Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی وزیر خارجہ کی مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    امریکی وزیر خارجہ کی مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے جبکہ یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نےعید الاضحیٰ کےمبارک موقع پربیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔

    دوسری جانب یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار اسلامی تہذیب، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔

    فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

    ڈاکٹراسد مجید نے دعا کی کہ اللّٰہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائےاللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے، آمین.

    خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں بعض افراد آج اور بعض اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گےپاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی-

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

  • چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک چینی خاتون نے 10 سال تک وکیپیڈیا پر روس کی تاریخ سے متعلق سیکڑوں جعلی اور فرضی معلومات درج کیں۔

    باغی ٹی وی : چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی خاتون نے 10 سال تک وکیپیڈیا پر روس کی تاریخ سے متعلق سیکڑوں جعلی اور فرضی معلومات درج کیں وکیپیڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ جعلی معلومات کا اندراج خاتون نے اکیلے ہی کیا خاتون کی شناخت زیماؤ کے نام سے ہوئی-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے وکیپیڈیا پر اپنے تعارف میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ روس میں تعینات ایک سفارتکار کی بیٹی ہیں اور ان کے پاس روسی تاریخ کی ڈگری ہے لیکن جب ان کا یہ جھوٹ آشکار ہوا تو انہوں نےاعتراف کیا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں، ان کے پاس صرف کالج کی ڈگری ہے لیکن ان کا تخیل بہت وسیع ہے۔

    رپورٹس کےمطابق خاتون نے 10 سال تک روس کی تاریخ پر 200 جھوٹےآرٹیکلز لکھےجن میں جعلی مقامات، واقعات اور کرداروں کے نام تھےیہ حقیقت اس وقت سامنےآئی جب ایک چینی ناول نگار یفان نےاپنی نئی کتاب لکھنے کے لیے چین کے وکیپیڈیا کو استعمال کرنا شروع کیا-

    یفان کو کاشین کے نام سے چاندی کی کان سے متعلق معلومات بہت دلچسپ لگیں اور وہ اس کے بارے میں پڑھتے رہے بعد ازاں انہوں نے روس کے ذرائع سے چاندی کی کان کے بارے میں جاننا چاہا تو انہیں پتا چلا کہ اس نام کی کوئی کان کبھی تھی ہی نہیں یوں یفان نے مزید ریسرچ کی اور انہیں پتا چلا کہ چینی وکیپیڈیا پر درج تمام معلومات ایک ہی خاتون نے کی ہیں جو جعلی ہیں۔

    یفاؤ کا بنایا گیا روس کا فرضی نقشہ جو اب وکی پیڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے

    ناول نگار یفان کے انکشاف کے بعد وکیپیڈیا نے اس معاملےکی تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ 10 سال سےزائد عرصے تک ایک ہی خاتون مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی روسی تاریخ لکھ رہی تھیں اورانہوں نے سیکڑوں آرٹیکلز لکھے ان آرٹیکلز میں فرضی کہانیاں تھیں، فرضی جنگیں اور فرضی کردار تھے جنہیں جوڑ کر جعلی تاریخ لکھی گئی۔

  • جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیروز والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پولیس نے جامن توڑنے پر معصوم بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد یوسف نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے 18جون کو بچی کو قتل کیا تھا، بچی کی لاش کی باقیات گزشتہ روز ملی تھیں۔

    قبل وزیر آباد میں ایک واقعے میں جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا تھا جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    ملزم موقع سے فرارہو گیا تھا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کیا تھا ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا،مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    رضامندی سے قائم جنسی تعلقات کو بعد میں”زیادتی” نہیں کہا جا سکتا، بھارتی عدالت کا فیصلہ

  • پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    لاہور: پی آئی اے عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی،جہاز میں چھوڑی جانے والی اشیاء مسافر کو واپس کر دیں-

    باغی ٹی وی :ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیا ملیں۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے بعد رابطہ کیا اور ضروری کارروائی و شناخت کے بعد مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کردیئے۔

    مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے بھی مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر واپس کر کے ایمناداری کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی ٹیکسی ڈرائیور پاکستان مسافر کا سامان لے کر حج مشن مکہ پہنچ گیا تھا-

    ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا، ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔

    ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا-

  • واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

    واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

    دنیا بھر میں مقبول تریں میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہےکہ واٹس ایپ اپنےصارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئےاور فرمائشوں پر آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے اور اب اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

    واٹس ایپ نے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو ‘رپورٹ’ کرسکیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔

    تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر کام کررہی ہے۔

    اپنے موبائل کو سائبر حملوں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟

    اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون (Delete for everyone)’ کے فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے جس کے تحت چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے یعنی اب میسجز ڈیلیٹ کرنے کی وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی، یعنی دو دن بعد بھی آپ بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی –

    یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، جب کہ آہستہ آہستہ اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ممکن ہوگی۔

    ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

  • امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے بھی ملیں،ابو عاقلہ کے خاندان کا مطالبہ

    امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے بھی ملیں،ابو عاقلہ کے خاندان کا مطالبہ

    الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکن صحافی خاتون شیریں ابو عاقلہ کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے امریکی جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے ملیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز لکھے گئے جوبائیڈن انتظامیہ کو خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس پر دکھ اور غم ہے کہ امریکی انتظامیہ کا ابو عاقلہ کی موت پر رد عمل دھوکے پر مبنی تھا اور اسرائیل کو اس جرم سے محفوظ بنانے کے لیے تھا۔

    الجزیرہ کی خاتون صحافی پر فائرنگ غیر ارادی طور پر ہوئی، امریکا

    یاد رہے کہ اس ہفتے میں امریکہ کی طرف سےابو عاقلہ کو گولی لگنے کے بارے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ابو عاقلہ اسرائیلی گولی سے ہی قتل ہوئی ہو مگر یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر نہیں کیا گیا وائٹ ہاوس نے 4 جولائی کواس واقعے کے بارے میں کہا تھاابو عاقلہ کولگنے والی گولی اس قدر ڈیمج ہو چکی تھی کہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ گولی کس کی تھی۔

    ابو عاقلہ کے عزیزو اقارب نے اس امریکی بیان پر کہا ہے کہ امریکہ اس طرح اسرائیل کی ذمہ داری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے –

    جبکہ اقوم متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے اپنی تحقیقات میں اس واقعے کو اسرائیلی فوج کی دانستہ گولی کا شاخسانہ بتایا تھا جس میں ابو عاقلہ کوسیدھی گولی ماری گئی تھی جبکہ سی این این ، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں بھی اسرائیلی فوج ہی اس صحافی خاتوں کے قتل کی ذمہ دار قرار دی گئی تھی۔

    تاہم اسرائیل ان حقائق سے انکار کرتا ہے۔ اسی طرح وائٹ ہاوس نے بھی سارے حقائق دیکھنے کے بعد کہہ دیا ہے کہ اسے یہ کہنے جواز نہیں نظر آتا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر گولی ماری ہو گی۔ بس یہ افسوسناک حالات کا نتیجہ ہے۔

    ہندوستان میں حجاب کی بنا پر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کردیا گیا

    تاہم ابو عاقلہ کے خاندان کو لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک صحافی خاتون کے اس بہیمانہ قتل پر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کا سایہ پڑ جائے گا-

    ابو عاقلہ کے خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی فوج کے ظلم کو چھپانے کا میلان رکھتا ہے یہ تو ایسے ہی ہے کہ آپ دنیا سے اور ہم سے بس یہ کہیں کہ چھوڑو آگے بڑھو اور اس معاملے پر خاموشی ہی بہتر ہے خط میں ابو عاقلہ کے خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوبائیڈن علاقے کے اپنے دورے کے دوران انہیں بھی ملیں ۔

    ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

    دوسری جانب وائٹ ہاوس نے اس مقتولہ صحافی ابو عاقلہ کے اہل خانہ کے خط پر یا ملاقات کی درخواست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    جب اس خط کے بارے میں امریکی پریس سیکرٹری سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا، ابھی یہ خط دیکھا نہیں ہے اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتے ، البتہ جوبائیڈن اس واقعے سے متعلق تحقیقات کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ امریکی سینئیر حکام ابو عاقلہ کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے گیارہ مئی کو جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ابو عاقلہ اس وقت جاں بحق ہو گئیں تھیں ، جب وہ الجزیرہ چینل کی طرف سے جنین کیمپ پر فوجی کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

    عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو…

  • فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

    فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

    مسجد الحرام اور مسجد النبویﷺ سے متعلق امور کے عمومی صدر نشین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے حرم انتظامیہ کے دو عہدیداروں کو فرائض میں کوتاہی کے الزام میں عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” عرب نیوز” کے مطابق سعی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے نائب مسجد الحرام میں انتہائی رش کے موقع پر ضیوف الرحمن کی آمد کے وقت اپنی ذمہ داری کما حقہ ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔


    حرمین شریفین کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین اللہ کے مہمانوں کی خدمت گاری میں کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے تمام متعلقہ اعمال پر زور دیا کہ وہ محنت اور شوق سے اپنے فرائض انجام دیں۔


    انہوں نے واضح کیا کہ عمومی صدارت حرمین شریفین قیادت کی امنگوں کے مطابق ضیوف الرحمن کو بہترین اور اعلی معیار کی خدمات فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

    ڈاکٹر السدیس نے عبدالحفيظ الثبيتی کو سعی کی جنرل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جبکہ سامي السويهری کو ان کا نائب مقرر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اولی الامر کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق نوجوان قیادت کو حجاج کی خدمت کا موقع دینا ہے۔


    ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ رواں برس حج سیزن کے دوران اپنی مثالی تیاریوں اور ممکنہ طور پر انتہائی صلاحیت کو بروئے لاتے ہوئے حاجیوں کو ایسی ایمانی فضا کی فراہمی یقینی بنا سکیں جس میں وہ اپنے مناسک بہترین انداز میں ادا کر سکیں۔

  • گوشت کوکم وقت میں کیسے گلایا جائے؟ چند آسان ٹپس

    گوشت کوکم وقت میں کیسے گلایا جائے؟ چند آسان ٹپس

    عید الاضحیٰ کے سب ہی مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں دعوتیں بھی ہوتی ہیں، اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں پکوان تیار کیے جائیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ گوشت تیزی سے گلایا جائے۔

    مگر اکثر اس میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر گوشت کو فریز کیا گیا ہو اور پھر پکانے کے لیے استعمال کیا جائےاس کے لئے آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جس سے گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

    گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:

    نمک
    سمندری نمک کو گوشت پر اسے پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے چھڑکیں، یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔

    چائے یا کافی
    چائے میں ٹینن نامی نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر گلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسٹرونگ سیاہ چائے کے ایک یا 2 کپ لیں، انہیں ٹھنڈا کرکے گوشت کو میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کریں یا کافی کی کچھ مقدار کو تیار کریں، اسے ٹھنڈا کرکے گوشت گرل کرنے سے 24 گھنٹے پہلے اس میں میری نیٹ کریں۔

    ترش عرق یا سرکہ
    ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھاتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کو استعمال کریں، جبکہ سرکے میں سیب کا سرکہ بہترین ہے مگر عام سفید سرکہ بھی مدد دے سکتا ہے۔

    بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر کی چٹنی یا مصالحہ
    ٹماٹر میں بھی تیزابیت ہوتی ہے اور اس کی چٹنی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

    بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    کچی انجیر یا پپیتا
    گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا مددگار ہوتا ہے جبکہ کچی انجیر بھی بالکل اسی طرح کام کرتی ہے۔

    ادرک اور لہسن کا عرق
    ادرک میں موجود انزائمے قدرتی طور پر پروٹین بریک ڈاﺅن کرتے ہیں ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

    کولا
    گوشت کو کولا (ڈائیٹ نہ ہو) سے بھی میری نیٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کم از کم آدھے گھنٹے تک گوشت کو کولا میں میری نیٹ کریں، اس میں موجود تیزابیت اس حوالے سے مدد دیتی ہے۔

  • کلیجی کی بد بو کیسے ختم کریں؟ چند آسان ٹپس

    کلیجی کی بد بو کیسے ختم کریں؟ چند آسان ٹپس

    بکرا عید ہو گھر میں کلیجی نہ پکے یہ کیسے ممکن ہے، بڑی عید پر جیسے قربانی کا گوشت تیار ہوتا ہے تو سب سے پہلے کلیجی چولہے پر چڑھا دی جاتی ہے لیکن کچھ خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ کلیجی تیار ہونے کے بعد اس کی بُو ختم نہیں ہوئی اور ٹھیک طرح سے گلی بھی نہیں۔

    آج ہم آپ کو کلیجی کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے، اس کے علاوہ ایک ترکیب بھی بتائیں گے جس سے کلیجی بے حد ذائقے دار اور نرم بنے گی۔

    کلیجی دھونے کا طریقہ:

    سب سے پہلے کلیجی کو باؤل میں موجود صاف پانی میں بھگوئیں اور اسے دھو لیں ، دوسرے باؤل میں تقریباً آدھا کپ دودھ اور ایک گلاس پانی شامل کرلیں (کلیجی زیادہ ہو تو دودھ اور پانی کی مقدار اس حساب سے لیں) اور پھر اسے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد دوبارہ اسے صاف پانی سے دھو لیں۔

    بو ختم کرنے کا طریقہ:

