Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یورپ کا دہرا معیار  تحریر: ابوھریرہ عاشق علی بخاری

    یورپ کا دہرا معیار تحریر: ابوھریرہ عاشق علی بخاری

    یورپ کا دہرا معیار
    تحریر ابوھریرہ عاشق علی بخاری

    اس وقت دنیا مختلف اطراف سے خانہ جنگی کے دہانے پہ ہے. امریکہ میں نسلی فسادات، بھارت چین معاملہ، امارات کا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ، پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی تیاری، پڑوسی ملک افغانستان کے پریشان کن حالات اس تمام صورتحال کے درمیان فرانس کا ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان جو ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے.
    وہ نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم جو ہمیشہ لوگوں کے ساتھ بھلائی کرتے رہے اور کبھی کسی کو تکلیف نہ دی بلکہ اپنے ساتھیوں کو اس بات کا درس دیا کہ کسی کو تکلیف مت دینا. آج امن کے ٹھیکے دار گہری نیند کے مزے لے رہے ہیں اور یہ نیند اس وقت مزید گہری ہوجاتی ہے جب معاملہ مسلمانوں کا ہو. یہ امن کے مامے ہمیشہ کمزور ممالک پر دباؤ ڈالتے رہتے ہیں کہ یہاں آزادی اظہار رائے نہیں ہے. کبھی قادیانیت تو کبھی کسی اور فرقے سے متعلق خصوصی احکامات جاری کرتے نظر آتے ہیں لیکن جب بات اسلام، پیغمبر اسلام اور قرآن مجید کی توہین کی ہو تو نہ کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، نہ اظہار رائے کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا سے مواد ہٹایا جاتا ہے کہ اس سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوگا.
    برقعے پر پابندی، راہ چلتی مسلمان باپردہ عورت کو حقارت کی نظر سے دیکھنا، داڑھی والوں پر ظلم، اذان پر پابندی کیا یہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں؟ اور نہ ہی ان ممالک پر دباؤ ڈالا جاتا ہے.
    جب بات اپنے مفادات کی ہو پھر پاکستان یا کسی اور ملک میں عیسائی یا اپنے نمک خور کا پتہ چل جانے پر اپنی پوری طاقت کا زور لگا کر اسے باحفاظت اس ملک سے فرار کرواتے ہیں، کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے؟
    کیا اب بھی مسلمان عوام اور حکمران ان سے امید لگائے بیٹھے ہیں؟
    کہاں ہیں لبرل ازم اور سیکولرازم کا نعرہ لگانے والے؟ کہا ہیں موم بتی مافیا؟
    حقیقت یہ کہ اب مسلمانوں کے اجتماعی طور پر جاگ جانے کا وقت ہے. آپس کے اختلافات کو بھلا کر، اپنی ٹوٹی پھوٹی معیشتوں کے رونے سے نکل کر ایک امت بننا ہوگا.
    اقوام متحدہ، یورپین اقوام سے امیدیں لگانا چھوڑنی ہوں گی.
    اپنے مفادات اور مقاصد بغیر کبھی بھی وہ آپ کی مدد نہیں کریں گے.
    اور اگر واقعی ہم آقائے دو جہاں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں یورپ کی ثقافت کو نکال باہر پھینکنا ہو گا بلکہ
    بقول شاعر مشرق
    دو رنگی چھوڑ یک رنگ ہوجا
    سراسر موم یا سنگ ہو جا
    جس ذات کا دن رات ہم دم بھرتے ہیں پھر بات بھی اسی کی مانی ہوگی، آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی نہیں چلے گی.
    دیوبندی اہل حدیث، شیعہ سنی، عربی عجمی کے خول سے جب تک ہم باہر نہیں نکلتے ان ملعونوں کے حوصلے ایسے ہی بلند ہوتے رہیں گے.
    بیانات، ریلیاں، جلسے اس کا حل نہیں بلکہ حل صرف اور صرف وہی ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کر کے دکھایا.

  • مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں  یاسر حسین

    مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کے مطابق مردوں کا کچن میں کام کرنا بری بات نہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شونز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو قیمہ بنانا سکھایا ہے-
    https://www.instagram.com/tv/CEoXApdDGp-/?igshid=i7fue6e9p9fu
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ قیمہ بنایا ہے میں نے-

    یاسر حسین نے لکھا کہ ترکیب دیکھ لو اور مداحوں کو کچن مین کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ باہر کا گندا کھانا کھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑی محنت کرلی جائے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں حسن حیات خان، ساجیل میر اور عمر عالم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا وہ آجائیں اور اُن کے ساتھ قیمہ کھائیں۔

    اس کے علاوہ آخر میں انہوں نےمزید لکھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کو یاد کررہے ہیں۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اداکار احمد علی بٹ نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اور سادہ ریسیپی ہے وہ اسے ضرور ٹرائے کریں گے-جس پر یاسر حسین نے احمد علی بٹ کی ککنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو خود مشہور و معورف کُک خواجہ کوکب کو کمپیٹیشن دے سکتے ہیں اتنے اعلیٰ کھانے بناتے ہیں –


    یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
    جبکہ حسن حیات خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی جلدی دروازہ کھولو-

    یاسر حسین کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مداحوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کئے جن کے یاسر حسین نے جواب بھی دیئے-

    یاسر کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یاسر حسین خیالوں میں حلیمہ سلطان کا قیمہ بنا رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ یاسر بھاےی ارطغرل ستمبر مین پاکستان آرہا ہے ان کے لئے کون سی ریسیپی بنائیں گے جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ محبت بھرے کباب-


    یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
    مداحوں نے یاسر کی بنائی ہوئی ریسپی کے حوالے سے مزید مشورے بھی دیئے گھے کم ڈالنے کے مشورے پر یاسر حسین نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ باقی گھی مین نے دروازوں میں ڈال دیا تھا وہ چیں چیں کر رہے تھے-

    جبکہ ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لنڈے کے کپڑے اور لنڈے کا کُک جس پر یاسر حیسن نے جواب دیا کہ چائنہ کے سنجے دت کتنا جلے گا-

  • ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مشتمل شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر جاری ویڈیو پیغام میں انجین آلتان نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور پاکستان سے ملنے والے محبت اور ستائشی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔

    انجین التان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں بلیو ورلڈ سٹی کو اپنا نیا گھر سمجھتا ہوں –

    تُرک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے کہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انجین التان کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

    تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اداکار جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کی طرز کی بنائی گئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔

    انجین التان کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اوراداکار رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے –


    اس سے قبل انجین التان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے-اداکار اس پہلے بھی اپنے بیشتر انٹرویوز میں وہ پاکستان میں کام کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • کنگنا رناوت کا بالی وڈ اداکاروں کے منشیات  کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    کنگنا رناوت کا بالی وڈ اداکاروں کے منشیات کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    بالی وڈ میں آئے دن نت نئے تنازعات کھڑا کرنے کے باعث اسکینڈل گرل کے نام جانی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور پر منشیات کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےانہیں منشیات کے ٹسیٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے اسکینڈل میں گھرے رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے بھی نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، ایان مکرجی اور وکی کوشک سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ منشیات کے ٹیسٹ کے لیے اپنے خون کے نمونے دیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یہ چاروں کوکین کے عادی ہیں جبکہ میں چاہتی ہوں کہ یہ چاروں ٹسیٹ کروا کر اپنی صاف رپورٹ پیش کرکے ان افواہوں کی تردید کریں۔

    سوشانت خودکشی کیس میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اس سے متعلق دیگر بالی وڈ اسٹارز کے اہم راز بھی افشاں کئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی جنہیں سوشانت کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے اُن کے انٹرویو کے بعد کنگنا نے بالی وڈ انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بات کی ہے۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ میں ایسے کئی اداکار دیکھے ہیں جو نشہ کرتے ہیں کنگنا رناوت نے بتایا کہ میری عمر کے کئی اداکار اکیلے نشہ کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو منشیات فروش ہیں اور سب کچھ منظم طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔

    اداکارہ نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نہ صرف اداکار بلکہ ساتھ ہی اُن کی بیویاں بھی اس قسم کی پارٹیز کی میزبانی کرتی ہیں ان کی پارٹیوں کا ایک منفرد ماحول ہوتا ہے جہاں صرف نشہ کرتے اور دھوکے باز لوگ پائے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا دوسری جانب ایسے بھی اداکار ہیں جوکھلے عام یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ نشہ کرتے ہیں تاہم یہی وہ لوگ ہیں جو اقربا پروری کی تشہیر کرتے ہیں بچپن سے نشے کے عادی ہوتے ہیں اور پھرا سٹار اور ڈائریکٹر بن جاتے ہیں اُن میں سے وہ ایک اداکار کے ساتھ ڈیٹ بھی کرچکی ہیں۔

    کنگنا رناوت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کئی حکومتوں نے تو بالی وڈ ڈرگ مافیا کو چڑھانے میں خوب مدد بھی کی ہے اور یہ سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں دونوں ہی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان میں سے کچھ کی حقیقت کو تو ایک فلم میں بھی دکھایا گیا تھا لیکن افسوس کے سچ کو اس میں سے مٹا دیا گیا لہٰذا میرا سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ کیسے اچھے تصور کیے جاسکتے ہیں-

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

  • معاشرے سے بچوں کے جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے بچوں سے کھل کر بات کرنا ہو گی ایمان زینب مزاری

    معاشرے سے بچوں کے جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے بچوں سے کھل کر بات کرنا ہو گی ایمان زینب مزاری

    ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ ایمان زینب مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہوں گی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد پر کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم کتنے معصوم بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر آواز بلند کرینگے. ہمارے ہی معاشرے میں یہ بدکاری ہے. اس کو ختم کرنے کے لئے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہونگی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-


    ایمان مزاری نے لکھا کہ 2018 میں ہر روز 10 بچوں کو جنسی زیاتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا یہ غلیظ ذہنیت جو بچوں کو بھی نہیں چھوڑتی کسی کو پھانسی دینے سے یا قانون سازی سے نہیں ختم ہوگی. زینب, زین.. ہم کتنے معصوم بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر آواز بلند کرینگے. ہمارے ہی معاشرے میں یہ بدکاری ہے.

    انہوں نے لکھا کہ اس غلاظت کو ختم کرنے کے لئے ہمیں یہ چند ضروری اقدامات کرنے ہوں گے-

    1. ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہونگی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-

    2. ریاست کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ میں تبدیلیاں لانی ہونگی خاص کر وقتی تحقیقات اور حساسیت ے معاملہ مد نظر رکھتے ہوے-

    3- بحیثیت ایک شہری ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کو رپورٹ کریں اور اگر ہمارے ارد گرد ایسے کوئی واقعات سامنے ہو تو ہماری مداخلت لازمی ہے-

    4. ہمارے سکولوں اور گھروں میں بچوں کو باقاعدہ سمجھایا جائے کہ چاہے کوئی رشتےدار ہو یا کوئی اجنبی اگر وہ کسی بھی صورت حال میں مضطرب ہو تو اس کا اظہار کرے کسی با اعتماد شخص سے یعنی اپنی والدہ, والد یا اگر بچے کو گھر کے اندر ہی ایسے مسائل ہو تو حکومتی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں.

    ایمان زینب مزاری کی ان ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا –


    ایک صارف نے کہا کہ جب کوئی ایسا واقع ہو جائے تو تم لوگ دکھاوے کے لیے سوشل میڈیا پر چیختے ہو۔ لیکن اس کے مستقل حل کی طرف جاتے ہی نہیں۔ اس کا واحد حل سرعام پھانسی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ تکلیف بھی تم جیسے غلیظ لبرلز کو ہی ہوتی ہےاس لیے اپنا رنڈی رونا بند کرو۔
    https://twitter.com/ImraanRafi/status/1301415980258799617?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ مجرم کوخوف کاشکار کیےبغیر یہ سب نہیں رکے گا بچوں سے بات کرنا مسئلے کاحل نہیں کیونکہ بچوں کی صورتحال اسیس کرنے کی صلاحیت کم ھوتی ھے دوسرا مجرم ایسے کیسز میں بچوں کی جان لینے تک اسی لیے جاتے ھیں کہ انہیں پہچانےجانےکا ڈر ھوتاھے لہٰذہ بچے کا، صورتحال کو جج کرلینا بھی خطرناک ھوسکتاھے

  • باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ڈاکیومینٹری میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ڈاکیومینٹری میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ سُپر ماڈل فریال مخدوم ڈاکیو مینٹری میں جلد ہی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ماڈل فریال مخدوم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ان کی ٹی وی سیریز جلد منظر عام پر آرہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEpPifthkbE/?utm_source=ig_embed
    فریال مخدوم نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اوران کے شوہر باکسر عامر خان بی بی سی تھری کی دستاویزی ٹی وی سیریز ’میٹ دی خانز‘ میں دکھائی دیں گے۔

    فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’میٹ دی خانز‘جلد نشر کی جائے گی۔

    یہ ڈاکیومنٹری شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائے گا،باکسر اپنی نجی زندگی، کیریئر اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائیں گے جبکہ فریال محمود بریک اپ، سرالیوں کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پیدائش اور دیگر مسائل پر بات کریں گی-

    واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی ان کے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے –

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

  • مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کے ساتھ ہوں  راحت فتح علی خان

    مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کے ساتھ ہوں راحت فتح علی خان

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی آفت یا مصیبت آجاتی ہے بہت دل دکھتا ہے تاہم ہمیں قدرتی آفات پر بر سے کام لینا چاہیئے-

    انہوں نے کہاکہ کراچی بہت ساری مصیبتوں سے نبرد آزما ہے ہم سب کو مل کر کراچی کے پریشان حال شہریوں کی مدد کرنا چاہیے ہزاروں گھر بارش کے پانی میں ڈوب گئے ان گنت شہری بےگھر ہوگئے-

    راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ کراچی سے مجھے خاص محبت ہے شہر قائد میں میرے لاکھوں چاہنے والے بستے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں میں نے ٹی وی پر کراچی جیسے خوبصورت شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا تو اداس ہو گیا

    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جلد کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں گی اور بہت جلد ہم کراچی میں اپنے مداحوں کے سامنے ہوں گے-

    فیصل قریشی کی مسلسل 7 دن بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر طنزیہ تنقید

    مزاحیہ تبصرے کرکے اور میمز بنا کر پہلے سے پریشان حال کراچی والوں کی مزید دل آزاری…

    کراچی کے حالات پر مہوش حیات اور انوشے اشرف کی حکام بالا پر شدید تنقید

  • آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی انصاری کی پاکستانی ڈراموں پر تنقید

    آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی انصاری کی پاکستانی ڈراموں پر تنقید

    حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کے لئے نامزد ہونے والی پاکستان کی سینئیر اور کلاسیکل اداکارہ بشرٰی انصاری کا موجودہ دور کے ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج کے ڈرامے افئیرز ، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے-

    باغی ٹی وی : لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے اردو نیوز کو دیئے گئے انٹر ویو میں اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے علاوہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر بھی کُھل کر بات کی-

    اداکارہ نے حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز کے لئے نامزدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ستارہ امتیاز پندرہ سال پہلے مل جانا تھا لیکن دیر سویر ہو ہی جاتی ہے کوئی بات نہیں۔

    آج کل بشریٰ انصاری کا لکھا ہوا ڈرامہ ’زیبائش‘ پاکستان کے نجی چینل پر دکھایا جارہا ہے جس میں بشریٰ انصاری خود بھی نہایت اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے اس بارے میں کہا انہیں اس ڈرامے کا جہاں اچھا رسپانس مل رہا ہے وہاں تنقید بھی سننے کو مل رہی ہے کہ ڈرامے میں اپنی فیملی کے پانچ لوگ اکٹھے کر لیے۔ انہیں لگتا ہے کہ بعض اوقات ایک ہی فیملی سے پانچ لوگوں کا باصلاحیت ہونا ہی منفی پوائنٹ بن جاتا ہے۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجوہ دور کے فنکاروں کا پی ٹی وی کے دور کے فنکاروں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے نئے لکھنے والوں کو موقع نہیں ملتا ان سے دس گنا باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو سامنے نہیں آسکے-

    اردو نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے بشریٰ نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ کیا زارا نور عباس، اسما عباس اور اسد صدیقی کو میں نے پرموٹ کیا ہے؟ کیا انہیں پہلی بار میں نے چانس دیا؟ تنقید کرنے والے یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ یہ تمام لوگ پہلے سے کام کررہے ہیں اور لوگ ان کی صلاحیتوں کو مانتے ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اقرا عزیز اور یمنی زیدی کی مداح ہیں لیکن کہ زارا نور نوشی کے کردار کے لیے موضوع ترین تھی۔ زارا کی رگ رگ میں اداکاری ہے-

    بشریٰ انصاری نے اپنی ہی فیملی ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسما عباس کو اس کردار میں لینے کی وجہ اس کا ڈانس میں ماہر ہونا ہے۔ ڈرامے میں دو مجرے دکھانا تھے اور اسما کمال کی ڈانسر ہیں حالانکہ کہیں سے سیکھا نہیں اور ہم نے جو رقص کروانا تھا ڈرامے میں اسما سے وہ نہیں کروا سکے کیونکہ پیمرا کی پالیسی آڑے آگئی ورنہ تو یہ کردار صبا فیصل اور روبینہ اشرف بہت اچھا کر سکتی تھیں۔

    اداکارہ نے لبنیٰ فریاد نامی عورت کی تنقید پر رد عمل دینے کے بارے میں انٹر ویو میں بتایا کہ وہ پہلے سے ڈپریسڈ بیٹھی تھیں کسی وجہ سے اورایک لمحے کو غصہ آیا اور جواب دے دیا جس کا مجھے افسوس ہے کیونکہ نہ وہ رائٹر ہے نہ ڈائریکٹر نہ ایکٹر تو مجھے اس کی بات کو اتنا سنجیدہ نہیں لینا چاہیے تھا مجھے اس مجھے اس خاتون کو جواب نہیں دینا چاہیے تھا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ سوشل میڈیا پر جواب دینے سے ایسے وبال اٹھ جاتا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہاں یہ ضرور ہے کہ میں نے جب اسے جواب دیا تو اس کے بعد انہوں نے ویڈیوز میں لوگوں کو گالیاں دینے کے سلسلے کو روک دیا ہے جو کہ اچھی تبدیلی ہے-

    بشرٰی انصارئ نے انٹر ویو میں بتایا کہ میرے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس ضرور ہیں لیکن میں نے کبھی استعمال نہیں کئے-

    بشرٰی انصاری نے کہا کہ کمرشل ٹی وی کی اچھی بات یہ ہے کہ ایک نوکرانی کا کردار کرنے والی بھی پچاس ہزار گھر لے جاتی ہے ہم تو آٹھ آٹھ دن کام کرتے تھے تو 800 روپیہ ملتا تھا پرائیڈ آف پرفارمنس ملا تو پانچ سو روپے کا اضافہ ہو گیا سیدھی سی بات ہے کہ ہم تو شہرت اور فن کی خدمت کی خاطر کام کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میری ڈریسنگ سٹائل پر تنقید ہوتی ہےلیکن تنقید کو سنجیدہ نہیں لیتیں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ میں خوبصورت ہوں تو کیوں نہ خوبصورت نظر آﺅں آنگن ٹیڑھا میں27 سال کی عمر میں بوڑھی عورت کا کردار ادا کیا۔ جب میں جوان تھی تو بڈھی بننے سے نہیں ڈری تو اب کیوں ڈروں، میں خوبصورت ہوں تو مجھے خوبصورت لگنا بھی چاہیے یہ میرا حق ہے۔

    بشرٰی انصاری نے کہا کہ کمرشل ٹی وی کی اچھی بات یہ ہے کہ ایک نوکرانی کا کردار کرنے والی بھی پچاس ہزار گھر لے جاتی ہے۔ ‘ہم تو آٹھ آٹھ دن کام کرتے تھے تو 800 روپیہ ملتا تھا۔

    بشریٰ کا کہنا ہے کہ وہ مانتی ہیں کہ آج کا ڈرامہ شادی، طلاق اور افیئرز سے باہر ہی نہیں نکل رہا۔یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’’زیبائش‘‘ کا موضوع بھی طلاق اور شوہر کے دوسری عورت کے ساتھ تعلق پر مبنی ہے۔

    تاہم اس حوالے سے بشریٰ انصاری نے کہا کہ ان کے ڈرامے ’’زیبائش‘‘ میں پی ٹی وی کا رنگ نظر آتا ہے ڈرامے کے ڈائیلاگز پی ٹی وی کے ڈراموں کی یاد دلاتے ہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ میرے ڈرامے میں مجھے طلاق ہوئی لیکن اس طلاق کے گرد وہ ڈرامہ نہیں گھوم رہا۔ اس میں باقی کردار بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ میں نے تو اپنے ڈرامے کا نام بھی ’زیبائش‘ رکھا۔ آج کل کے ڈراموں کے نام ہیں ’مجھے طلاق چاہیے‘، ’بیٹا نہیں بیٹی چاہیے‘ وغیرہ وغیرہ، میں نے تو نام بھی سوچ سمجھ کر رکھا ہے-

    انٹر ویو کے دوران بشریٰ سے پوچھا گیا کہ ڈائریکٹر اقبال حسین کے ساتھ شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہ ہمیں شوق نہیں ہے کہ ہم عوام میں جا کر رشتوں کا پیپا بجائیں ہماری ذاتی زندگی ہماری ہے لیکن جب میری شادی کی خبریں آئی تھیں تو افسوس ضرور ہوا تھا لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جس کو جو کہنا ہے کہتا رہے میں ایسی باتوں کی وضاحت کرنا پسند نہیں کرتی۔

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے…

    ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ لوگ مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہیں یمنیٰ…

  • رسوڑے میں کون تھا؟ پر ہانیہ عامر کا دلچسپ ردعمل

    رسوڑے میں کون تھا؟ پر ہانیہ عامر کا دلچسپ ردعمل

    پچھلے کچھ چند دنوں سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہر طرف ‘رسوڑے میں کون تھا؟ کی دھوم ہے اور لوگ اس ڈائلاگ پرمیمز بناتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں –

    باغی ٹی وی : رسوڑے (کچن) میں کون تھا ایک بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے میں کون تھا؟

    یہ سوپ سیریل 10 برس قبل شروع ہوا تھا اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور انٹر نیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا صارفین نے اس پر مختلف میمز اور ویڈیوز بنائیں-

    یہاں تک کہ سوشل میڈیا سائٹس پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟ یہاں تک کہ پاکستانی ادا کار محب مرزا اور ہانیہ عامر بھی اس ڈائلاگ پر بھی تبصرہ کیا جس نے دونوں فنکاروں کے مداحوں کو خوب محفوظ کیا-
    https://www.instagram.com/p/CEW90C6lswZ/?utm_source=ig_embed
    اداکار محب مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی اور پوچھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے بعض مداحوں نے بارشوں کے باعث کراچی کی صورت حال کے مدنظر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ رسوڑے میں بھٹو تھا اسی لئے نظر نہیں آیا-


    محب مرزا انسٹاگرام سکرین شاٹس
    دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوکیلا بین (روپل پٹیل) کے ساتھ اپنی تصویر کا کولاج شئیر کیا جس پر لکھا کہ رسوڑے میں میں تھی جبکہ کیپشن میں ہانیہ نے لکھا کہ اور خالی کُکر گیس پر چڑھا دیا-
    https://www.instagram.com/p/CEd5mwFjUlc/?igshid=14qznlts7k790
    ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مداح خوب محفوظ ہوئے-

    رسوڑے میں کون تھا؟ کی سوشل میڈیا پر دھوم

  • انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ’نیٹ فلیکس‘ نے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

    11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اسی مہم کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ فلم کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے۔


    حمزہ علی عباسی کی طرح دنیا بھر کے دیگر افراد نے بھی نیٹ فلیکس کو دھمکی دی کہ وہ ’کیوٹیز‘ کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے۔

    کیوٹیز پر تنقید کے بعد چند دن قبل نیٹ فلیکس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ فلم سے متنازع تصاویر کو ہٹا دیا ہے اور یہ کہ فلم میں دکھائے جانے والے مناظر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی پالیسی کو بیان نہیں کرتے۔

    تاہم اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے باوجود نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ’کیوٹیز‘ کی ریلیز کینسل کرے لیکن ابھی تک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے فلم کی ریلیز کینسل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    واضح ر ہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