Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایلون مسک کے مطابق انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

    ایلون مسک کے مطابق انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

    دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کو لاحق مسائل کے حوالے سے اکثر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے کہا کہ انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ شرح پیدائش میں کمی ہے-

    امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے بھی ملیں،ابو عاقلہ کے خاندان کا مطالبہ

    7 جولائی کو ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ دنیا میں آبادی کی کمی کے ‘بحران’ پر قابو پانے کے لیے اپنی ہر ممکن بہترین کوشش کر رہے ہیں شرح پیدائش میں کمی انسانیت کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے-


    حال ہی میں ایک رپورٹ میں عدالتی دستاویزات کے حوالے سے انکشاف ہوا تھا کہ ‘نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم ‘نیورالنک’ کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کو خوش آمدید کہا۔

    یہ انکشاف 6 جولائی کو اس وقت ہوا جب امریکی ویب سائٹ’بزنس انسائیڈر‘ نےایلون مسک کی کچھ عدالتی دستاویزات حاصل کیں جن میں جڑواں بچوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تاکہ بچوں کے ناموں کے ساتھ ان کے والد کا نام جُڑ سکے۔

    چین خلا کا پرامن استعمال کرتا آرہا ہے،وزارت خارجہ

    جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 9 بچے ہوگئے ہیں، اس سے قبل ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے ساتھ 5 بچے ہیں جب کہ گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے ہیں البتہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایلون مسک یا شیون زیلیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک ماضی میں بھی شرح پیدائش میں کمی کے حوالے سے خدشات ظاہر کرچکے ہیں2017 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کی آبادی بہت تیزی سے منہدم ہو رہی ہے مگر بہت کم افراد کو اس کی پروا ہےاسی طرح 2021 میں انہوں نے کہا تھا کہ آبادی میں کمی مستقبل کی تہذیب کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے-

    ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

  • ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج  ہے،سپریم کورٹ

    ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،سپریم کورٹ

    رہائشی پلاٹ کی کمرشل منتقلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کو شہری علاقوں کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے رہائشی پلاٹ کی کمرشل منتقلی سے متعلق کیس میں سی ڈی اےکو پلاننگ اور پالیسی سازی میں موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کو مدنظررکھنےکاحکم دیتے ہوئےکہاکہ اربن ڈویلپمنٹ پلاننگ کے لیے موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھنا ہو گا۔

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    سپریم کورٹ کہا کہ موسمیاتی تبدیلی شہریوں کو ان کے گھروں سے بھی محروم کر سکتی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےشدید متاثر ہونے والا ملک ہے لہذا انفراسٹرکچر اتنامضبوط ہونا چاہیےکہ شدید بارش، سیلاب اور زلزلے برداشت کر سکے۔

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    سپریم کورٹ نےیہ ریماکس بھی دیئےکہ معيشت اورسکیورٹی کا انحصار انفرا اسٹرکچر سسٹم پر منحصر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آنکھیں بندکرنے سے بنیادی اقدار برقرار رکھنا ناممکن ہو گا۔

    ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی میں…

  • عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے،خالد مقبول صدیقی

    عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا اس سال بارشوں کے بعد صورت حال بہتر ہے مگر مزید بہتر ہونی چاہیے کیونکہ شہر میں مزید بارشیں ہوں گی۔

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    فاروق ستار سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا فاروق ستار سے ملاقاتیں خفیہ نہیں تھیں، عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے مگر پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ فاروق ستار نے خود کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ایم کیو ایم بحالی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں جبکہ تنظیمی عہدےداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کرسکتے ہیں اس کے علاوہ فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سےدستبرداری اوربلدیاتی امیدواروں کے حوالے سےاعلان متوقع ہے۔

    ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی میں…

  • احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    معروف شاعر، افسانہ اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کی آج14ویں برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب کے ایک اعوان گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام پیر غلام نبی تھا۔

    نامورادیب کی ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہوئی 1920ء میں انگہ کی مسجد میں قرآن مجید کا درس لیا۔ اس کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور چلے گئے جہاں مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول میسر آیا احمد ندیم قاسمی نے 1921 – 1925میں گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل اسکول کیمبل پور (اٹک) میں تعلیم پائی۔ 1930ء-1931ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخو پورہ سے میٹرک کیا اور 1931ء صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں داخل ہوگئے جہاں سے 1935ء میں بی اے کیا۔

    اپنی طرز کے منفرد شاعر احمد ندیم قاسمی بہاولپور سے لاہور پہنچے تو اختر شیرانی سے ملاقات ہوئی۔ وہ انہیں بے حد عزیز رکھنے لگےاو ان کی کافی حوصلہ افزائی کی لاہور میں احمد ندیم قاسمی کی ملاقات امتیاز علی تاج سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنے بچوں کےرسالے پھول کی ادارت سونپ دی ایک سال ادارت کی اوراس دوران بچوں کے لیے بہت سی نظمیں بھی لکھیں ۔ ادب کی دنیا میں قدم رکھا تو جس صنف میں طبع آزمائی کی اسے امر کر دیا۔