    لہسن کے کچھ جوے لیں اور انہیں چھلکے سمیت پیس لیں، ساتھ ہی اس میں حسبِ مقدار لیمو کا رس یا سرکا ملا لیں، اس آمیزے کو اچھی طرح سے کلیجی پر ڈال دیں اور مکس کردیں اب اس کلیجی کو 20 سے 25 منٹ تک رکھ دیں، پھر اسے ایسے ہی پانی سے دھو لیں اور چھان لیں تاکہ اس کا سارا پانی مکمل طور پر نکل جائے-

    کلیجی کو پکانے سے پہلے اگر تیل میں چار سے پانچ دانے میتھی کے ڈال دیے جائیں تو اس سے بھی کلیجی سے بدبو نہیں آئے گی، کلیجی کو بنا دھوئے اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور پندرہ منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی اچھی طرح دھولیں اب اس کو پکائیں تو بدبو ختم ہو چکی ہوگی –

    علازہ ازیں کلیجی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد پانی میں ڈال کر اس میں پانچ چمچ سرکہ ڈالیں اور 20منٹ کے لیے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے بھی کلیجی بلکل صاف ہوجاتی ہے اور بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے-

    مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب:

    کلیجی کا سالن:

    ایک کپ دہی میں آدھا چمچ لال پسی مرچیں، ایک چوتھائی کٹی مرچیں، تھوڑی سی ہلدی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک چمچ کٹا ہوا زیرا ملا کر بوٹیوں کو آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

    کڑھائی میں آئل ڈال کر 4 ثابت کالی مرچیں، 2 لونگ اور 2 بڑی الائچی ڈال دیں، پھر کدوکش کی ہوئی ایک پیاز اس میں شامل کریں پیاز ہلکی سی براؤن ہو جائے تو اس میں ایک سرخ ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں، ٹماٹر گل جائے تو اس میں دہی میں میرینیٹ کی گئی کلیجی شامل کریں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں، دہی کے پانی میں ہی کلیجی گل جائے گی۔

    کلیجی آئل چھوڑ دے تو اس میں نمک شامل کریں، 2 سے 3 منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اوپر سے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دیں۔

    ہمیشہ کلیجی میں نمک ہمیشہ پکنے کے بعد شامل کریں کیونکہ شروع میں ڈالنے سے کلیجی سخت ہو جائے گی۔

  • کراچی میں 24گھنٹوں میں کہاں کتنےبادل برسے؟تازہ ترین اعدادوشمارجاری

    کراچی میں 24گھنٹوں میں کہاں کتنےبادل برسے؟تازہ ترین اعدادوشمارجاری

    کراچی میں24گھنٹوں میں کہاں کتنےبادل برسے؟تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : کراچی،ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ڈیفنس،کلفٹن اورکینٹ اسٹیشن کےاطراف میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے-

    کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

    گلشن حدید میں 102اعشاریہ 7ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ،اولڈائیرپورٹ کےاطراف 53ملی میٹربارش ہوئی،پی اے ایف فیصل بیس پر46ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر38اعشاریہ 8ملی میٹر بارش ہوئی ،یونیورسٹی روڈپر28اعشاریہ 4ملی میٹر،قائدآبادمیں 25اعشاریہ 5ملی میٹر بارش ہوئی اورنگی ٹاون میں 5اعشاریہ1ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی-

    ناظم آبادمیں 20اعشاریہ4ملی میٹر،گڈاپ میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،ڈیفنس فیزٹومیں 10اعشاریہ5ملی میٹر،سعدی ٹاون میں 9اعشاریہ 1ملی میٹر بارش ہوئی ، کیماڑی میں 8 ملی میٹر،سرجانی ٹاون میں 7اعشاریہ2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،گلشن معمارمیں 6اعشاریہ6ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 5اعشاریہ 5ملی میٹر بارش ہوئی

    کے الیکٹرک کا کہنا ہےکراچی میں مون سون بارش کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ،گلشنِ حدید اور گڈاپ میں سڑکوں گلیوں میں بہت زیادہ پانی کھڑا ہو گیا ہے ، پانی کی موجودگی کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری کا سا منا ہےبارش کے دوران 1,900 فیڈرز میں سے تقریباً150 فیڈرز متاثر ہوئے تھے،علاقائی ٹیموں سے کلیئرنس ملتےہی متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی-

    کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

    دوسری جانب مخمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملتان میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،خاران میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا سبی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ،ژوب میں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    راولپنڈی،نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش تھم گئی بارش رکنے کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول پر آنا شروع ہوگئی کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقامات پر پانی کی سطح ساڑھے 5فٹ ہو گئی،راولپنڈی میں مجموعی طور پر 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی-

    بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل