Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو کیا ہوتیں؟

    ہمایوں سعید کے مطابق اگرعدنان صدیقی اور عائزہ خان سمیت دیگر شوبزشخصیات ڈش ہوتیں تو کیا ہوتیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے کوکنگ شو میں شرکت کی جس میں دونوں فنکاروں نے مل کر خوب ساری دلچسپ باتیں کیں اور اس دوران ماہرہ نے اپنے مداحوں اور ہمایوں سعید کو آملیٹ بھی بنانا سکھائے۔

    باغی ٹی وی :ہمایوں سعید اورماہرہ کی جوڑی خاصی پسند کی جاتی ہے۔ فلم بن روئے میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد مداح چاہتے ہیں وہ اوربھی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئیں۔

    اس بار اداکارایک ساتھ تو نظر آئے لیکن کسی بڑے پردے پرنہیں بلکہ ایک کچن میں جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ان کی اور اپنی پسند کا آملیٹ بنایا سکھایا۔

    ہمایوں سعید نے اس متعلق بتایا کہ ماہرہ نے انہیں اسی طرح کا آملیٹ فلم سان فرانسسکو میں’بن روئے‘ کی شوٹنگ کے دوران بنانا سکھایا تھا اورتب سے ہی انہیں وہ بہت پسند ہے –

    ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کھانا بنانے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے اورآملیٹ بنانا سکھانے کے لیے بہت شکریہ جو میں دن میں کسی بھی وقت کھا سکتا ہوں۔

    اور اس دوران ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے سوالات بھی کئے جس کے ہمایوں نے حیرت انگیز جوابات دیئے ۔

    ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں سے متعلق ہمایوں سے سوالات پوچھے-اداکارہ نے سینئیر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر عدنان صدیقی کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کونسی ڈش ہوتے ؟ جس پر ہمایوں کا جواب میں کہنا تھا کہ عدنان صدیقی اگر کوئی ڈش ہوتے تو وہ کریلے گوشت ہوتے ۔
    https://www.instagram.com/p/CEPZ8koFd_l/?igshid=1b4fghj5amyvd
    ساتھ ہی ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسے تو عدنان صدیقی بہت مزاحیہ انسان ہیں لیکن اُن میں ایک کرواہٹ بھی ہے ۔

    ماہرہ خان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور معروف اداکارہ مہوش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ مہوش حیات بریانی ہے کیوںکہ مہوش بہت بریانی کھاتی ہیں ۔

    ہمایوں سعید نے ماہرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہرہ کوئی ڈش ہوتی تو وہ آملیٹ ہوتی جبکہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو پہلے ستاروں والے انڈے اور بعد میں نہاری سے تشبیہ دی جس پر دونوں فنکار خوب ہنسے ۔

    ماہرہ خان کی جانب سے دیگر فنکاروں سے متعلق پوچھنے پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عائزہ خان اگر کوئی ڈش ہوتی تو وہ پیزا ہوتیں جبکہ ماہرہ نے عائزہ کو پلاؤ سے تشبیہہ دی اور فہد مصطفیٰ کو حلیم ہوتے-

    ہمایوں سعید کا خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کٹا کٹ ہوتے ۔

    مہوش حیات کی خوبصورت سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

    خود ہی اپنے اچھے دوست بنیں، صنم سعید کا مداحوں کو مشورہ

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    ہمایوں سعید کا مداحوں کو ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ریلیز سے قبل ’دل لگی‘ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

  • ہالی وڈ فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے وارنر برادرز نے فلم کو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی

    ہالی وڈ فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے وارنر برادرز نے فلم کو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی

    ہا لی وڈ کی لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ہا لی وڈ کی لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جبکہ مذکورہ فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس 8 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ابتدائی طور پر ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    لیکن پھر دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا پھیلنے کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز منسوخ کر کے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اگست میں بھی سینما ہاؤسز پر حکومت کی جانب سے پابندی کی وجہ سے
    اب ایک بار پھر ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز اکتوبر تک مؤخر کردی گئی۔

    تاہم اب سوشل میڈیا یو ٹیوب پر دو روز قبل 22 اگست کو 2020 وارنر برادرز نے ’ونڈر وومن 1984‘ کا نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو 2 اکتوبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

    ’ونڈر وومن 1984‘ میں اپنی 2017 کی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل ہے اور اس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ اپنے کردار ڈیانا کو ادا کرتی دکھائی دیں گی نئی فلم میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔

    ’ونڈر وومن 1984‘ کی ہدایات پیٹی جینکسن دی ہیں جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات بھی دی تھیں۔

    خیال رہے کہ پہلی ’ونڈر وومن‘ فلم جون 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی تھی۔

    علی ظفر کے مداح نے انہیں ہالی وڈ سُپر سٹار ٹام کروز سے مشابہہ قراردیا

  • ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم ’ٹینیٹ‘ ریلیز

    ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم ’ٹینیٹ‘ ریلیز

    ہالی وڈ پروڈکشن ہاؤس وارنرز بردارز نے اپنی ایکشن تھرلر فلم ’ٹینیٹ‘ ریلیز کردی۔

    باغی ٹی وی : وارنر برادرز نے اعلان کیا تھا کہ فلم کو 26 اگست کو یورپی ممالک بیلجیئم، کروشیا، بلغاریہ، ڈینمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، ہالینڈ، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لتھوانیا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، سربیا، برطانیہ، مصر، انڈونیشیا، ترکی اور جنوبی کوریا میں ریلیز کیا جائے گا جنوبی کوریا مین فلم ریلیز کر دی گئی ہے تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہدایتکار کرسٹوفر نولان کی فلم ’ٹینیٹ‘ نے ریلیز کے ابتدائی دو دن میں کورونا کے باوجود اچھی کمائی کی اور کئی ماہ کے بعد وسیع حفاظتی اقدامات کے ساتھ سینما کھلنے کے بعد لوگوں نے خوشی خوشی سینما ہاؤسز کا رخ کیا۔

    مارچ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں تھیٹر بند ہونے کے بعد ٹینیٹ ہالی وڈ کے ایک بڑے اسٹوڈیو کی تھیٹر میں پیش کی جانے والی پہلی بڑی بجٹ والی فلم ہے۔

    ’ٹینیٹ‘ کو پروڈیوس کرنے والے پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز کے مطابق آنے والے کچھ دنوں میں ’ٹینیٹ‘ کو مزید 70 کے قریب ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

    ’ٹینیٹ‘ نے جہاں وبا کے باوجود اچھی کمائی کی، وہیں متعدد شوبز ویب سائٹس کی جانب سے فلم کو 87 فیصد ریٹنگ بھی ملی۔

    شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے اپنی رپورٹ مین بتایا کہ فلم نے سب سے اچھی کمائی جنوبی کوریا میں کی، جہاں فلم نے پہلے ہی دن ساڑھے تین لاکھ ڈالر جب کہ دوسرے دن ساڑھے چار لاکھ ڈالر تک کمائے۔

    اسی طرح ’ٹینیٹ‘ کی ریلیز کے بعد جنوبی کوریا کے سینما ہاؤسز میں لوگوں کا رش دیکھا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ رش دارالحکومت سیول کے سینما ہالز میں ہے۔

    ایمزون پرائم ویڈیو کی پاکستانی اداکار حسن خان کے ساتھ سوشانت سنگھ پر فلم بنانے کی…

    عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث احد رضا میر کا تھیٹر پلے موخر

  • سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا پھر رپورٹ صحیح نہیں لکھی گئی  وکیل وکاس سنگھ کا دعوی

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا پھر رپورٹ صحیح نہیں لکھی گئی وکیل وکاس سنگھ کا دعوی

    رواں سال جون میںخودکشی کرنے والے نوجوان بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں گزشتہ روز سی بی آئی کی جانب سے سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ایک اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تحقیقات سی بی آئی نے شروع کردی ہے اور سی بی آئی ہر پہلو سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے میں لگی ہوئی ہے تحقیقا ت کےدوران سوشانت کی سات صفحات پر مشتمل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے جو کہ پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم نے لکھی ہے۔

    سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سوشانت کی گردن پر 33 سینٹی میٹر کے گہرے نشان تھے، اُن کی زبان باہر نہیں ہوئی تھی اور اُن کے دانت بھی بالکل ٹھیک تھے جبکہ جسم پر کوئی چوٹ کے نشان بھی نہیں تھے۔

    رپورٹ کے مطابق سوشانت کی آنکھوں کی پلکیں جزوی طور سے کھلی ہوئی تھیں اور جسم کے کسی بھی حصہ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔ اس کے علاوہ اُن کے منہ یا کان سے جھاگ یا خون نہیں نکل رہا تھا سوشانت کے سب ہی داخلی اعضاء صحیح تھے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشانت کی گردن کی گولائی 49.5 سینٹی میٹر تھی، گلے کے نیچے 33 سینٹی میٹر کا لمبا گہرا نشان تھا جبکہ رسی کا نشان ہڈی سے 8 سینٹی میٹر نیچے تھا۔

    سوشانت کے گلے کے دائیں جانب نشان کی موٹائی ایک سینٹی میٹر تھی جبکہ گلے کی بائیں جانب نشان کی موٹائی 3.5 سینٹی میٹر تھی۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کا نہیں بتایا گیا ہے اس حوالے سے سوشانت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ان کی موت کا وقت کیوں نہیں درج ہے؟

    انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے انہوں نے موت سے پہلے جوس اور ناریل کا پانی پیا تھا، مگر سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے جبکہ جوس اور ناریل پانی تو اُن کے پیٹ میں ہوگا۔

    وکیل وکاس سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے، اُن کے کمرے میں کوئی ٹول یا ٹیبل نہیں تھا تو کیسے انہوں نے خودکشی کرلی۔ اس حوالے سے سی بی آئی نے دہلی کے ماہر ڈاکٹروں کی مدد لی ہے لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کے وقت کا تذکرہ کیوں نہیں ہے۔

    وکیل وکاس سنگھ نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا پھر رپورٹ صحیح نہیں لکھی گئی سی بی آئی کی جانچ میں سب واضح ہوجائے گا۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق جب سی بی آئی نے سشانت سنگھ کی خودکشی کا سین دوبارہ تخلیق کیا تو پتہ چلا کہ جس پنکھے سے لٹک کر اداکار نے خودکشی کی تھی وہ بستر سے صرف 5 فٹ 11 انچ اوپر تھا جب کہ اداکار کا قد بھی 5 فٹ 10 انچ ہے لیکن اداکار خود دعویٰ کرتے تھے کہ ان کا قد 6 فٹ ہے۔

    سی بی آئی افسران نے سوال اٹھایا کہ جب بستر اور پنکھے کے درمیان فاصلہ ہی اداکار کے قد جتنا یا اس سے بھی کم ہے تو کیسے انہوں نے خودکشی کی؟

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کی ایک ٹیم نے دو روز قبل ممبئی کے اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں سوشانت کا پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔ سی بی آئی کی ٹیم نے اسپتال کے ڈین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ افسران اُن ڈاکٹروں سے بھی ملیں گے جنہوں نے پوسٹ مارٹم کیا تھا۔

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی کو قتل قرار دیا

  • ڈیجیٹل ادائیگیاں کوویڈ19 وباء کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے امید کی ایک لہر

    ڈیجیٹل ادائیگیاں کوویڈ19 وباء کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے امید کی ایک لہر

    ڈیجیٹل ادائیگیاں۔ COVID-19 وباء کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے امید کی ایک لہر

