Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • استاد صابر قوال کے بڑے بھائی قوال اختر شریف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    استاد صابر قوال کے بڑے بھائی قوال اختر شریف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان کے معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔

    مرحوم اختر شریف والے داتا دربار اور اور پیر خواجہ برکت علی کے درباری قوال بھی تھے جب کہ یورپ، انڈیا، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے علاوہ مراکش کے صدر ہاوس میں بھی متعدد بار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    اہل خانہ کے مطابق اختر شریف کا نمازہ جنازہ اروپ میں ادا کیا جائے گا۔

  • بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    بالی وڈ منشیات کیس: اداکار ارجن رام پال کے گھر این سی بی کا چھاپہ

    بالی وڈ منشیات تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ارجن رام پال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ منشیات کیس کے تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے آج صبح اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مارا گیا جس کے بعد اُن کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ کے پروڈیوسر فیروز کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انسداد منشیات ایجنسی کے چھاپے کے دوران اُن کے گھر سے مبینہ طور پر 10 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

    این سی بی آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اہلیہ کی گرفتاری کے بعد پروڈیوسر فیروز کو طلب کیا گیا ہے لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔

    واضح رہے کہ این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب رواں سال سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں۔

    اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

    سوشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں۔

    ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سو2قشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 77 سالہ جوبائیڈ ن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان اتنخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے بعد جہاں دیگر لوگ ٹرمپ کی شکست پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں تو وہیں پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں ڈونلڈ کی ٹرمپ پر منفرد انداز میں دلچسپ تبصرہ کر دیا-

    عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ماہرہ بڑے ہی پُرجوش انداز میں مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ عتیقہ اوڈھو بھہ مسکر رہی ہیں-

    عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ ماہرہ خان کے مقبول ترین کردار ’خرد‘ کا نام لیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کچھ اس طرح کیا:

    خرد: ممی ٹرمپ چلا گیا، جو بائیڈن جیت گیا، چلیں جشن مناتے ہیں کیونکہ اب امریکہ اپنے تاریک دنوں سے باہر نکل آئے گا۔

    فریدہ: ہاں بیٹا واقعی یہ ایک زبردست دن ہے! کیوں نہ تم امریکہ چلی جاؤ اور میرے بیٹے کو تنہا چھوڑ دو۔

    عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ USelection2020 اور JoeBidenWins بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ماہرہ نے ’خرد‘ اور عتیقہ اوڈھو نے ’فریدہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    واجھ رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن کے نئے صدر منتخب ہونے پر پاکستانی فنکاروں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس میں مہوش حیات ، فخر عالم ، ارمینا خان اور قراۃالعین بلوچ شامل ہیں-انہوں نے امید ظاہر کی کہ امید جوبائیڈن کی جیت ہم سب کے لیے اچھی خبر لے کر آئے گی-

    مہوش حیات کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق بیان پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے مہوش حیات

    مہوش حیات کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق بیان پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

    جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے مہوش حیات

  • علی کاظمی کی فلم فنی بوائے آسکر ایوارڈ 2021 کے لئے نامزد

    علی کاظمی کی فلم فنی بوائے آسکر ایوارڈ 2021 کے لئے نامزد

    کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کے مرکزی کردار پر مبنی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن نژاد کینیڈین ناول نگار شیام سلوادرئی کے 1994 میں شائع ہونے والے ناول ’فنی بوائے‘ پر بنائی گئی فلم کو 10 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا-

    اداکار علی کاظمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ فلم ‘فنی بوائے’ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

    دوسری جانب ورائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فنی بوائے فلم آسکر ایوارڈز 2021 میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی دوڑ میں کینیڈا کی نمائندگی کرے گی۔

    ٹیلی فلم کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹا ڈیکنسن نے کہا کہ رواں سال 11 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ دیپا مہتا کہ فلم فنی بوائے اکیڈمی کے اراکین کو پسند آئے گی جس طرح 2007 میں ‘واٹر فلم’ پسند آئی تھی۔

