Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا اداکارہ کی جانب سے اپنی مہندی کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغا ز ہو گیا ہے کاجل اگروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت اور خوش نظر آ رہی ہیں ۔

    کاجل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھوں پر خوبصورت ڈیزائن کی مہندی لگی ہوئی ہے۔

    بلاک بسٹر فلم ’سنگھم‘ کی ہیروئن کاجل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’نظر بد دور‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔

    دوسری جانب کاجل کے منگیتر گوتم کیچلو نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ شادی سے متعلق رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم گوتم نے اپنی ان تصاویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

    واضح رہے کہ کاجل اگروال کل 30 اکتوبر بروز جمعہ اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کاجل اگروال نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 30 اکتوبر 2020 کو اپنے منگیتر گوتم کیچلو کے ساتھ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

  • اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’سُپر اسٹار‘ قرار دے دیا

    اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’سُپر اسٹار‘ قرار دے دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اُبھرتی ہوئی با صلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’سُپر اسٹار‘ قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مقبول ترین ڈرامہ سیریلز ’میرا دل میرا دشمن‘ اور عہد وفا میں میں شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئ نئی تصاویرمداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں جنہیں مداحون کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-

    اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے جوعلیزے شاہ کے ڈرامہ کے سیٹ کی ہے جو رواں سال ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

    تصویر میں علیزے شاہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ اور مُسکرا رہی ہیں۔

    علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’سُپر اسٹار‘ لکھا جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ خوبرواداکارہ نے خود کو سُپر اسٹار قرار دیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ThrowBack کا بھی استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ہاتھ میں موبائل فون پکڑے ہوئے آنکھیں بند کر کے کچھ سوچنے کے انداز میں بیٹھی تھیں-

    اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ادکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چل دل میرے‘ کا ایک شعر لکھا تھا کہ یہ دُنیا جھوٹی ،لوگ لُٹیرے-

    خیال رہے کہ علیزے شاہ نہ صرف خوبصورت ماڈل ہیں بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی جبکہ ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں بھی اداکارہ کی اداکاری کو بھی مداحوں نے خوب سراہا-

    اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے دُنیا کو جھوٹی قرار دیا

  • آپ کا حُسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ سوال پر زرتاج گل شرما گئیں

    آپ کا حُسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ سوال پر زرتاج گل شرما گئیں

    وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گُل ایک کانفرنس کے دوران صحافی کے پوچھے گئے سوال پر شرما گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے زرتاج گُل سے سوال کیا کہ کیا آپ کا حُسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کے اس سوال پر وفاقی وزیر ماحولیات پہلے شرمائیں پھر مُسکرا دیں پھر کہا کہ میں قبائلی ہوں لیکن اب مُجھ میں پہلے جیسی بات نہیں رہی سیاسی جدو جہد میں قدرتی حُسن اتنا ہی بچا ہے اب تو میری کلاس فیلوز بھی مُجھے نہیں پہنچانتیں کہتی ہیں کہ یہ وہی ہے لیکن گھر والوں کے لئے میں آج بھی خُوبصورت ہوں-

    زرتاج گل نے صحافی کے سوال پر مزید کہا کہ دنیا میں تمام لوگ بہت خوبصورت ہیں اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو جس رنگ اور جس پرسنالٹی میں بھی پیدا کیا ہے بہت خوبصورت پیدا کیا ہے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیئے-

    وفاقی وزیر محولیات نے کہا کہ میں ڈیری غای خان میں الیکشن لڑ کر جیت کر پارلیمنٹ میں آئی ہوں اور میں اس قدر سموگ، دھوپ اور گرد کے لئے ایکسپوز ہوں چونکہ گرمی سردی میں میری پریکٹیکل سیاست ہے تو انہوں نے کہا یہ جو آپ لوگوں کو نظر آ رہا ہے بس اتنا ہی بچا ہوا ہے-

    وا ضح رہے کہ اس سے قبل موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ، زرتاج گل نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے کی 57 مصنوعات جن میں کچھ بین الاقوامی برانڈز شامل ہیں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

    زرتاج گُل نے بتایا تھا کہ حکومت جلد کی مصنوعات میں پارے اور دیگر نقصان دہ مادوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے متعلق گمراہ کن اشتہاروں کی حوصلہ شکنی کریں عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف) حکومت کو مالی اعانت فراہم کررہی ہے تاکہ انسانی صحت اور ماحولیات کو مرکری اورمرکری کےمرکبات سے بچایا جاسکے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں زرتاج گُل نے کہا تھا کہ رنگ چٹا کرنے والی ہر وہ کریم جس میں پارے کی مقدار خطرناک شرح تک ہے، اس کے خلاف میری وزارت ایکشن لے رہی ہے، لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔ ایسی ہر کریم کا غیر مناسب پرچار نہ صرف معاشرتی گراوٹ اور کم خود اعتمادی کا باعث ہے، بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے-

    رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

    حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

  • ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان اور عبدالرحمنٰ غازی کا کردار نبھانے والے تُرک اداکار جلال نے اپنے امت مسلمہ اور مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد ﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اپنے گھروں ،مساجد اور بازاروں کو سجاتے ہیں محافل میلا د کا انعقاد کرتے ہیں اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

    ترک ادکار جیم اوچان نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک اور پُر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور مداحوں کو خاتم النبیین ﷺ کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے-

    ترک اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پیغام کے ذریعے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں شئیر کیا ہے۔

    جیم اوچان حال ہی میں پاکستانی اداکار عمران عباس سے بھی ملاقات کرچکے ہیں اس ملاقات پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    دوسری جانب ارطغرل غازی میں عبدالرحمنٰ غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پیغام شئیر کیا ہے اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے-

    واضح رہے کہ جلال اکثر وبیشتر اپنے پاکستانی مداھوں کے لئے پیغامات شئیر کرتے ہیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پاکستان اور پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چُکے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر نے مداحوں کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے-

  • ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو خاتم النبیین کا یوم ولادت عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مسجد نبوی اور اسم پاک محمد ﷺ کی تصاویر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں تحریر کیا ہے۔


    اپنے ٹوئٹر پیغام میں براق نے سورۃالتوبۃ کی آیت نمبر 128 کا ترجمہ لکھا کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد بھی پیش کی-


    براق نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سورۃ التوبۃ کی آخرہ دو آیات 128 اور 129 بھی شئیر کیں جن کا ترجمہ یوں ہے: کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-(128)

    پھر اگر وہ منہ موڑ دیں تو کہہ دے مجھے اللہ ہی کافی ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کا رب ہے-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    تاہم اب ترکش شیف رواں ماہ پاکستان آئیں گے دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل نے ایک سادہ سی تقریب میں منگنی کرلی جس میں صرف چند دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی: ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے اپنے گھر میں منعقد ایک تقریب میں منگنی کر لی منگنی کی تقریب میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    رواں برس مقبول ترین اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنائی ان کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    رحمت اجمل کی بہن نے اداکارہ کے ساتھ منگنی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری بہن کی منگنی-

    پاکستانی ماڈل کے منگیتر کا نام طیب سلیم ہے اور دونوں شادی کب کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    رحمت اجمل نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی 2 میوزک ویڈیوز ’دل لگائیں’ اور ‘دل کی خیر میں اداکاری کی علاوہ ازیں انہوں نے رواں برس مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ڈرامے میں مہوش (عائزہ خان) کی دوست عائشہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ایک آن لائن کلاتھنگ اینڈ ڈیکور اسٹور رہسٹور (Rehstore) کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

  • عثمان مختار کے بعد  ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف اداکار عثمان مختار کے بعد پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا-

    ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    ماڈل نے اپنے شوہر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے شوہر کی رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے…

  • زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جلوے د کھائیں گی-

    باغی ٹی وی :فلم نگری کی نامور اورباصلاحیت اداکارہ زاراشیخ چھوٹی سکرین پر ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈیبیو کریں گی شوبز ویب سائٹ گلیکسی کی رپورٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں میں کام کی آفرز کی ہوئیں لیکن بطور اداکارہ میں ایسے اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھی لیکن جب ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کی آفر ملنے کے بعد اسکرپٹ پڑھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جوکہ میں نے سوچ رکھیں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں اس آفر کو انکار نہیں کر سکی۔

    زارا شیخ نے ڈرامہ رقص بسمل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ اس آنے والے ڈرامے میں میرا کردار واقعی دلچسپ ہے۔ ٹیم بھی اچھی ملی ہے اس لئے کام کرنے میں بھی مزہ آئے گا۔

    عمران اشرف (موسیٰ)
    واضح رہے کہ ’رقص بسمل‘ کے ہدایتکار وجاہت رؤف ہیں اور اس کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے اس ڈرامے میں عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے – ’رقص بسمل‘ میں سارہ خان زہرا اور عمران اشرف موسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

    سارہ خان (زہرا)

  • عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ثبات ڈرامے میں حارث کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پیغام میں اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

  • دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ پھر منشیات معاملے میں این سی بی کے ریڈار پر آنے کے امکان

    دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ پھر منشیات معاملے میں این سی بی کے ریڈار پر آنے کے امکان

    بالی وڈ سُپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوبز انڈسٹری میں منشیات کے معاملے میں دوبارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر آ سکتی ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دیپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران کرشمہ پرکاش کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی جسے ڈگرز کنٹرولنگ کے ادارے نے قبضے میں لے لیا۔

    اس چھاپے کے بعد این سی بی نے دوباہ کرشمہ پرکاش کو طلب کرلیا ہے کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد جب این سی بی نے ان سے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی تو اس کے بعد سے انہوں نے ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران تفتیش کی کڑیاں بالی وڈ میں ڈرگز کے استعمال تک جا پہنچی تھیں۔

    اسی سلسلے میں سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تو انھوں نے ڈرگز کے معاملے میں سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور ان کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے اس حوالے سے دیپیکا کی بھی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی جس کا انہوں اعتراف بھی کیا تھا۔

    تاہم اب دوبارہ دیپیکا کی مینیجر کے گھر سے منشیات ملنے کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ ڈرگز کے معاملے اداکارہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے-

    دیپیکا پڈوکون اور جیکولین فرنینڈس سمیت 11 افراد سرکاری کارڈ پر پیسے بٹورنے لگے

    بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آر درج