    احمد ندیم قاسمی نےافسانہ اور شاعری میں شہرت پائی ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں شمار ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ قاسمی صاحب نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوّے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔

    احمد ندیم قاسمی کی شاعری کی ابتداء 1931ء میں ہوئی تھی جب مولانا محمد علی جوہر کے انتقال پر ان کی پہلی نظم روزنامہ سیاست لاہور کے سرورق پر شائع ہوئی 1934ء اور 1937ء کے دوران ان کی متعدد نظمیں روزنامہ انقلاب لاہور اور زمیندار لاہور کے سرورق پر شائع ہوتی رہیں 1964ء سےامروز لاہور میں ادبی، علمی اورتہذیبی موضوعات پر ہر ہفتے مضامین لکھتے رہے۔

    احمد ندیم قاسمی نے 1936 میں انجمن ترقی پسند سے وابستگی اختیار کر لی تھی۔ وہ انجمن کے سکریٹری بھی رہے اور انہیں دو بار جیل بھی گئے احمد ندیم قاسمی نے بے شمار ادبی رسائل میں ادارتی فرائض بھی سرانجام دیئے ان کی 17 سے زائد افسانوی اور 6 شعری مجموعوں سمیت متعدد کتابیں شائع ہوئیں۔

    1936ء میں ریفارمز کمشنر لاہور کے دفتر میں بیس روپے ماہوار پر محرر کی حیثیت سے ملازم ہوئے اور 1937ء تک یہیں کام کرتے رہے۔ 1939ء – 41ء کے دوران ایکسائز سب انسپکٹر کے طور پر ملازمت کی۔

    1939ء میں محکمہ آبکاری میں ملازم ہو گئے۔ 1942ء میں مستعفی ہو کر لاہور چلے آئے۔ تہذیب نسواں اور پھول کی ادارت سنبھالی 1943ء میں (ادب لطیف) کے ایڈیٹر مقرر ہوئے 1945ء – 48ء میں ریڈیو پشاور سے بحیثیت اسکرپٹ رائٹر وابستہ رہے تقسیم کے بعد ڈیڑھ سال ریڈیو پشاور میں ملازم رہے۔

    1948ء میں ریڈیو پاکستان کی ملازمت چھوڑ دی اور واپس لاہور چلے آئے یہاں انہوں نے ہاجرہ مسرور کے ساتھ مل کر ایک نئے ادبی رسالے ’’نقوش‘‘ کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک کامیاب رسالہ ثابت ہوا۔

    فنی خدمات کے صل میں احمد ندیم قاسمی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز اور اعزازات سےنوازا گیا احمد ندیم قاسمی 10 جولائی 2006ء کو مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے قریبا 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہفتہ 8 جولائی 2006ء کو انہیں سانس کی تکلیف کے بعد لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا جہاں انہیں عارضی تنفس فراہم کیا گیا تھا، لاہور ہی میں ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

    10جولائی 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے احمد ندیم قاسمی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پراحمد ندیم قاسمی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ پانچ روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں3RD DEATH ANNIVERSARY OF AHMAD NADEEM QASMI 1916-2006 کے الفاظ تحریر تھے.

  • 24 گھنٹوں میں کورونا کے 502  نئے کیسز رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کورونا کے 502 نئے کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 1 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد500 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 502 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 385 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران…


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 145 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    این آئی ایچ کے مطابق 24گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا کے 348 ،لاہور 75 اور راولپنڈی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے،پشاور4،صوابی ایک اور راولپنڈی میں میں کورونا کے10کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    قومی ادارہ صحت کے مطابق مردان میں 24 گھنٹے میں 10،اسلام آباد 620 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،کراچی 7 ہزار 422 ،لاہور 2 ہزار 103،پشاور 222 اور صوابی میں 62 ٹیسٹ کیے،راولپنڈی میں کورونا کے 972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا-

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی…

  • ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ گھی، آئل اوردیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پرپہنچ چکی ہےملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہےاور ٹیکسٹائل شعبےکوبند کر دیا گیا ہےجس سے مہنگائی کا مزید طوفان پیدا ہو گا۔

    بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں ضمنی الیکشن شفاف ہونا چاہیے لیکن اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ زین قریشی کی شکایت پر آر او نے تفتیش کی مسلم لیگ ن کے امیدوار سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں میٹنگ کر رہے تھے اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ اور سندھ حکومت غائب ہوچکی ہے۔

    سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق

    انہوں نے کہا تھا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے، لوگ ٹریفک پھنسے ہوئے ہیں، کئی نالے الٹے بہنا شروع ہوچکے ہیں، شہر کراچی پر سیاست کرنے والے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں پی ٹی آئی نے کراچی کے نالے صاف کروائے جس سے عوام کو رلیف ملا، سندھ حکومت نے ان نالوں کی دوبارہ صفائی نہیں کرائی، کراچی کے لوگوں کو پیپلزپارٹی ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا تھا کہ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں مگر نااہل ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ غائب ہے، سندھ حکومت صرف شہر کراچی سے بھتہ کلیکشن کا کام احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔

    لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

  • سری لنکن صدر اور وزیر اعظم کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ

    سری لنکن صدر اور وزیر اعظم کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ

    کولمبو: سری لنکن صدر اور وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں‌ ایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر راجا پکسے اور وزیر اعظم وکرما سنگھے نے عوام کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

    سری لنکن صدرفرارہوگئے

    سری لنکن سرکاری اہلکار کے مطابق صدر گوٹابایا راجا پکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور اس کے چند روز بعد وزیر اعظم بھی استعفیٰ دیں گے۔

    سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تصدیق کی ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے صدر نے فیصلہ کیا کہ وہ 13 جولائی کو استعفیٰ دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری مالیاتی بحران کے خلاف کئی روز کے احتجاج کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفے کے فیصلے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ہزاروں مشتعل مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہو گئے۔

    کورونا پرغلط حکمت عملی ،لاک ڈاون نے سری لنکا تباہ کردیا،صدرفرار،فوج میں بغآوت

    مظاہرین نے ہفتے کے روز ان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور دھاوا بول دیا تھا دارالحکومت کولمبو میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کے لیے ہزاروں مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کی اور رکاوٹیں توڑ دیں۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا تھا کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے کو ہفتے کے آخر میں طے شدہ ریلی سے قبل ان کی حفاظت کے پیش نظرکسی دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے-

    یاد رہے کہ یہ موجودہ صورت حال پچھلے کئی دن سے خراب تھی اور یہ اقدام ملک میں معاشی چیلنجز کے دوران بڑھتی سیاسی کشیدگی سے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کی خاطرملک میں کرفیونافذ کیا گیا ہے۔

    ادھر اس سے پہلے کولمبو میں صدر گوتابایا راجا پکسے کی برطرفی کے لیے بڑے عوامی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس نے کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔اس سے پہلے پولیس کے سربراہ چندنا وکرمارتنے کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات 9 بجے سے دارالحکومت میں کرفیو کا نفاذ ہو گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے حکم نامے تک کرفیو کے حالات میں لوگ گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔ کرفیو کولمبو شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی نافذ رہے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو صدر کے خلاف بڑی ریلی شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ کولمبو پہنچے ہوئے ہیں اورمظآہرین کی طرف سے سخت دباو کے بعد سری لنکن صدرکوفرارکرادیا گیا ہے-

  • آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مان لیں جن کی مخالفت کرتے رہے،عمران نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی حوالے سے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے عمران نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

    ملک میں سری لنکا والی صورتحال نہ ہونیکی وجہ عمران خان کی مدبرانہ سیاست ہے: فوادچوہدری

    رانا ثنا اللہ نےکہا کہ عمران خان سب سے بڑا فسادی اور فتنہ ثابت ہوا ہے جبکہ یہ اسلام آباد کو آگ لگانا چاہتا تھا جسے ہم نے ناکام بنایا دہشت گردی کے واقعات کو بہت جلد ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے اور ماہر معاشیات کے مطابق کیئر ٹیکر حکومت بھی پاکستان کو مستحکم نہ رکھ سکے گی نواز شریف نے بھی الیکشن کا ہی مشورہ دیا ہے۔

    سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے

    وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے کی سوجھ بوجھ رکھتی ہے اور ہم نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط بھی مان لیں جن کی مخالفت کرتے رہے، پاکستان کو اگر کمزور کر دیا گیا تو اس کے اثرات برے ہوں گے اس لیے پاکستان کا معاشی طور پر بہتر ہونا ضروری ہے۔

    پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوم قربانی اور ایثار کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ مشکل حالات میں قربانی اور ایثار جیسے جذبات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق

    قبل ازیں وزیراعظم نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں اور بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔

  • ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی میں مصروف

    ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی میں مصروف

    اسلام آباد: ملک بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا نمازِ عید تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی گئی جس کے بعد لوگ سنت ابراھیمی میں مصروف ہیں۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کی مسجد طوبیٰ میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں نماز عید پڑھی، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم کے ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نماز عید پڑھائی جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں نماز عید پڑھی۔

    نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی سکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں جبکہ الائشیں اٹھانے کے لیے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    نواب شاہ، آصف علی زرداری نے زرداری ہاوس میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی،،سابق صدر نے کارکنوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی آصف زرداری نماز عید کے بعد کارکنوں سے عید ملے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی-

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    انہوں نے اپنے زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں عوامی سہولت کے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ واسا حکام مون سون بارشوں کے دوران نالوں کی صفائی یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم نے مری میں سیاحوں کی آمد پرٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی کی ہدایت کی اور کہا کہ عید کی چھٹیوں میں بارہ کہوسےمری تک فری شٹل سروس چلائی جائے۔

    شہباز شریف نے غیرقانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