    کینیڈا میں فلموں کو نامزد کرنے والی کمیٹی 20 افراد پر مشتمل ہیں جس میں اہم حکومتی ایجنسیز اور نیشنل فلم انڈسٹری ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

    انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی 10 فلموں کی فہرست 9 فروری کو جاری کی جائے گی اور 15 مارچ کو 5 نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد 25 اپریل کو 93ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔

    ’فنی بوائے‘ کی ہدایات معروف بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ’فائر، واٹر، ارتھ اور مڈنائٹ چائلڈ‘ جیسی معروف فلمیں بنائی ہیں۔

    فنی بوائے‘ کی کہانی 1970 سے 1980 کے وقت کی ہے تاہم لکھاری نے اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ آج بھی نئے دور کی کہانی لگتی ہے۔

    ’فنی بوائے‘ فلم میں سری لنکا میں تامل اور سنہالی قوم میں ہونے والی خانہ جنگی اور سیاست کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی تامل گھرانے کے ایسے نوجوان کے جنسی رجحانات کو بھی دکھایا گیا ہے جو بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جاتا ہے۔

    ’فنی بوائے‘ میں گھر کی بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جانے والے لڑکے کے والد کا کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار علی کاظمی نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد انگریزی اور اردو فلموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں۔

    علی کاظمی کے علاوہ فلم میں انگرام ، نمی ہرسگاما ، اگم درشی ، سیما بسواس ، ریحان مدنائیکے اور شیوینتھا وجیسنھا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں-

    ’فنی بوائے‘ کی شوٹنگ سری لنکا میں ہی کی گئی اور فلم میں سری لنکا کی خانہ جنگی اور سیاست دکھانے کی وجہ سے اسے شوٹنگ میں مشکلات کا بھی سامنا رہا اور فلم کو مکمل ہونے میں چند سال لگے۔

    ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اب فلم کی پروڈکشن کمپنی نے نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور اسے 10 دسمبر کو امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا

    علی کاظمی کی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے کے لئے تیار

  • ارطغرل غازی کے اداکار کی فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات کی اپیل

    ارطغرل غازی کے اداکار کی فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات کی اپیل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مشتمل تُرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جلال اَل نے مداحوں سے فلسطین، یمن اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات کی اپیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی :ارطغرل ڈرامے میں کائی قبیلے کے اہم جنگجو عبدالرحمٰن الپ کا کر دار نبھانے والے جلال ال نے دو روز قبل اپنی سالگرہ منائی تو اس موقع پر دنیا بھرمیں موجود جلال ال کے مداحوں نے انہیں مبارک باد کے ساتھ محبت بھرے اور دعائیہ پیغامات بھیجے۔

    ترک اداکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے جنگ سے متاثرہ ممالک یمن، شام اور فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیات کی اپیل بھی کی-

    عبدالرحمٰن الپ نے انسٹا گرام اسٹوری میں ترک اور انگریزی زبان میں پیغام لکھا کہ میرے مداح جو میری سالگرہ منانا چاہتے ہیں وہ فلسطین میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کی عطیات کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔

    اداکار جلال ال نے اپنے مداحوں سے شام اور یمن میں موجود جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے مدد کی بھی اپیل کی۔

  • ’دی وچز‘ فلم میں ولن کو معذور دکھانے کر ڈزنی کمپنی نے معافی مانگ لی

    ’دی وچز‘ فلم میں ولن کو معذور دکھانے کر ڈزنی کمپنی نے معافی مانگ لی

    ایچ بی او میکس پر جاری ہونے والی ڈزنی کی نئی فلم میں ولن کو کچھ انگلیوں سے معذور دکھانے پر دنیا بھر سے اسپیشل افراد کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈزنی نے معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈزنی کی نئی فلم ’دی وچز‘ میں مشہور اداکارہ این ہیتھ اوے کے دونوں ہاتھوں کی دو دو انگلیاں کچھ اس طرح سے غائب ہوتی ہیں کہ ہاتھ شکستہ لگتا ہے جس پر لوگوں نے ڈزنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایسی معذوری میں مبتلا لوگوں اور بالخصوص معصوم بچوں کو بطور ’ولن‘ اور ’شیطان‘ دکھایا ہے۔

