب کیا ہے اور وہ بھی آج 9 نومبر کو تفتیش کے لئے ان کے دفتر پہنچا ہے۔ ان کی اہلیہ اور دیگر کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب رواں سال سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں۔

    اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سو2قشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

  • مشہور اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار کین اسپیئر انتقال کر گئے

    مشہور اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار کین اسپیئر انتقال کر گئے

    اینیمیٹڈ سیریز اسکوبی ڈو کے شریک تخلیق کار اور روبی اسپیئر فاؤنڈیشن کے شریک بانی کین اسپیئر 82 سال کی عمر میں کیلفورنیا میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :شوبز ویب سائٹ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکن ٹی وی ایڈیٹر اور رائٹر کین اسپیئر کی موت کی تصدیق ان کے صاحبزادے کیون اسپیئر نے کی۔

    کیون اسپیئر کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی موت ڈیمنشیا کی عام قسم Lewy body dementia میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کین کو ان کی عقل وفہم، داستان گوئی، خاندان سے وفاداری اور اپنے کام سے مضبوط تعلق کی بنیاد پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    کین اسپیئر کے صاحبزادے کا کہنا تھاکہ کین اپنی زندگی میں بھی ہم سب کے لیے ایک رول ماڈل تھے اور اس دنیا سے چلے جانے کے باوجود وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    کیون نے کہا کہ بلکہ انہوں نے ‘سکوبی ڈو’ کے بطور شریک تخلیق کار بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بھی چھو لیا ہے-

    چارلس کینتھ سپیئرز 12 مارچ 1938 کو پیدا ہوئے ، سپیئرز لاس اینجلس ، کیلیفورنیا میں پروان چڑھے ، جہاں انھوں نے اینیمیٹد فلموں کے پروڈیوسر ولیم ہنا سے دوستی کی۔ بعد میں سپیئرز کو بطور صوتی ایڈیٹر 1959 میں ہنا کی کمپنی ہنا باربیرا پروڈکشن میں رکھا گیا تھا۔

    محکمہ ترمیم میں کام کرتے ہوئے ، سپیئرز جو روبی سے ملے ، اور ان دونوں نے نتیجہ خیز شراکت کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایک ساتھ مل کر ، ہنا-باربیرا ، سڈ اور مارٹی کرفٹ ٹیلی ویژن پروڈکشنز اور ڈی پیٹی فری لینج انٹرپرائزز کے لئے ٹیلی پلے لکھے۔

    واضح رہے کہ 1969 میں کین اسپیئر نے امریکن رائٹر اور کارٹونسٹ جوئی روبی کے ساتھ مل کر مشہور زمانہ کارٹون سیریز اسکوبی ڈو، ویئر آر یو تخلیق کی تھی جب کہ جوئی روبی رواں برس ماہ اگست میں انتقال کرگئے تھے۔

  • عمران اشرف کا ڈائیلاگ میں ہوں میرے ساتھ بھی میں ہوں حقیقت بن گیا

    عمران اشرف کا ڈائیلاگ میں ہوں میرے ساتھ بھی میں ہوں حقیقت بن گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کا مقبول ترین ڈائیلاگ ’میں ہوں میرے ساتھ بھی میں ہوں‘ حقیقت بن گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ دینے والے اور حیت انگیز اداکاری کی صلاحیتوں کے مالک اداکار عمران اشرف نے اپنے معروف ڈائیلاگ کو حقیقت میں تبدیل ہوتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    عمران اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک غیر ملکی دولہا ہاتھوں میں شادی کا گلدستہ پکڑے خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

    تصویر میں ہی لکھا ہوا ہے کہ ’میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں، ڈائیلاگ حقیقت بن گیا۔

    اداکار عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں اس تصویر کی وضاحت دی کہ برازیل کے ایک شخص نے آخری لمحات میں منگیتر کے انکار کے بعد اپنے آپ سے شادی کرلی۔

  • کنگنا رناوت نے مداحوں کو انہیں ان فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

    کنگنا رناوت نے مداحوں کو انہیں ان فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

    اپنے خیالات کا بے باک اظہار کرنے والی بالی وڈ کی متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کو اُنہیں اَن فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہنے والی اور اپنی رائے کا بے باک اظہار کرنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مداح جو سارا دن میرے ٹوئٹس کی جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں اور یہ کہتے رہتے ہیں کہ میں خاموشی اختیار کرلوں تو میں یہاں اُن کو مشورہ دینا چاہوں گی۔


    کنگنا رناوت نے ٹوئٹر صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود خاموش ہوجائیں، مجھے بلاک کردیں یا پھر اَن فالو کردیں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یقین کریں کہ آپ پاگل ہیں۔

    کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ نفرت کرنے والوں کی طرح مجھ سے پیار نہ کریں لیکن اگر آپ کو اس سے بہتر کچھ پتہ نہیں ہے تو جانے دو-

    اس سے قبل کنگنا نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا تھا کہا تھا کہ و بائیڈن کی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا –

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اب امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کو فلم گجنی کے عامر خان سے ملادیا۔

    کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ گجنی بائیڈن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے جن کا ڈیٹا ہر 5 منٹ بعد کریش کرجاتا ہے ان میں تمام دوائیاں شامل کرلی گئی ہیں وہ ایک سال سے زیادہ نہیں رہیں گے واضح طور پر کمالہ ہی نظام کو چلائیں گی۔ جب ایک عورت ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ ہر عورت کے لیے راستہ بناتی ہے

    کنگنا نے امریکہ کے منتخب صدر جوبائیڈن کو ’گجنی‘ کا عامر خان کا قرار دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

  • جنت مرزا کی پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان پر وضاحت

    جنت مرزا کی پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان پر وضاحت

    معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے چند روز قبل پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق دئیے گئے بیان پر وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک مداح سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں اور جب مداح نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے اس لیے وہ جاپان منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

    جنت مرزا کے اس بیان پر نہ صرف ان کے مداح کافی مایوس ہوگئے تھے بلکہ پاکستانیوں کی ذہنیت کے حوالے سے دیا گیا بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے جنت مرزا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنے بیان کی وضاحت کی ہےاور اس کے ساتھ پاکستان مستقل طور پر چھوڑکر جاپان منتقل ہونے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CHVkzFChJyz/?utm_source=ig_embed
    جنت مرزا نے کہا بہت سارے بڑے بڑے چینلز نے یہ خبر چلائی کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔ اور دوسری بات میں نے پاکستان چھوڑنے کی بات اس لیے کہی تھی کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں۔

    جنت مرزا نے موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے پر پولیس آفیسر(سی سی پی او عمر شیخ) نے الٹا اس خاتون کو ہی قصوروار قرارد یتے ہوئے کہا تھا کہ اس عورت کو اکیلے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے تھا لہذا میں نے ’پاکستانیوں کی خراب ذہنیت‘ کا لفظ سب کے لیے نہیں بلکہ اس پولیس آفیسر کی طرح کے کچھ لوگوں کے لیے استعمال کیا تھا۔ جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگ تو جذباتی ہوجاتے ہو۔

    ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی کیمرے کے آگے تو کام کررہی ہوں لیکن اب میں کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی ہوں اور میں بطور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں-

    جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

    جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

    جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

  • امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کی جوبائیڈن کی کامیابی پر کیا گیا ٹویٹ مداحوں کو بھا گیا

    امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کی جوبائیڈن کی کامیابی پر کیا گیا ٹویٹ مداحوں کو بھا گیا

    امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کی کامیابی کی رپورٹ پر کئے گئے تاثرات کا اظہار گلوکارہ کے پاکستانی مداحوں کو بھا گیا-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو بائیڈن اور کمالہ ہیرس کی جیت پر امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کا شکر ہے-
    https://twitter.com/ArianaGrande/status/1325116160044490753?s=20
    گلوکارہ کا یہ ٹوئٹ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے کیونکہ پاکستان میں موجود آریانا کے مداحوں کو اُن کا خدا کا شکر ادا کرنے کا یہ انداز بھا گیا۔

    خیال رہے کہ آریانا گرانڈے کی مقبولیت میں گزشتہ چند ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ جہاں 20 کروڑ فالوورز والی پہلی خاتون بنیں وہیں وہ اب تک سب سے کم عمر شوبز شخصیت بھی ہیں جن کے اتنے فالوورز ہیں-

    واضح رہے کہ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات میں 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں-