Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

    رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2 ستمبر بدھ کے روزکو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔

    بیان کے مطابق نیٹ فلیکس اور شاہی جوڑے کے درمیان متعدد منصوبے پروڈیوس کرنے کا کئی سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم بیان میں معاہدے کی مدت اور دیگر شرائط نہیں بتائی گئیں۔

    اے پی کے مطابق دونوں ، جو حال ہی میں کیلیفورنیا کے سانتا باربرا منتقل ہوئے ہیں نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

    نیٹ فلیکس ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدے طے پانے کے ساتھ ہی میگھن مارکل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوری طور پر ان کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شاہی جوڑے کو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلموں میں دیکھے جانے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید دونوں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں، تاہم اب تک دونوں کی جانب سے اداکاری میں آنے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کہ حال ہی میں خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں جلد ہی ممکنہ طور پر ہالی وڈ کے متعدد پروڈکشن ہاؤسز کے لیے فلمیں بناتے دکھائی دیں گے اور خبریں تھیں کہ اس حوالے سے رواں برس جون سے لے کر اب تک متعدد ہا لی وڈ پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کی ہیں شاہی جوڑے نے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کے چیئرمین سمیت دیگر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں-

    تاہم میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ اگرچہ شاہی جوڑا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا شاہی جوڑا ممکنہ طور پر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ منصوبوں کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر سکتا ہے-

    دوسری جانب شاہی جوڑے سے ملاقاتوں کے حوالے سے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی کے ترجمان نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا جب کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے معذرت کی تھی تشاہی جوڑے نے اہم اب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

  • مسجد وزیرخان کیس: صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانتیں منظور

    مسجد وزیرخان کیس: صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانتیں منظور

    لاہور: سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی فلمبندی کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی جس میں دونوں فنکار سیکیورٹی کے خدشات کے باعث غیر حاظر تھے –

    ان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت نہیں آسکتے، لہذا اُن کی حاضری معاف کردی جائے جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے دیا تھا-

    اس موقع پر مدعی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا کہ ملزمان کا عبوری درخواست میں عدالت میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے اور عدالت حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کی درخواست ضمانتیں بھی خارج کر دے۔

    عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج یعنی 3 ستمبرکو سماعت پر طلب کیا تھا اور دونوں کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی تھی –

    تاہم آج 3 ستمبر کو لاہور کی سیشن عدالت میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے کیس کی سماعت کی۔

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کرائی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدالت دونوں ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نئے گانے ’قبول ہے‘ کی تاریخی مسجد میں ڈانس کرنے کے مناظر کی عکس بندی پر تنازع کا شکار ہو گئے تھے ، مسجد میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے دونوں فنکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے دفعہ 295 کے تحت مقدمہ مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ فرحت منظور خان ایڈوکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں فنکاروں اور مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں پر مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

    بعد میں دونوں فنکاروں نے عوام کا دل دُکھانے پر معافی بھی مانگی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یہ مناظر گانے کی ویڈیو سے ہٹا دیں گے- بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے تھے-

    سیشن کورٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کی عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی

    مسجد وزیر خان کیس:کراچی سٹی کورٹ میں رقص کی تصاویر اور مسجد کی انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    بلال سعید اور صبا قمر کا گانا قبول ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے…

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

  • بالی وڈ معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجول دیوگن نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

    بالی وڈ معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجول دیوگن نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

    ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کی مقبول و معروف فنکار جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے بچوں کی خاطرعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا کاجول اپنی بیٹی نیاسا کے ساتھ سنگاپورجبکہ اجے دیوگن بھارت میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کی وجہ اداکارہ کاجول اپنی بیٹی نیاسا کو اکیلے سنگاپور نہیں بھیجنا چاہتیں اس لیے انہوں نے خود بھی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی بیٹی نیاسا سنگاپور میں پڑھتی ہےاور وہیں مقیم ہے کورونا وائرس کی وجہ نیاسا کے والدین کو اُن کی فکر ہے کہ وہ وہاں اکیلے کیسے رہے گی البتہ وہ آج کل بھارت آئی ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیاسا سنگاپور کے ’یونائیٹیڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا‘ میں پڑھائی کر رہی ہیں۔ سال 2018 میں اجے دیوگن نے سنگاپور میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا تاکہ نیاسا کو رہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو کاجول اسی فلیٹ میں جاکر بیٹی کے ساتھ رہیں گی کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کی بیٹی کی پڑھائی پر کوئی اثر پڑے –

    دوسری جانب اجے دیوگن اپنے بیٹے یُگ کے ساتھ ممبئی میں ہی رہیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کام میں مصروفیت کے باعث سنگاپور نہیں جارہے اور بھارت میں ہی رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جو دنيا کے کسی بھی ملک ميں ايک دن ميں رپورٹ کيے جانے والے سب سے زيادہ کيسز ہيں جبکہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں بھارت میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 67 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

    ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،کرونا کے سامنے بھارت بے بس

  • ڈیوائن جونسن فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    ڈیوائن جونسن فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    ہالی وڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن دی راک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے-

    باغی ٹی وی : ڈیوائن جونسن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ 19 میں مبتلا ہیں۔ 48 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 35 سالہ لورین، 4 سالہ بیٹی جیسمین اور2 سالہ چھوٹی بیٹی ٹیانا تقریباً 2 یا ڈھائی ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

    ڈیوائن جو نسن کے مطابق ان میں یہ وائرس ایک بہت ہی قریبی دوست سے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اب وہ اور ان کی فیملی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت مند ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEppiNRlpvs/
    دی راک نے بتایا کہ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ وقت ہے جو ہمیں ایک خاندان کی حیثیت سے برداشت کرنا پڑا۔ ہماری دونوں بیٹیوں میں ابتدائی طور پر کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں انہیں گلے کی سوزش کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ خدا کا شکر ہے ہم سب صحت مند ہیں۔

    ڈیوائن جونسن نے لوگوں کو فیس ماسک پہننے اورکورونا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیلے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کریں اور نہ ہی اس جگہ پر جائیں جہاں زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوں مثبت رہیں اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ ڈیوائن جونسن سے قبل بھی متعدد ہا لی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے تھے تاہم زیادہ تر اداکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD9fgx_lNOZ/
    https://www.instagram.com/p/B1V5m7WFfUy/?utm_source=ig_embed

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں بھی بند سینما ہالز کھل گئے

  • پرائیویٹ سکولز اور اساتذہ کا استحصال   از قلم :بشا رحمان

    پرائیویٹ سکولز اور اساتذہ کا استحصال از قلم :بشا رحمان

    از قلم بشا رحمان
    پرائیویٹ سکولز اور اساتذہ کا استحصال
    میں آواز بننا چاہتی ہوں ان اساتذہ کرام کی جو پرائیویٹ سکولز کے رحم و کرم پہ ہیں اور آدھا دن وہاں مغز ماری کے بعد بھی ان کا استحصال کیا جاتا ہے اور استاد کم اور غلام زیادہ سمجھا جاتا ہے جس کے گھر کی آپ دو وقت کی روٹی پوری کرتے ہیں ۔
    اس موضوع پہ سب سے زیادہ شکایات ہونے کے باوجود سب بےبس نظر آتے ہیں سواے تسلی کے کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہے یا تو برداشت کرو یا چھوڑ دو۔
    جب ہم ‘استاد’ کہتے ہیں تو ایک بہت ہی مقدّس ہستی کا تصور ذہن میں آتا ہے جو ہمیں علم جیسی دولت سے مالا مال کر کے ہمارے ذہنوں کو روشن کر کے ہمارے کردار کو چمکا کر ہمارا مستقبل سنوارتے ہیں ۔
    لیکن افسوس! ہمارے معاشرے میں استاد کا مقام دن بدن گرتا جارہا ہے ۔
    سرکاری سکول تو سرکاری پرائیویٹ سکولز میں انٹرویو سے لے کی جاب چھوڑ دینے تک بس اساتذہ کا استحصال کیا جاتا ہے۔ ان گنہگار آنکھوں نے جتنی بے قدری استاد کی پرائیویٹ سکولز میں دیکھی ہے اور کہیں نہیں دیکھی ہے۔
    2 چیزوں کے بارے میں میں نے پرائیویٹ سکولز میں شدّت دیکھی ہے
    نقاب کرنے اور آپ کے انگلش نا بول سکنے پہ۔
    آپ کے نقاب کی پرائیویٹ سکولز میں کوئی جگہ نہیں ہوتی ہوں لگتا ہے آپ کسی مغربی سکول میں جاب کرنے آئے ہیں ۔