    اس کیفیت کے شکار بعض افراد نے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا قدرتی طور پر اس کیفیت میں مبتلا ہونا واقعی کسی خوف یا شرمندگی کی وجہ ہے؟ دوسری جانب پیراولمپکس میں فاتح پیرایمی میرن نے بھی کہا ہے کہ ’اعضا کا فرق ہونا‘ ڈراؤنی شے نہیں ایسے افراد نارمل ہوتے ہیں اور ان پر نفرت کا لیبل نہیں لگانا چاہیے۔

    اس معاملے کے بعد فلم ڈائریکٹر رابرٹ زیمیکس نے ایمی کو فون کیا اور ان سے فلم پر معذرت بھی کی بعد ازاں وارنر برادرز اور ڈزنی نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ایک فرضی کردار کی بنا پر جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت اور تاسف کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں غیرانسانی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو ایسے ہوسکتے ہیں۔

    بعد ازاں وارنر برادرز اور ڈزنی نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ایک فرضی کردار کی بنا پر جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت اور تاسف کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم میں غیرانسانی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو ایسے ہوسکتے ہیں۔

  • زید علی نے  مداحوں کو پرفیکٹ شادی کا راز بتا دیا

    زید علی نے مداحوں کو پرفیکٹ شادی کا راز بتا دیا

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کا کہنا ہے کہ پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اُن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل ہوں-

    باغی ٹی وی:زید علی اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے مداحوں کو پیغامات شئیر کرتے ہیں – تاہم زید علی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں زید علی کی اہلیہ یمنیٰ ہاتھ میں پھول پکڑے اپنے شوہر کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں اور دونوں ایک ساتھ بے حد خوش اور دلکش نظر آ رہے ہیں-

    یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو کامیاب شادی سے متعلق اہم پیغام دیا اور کہا کہ پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اُن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل ہوں۔

    زید علی نے کہا کہ اس طرح کے لوگ کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں اپنے پارٹنر کا ہاتھ تھامے رکھتے ہیں۔

    زید علی کے اس مثبت بھرے پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے –

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا رومانوی گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘جاری ہوا تھا جسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اس گانے کے گلوکار بلال خان ہیں جبکہ گانےکی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست سن 2017 میں یمنیٰ سے شادی کی تھی اور کینیڈا میں مقیم ہیں-

    زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

  • جعلسازی کے ذریعے ماڈل ایان علی کے فلیٹ پر قبضے کی کوشش

    جعلسازی کے ذریعے ماڈل ایان علی کے فلیٹ پر قبضے کی کوشش

    پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی کا کہنا ہے کہ جعلسازی کے ذریعہ کراچی میں ان کے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: منی لانڈرنگ کیس میں ملوث پاکستانی سُپر ماڈل ایان علی نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازی کے ذریعہ کراچی میں ان کے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے فلیٹ کی فروخت کا معاہدہ تیار کیا گیا جس پر ان کے جعلی دستخط ہیں جبکہ جعلی معاہدے پر میرا قومی شناختی کارڈ بھی غلط لکھا ہوا ہے۔

    ماڈل ایان علی نے کہا کہ ادائیگی کا چیک تیار کیا گیا جسے یو اے ای پولیس نے جعلی قرار دیا۔

    ایان علی نے کہا کہ پاکستان میں عدم موجودگی پر میرے فلیٹ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے میں نے فلیٹ کسی کو فروخت نہیں کیا اور نہ ہی مجھے کوئی ادائیگی ہوئی ہے۔

    ماڈل ایان علی نے کہا کہ جعلساز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

    ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کس نے رکوائیں ، اہم خبرنے ہلچل مچادی

  • نعمان اعجاز نے کینیڈا میں لارچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا

    نعمان اعجاز نے کینیڈا میں لارچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کینیڈا میں ’لارچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر معنی خیز اور شاعری پر مبنی پوسٹس شئیر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-

    تاہم اب اداکار نے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنوں کو وقت دیا کریں لیکن مشکل وقت نہیں کیونکہ تاج محل دنیا نے دیکھا ممتاز نے نہیں میں پرفیکٹ نہیں ہوں لیکن میں مخلص ہوں-

    اداکار نے اہلیہ کے ساتھ ایک اور تصویر شئیر کی اور مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام لکھا کہ رابطے حد سے بڑھ جائیں تو غم ملتے ہیں ہم اسی واسطے اب لوگوں سے کم ملتے ہیں اگر میں خود کے ساتھ چلتا ہوں تو کم ازکم میں جانتا ہوں کہ میرے ساتھ ایسا کوئی ہے جس پر میں بھروسہ کر سکتا ہوں-

    علاوہ ازیں اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ریستورنٹ کا افتتاح کر رہے ہیں-

    ادکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹ ان کا پہلا کاروباری منصوبہ ہے۔

    واضح رہے کہ ریستوران کی گرینڈ اوپن تقریب میں نعمان اعجاز کی اہلیہ اور ان کے تین بیٹے بھی موجود تھے۔

  • میری آنکھیں میرا سب سے طاقتور اور خطرناک ہتھیار ہیں    کیارا اڈوانی

    میری آنکھیں میرا سب سے طاقتور اور خطرناک ہتھیار ہیں کیارا اڈوانی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی کے مطابق ان کا سب سے طاقتور اور خطرناک ہتھیار ان کی آنکھیں ہیں-

    باغی ٹی وی: 28 سالہ اداکارہ کیارا اڈوانی جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم ’لکشمی‘ میں دکھائی دیں گی فلم کی ریلیز کے موقع پر کیارا اڈوانی نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹویک انڈیا‘ سے بات کی اور بتایا کہ انہیں کیا چیزیں پسند ہیں اور وہ کب خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔

    ٹویک انڈیا نے کیارا اڈوانی سے پوچھا کہ انہوں نے کبھی زندگی میں موت کو قریب سے دیکھا یا وہ زندگی میں کبھی شدید خوف کا شکار ہوئیں؟

    جس پر اداکارہ نے زمانہ طالب علمی کا قصہ سنایا اور بتایا کہ جب وہ نوعمر تھیں تو دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے کے لیے گئی تھیں اور اس دوران وہ جس ہوٹل میں رہائش پذیر تھے وہاں آگ لگ گئی تھی اور ان کے کمرے کو بھی آگ نے لیپٹ میں لے لیا تھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد وہ نیند سے جاگے تب تک ان کے کمرے میں دھواں بھر چکا تھا اور ان کے چہرے کالے پڑ چکے تھے اور وہ شدید خوف میں نہ جانے کس طرح کمرے سے باہر نکلے اور مرتے مرتے بچے۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ کسی سے بھی رومانس کرنے یا جنسی تعلقات استوار کرنے سے زیادہ فلم دیکھنے یا پیزا کھانے کو ترجیح دیں گی ساتھ ہی وہ رومانس کے بدلے شاپنگ کو منتخب کریں گی۔

    کیارا اڈوانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی آنکھیں ہی ان کا سب سے طاقتور اور خطرناک ہتھیار ہیں۔

    اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اس وقت ہی دنیا کا محفوظ ترین شخص تصور کرتی ہیں جب وہ والد کے ساتھ ہوتی ہیں۔

    خیال رہے کہ 28 سالہ کیارا اڈوانی نے 2014 میں کامیڈی فلم ’فگلی‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، وہ محض 22 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی تھیں انہیں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایم ایس دھونی: دی یونائٹڈ اسٹوری‘ سے شہرت حاصل ہوئی بعد ازاں 2018 میں انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ میں بولڈ کردار ادا کرکے سب کو اپنی اداکارہ کا دیوانہ بنا دیا۔

    کیارا اڈوانی اب تک ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں-