Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گوہر خان کا سسرال میں استقبال

    گوہر خان کا سسرال میں استقبال

    معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی ہونے والی ساس فرزانہ نے اپنے گھر اُن کا استقبال کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے-

    اس حوالے سے ٹک ٹاکر زید دربار کی والدہ فرزانہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ہونے والی بہو گوہر خان کے ہمراہ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں گوہر خان اور اُن کی ہونے والی ساس نے نیلے اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ تصویروں میں غبارے اور کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان تصاویر میں اُنہوں نے اپنی بہو کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں تو وہ اپنی بہو کو بوسہ بھی دیتی نظر آرہی ہیں۔

    گوہر خان کی ہونے والی ساس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خاندان میں آپ کو خوش آمدید۔

    ساس نے گوہر خان کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام دُعائیں، پیار، محبت اور سپورٹ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوگا، تم ہمیشہ خوش رہو۔

    ساس کی اس پوسٹ پر بہو گوہر خان نے شکریہ ادا کیا جبکہ نند انعم دربار نے لکھا کہ ساس بہو-

    یاد رہے کہ اس سے قبل گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور زید دربار کی منگنی کی تصویر شیئر کی تھی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی پکڑے ہوئے تھے جن میں سے ایک پر لکھا ہے لڑکی نے ہاں کہہ دی۔

    گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

    واضح رہے کہ بھارت میڈیا کے مطابق دونوں 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گوہر خان اور زید دربار نے شادی کرنے کے لیے 25 دسمبر کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

    شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اس میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گےشادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں خاندانوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھراسکرین پر مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھراسکرین پر مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے

    بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کے نئے پراجیکٹ سے متعلق کچھ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں اسٹار ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ابھی تک باضابطہ طور پر اپنی نئی فلم سے متعلق کسی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُن کی فلم میں اداکار جان ابراہم ولن کا کردار ادا کریں گے جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم کی مرکزی ہیروئن ہوں گی۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اس فلم کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اداکار اس نومبر کے آخر میں اس فلم پر کام شروع کریں گے۔

    شاہ رخ خان اور سلمان خان ماضی میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ’کرن ارجن‘، ’دشمن کی دُنیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘، ’ہر دل جو پیار کرے گا‘، ’اوم شانتی اوم‘، ’زیرو‘ اور’ٹیوب لائٹ‘ شامل ہیں-

  • اداکارہ میرا پر لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام

    اداکارہ میرا پر لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’نیک نامی‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کا یہ مبینہ فراڈ سامنے آ گیا ہے-

    کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے یہ جعلسازی ہے۔

    لاڈا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

    لاڈا نے مزید کہا کہ مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔

    بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھی میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا کا فراڈ سامنے آیا ہے اس سے قبل بھی میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا ہے-

    سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت بھی ہوئی تھی جس پرسول جج عدنان علی نے سماعت کی تھی-

    دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیاتھا کہ عتیق الرحمٰن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

    خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمٰن کے نام کرنے کا حکم دے۔

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

    فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

  • معروف بھارتی فلم مسٹر انڈیا میں موگیمبو کے کردار کے لئے امریش پوری سے پہلے کس کو چُنا گیا تھا؟

    معروف بھارتی فلم مسٹر انڈیا میں موگیمبو کے کردار کے لئے امریش پوری سے پہلے کس کو چُنا گیا تھا؟

    بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا ڈائیلاگ موگیمبو خوش ہوا آج بھی مشہور ہے اس فلم میں امریش پوری نے موگامبو کا مشکل ترین کردار بخوبی نبھایا تھا کیا آپ جانتے ہیں اس کردار کے لئے امریش پوری سے پہلے کس اداکار کو چُنا گیا تھا؟

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق سال سن 1987میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، سری دیوی، امریش پوری اور ستیش کوشک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کا شمار آج بھی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں ہوتا ہے اس فلم کو نہ صرف بڑے بلکہ بچے اور بوڑھے بھی شوق سے دیکھتے ہیں-

    اس فلم کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کا ڈائیلاگ ’موگیمبو خوش ہوا‘ بھی ہے جو کہ امریش پوری نے ادا کیا تھا اُن کا اس فلم میں یہ کردار بالی وڈ کا سب سے مشہور کردار بن گیا تھا۔ لیکن ب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریش پوری سے قبل اس کردار کے لیے ایک اور معروف اداکار کو چُنا گیا تھا-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریش پوری کے بجائے معروف اداکار انوپم کھیر کو اُن سے قبل اس کردار کے لیے چنا گیا تھا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’مسٹر انڈیا‘ میں موگیمبو کا کردار امریش پوری سے پہلے مجھے دیا گیا تھا۔

    انوپم کھیر نے کہا کہ لیکن پھر ایک یا دو ماہ بعد فلم کے ہدایت کار نے یہ رول مجھ سے لے کر امریش پوری جی کو دے دیا تھا۔

    انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ جب ایک اداکار کو ایک کردار دے کر واپس لے لیا جائے تو اُسے بہت برا محسوس ہوتا ہے لیکن جب میں نے فلم مسٹر انڈیادیکھی اور اُس میں امریش پوری کوموگیمبو کا کردار کرتے دیکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ اُس وقت ہدایت کار کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

    1932 میں بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے امریش پوری نے بالی وڈ میں منفی کردار سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی لاجواب اداکاری کا لوہا منوا لیا- امریش پوری نے رام لکھن، سوداگر، کرن ارجن، کوئلہ، ودھاتا، ہیرو، پھول اور کانٹے، پردیس، میری جنگ اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کیے۔

    امریش پوری ہالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے اور انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم جیسی بلاک بسٹر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلمی دنیا میں بطور ولن کئی ایوارڈ ز بھی اپنے نام کیے۔

    امریش پوری کا 12 جنوری 2005 کوممبئی کے اسپتال میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا-

    آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹا کا مداحوں کے لئے جذباتی پیغام

    تبو نے اپنے’سنگل اسٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیوگن کر قرار دیا

    بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    بالی وڈ اداکار فراز خان انتقال کر گئے

  • شان شاہد کی پاکستانی ڈراموں پر شدید تنقید

    شان شاہد کی پاکستانی ڈراموں پر شدید تنقید

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں اور ان میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی میزبان مصطفیٰ چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے رجحان پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں تنقید کی ہے اور ایک نجی چینل ہم ٹی وی کا نام لیتے ہوئے کہا ’یا اللہ روز کے 60 ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونے والی ہے ان کا گھر بچالے۔ آمین۔

    مصطفیٰ چوہدری کی اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے بھی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح کہا اب تو ان کو طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہیئے اتنی پروموشن کے بعد۔


    مصطفیٰ چوہدری اوراداکار شان کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے بھی پاکستانی ڈراموں میں آج کل دکھائی جانے والی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا –


    ساحرہ کاشف نامی خاتون نے کہا کہ جیو کے سارے ڈراموں میں ایک مرد اور دو عورتوں کی کہانیاں ہیں مقدر میں ایک مرد دو بیویاں راز الفت میں ایک مرد دو سہیلیاں بندھے اک دور سے ایک مرد دو لڑکیاں مہر پوش میں ایک مرد دو بہنیں ان کے بغیر سٹوری نہیں چلتی-


    عائزے رومان نامی خاتون نے لکھا کہ یا اللہ ARY پہ چلنے والے ڈراموں میں سالی جیجا بہُو سسر کے معاشقوں سے بھی معاشرے کو نجات دلا-


    نازش نامی خاتون موجودہ دور کے ڈراموں سے کافی نالاں نظر آئیں انہوں نے لکھا پاکستانی ڈراموں میں آج کل طلاق، پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی، بیوی پر ظلم، نند کی بھابھیوں کے ساتھ لڑائیاں ان سب کے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں۔


    صباحت نامی خاتون نے لکھا کہ اور اب تو ان چینلز نے تو لڑکیوں کو جلانا بھی شروع کر دیا ہے ان کو دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے-


    عبدالحنان نامی صارف نے مصطفیٰ چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اے آر وائے کو مینشن نہیں کیا کیونکہ آپ کا پنا ڈرامہ پریم گلی جو اے آر وائے پر چل رہا ہےبہت بُری بات ہے اور رہی بات ہم کی تو ہم کے ڈرامے اے آر وائے اور جیو کے ڈراموں سے بہت بہتر ہیں ہم نمبر ون چینل ہے-

  • ثنا جاوید اور عمیر جسوال کا اپنی منگنی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال کا اپنی منگنی کے بارے میں دلچسپ انکشاف

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے ولے گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی منگنی کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے عمیر جسوال نے کہا اُنہوں نے اپنی منگنی کے دن کُرتا شلوار پہننے کے بجائے جینز شرٹ پہن لی تھی جس کی وجہ سے ثنا اُن پر بےحد غصہ ہوئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گرے رنگ کے خوبصورت شلوار سُوٹ کے ساتھ پھولوں کا ہار پہنے اکیلی بیٹھی ہیں۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہماری منگنی/بات پکی ہونے کی تصویر ہے۔

    ثنا جاوید نے کہا کہ ہماری اکٹھی تصاویر نہیں ہیں کیونکہ عمیر جسوال اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہیں ہوئے تھے۔

    دوسری جانب عمیر جسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی روز کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ثناجاوید بھی موجود ہیں-

    اپنی پوسٹ میں گلوکار نے کہا کہ یہ تصویر ہماری منگنی کے دن کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہ ہونے پر (کُرتا شلوار نہ پہننے پر) بہت مشکل میں پھنس گیا تھا کیونکہ سچ یہ ہے کہ میں بائیک پر تھا اور سیدھا ثنا جاوید کے گھر چلا گیا تھا۔

    گلوکار کا کہنا تھا جب ثنا نے مجھے دیکھا تو وہ بہت غصہ ہوئیں لیکن اپنی ہنسی بھی نہ روک سکیں اور تصاویر لیتے وقت ثنا نے مجھے کہا کہ کم از کم بائیکر جیکٹ ہی اتار دوں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں خوش ہوں کہ ہم نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کیا۔

    ثنا نے عمیر جسوال کے ساتھ لی گئی یہی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آپ کی یہ بائیکر لُک پسند ہے-

    خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے 20 اکتوبر کو ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کیا تھا۔

    عمیر جسوال اور ثنا جاوید مداحوں کے شکرگزار

    ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  • شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں خود کو شرمندہ محسوس کیا

    شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں خود کو شرمندہ محسوس کیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےانکشاف کیا کہ جب وہ پہلی مرتبہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملیں تو اُنہوں نے خود کو شرمندہ محسوس کیا۔

    باغی ٹی وی :سال 2017 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسن (ایچ ایس وائی) سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ کنگ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی شیئر کی۔

    ماہرہ خان نے بتایا کہ رئیس کی شوٹنگ کے لیے جب وہ بھارت پہنچیں تو اُن سے کہا گیا کہ کل اُن کا ایک چھوٹا سا فوٹو شوٹ ہوگا جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن اس فوٹو شوٹ پر نہیں پتہ تھا کہ شاہ رخ بھی آ رہے ہیں-

    اداکارہ نے بتایا کہ فوٹو شوٹ بہت زبردست چل رہا تھا کہ اُنہیں اچانک معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان وہیں باہر موجود ہیں۔ اُنہیں پہلی مرتبہ سامنے دیکھ کر ماہرہ خان نروس ہوگئیں لیکن پھر انہوں نے خود کو شاہ رخ سے بات کرنے کے لیے تیار کیا۔

    اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بالکل بھی نہیں سوچا ہوا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار سے ملیں گی تو کیا بات کریں گی اسی لیےوہ بہت زیادہ نروس ہورہی تھیں اور اُن کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اُن سے کیسے بات شروع کریں۔

    ماہرہ خان کے مطابق آخر کار وہ شاہ رخ خان کے پاس چلی گئیں اور اُنہیں ’ہیلو‘ کہا جس کے جواب میں فوراً شاہ رخ خان نے اُنہیں ’السلام وعلیکم‘ کہا۔

    ماہرہ خان کے مطابق اُس وقت وہ بہت شرمندہ ہو گئیں اوراسی شرمندہ آواز میں انہوں نے جواب دیا ’وعلیکم السلام‘

    اداکارہ کی اس بات پر میزبان ایچ ایس وائے خوب ہنسے ماہرہ خان نے اُن سے بھی شرمندہ لہجے میں کہا کہ میرا تعلق پاکستان سے تھا، مجھےپہلے اُنہیں سلام کرنا چاہیئے تھا میں نے ایسا کیوں نہیں کیا لیکن پھر اس کے بعد انہوں نے خود ہی کہا کہ میں نے ہیلو یہ سوچ کر کہا تھا کہ یہ neutral ہے۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ بہت اچھے مہربان خوش اخلاق اور ٹھنڈے مزاج کے مالک شخص ہیں-

  • مایا علی نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سُپر وومن قرار دیا

    مایا علی نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سُپر وومن قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی والدہ کوخراج تحسین پیش کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :من مائل ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی ہر دلعزیز اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی –

    اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ آپ میری جان میری زندگی اور میری طاقت ہیں کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لئے الفاظ ملیں ۔

    مایا علی نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میں اچھی بیٹی بننے کے قابل ہوچکی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں آپ کو ہر ایک لمحہ سکون دوں آپ کے ساتھ میں موجود ہوں ، اور آپ کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ اگر میں نے اب تک زندگی میں کوئی چیز حاصل کرلی ہے تو یہ سب صرف آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہے-

    مایا علی نے شوٹنگ کے دوران کبھی فون نہ اٹھانے پر اپنی والدہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ انہیں معاف کردیں کہ اگر وہ کبھی انہیں وقت نہ دے سکیں ہوں کیونکہ آپ نے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اماں میری خواہش ہے کہ آپ نے ہمارتے لئے اج تک جو بھی کچھ کیا اس میں سے 1٪ بھی آپ کو دے دوں۔

    مایا علی نے پیغام کے آخر میں اپنی والدہ سے اظہارمحبت کرتے ہوئے انہیں ’سپر وومن‘ قرار دیا۔

  • شاہ رخ خان ایک عظیم انسان ہیں  راج کمار راؤ

    شاہ رخ خان ایک عظیم انسان ہیں راج کمار راؤ

    بھارتی اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان سے بطور اداکار محبت کرتے ہیں لیکن وہ ایک عظیم انسان بھی ہیں اُن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے وہ ناصرف ایک اداکار کی حیثیت سے مجھے متاثر کرتے ہیں بلکہ ایک بہتر انسان بننے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں شاہ رخ صاحب سے بہت محبت کرتا ہوں کیونکہ میں اُن کی وجہ سے ہی آج ایک اداکار بنا ہوں میں جب بھی اسکرین پر اُن کو دیکھتا تھا اُن کی نقل کرنے کی کوشش کرتا تھا تاکہ میں اُن کی طرح ایک کامیاب اداکار بن سکوں۔

    راج کمار راؤ نے کہا کہ جب میں بارہویں جماعت میں تھا تو اُس وقت پہلی مرتبہ ممبئی آیا تھا یہاں آنے کے بعد میں باندرا گیا اور شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کی خاطر گھنٹوں منت یعنی اُن کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے ہوکر اُن کا انتظار کرتا رہا۔

    بالی وڈ اداکار نے کہا کہ جب میں اداکار بن گیا تو مجھے شاہ رخ خان کے گھر جاکر اُن سے ملنے کا سنہری موقع ملا اور اس کے بعد سے میں شاہ رخ خان سے متعدد بار ملا ہوں وہ واقعی ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔

    راج کمار راؤ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے جو بھی ملاقات کرتا ہے وہ اس بات کی ضمانت ضرور دیتا ہے کہ اداکار اُن سے ملنے والے شخص سے بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں شاہ رخ خان سے بطور اداکار محبت کرتا ہوں لیکن وہ ایک عظیم انسان بھی ہیں اُن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ ناصرف ایک اداکار کی حیثیت سے مجھے متاثر کرتے ہیں بلکہ ایک بہتر انسان بننے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راج کمار راؤ نے شا ہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑے رہ کر اُ ن سے ملنے کا انتظار کرتے تھے اور یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں میں ہمیشہ آپ کی خوشی، کامیابی اور تندرستی کےلیے دُعا کرتا ہوں۔

    شاہ رخ‌ خان 55 سال کے ہوگئے HappyBirthdaySRK پاکستان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر

    شاہ رخ خان سے ملنے کیلئے انکے گھر کے باہر گھنٹوں کھڑےرہنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے راج کمار راؤ

    شاہ رخ خان کی 55ویں سالگرہ پردُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کا اداکار کو خراج تحسین

  • سیونی کے بھارتی ریمیک پر گلوکار علی عظمت کا  رد عمل

    سیونی کے بھارتی ریمیک پر گلوکار علی عظمت کا رد عمل

    بھارتی فلم میں جنون بینڈ کا مشہور گیت ’سیونی‘ کا ریمیک بنانےپر گلو کار علی عظمت نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی :90 کی دہائی کے پاکستان کے مقبول ترین بینڈ ’جنون‘کا گایا ہوا مشہور گیت سیونی آج بھی ہر کسی کا پسندیدہ گیت سمجھا جاتا ہےاس گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے نہ صرف بیرون ملک میں گوروں نے گایا بلکہ بھارت کے کئی گلوکاروں نے بھی اسے اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی۔

    اس گیت کو ایک بار پھر ارجیت سنگھ کی آواز میں بھارتی فلم سیونی میں شامل کیا گیا ہے لیکن جس طرح انہوں نے ماضی کے اس مشہور گیت کا حال کیا اس پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی بھی احتجاج کر ر ہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نئے انداز سے پیش کئے جانے والے گیت پر تنقید کی جارہی ہے-

    بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے پاکستان کے ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ جنون کے سن 1990 کی دہائی میں گائے گئے مقبول گانے ’سیونی‘ کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے پر گلوکار علی عظمت نے جنون کے ’سیونی ‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنون بینڈ کے رکن و گلوکار علی عظمت نے ماضی کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار سمیت پورا جنون بینڈ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے گانا ’سیونی‘ گنگناتا نظر آرہا ہے۔

    علی عظمت نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تنقید کرنے سے اجتناب کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیو اُن مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے سیونی کو مقبول کیا اور جو آج بھی سیونی سے محبت کرتے ہیں۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مختلف ہیش ٹیگ بھی استعما ل کئے جن میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ صارفین کی جانب مطالبہ کیا جا رہ ہے کہ ’سیونی‘ کا انتہائی بُرا ریمیک بنانے پر جنون بینڈ کو بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

    پاکستانی گانے سیونی کا انتہائی برا ریمیک بنانے پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کو سخت تنقید کا سامنا

    اس سے قبل اس حوالے سے گلوکار سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے تنقید تو نہیں کی لیکن سیونی گیت کی اصل ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور لکھا کہ جب میں کالج میں ہوا کرتا تھا تو کیمپس میں ہر کسی کی زبان پر مغربی یا بالی وڈ کی موسیقی ہوتی تھی لیکن اب تبدیلی آگئی ہے۔ اب بالی ووڈ میں ’جنون‘ کے گیت گائے جا رہے ہیں۔

    سلمان احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارا گیت ’سیونی‘ اب تک برصغیر میں کئی مختلف انداز کے ساتھ کاپی کرکے گائے جانے والا گیت ہے۔

    بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی گلوکاروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

    خیال رہے کہ ٹی سیریز نے دو دن قبل ہی ʼسیونی‘ کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے اگرچہ اب تک 32 ل لاکھ 4 ہزار 3 سو سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ’سیونی ‘کے ریمیک کو اسی نام سے بننے والی بھارتی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جو رومانٹک تھرلر فلم ہے۔گانے کا ریمیک جوئے انجن نے بنایا ہے تاہم اس کے باوجود گانے کی دھن پرانے پاکستانی گانے جیسے ہی رکھی گئی ہے۔

    اگرچہ ٹی سیریز نے ریمیک کی ریلیز میں پاکستانی گانے اور جنون گروپ کو کریڈٹ دیا ہے تاہم اس کے باوجود ریمیک پر پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی افراد بھی ٹی سیریز پر تنقید کر رہے ہیں-

    سیونی کے بھارتی ریمیک پر گلوکار سلمان احمد کی ٹوئٹ