    صاف صاف بتایا جاتا ہے کے آپ نقاب نہیں کر سکتی اور بہانہ کیا جاتا ہے کے اگر آپ نقاب کریں گی تو بچوں کو سمجھ کیا آئے گا بالفرض اگر آپ نقاب نا کرنے پہ سمجھوتہ کر بھی لیں تو بات یہاں رکتی نہیں ہے بلکہ مزید پھر آپ کے عبایا کو ٹینٹ کہا جاتا ہے آپ کو پینڈو اور نجانے کیا کیا کہا جاتا ہے۔ انٹرویو میں اس بات پہ زور دیا جاتا ہے کہ دیکھیں مس آپ نے جو بولنا ہے انگلش میں بولیں گی۔
    اور اس بارے میں بہت زیادہ شدّت پائی جاتی ہے جو ایسے ملک میں جس کی قومی زبان اردو ہے بہت حیرت کی بات ہے۔
    نقاب مسلمان عورتوں کی پہچان ہے اور اردو پاکستانی ہونے کی، مگر پرائیویٹ سکولز میں پردے اور اردو زبان کا بس استحصال کیا جاتا ہے۔
    میرا گورنمنٹ سے سوال ہے ریاست مدینہ میں پردے اور قومی زبان کے استحصال کی اجازت کیوں ؟
    ہمیں اسلامی شعار پہ عمل کرنے میں دشواری کیوں؟
    اس اسلامی ملک میں نوکری کرنے کے لیے پردہ اتروانے کی سازش کیوں؟
    کیوں ہماری نسل نو کے سامنے ہمیں انگریزی کردار دکھانا پڑتا ہے ؟
    کیونکہ یہ سازش ہے چونکہ استاد ہی بچوں کے لئے رول ماڈل ہوتا ہے اس لیے استاد کو ہی بچوں کی نظروں میں گرایا جاتا ہے ۔یا پھر اسے ایک ایسا نمونہ بنایا جاتا ہے کہ بچوں کی ذہن سازی اسلامی نہج پہ نہ ہو بلکہ ماڈرنیٹی کے نام پہ مغربی ہو ۔
    آخر کیوں؟
    کب تک ؟
    حکومت پاکستان کو ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا ۔اور اس کلمے کے نام پہ بننے والے ملک میں جس کی قومی زبان اردو ہے ان دونوں پہ پابندی ختم کروانا ہوگی ۔
    بات صرف انٹرویو پہ رکتی نہیں ہے چند ہزار کے عوض آپ کو خریدا جاتا ہے پرائیویٹ سکولز میں بس ایک ہستی کی عزت ہے اور وہ ہیں طالب علم۔ بچوں کو سبق نہیں یاد تو آپ انہیں کچھ کہہ نہیں سکتے، کیوں کے انکی فیسوں سے آپ کو تنخواہ ملتی ہے نا۔
    پرائیویٹ سکولز میں آپ کی نوکری کے رہنے یا نا رہنے کا انحصار طالب علموں پہ ہوتا ہے اگر آپ انہیں پسند ہو تو وہاں رہ سکتی ورنہ عذاب مسلسل سے گزرنا پڑتا ہے بچوں کی شکایتیں ان کے والدین کی شکایتیں ہر طرف سے بس شکایتیں۔
    اور پھر بات زبان اور نقاب ختم کرانے پہ ہی نہیں رکتی بلکہ
    اگر آپ نے پرائیویٹ سکول میں پڑھانا ہے تو آپ کو ٹیچر کم اور ماڈل زیادہ لگنا چاہیئے ۔
    "دیکھیں مس بچوں کو آپ میں کشش نظر آیے گی تب ہی پڑھیں گے نا” یہی وجہ ہے کے بچوں کو ٹیچر میں روحانی ماں باپ تو کیا نظر آنے آنکھوں کو تراوٹ بخشنے کا سامان زیادہ نظر آتا ہے۔
    میرا تجربہ ہے جتنا مجبوریوں سے فائدہ پرائیویٹ والوں کو اٹھاتے دیکھا ہے ایسا اور کہیں نہیں دیکھا ہے۔
    اتنے سب کے بعد اگر آپ ایک ہستی سے نہیں بنا کے رکھ سکے جو نا تو پرنسپل ہوتی نا ہی وائس پرنسپل بلکہ وہ ہستی ہوتی ہے جو آپ کی ہر رپورٹ کو غلط بنا کے آگے دیتی ہے تب بھی آپ وہاں نہیں رہ سکتے ہیں
    مجھے آج تک سمجھ نہیں آیی کے انکو کہا کیا جاتا ہے آپ ہی فیصلہ فرما دیجیے؟
    اس سب کے بعد اگر آپ نے عزت سے نوکری چھوڑ دی ہے آپ کو نکالا نہیں جاتا ہے تو آپ خود کو خوش نصیب سمجھیں اگر نوکری کرنا مجبوری نہیں تو آپ آرام سے گھر بیٹھیں اور اگر مجبور ہیں تو خود کو نئے سرے سے اس سب کیلئے تیار کریں کم یا زیادہ یہی سب پیش آنے والا ہے

  • شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

    شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

    عالمگیر وبا کورونا کے باوجود دنیا کے قدیم ترین اورمقبول ترین وینس فلم فیسٹول کا آغاز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اٹلی کے شہر وینس میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹول کی انتظامیہ نے رواں سال پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وبا کے باوجود میلے کو مقررہ وقت پر منعقد کیا جائے گا۔

    بعد ازاں انتظامیہ نے میلے کی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس بار میلہ 2 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گا عام طور پر وینس فلم فیسٹول 2 ہفتوں تک جاری رہتا ہے، تاہم اس بار اسے 10 دن تک محدود رکھا گیا ہے۔

    میلے کے پہلے دن 2 ستمبر کو 8 فلموں کی نمائش کی جائے گی، جس میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی اسی طرح میلے کے دوسرے دن 14 فلموں کی نمائش ہوگی اور مجموعی طور پر 12 ستمبر تک 5 درجن فلموں کی نمائش کی جائے گی-

    خیال رہے کہ وینس فلم فیسٹیول یورپ میں رواں سال منعقد ہونے والا پہلا فلمی میلا ہے جو کورونا کی وبا کے باوجود منعقد ہو رہا ہےاس سے قبل امریکہ میں کچھ فلمی میلے ہوئے تھے اور وہاں سینما بھی کھول دئیے گئے ہیں۔

    اگرچہ یورپ کے بھی متعدد ممالک میں سینما کھول دئیے گئے ہیں لیکن ’وینس‘ کے علاوہ تاحال وہاں دوسرے فلم فیسٹیول کا انعقاد نہیں کیا گیا-

    سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں بھی بند سینما ہالز کھل گئے

  • ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ لوگ مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہیں  یمنیٰ زیدی

    ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ لوگ مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہیں یمنیٰ زیدی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھ کر سوچتی ہیں کہ یہ لوگ مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتیں

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک ایپ جتنی نوجوانوں میں مقبول ہیں اتنا ہی اسے ناپسند کیا جاتا ہے یہاں تک کہ شوبز شخصیات بھی متعدد بار اس ایپ کے لئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں تاہم ایک پاکستانی اداکارہ ایسی ہی‌ جنہیں ٹک ٹاک ایپ اتنی پسند ہے کہ ان کا اس کے بارے میں کہنا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ٹاک ٹاک سٹا ر ہوتیں اور یہاں تک کہا کہ وہ تو ٹک ٹاکرز کو اداکاروں سے زیادہ باصلاحیت سمجھتی ہیں-

    جی ہاں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی ہیں ڈر سی جاتی ہے صلہ اور پیار کے صدقے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے اپنی منفرد پہچان بنانے والی با صلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کے ساتھ ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEldnZWnb5S/?igshid=r1n2debugo94
    ویڈیو میں شائستہ لودھی یمنیٰ زیدی سے پوچتی ہیں کہ وہ ٹک ٹاک دیکھتی ہیں جس پر یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب کبھی آپ کے پاس فارغ ٹائم ہو تو ایک ڈیڑھ گھنٹہ یوں نکل جاتا ہے کہ مجھے خبر بھی نہیں ہوتی۔

    یمنیٰ زیدی نے کہا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے لوگ بہت محنت کرتے ہیں جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں وہ مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں۔

    شائستہ لودھی نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایسے ایسے اداکار مل جاتے ہیں کہ میں پریشان ہو جاتی ہوں اور انہیں دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ کیا کمال ہے۔

    یمنیٰ زیدی نے کہا اگر میں اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ٹک ٹاک بناتی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے کسی اور کی آواز میں ایکشن بناکر بولنا بہت مزے کا لگتا لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی بس اپنی ویڈیوز پر کبھی کبھار میوزک ایڈ کر لیتی ہوں-

    شائستہ لودھی کہا کہ جب لوگ آپ کی ویڈیوز پر کمنٹ کرتے ہیں اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تو بہت مزہ آتا ہے۔

    یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ میں تو اپنے ڈائیلاگ پر نہیں بولتی کسی اور کی آواز پر بولنے کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے۔

    یمنیٰ زیدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی شُکرگزار

     

  • سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارعلی رحمن خان کے بھارتی اداکار  کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارعلی رحمن خان کے بھارتی اداکار کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمن خان کو سوشل میڈیا پربھارتی اداکار نکّل مہتا سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انعم حنیف نامی صارف نے پاکستانی اداکار اور بھارتی اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی مشابہت انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ دو الگ الگ اداکار ہیں، ایک علی رحمن خان ہیں اور دوسرے نکّل مہتا۔


    بھارتی اداکار نکل مہتا بھی اپنی علی رحمن سے مشابہت دیکھ کر حیران ہوتے ہوئے صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی دیا۔


    دوسری جانب علی رحمن نے بھی نکل مہتا کے ٹوئٹ پر مزاحیہ انداز میں کمبھ کے میلے میں بہن بھائیوں کے جدا ہونے والی مشہور کہانی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو کہا بھی تھا کہ کمبھ کے میلے میں جانا ایک بُرا آئیڈیا تھا۔

    نکل مہتا نے جواباً علی رحمن کو مزاحیہ انداز میں رد عمل دیا –


    رسوڑے میں کون تھا؟ کی سوشل میڈیا پر دھوم

    سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

  • الحمداللہ سر کے دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں ادکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

    الحمداللہ سر کے دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں ادکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

    چھاتی کے سرطان جیسے موذی مرض کو بہادری سے شکست دینے والی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ الحمداللہ ان کے سر کے بال دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور اب الحمداللہ بال بھی دوبارہ سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEkWah8hOyZ/?utm_source=ig_embed
    نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ کینسر سے پہلے وہ زیادہ تر اپنے بارے میں سوچتی تھیں لیکن اب ان کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب وہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھتی ہیں اور انہیں صرف اپنی حدود میں مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں ، زندگی سے محبت کرنا چاہتی ہیں ، ترقی کرنا چاہتی ہیں ، آگے بڑھنا چاہتی ہیں-

    نادیہ جمیل نے کہا کہ کوئی بھی چیز جو انتخاب کے ذریعہ میری طرف آتی ہے وہ انتخاب ایسا ہونا چاہئے جس سے میں اچھی طرح سے لطف اندوز ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی ایک خوبصورت نعمت ہے اور ہمیں اس کے ہر پل سے لطف اندوز ہونا چاہئے اورہمیں ہر چیز کے لیے اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے-

    خیال رہے کہ نادیہ جمیل کم از کم 3 ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 جولائی کو گھر منتقل ہوگئیں تھیں اور وہ لاج کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی تھیں-

    مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا نادیہ…

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں

    نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

  • رسوڑے میں کون تھا؟ کی سوشل میڈیا پر دھوم

    رسوڑے میں کون تھا؟ کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پچھلے کچھ چند دنوں سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہر طرف ‘رسوڑے میں کون تھا؟ کی دھوم ہے –

    باغی ٹی وی : رسوڑے (کچن) میں کون تھا ایک بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے میں کون تھا؟
    https://www.instagram.com/p/CEHeALNJMjm/?utm_source=ig_embed
    یہ سوپ سیریل 10 برس قبل شروع ہوا تھا اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور انٹر نیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا صارفین نے اس پر مختلف میمز اور ویڈیوز بنائیں-

    یہاں تک کہ سوشل میڈیا سائٹس پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟ایک صارف نے پوچھا کہ راشی بہن یہ کیا رویہ ہے؟
    https://twitter.com/AmeenSadiya/status/1297132618635448320?s=20
    ایک ٹی وی شو کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پترا نے اسی ریپ ورژن کو کانگریس پر تنقید کے لیے استعمال کیا اور کہا رسوڑے میں راہول گاندھی تھے۔
    https://twitter.com/RaviMakhija01/status/1298227179101143040?s=20
    ایک صارف نے کیفے کھولنے اور اس کا نام رسوڑے میں کون تھا رکھنے کا مشورہ دیا-


    ایک صارف نے کراچی کے حالات کے پیش نظر سوال کیا کہ رسوڑے کو چھوڑو یہ بتاؤ کہ اتنے سال سے سندھ حکومت میں کون تھا؟ میں تھا تم تھے یا بھٹو تھا؟
    https://twitter.com/MuKayFire/status/1298962374301450240?s=20


    https://twitter.com/adalat_e_uzmaa/status/1297247452106547210?s=20
    ایک صارف نے ایم کیو ایم چئیرمین الطاف حسین کی کچن میں کام کرنے کی میم بناتے ہوئے لکھا کہ رسوڑے میں الطاف بھائی تھے-
    https://www.instagram.com/p/CEW90C6lswZ/?utm_source=ig_embed
    پاکستانی اداکار محب مرزا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پوچھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟
    https://www.instagram.com/p/CEPN1vHDFl6/?utm_source=ig_embed
    ایک صارف نے ویڈیو بنائی کی راشی بہن نے ککر میں سے چنے آخر نکالے کیوں؟

    ویڈیو وائرل ہونے پر یش راج تو راتوں رات اسٹار بننے پر خوش ہیں جبکہ اس ڈرامے میں کوکیلا بین نامی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ روپل پٹیل بھی کافی خوش ہیں۔

    اس حوالے سے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے روپل پٹیل نے میمز بننے پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ میرے ڈائیلاگز ریپ گانے میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    روپل پٹیل نے بتایا تھا کہ انہیں مداحوں، دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے تھے اور اداکارہ اور بھارتی سیاستدان سمرتی ایرانی نے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔

    روپل پٹیل نے مزید کہا کہ میں اور کیا کہہ سکتی ہوں یہ میرے لیے اعزاز ہے اور یہ موقع دینے پر اسٹار پلس کی شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے انٹرویو میںیش راج کی زبردست کمپوزیشن کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یش راج مکھاٹے سے رابطہ کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں دعوت پر بُلایا ہے –

    روپل پٹیل نے کہا کہ یش نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا ہے اور اس نے اس گانے کو وائرل کردیا ہے۔ بلاشبہ کوکیلا مودی ایک مشہور کردار ہیں لیکن اب یہ ریپ گانا لوگوں کے دلوں میں اسے مزید یادگار بنا دے گا۔

    روپل نے اپنے نئے آنے والے سیریل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ رشتہ ہے پیار کا میں بطور میناکشی راجونش میں اپنا کام دوبارہ شروع کرنے پر جوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں ،میں دوبارہ سیٹ پر واپس آکر خوش ہوں میں نے اس شو کو بہت یاد کیا۔ لیکن ہمیشہ پراعتماد رہی کہ ایک دن ہم واپس آجائیں گے اور اپنے ناظرین کو دوبارہ تفریح ​​فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجن شاہی اور ڈائریکٹر کٹ کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز ہے-

    دوسری جانب اس حوالے سے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے یش راج مکھاٹے نے کہا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اگلے 2 روز تک انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئی تھیں اور یہاں تک کہ روپل پٹیل نے بھی ان کے ذاتی نمبر پر کال کی تھی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ یہ حیرت انگیز تجربہ تھا کیونکہ میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ ویڈیو اداکارہ تک پہنچ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ روپل پٹیل نے ان کی کوششوں کو سراہا تھا اور ملاقات کی دعوت دی-

    یش راج کا کہنا تھا کہ اداکارہ مجھے صرف مبارک باد دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے 10 منٹس تک بات کی جس پر مجھے تعجب ہوا۔

    https://www.instagram.com/tv/CEMhi0WFJHs/?utm_source=ig_embed

    ماورا حسین کے مطابق زندگی فسانہ اور پہیلی کیوں ہے ؟

    مہوش حیات کا ظلم کے خلاف مزاحمت پر کشمیری عوام کو خراج تحیسن پیش