    آج کی سنگین صورتحال میں سماجی فاصلہ ایک نیا معمول بن چکا ہے۔ COVID-19 وباء نے عالمی سطح پر روزمرہ کی زندگی سمیت تمام مارکیٹوں اور صنعتوں کو متاثر کیا ہے۔ تاہم جب ہر چیز متاثر ہو چکی ہے تو ڈیجیٹل ورلڈ کی بدولت کورونا وائرس کے پھیلاؤ یا لاک ڈاؤن کی وجہ سے رقم کا ترصیل متاثر نہیں ہوئی۔ اس کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو اپنانے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    COVID-19 بحران مختصر مدت میں ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور اس کے اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز پر سخت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ہم نے گھر میں رہتے ہوئے کساد بازاری کی حامل معیشت کو قبول کرلیا ہے تاہم اب ہمیں اس صنعت میں بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان حالات کے دوران یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ صورتحال کس طرح ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیتی ہے اور اس نے چھوٹے کاروباروں کو برقرار رکھنے کیلئے کس طرح سہولت فراہم کی ہے۔ بہت سے عوامل ہیں جو ڈیجیٹل ادائیگی کے حل اپنانے کی شرح میں اضافہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر حکومت نے کورونا وائرس کی حالیہ وباء کے دوران نقد رقم کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا شروع کردی ہے۔ اس نے بہت سے لوگوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ پر مجبور کر دیا ہے۔

    دوئم، ای کامرس میں اچانک ترقی بھی دیکھی گئی ہے کیونکہ ایسے لوگ جو اپنے گھروں میں بند ہیں، آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی جہاں ان دنوں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، لوگ اسٹورز پر جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ گروسری سے ملبوسات اور دیگر اشیاء سمیت لوگ آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سے ریٹیلرز نے بھی ای کامرس کو اختیار کیا جس کی وجہ سے آن لائن ٹرانزیکشنز کا حجم بھی بڑھ گیا کیونکہ لوگ آن لائن خریداری کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز پر انحصار کر رہے ہیں۔

    ایک وسیع نکتہ نظر میں چونکہ زیادہ تر کاروبار گھروں سے کام کر رہے ہیں اور طلباء اپنے فارغ وقت کو زیادہ پیداواری بنانے کے لئے فری لانسنگ کی طرف چلے گئے ہیں، ادائیگیاں ڈیجیٹل طریقے سے کی جا رہی ہیں جس میں ایزی پیسہ صارف دوست ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔ 70 ہزار سے زائد ریٹیلرز کے ساتھ ایزی پیسہ پاکستان میں برانچ لیس ایجنٹس کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس سروس کو تیز رفتاری سے اپنایا جاتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کی وجہ سے حالیہ جدتیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک لاجسٹک کمپنی صارف کی دہلیز سے نقد رقم وصول کر کے موبائل اکاؤنٹس میں جمع کروانے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

    ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کی شرح 2019ء تک سست رہی لیکن COVID-19 وباء نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے راہ ہموار کی۔ COVID-19 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز امید کی ایک لہر ہیں کیونکہ اس نے لوگوں کو گھروں پر رہتے ہوئے ان کی روزمرہ کے امور انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ ہم امید کر سکتے ہیں کہ کورونا وائرس بحران جلد ختم ہو جائے گا لیکن سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد مستقبل میں موبائل والٹ پلیٹ فارمز کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اردو زبان میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں –

    باغی تی وی : سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہےویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کو کچھ پاکستانی لندن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی ان سے بات کرتے ہیں اور جمائما بھی خوشگوار موڈ میں ان کے سوالات کے جواب خوش اخلاقی سے دیتی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CEMz0WjB4tK/?igshid=18jwgrh9t14ln
    پاکستانی شہری جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجابی آتی ہے؟جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ جی مجھے پنجابی نہیں لیکن اردو آتی ہے۔

    جمائما کو روانی میں اردو بولتا دیکھ کر سوال کرنے والے پاکستانی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حیران رہ جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جمائما ہمیشہ ہی پاکستانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔
    https://twitter.com/Mussa50296293/status/1297177596388454401
    واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں مقیم رہیں جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

    علی ظفر کے مداح نے انہیں ہالی وڈ سُپر سٹار ٹام کروز سے مشابہہ قراردیا

    عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث احد رضا میر کا تھیٹر پلے موخر

  • خود ہی اپنے اچھے دوست بنیں، صنم سعید کا مداحوں کو مشورہ

    خود ہی اپنے اچھے دوست بنیں، صنم سعید کا مداحوں کو مشورہ

    پاکستان شوبزانڈسری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی اپنے اچھے دوست بنیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ساڑھی پہن رکھی ہے اور وہ خود ہی اپنا ہاتھ تھامے کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEO0r8IgPIv/
    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ وہ خود ہی اہنے اچھے دوست بنیں –

    اداکارہ نے لکھا کہ مصروف زندگی سے خود کے لیے کچھ وقت نکالیں اور اپنے آپ کو پرکھیں اور اس دوران خود میں تلاش کی گئی خامیوں کو بہتر کریں-

    35 سالہ صنم سعید فلم کیک، دوبارہ پھر سے، بچانا، ماہ میر اور دیگرڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چُکی ہیں-

    اس سے قبل اداکارہ حنا الطاف نے مداحوں کو زندگی آسان گزارنے اور مثبت رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آسان زندگی گزارنے کا سادہ ترین فارمولا ہے ابھی سے پکڑ لیں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے جو پیار اور عزت دے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُسے پیار اور عزت لوٹائیں اور اگر کوئی اُن کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے ہیں تو اُن کی زندگی میں ایسے لوگوں کی حیثیت ہی نہیں ہے آپ لوگ بھی یہی فارمولا پکڑ لیں-

    جبکہ اداکارعلی رحمٰن نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو نصیحت کی تھی کہ اپنے سُپر مین خود بنیں-

    علی رحمٰن نے کہا تھا کہ دوسروں کا سہارا بننےاور کسی دوسرے کی مدد کا انتظار کرنے کی بجائے اپنا سہارا خود بنیں اور اپنی تماما مشکلات خود حل کریں-

    اپنے سُپر مین خود بنیں علی رحمٰن کی مداحوں کو نصیحت

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

     

    جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی…

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

  • اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

    اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ یہ بچے قوم کے معمار ہیں، مگر اس قوم میں ایسے بچے ہر دور اور ہر حکومت میں دکھتے رہے ہیں، یہ بچے جوان ہونے سے پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :یاسر حسین پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سیر کے لئے گئے ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی گاڑی کے برابر سے گزرنے والی گدھا گاڑی پر سوار بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کے حوالے سے فکر مندی کا اظہار کیا-
    https://www.instagram.com/p/CEG51p0j93K/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے بچوں کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچے قوم کے معمار ہیں مگر اس قوم میں ایسے بچے ہر دور اور ہر حکومت میں دِکھتے رہے ہیں یہ بچے جوان ہونے سے پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ سرک پر گدھا گاڑی چلا رہے ان چھوٹے بچوں کو کوئی دیکھتا تک بھی نہیں توان کے بارے میں کوئی سوچے گا کیسے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی وزیر کے بچے گدھا گاڑی چلاتے دیکھے ہیں کسی نے؟

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں فکر انگیز ہیش ٹیگ ’سوچو، دیکھو اور بولو‘ کا بھی استعمال کیا-

    اداکار یاسر کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ امر خان نے قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کاش پوزیٹیو باتیں بھی وائرل ہوں اس ملک میں-

    یاسر نے امر خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہاں وائرل صرف ڈانس ہوتا ہے یا متنازع باتیں۔


    یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
    جبکہ یاسر حسین کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے اور مداح بھی اپنی رائے کااظہا رکرہے ہیں-

    ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا یا جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں…

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

  • مہوش حیات کی خوبصورت سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

    مہوش حیات کی خوبصورت سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اکثر و بیشتر سماجی مسائل پر اپنی رائے کا اظہاراور اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی سیلفی شیئر کی ہے جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہےمہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرسیلفی شئیر کی جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/CEMQBmOHcV5/?igshid=zfkd3lsx16dp
    اداکارہ نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا اب بھی سیلفی لینا کوئی بڑی بات ہے-

    اُن کی سیلفی پر جہاں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ، عدنان انصاری، حبیب پراچہ اور دیگر شخصیات نے بھی رد عمل دیتے ہوئے سراہا وہیں مداح بھی مہوش حیات کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں اُن مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ مہوش کا سیلفی لینا اور اُسے پوسٹ کرنا اُن کے لیے اب بھی بڑی بات ہے۔


    مہوش حیات انسٹا گرام سکرین شاٹس
    جبکہ ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ اتنہ پیاری کیوں ہیں جس پر مہواش حیات نے کہا کہ آپ کے پیار اور دعاؤں کی وجہ سے-

    دوسری جانب مہوش نے گزشتہ روز اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ شئیر کی جس میں اپنے دو پالتو جانوروں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی چُھٹی اپنے دو پسندیدہ پالتو جانوروں فلفی اور اوریو کے ساتھ گزار رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEO_Je4Fs5W/?igshid=1bh77fvsp7kzi

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    حنا الطاف نے مداحوں کومثبت رہنےاور آسان زندگی گزارنے کی ٹپس بتا دیں

    نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کا دلچسپ مشورہ

    ہمایوں سعید کا مداحوں کو ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ریلیز سے قبل ’دل لگی‘ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

  • شاہ رخ خان کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار منانا مہنگا پڑ گیا

    شاہ رخ خان کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار منانا مہنگا پڑ گیا

    بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے حال ہی میں گنیش اوستو کے موقع پر کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں آئے جب انہوں نے ہندؤں کے مذہبی تہوار گنیش اوستو کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تہوار کی مناسبت سے ایک پوسٹ شئیر کی-

    ہندو اپنا مذہبی تہوار گنیش اوستو منا رہے ہیں تاہم اداکار شاہ رخ خان بھی اپنی فیملی کے ساتھ ہر سال یہ تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں تاہم اس بار انہیں اس تہوار منانے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے پر شدید تنقید کا اس لئے سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ مسلمان ہیں-

    54 سالہ بھارتی اداکار شاہ رخ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی تصویر میں انہوں ماتھے پر تلک بھی لگا رکھا ہے اور کیپشن میں مداحوں کے لئے تہوار کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-
    https://www.instagram.com/p/CEPO1w8lgYg/?utm_source=ig_embed
    شاہ رخ خان کی اس پوسٹ پر انتہا پسند بھارتی تنقید بھرے نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے اداکارکے عقیدے پر سوالات اٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان تمام تہوار مناتے ہیں اور وہ ایک سچے ہندوستانی ہیں۔

    شاہ رخ خان کی شادی گوری سے ہوئی ہے جو کہ ہندو ہیں اور انہوں نے اپنے تینوں بچوں آریان ، سوہانا اور ابرام کو دونوں عقائد کے ساتھ پالا ہے۔ گنیش چتروتی تہوار کے علاوہ ، شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ دیوالی ، عید اور ہولی کوبھی شوق سے مناتے ہیں۔

    حال ہی میں ، شاہ رخ خان نے اپنے ممبئی آفس کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آئی سی یو میں تبدیل کردیا۔ اس سہولت میں 15 بستر ہیں جن میں وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی فراہمی ہے۔

    بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ بالی وڈ اداکار اس کا ساتھ دیں

    قتل کی دھمکیوں کے بعد پوجا بھٹ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا